ابطال تناسخ
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۹۶
نجات
یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس طرح دنیا میں کوئی بات بلا سبب نہیں اسی طرح کوئی دنیا بلاسبب چوتھا کی بھی ہے چو تھا اعتراض بات بلا نتیجہ بھی نہیں۔ لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ جو شخص کسی اہم کام کو ادھورا
چھوڑا کر مر جاتا ہے وہ اس لئے مر جاتا ہے کہ خدا نے یونہی چاہا تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ اس شخص
کی زندگی بے نتیجہ رہی اور یہ بات عام قانون قدرت کے خلاف ہے۔ پس اس قسم کے حادثات کا بھی
ایک ہی حل ہے کہ وہ لوگ تناسخ کی وجہ سے ان حالتوں میں مر جاتے ہیں تاکہ دوسری شکل میں اپنی
ترقی کو جاری رکھیں۔
ان تمام اعتراضات کو پیش کر کے تناسخ کے ماننے والے کہتے ہیں کہ چونکہ دوسری وجوہ تو
دلائل سے رد ہو جاتی ہیں اس لئے تیسری ہی وجہ مانی پڑے گی کہ انسان کے پچھلے اعمال کے
سبب یہ سب اختلاف ہے۔
ان کے اس دعوٹی کو یورپ کے بعض لوگوں کے بیانات سے بھی تقویت مل جاتی ہے جو
ان کا نام تجربہ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم روحوں سے باتیں کر لیتے ہیں اور ان سے سوالات
حل کرا لیتے ہیں۔ روحوں سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تناسخ درست ہے۔ یہ لوگ سپر چولسٹ
(SPIRITUALIST) کہلاتے ہیں اور یورپ اور امریکہ میں ان کا آج کل بڑا زور ہے ۔
ابطال تناسخ یہ خلاصہ ہے قائلین تاریخ کے دلائل کا۔ اب میں ان باتوں کے جواب دیتا ہوں ۔(1)
اس ساری عمارت کی بنیاد ہی شک پر ہے ۔ ہر مسئلہ کی بنیاد علم پر ہوتی ہے مگر تناسخ کا
مسئلہ ایسا ہے جو شک سے پیدا ہوتا ہے اور اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی شخص رات کو کہیں جا رہا
ہو ایک اور شخص اسے دیکھے اور کہے کہ چونکہ یہ رات کو گلیوں میں جا رہا ہے اور رات کو گلی میں
پھرنے کی کوئی وجہ ہونی چاہئے اس لئے یہ ضرور چور ہے۔ مگر یہ خیال اس کا شک ہو گا ممکن ہے کہ وہ
چور ہو اور ممکن ہے کہ وہ کسی ضروری کام کے لئے جا رہا ہو ۔ مثلاً کوئی گھر میں بیمار ہو اور یہ ڈاکٹر
کو بلانے جاتا ہو یا ریل کا وقت ہو اور یہ گاڑی میں سوار ہونے جاتا ہو ۔ یا مثلا کوئی شخص ایک وسیع
مکان بنانے لگے ایک اور شخص آکر دیکھے اور کے چونکہ یہ بہت بڑا مکان بنا رہا ہے اور اس کے گھر
کے آدمی اتنے نہیں ہیں جن کے لئے اتنے وسیع مکان کی ضرورت ہو اور ایسا مکان بنانے کی کوئی
وجہ ہونی چاہئے جو یہ ہے کہ یہ شخص منصوبہ باز ہے۔ اس جگہ اس کے ساتھی جو اس کے ساتھ
سازش میں شریک ہیں جمع ہوا کریں گے اور یہ سمجھ کر اس کو گرفتار کرانے کی کوشش
انوار العلوم - جلد سے
رہے۔
۹۷
تناسخ کو ماننے والوں کا طریق بالکل اس کے مشابہ ہے۔ وہ کہتے ہیں انسانوں کی حالتوں میں جو
اختلاف پایا جاتا ہے اس کی کوئی وجہ ہونی چاہئے اس کے بعد آپ ہی آپ اس کی یہ وجہ گھڑ لیتے
ہیں کہ یہ پچھلی جون میں جیسے کام کرتے تھے ویسے ہی آج ان کو بدلے ملتے ہیں پس تناسخ درست
ہے ۔ ہم کہتے ہیں یہ تو ٹھیک ہے کہ اس کی کوئی وجہ ہونی چاہئے مگر یہ کس طرح معلوم ہوا کہ اسکی
یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے باعث ایسا ہوا ہے۔ اس کی بھی کوئی دلیل ہونی چاہئے کہ صرف تناسخ کے
سبب سے ایسا ہوتا ہے ۔ تناسخ کو ثابت کرنے کے لئے صرف یہ ثابت کر دینا کافی نہیں کہ انسانوں
کے اختلاف کی کوئی وجہ ہونی چاہئے بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ ثابت کیا جائے کہ تناسخ ہی اس کی
