الہام ربانی اور شیطانی میں فرق

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم - جلدے
۸۷
نجات
غم نہ کرو اور خوش ہو جاؤ اس جنت پر جس کا تم کو وعدہ دیا جا رہا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ
اس کو خدا تعالٰی الہام کے ذریعہ بتا دیتا ہے کہ تم نجات پاگئے اور ملائکہ فوراً اس شخص کی طرف
متوجہ ہو کر اس کی خدمت میں لگ جاتے ہیں ۔ حدیث میں آتا ہے کہ خدا تعالیٰ جبریل کو فرماتا ہے
کہ میں فلاں انسان سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو ۴۵۔ ۔ پھر جبریل دوسرے
فرشتوں کو کہتا ہے کہ فلاں آدمی سے محبت کرو اور وہ کرنے لگ جاتے ہیں۔ پس یہ خدا تعالیٰ کے
تعلق اور دوستی کا قولی ثبوت ہے کہ ایسے انسان کو اس دنیا میں الہام ہوتا ہے اور فرشتوں کا نازل
ہوتا ایسا ہی ہے کہ جب آقا کسی پر مہربان ہو تو اس کے نوکر اس شخص کو راہ چلتے بھی سلام کرتے
اور اس کی عزت کرنے لگ جاتے ہیں۔ فرشتے چونکہ خدا تعالیٰ کے دربار کے نوکر ہیں اس لئے
جس سے خدا راضی ہوتا ہے اس کے پاس وہ دوڑے آتے ہیں کہ کوئی کا ر لا ئقہ بتائیے جسے ہم سر
انجام دیں۔
الهام ربانی اور شیطانی میں فرق اس کے متعلق ایک اور سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ الهام تو شیطانی بھی ہوتے ہیں پھر کس طرح معلوم ہو کہ
فلاں الہام ربانی ہے اور فلاں شیطانی ؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہیئے کہ الہام الہی اور شیطانی
الہام میں بہت سے فرق ہیں لیکن ان میں سے ایک موٹا فرق میں اس جگہ بتا دیتا ہوں۔ قرآن کریم
میں شیطان کے متعلق آتا ہے وَمَنْ يَتَّخِذِ الشَّيْطَنَ وَلِيًّا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خَسْرَ أَنَا
تُيْنَاهُ يَعِدُهُمْ وَيُمَتِيْهِمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ إِلَّا غُرُورًا۔ اس جو شخص شیطان کو دوست
بنا لیتا ہے وہ سخت نقصان اٹھاتا ہے اور گھاٹا پاتا ہے کیونکہ شیطان ایسے لوگوں سے بڑے بڑے
وعدے کرتا ہے اور بڑی بڑی تمنائیں ان کے دلوں میں پیدا کرتا ہے لیکن شیطان جو وعدے بھی
ان سے کرتا ہے وہ محض دھوکا دہی کے لئے ہوتے ہیں ان کے ساتھ کوئی عملی ثبوت نہیں ہوتا۔
شیطانی الہام میں بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ مثلا یہ کہ تو نبی اور رسول ہے خدا کا پیارا ہے مگر اس کو
ملتا کچھ بھی نہیں۔ اس کے خلاف خدا تعالی بتاتا پیچھے اور کرتا پہلے ہے۔ اپنے پیارے انسان کو پہلے
علوم اور معرفت دیتا ہے پھر کہتا ہے کہ تو نبی ہے تا کہ دھوکا نہ لگے جیسا کہ رسول کریم اے کے
پہلے اعمال سے ظاہر ہے۔ شیطانی الهام جن لوگوں کو ہوتے ہیں ان کی ایک مثال بیان کرتا ہوں۔
عبد اللہ یتیما پوری مدعی مأموریت ایک دفعہ مجھے کہنے لگے کہ مجھے جب مأموریت ملنے لگی تھی اس
وقت میں نے حضرت مسیح موعود کی استادی کا حق یاد کر کے اللہ تعالی سے درخواست کی تھی کہ وہ