وجہ ہے۔
نجات
اب میں تفصیلاً ان کے اعتراضات کے جواب دیتا ہوں۔ پہلا اعتراض یہ تھا کہ اگر یہ مانا
جائے کہ خدا تعالیٰ نے لوگوں کو مختلف الحالات ہی پیدا کیا ہے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ انسان
کو اپنے اعمال پر قدرت نہیں کیونکہ جب اس کو بلا سبب کم طاقتیں دے کر بھیجا گیا ہے تو وہ کم ہی
کام کرے گا اور پھر مواخذہ کے نیچے آجائے گا۔ اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ یہ نتیجہ جو نکالا گیا
ہے درست نہیں۔ مقدرت اس سے جاتی نہیں رہتی۔ مقدرت اس صورت میں جاتی رہتی اگر
اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ فرماتا کہ زیادہ عمل کرنے والے کو زیادہ اجر ملے گا اور کم والے کو کم مگر یہ خدا
تعالٰی نے فیصلہ نہیں کیا۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے فَلَنَقُصُّنَّ عَلَيْهِمْ بِعِلْمٍ وَمَا كُنَّا
غَائِبِينَ وَالْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - ٥٣ یعنی
ہم اپنے علم سے لوگوں کے سامنے ان کے تمام حالات بیان کریں گے اور ہم کبھی بھی ان لوگوں
سے غائب نہیں ہوتے اور اس دن وزن حق ہو گا۔ پس جو شخص کہ ایسا ہو گا کہ اس کا بوجھ زیادہ ہو
گا وہ کامیاب ہو جائے گا۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ اعمال کی بناء پر نہیں بلکہ وزن کی بناء پر
نجات ہوگی اور وزن سے مراد تمام امور کا خیال ہے جن کی بناء پر کسی امر کی قیمت لگائی جاتی ہے۔
پس جب کہ ہر اک انسان کے اعمال کو دیکھتے وقت اس امر کا لحاظ رکھا جائے گا کہ اس نے کن
حالات میں کن مشکلات میں یا کن اثرات کے نیچے یہ کام کیا تھا تو مقدرت میں فرق تو نہ آیا
کیونکہ ایک غریب آدمی ایک امیر کے برابر اخلاص رکھتا ہے اور اپنی طاقت کے مطابق دینی
خدمات بجالاتا ہے اور اس کے اخلاص کو وزن کر کے نہ کام کو اللہ تعالی بدلہ دیتا ہے تو پھر عدم
انوار العلوم - جلدے
۹۸
نجات
مقدرت کا الزام کہاں باقی رہا۔ مدارج کے اختلاف کا جو اثر عمل پر پڑتا ہے یا سمجھ پر پڑتا ہے اس کا
خدا تعالی اندازہ کر کے ہی جزاء دیتا ہے۔
مقدرت کا فرق تب اعتراض بنتا کہ اگر فیصلہ خدا تعالیٰ نے جو ذرہ ذرہ کو جانتا ہے نہ کرنا ہوتا
بلکہ انسانوں نے کرنا ہو تا جو بوجہ علم کی کمی کے صحیح موازنہ نہیں کر سکتے کہ کسی شخص کے کاموں
میں کہاں تک اس کے حالات کا دخل ہے اور کہاں تک اس کے اپنے ارادہ کا دخل ہے۔
در حقیقت یہ اعتراض پیدا ہی اللہ تعالیٰ کی طاقتوں کے غلط اندازہ سے ہوا ہے اگر خدا تعالیٰ کی
صفات کو مد نظر رکھا جاتا اور انسان کی طاقتوں پر اس کی طاقتوں کا خیال نہ کیا جاتا تو یہ دھوکا کبھی
نہیں لگ سکتا تھا۔
پس یہ درست ہے کہ انسانوں کی حالتوں میں اختلاف ہے۔ ایک کمزور ایک طاقتور ایک
اعلیٰ علمی قابلیتوں والا ایک موٹے دماغ کا ایک بہت سے سامان رکھتا ہے ۔ ایک تہی دست ہے
ایک ایسے لوگوں میں پیدا ہوتا ہے جو ہدایت یافتہ ہیں ایک ایسا ہے جو گمراہوں میں پیدا ہوتا ہے
لیکن ساتھ یہ بھی درست ہے کہ جس طرح ہمیں یہ بات معلوم ہے کہ مختلف لوگ مختلف حالات
میں پیدا ہوتے ہیں یہ بات اس پیدا کرنے والے کو بھی معلوم ہے اور ہم سے بڑھ کر معلوم ہے
اور پھر مزید برآں یہ بات ہے کہ وہ ان تمام اختلافوں اور ان کے اثر کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ
کر سکتا ہے کہ کس کو کس قدر اور کس قسم کا بدلہ دینا چاہئے ۔ پس یہ اعتراض کوئی اعتراض نہیں۔
اس امر کی مثالیں کہ ان طبعی روکوں کا جن کو انسان نے پیدا نہیں کیا لحاظ رکھ لیا جائے گا
قرآن کریم اور احادیث سے بہت سی ملتی ہیں۔ ایک دوسری جگہ پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَسْتَوى
الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِى الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَ
انْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللهُ الْمُجْهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ
اللهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ اَجْرًا عَظِيمًا - دَرَجَتِ مِنْهُ وَمَغْفِرَةً
وَرَحْمَةً وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَحِيمًا ۵۴ مومنوں میں سے ایسے شخص جن کو کوئی طبعی روک
نہیں اور باوجود اس کے گھروں میں بیٹھ رہتے ہیں اور وہ جو خدا تعالی کے راستہ میں مالوں اور
جانوں کی قربانیاں کرتے ہیں برابر نہیں ہو سکتے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جو اپنے مالوں اور
جانوں کو خدا کی راہ میں قربان کرتے ہیں مذکورہ بالا قسم کے گھر بیٹھ رہنے والوں پر درجہ میں بلند کیا
ہے اور ہر اک سے اللہ تعالی نے نیکی کا وعدہ کیا اور اللہ نے مجاہدوں کو گھر بیٹھنے والوں پر بہت
انوار العلوم - جلدے
بڑے اجر کے ساتھ فضیلت دی ہے۔
۹۹
اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف وہ لوگ مجاہدوں سے درجہ میں کم ہوں گے جو طاقت
رکھتے ہوئے سستی کرتے ہیں لیکن وہ لوگ جو طاقت نہیں رکھتے وہ اگر دل سے خواہش رکھتے
ہوں تو اللہ کے رستہ میں جہاد کرنے کے لئے نکلنے والوں کے برابر ہی ہیں۔
نجات
پس معلوم ہوا کہ خدا تعالی ہر ایک انسان کی مجبوریوں کو مد نظر رکھے گا اور ان کا لحاظ رکھ کر
بدلہ دے گا۔ حدیثوں میں اس کی تصریح موجود ہے۔ چنانچہ بخاری اور مسند احمد میں انس کی
روایت ہے کہ إِنَّ بِالْمَدِينَةِ أَقْوَامًا مَا سِرَ ثُمَّ مِنْ سَيرِ وَلَا قَطَعْتُمْ مِنْ وَادٍ إِلَّا وَهُمْ مَعَكُمْ
اوَهُمْ بِالْمَدِينَةِ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ حَبَسَهُمُ الْعَذْرُ ٥٥ ، یعنی ایک دفعہ رسول کریم
ایک جنگ کے لئے جا رہے تجھے راستہ میں آپ نے فرمایا کہ کچھ لوگ مدینہ میں ایسے ہیں
کہ تم کوئی سفر طے نہیں کرتے اور نہ کوئی وادی طے کرتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ ہوتے ہیں
(یعنی تمہارے برابر ثواب پالیتے ہیں) صحابہ نے کہا یا رسول اللہ باوجود اس کے کہ وہ مدینہ میں
بیٹھے ہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں کیونکہ ان کو عذر نے روکا ہوا ہے۔ اور نہ دل سے وہ چاہتے تھے کہ
جنگ میں ساتھ جائیں)
اس حدیث سے کسی وضاحت سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کے نزدیک اختلاف حالات کو
سزاء جزا دیتے وقت اللہ تعالی مد نظر رکھ لے گا۔ حتی کہ ایک اگر عذر کی وجہ سے گھر بیٹھ رہتا ہے تو
وہ انہی لوگوں کے ساتھ سمجھا جاتا ہے جو جہاد میں حصہ لیتے ہیں۔
اسی طرح قرآن کریم میں آتا ہے لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَلَا عَلَى الْمَرْضَى وَلَا عَلَى
الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنْفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُو اللَّهِ وَرَسُولِهِ مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِنْ سَبِيلِ
وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيم - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دیکھو ان احکام کو پورا کرنے کی جو لوگ طاقت نہیں
رکھتے ان سے پوچھا نہیں جائے گا اور نہ ان سے جو مریض ہوں اور نہ ان سے جن کے پاس روپیہ