انوار العلوم - جلدے
AM
نجات
آ
آدھا کام حضرت صاحب کی اولاد کے سپرد کرے۔ پس میں اب آپ کے یہ حصہ سپرد کرتا ہوں
آپ میرے ساتھ مل جائیں اور آدھا حق آپ لے لیں ۔ خواہ یتیم پور چلے جائیں میں اس علاقہ میں
رہوں خواہ آپ بہار راہ آپ یہاں رہیں اور اور مجھے کہیں میں تیما میں یتیما پور چلا جاتا ہوں۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ
آپ جو کہتے ہیں کہ مجھے حضرت مسیح موعود کا کام پورا کرنے کے لئے خدا تعالٰی نے کھڑا کیا ہے تو کیا :
آپ کو خدا تعالیٰ نے کچھ طاقتیں بھی دی ہیں جن کو دیکھ کر انسان آپ پر یقین کر سکے ؟ وہ کہنے لگے
ہاں بڑے بڑے وعدے کئے ہیں۔ میں نے کہا وعدوں پر آپ کو کون مانے کچھ ملا بھی ہے؟ انہوں
نے کہا کہ پیشگوئیاں تو اپنے وقت پر ہی پوری ہونگی۔ میں نے کہا اللہ تعالی کی یہ سنت ہے کہ وہ
اپنے ماموروں کو دھوئی سے پہلے ایک ایسی طاقت بخشتا ہے کہ لوگ ان کی برتری تسلیم کر لیتے ہیں۔
رسول کریم کے ساتھ اس طرح ہوا، حضرت صالح کی نسبت آتا كُنتَ فِينَا مَرْجُواً
۲۷۔ تجھ پر سب قوم کو بڑی بڑی امیدیں تھیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خدا تعالیٰ نے
براہین لکھوا کر بڑے بڑے مخالفین سے تعریف کر والی اس کے بعد پھر ان کو مقام مأموریت پر کھڑا
کیا۔ اگر نشان پہلے نہ ہو تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کو کا فربنا کر پھر ایمان
کی طرف لانے کی تدبیر کرتا ہے۔ وہ پوچھنے لگے پھر کیا ثبوت میرے پاس ہونا چاہئے؟ میں نے کہا
آپ حضرت مسیح موعود کے کام کی تکمیل کے دعویدار ہیں حضرت مسیح موعود کی کتاب براہین
احمد یہ بظاہر نا مکمل پڑی ہے آپ اس کتاب کو مکمل کر دیں اور انہی علوم کے معیار پر جوا بار پر جو اس میں
ہیں کتاب میں لکھ دیں پھر کوئی مانے یا نہ مانے میں تو آپ کو مان لوں گا اس پر وہ بالکل خاموش ہو
گئے ۔ یہ ایک مثال میں نے سنائی ہے اس امر کی کہ شیطانی الہاموں کے ساتھ وعدے ہی وعدے
ہوتے ہیں اور آئندہ پورا ہونے کی امید دلائی جاتی ہے۔ اللہ تعالی پہلے سامان کر کے پھر اس کو
آئندہ کے وعدے دیتا ہے یا اعلان وحی کی اس وقت اجازت دیتا ہے جب ان میں سے کچھ حصہ
پورا ہو کر لوگوں میں حجت ہو چکا ہوتا ہے۔
ایک اور واقعہ اس قسم کا حضرت مسیح موعود کے وقت کا ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص حضرت
مسیح موعود کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے یہی آوازیں آتی رہتی ہیں کہ تو محمد ہے، تو عیسی ہے تو
رسول ہے ۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالی کسی سے تمسخر اور مخول نہیں کیا کرتا بلکہ شیطان کرتا ہے کیا
جب تم کو عیسیٰ کہا جاتا ہے تو وہ نشانات ؟ نات بھی دیئے جاتے۔ جاتے ہیں جو حضرت عیسی کو ملے تھے ؟ یا جب محمد
) کہا جاتا ہے تو کیا آپ کا علم بھی دیا جاتا ہے ؟ کہنے لگا دیا تو کچھ نہیں جاتا صرف الفاظ ہی

آج 10 میں سے 10 باقی