نہیں جب کہ ان کے دل میں نیت ہو کہ اگر یہ عذر نہ ہوں تو ہم بھی ایسا ہی کریں۔
اسی طرح آتا ہے لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَالكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ
۵۷- پہلی آیت میں جن عذروں کا ذکر ہے وہ جسمانی ہیں۔ اس آیت میں مالی کمزوریوں کے
متعلق فرماتا ہے یہ نہ سمجھنا کہ فلاں نے اتنا مال دیا ہے اور ہم نے اس سے اتنا زیادہ دیا ہے خدا کو
مال نہیں پہنچتا بلکہ وہ چیز پہنچتی ہے جو دلوں میں ہوتی ہے۔ جس کے پاس تقوی ہو اس کی اٹھنی بھی
ب
انوار العلوم - جلدے
اس شخص کے سو روپیہ سے زیادہ قدر رکھتی ہے جو تقوی سے خالی ہو ۔
نجات
پس یہ کہنا کہ ایک شخص مالدار ماں باپ کے ہاں پیدا ہو کر زیادہ ثواب حاصل کر سکتا ہے جب
کہ ایک دوسرا شخص غریب والدین کے ہاں پیدا ہو کر ثواب سے محروم رہ جاتا ہے غلط ہے کیونکہ
خدا تعالیٰ کے حضور غریب کا ایک پیسہ مالدار کی بہت بڑی رقم کے برابر سمجھا جائے گا اگر ان دونوں
نے اپنی اپنی طاقت کے مطابق صدقہ دے دیا ہے۔ پس نہ امیر کی رعایت ہے نہ غریب پر ظلم ہے۔
اس جگہ یہ اعتراض پڑ سکتا ہے کہ مان لیا کہ جزاء سزا پر اس اختلاف حالات کا کوئی اثر نہیں
پڑتا لیکن اس میں کیا شک ہے کہ اس اختلاف حالات سے ایک کو تکلیف ہوتی ہے دوسرے کو
آرام ملتا ہے۔ خدا تعالی ایسا کیوں کرتا ہے؟ گو اس اعتراض کا تناسخ سے کوئی تعلق نہیں لیکن میں
اس کا بھی جواب دے دیتا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس انتظام کے ماتحت بعض کو تکلیف
ہوتی ہے اور بعض آرام سے رہتے ہیں لیکن یہ تکالیف قانون قدرت کے ماتحت آتی ہیں نہ کہ
قانون شریعت کے ماتحت ۔ مگر باوجود اس کے احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رحیم و کریم خدا نے
بندہ کی اس تکلیف کا بھی خیال رکھا ہے ۔ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ
قَالَ رَسُ رَسُولُ اللَّهِ مَا يَزَالُ الْبَلَاءُ بِالْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنَةِ فِي نَفْسِهِ وَوَلَدِهِ وَمَالِهِ حَتَّى
يُلْقِي اللَّهَ تَعَالَى وَمَا عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ * *٥٧ یعنی خدا پر ایمان لانے والے کو کوئی تکلیف نہیں
پہنچتی خواہ اس کی جان کے متعلق خواہ اولاد خواہ مال کے متعلق کہ اس کے بدلہ میں جب وہ خدا
سے ملتا ہے تو اس کے گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ قانون قدرت کے ماتحت
بھی جو تکالیف پہنچ جاتی ہیں ان کا بدلہ انسان کو مل جاتا ہے اور جب بہتر بدلہ مل گیا تو اعتراض نہ
رہا۔ اب بتاؤ جو شخص لنگڑا ہو اسے اگر یہ معلوم ہو جائے کہ اس وجہ سے میں جنت کے قریب ہو
گیا ہوں تو وہ ضرور کہے گا کہ مجھے اس حالت کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ اخروی انعامات اعلیٰ ہیں۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ کچھ صحابی کفار کے مظالم کی وجہ سے حبشہ چلے گئے تھے ۔ جب انہیں
معلوم ہوا کہ امن ہو گیا ہے تو واپس آگئے۔ ان میں سے ایک شخص کو ایک رئیس نے اپنی پناہ میں
لے لیا۔ وہ جس کو پناہ میں لیا گیا تھا اس نے ایک دن دیکھا کہ ایک کافر ایک مسلمان کو مار رہا ہے
اس نے جاکر رئیس کو کہہ دیا کہ میں آئندہ آ۔ آپ کی پناہ میں نہیں رہتا میں یہ نہیں برداشت کر سکتا
کہ دوسرے مسلمان ماریں کھائیں اور میں آپ کی پناہ کی وجہ سے بچار ہوں اس کی پناہ سے نکلنے
کے بعد ایک دن کفار ایک مجلس میں بیٹھے تھے کہ ایک شاعر نے اپنے شعر سنانے شروع کئے جن