تناسخ پر اعتراض

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم - جلدے
۱۰۳
نجات
کی اس لئے اسے دوزخ میں ڈالیں گے اور بہشت کے فرشتے کہتے کہ چونکہ یہ تو بہ کرنے کے لئے
روانہ ہو چکا تھا اس لئے بہشت میں جانا چاہئے۔ اس پر اللہ تعالی کے گا کہ جاؤ دونوں طرفیں نا ہو۔ پھر
جس طرف وہ جا رہا ہو گا اس کو کھینچ کر چھوٹا کر دے گا اور اس طرح وہ بہشت میں چلا جائے گا ۔
یہ ایک مثال ہے اور اس کے یہ معنی نہیں کہ واقعہ میں زمین کھینچ دی گئی تھی بلکہ یہ مراد ہے
کہ خدا تعالیٰ نے اس شخص کو توبہ کرنے والوں میں شامل کر لیا اور جنت کا وارث بنا دیا ۔ پس جس
عمل پر کوئی انسان مرتا ہے خواہ وہ ادھورا ہی رہے اس کا بدلہ اس کو مل جائے گا اور اس کا وہ کام
ضائع نہیں جائے گا۔
پانچواں اعتراض یہ تھا کہ مردوں کی روحوں سے
مردوں کی شہادت کہ تناسخ حق ہے بلوا کر پوچھا گیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ تاریخ حق
ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بات ہی درست نہیں کہ مردوں کی روحیں اس طرح بلوانے سے
آجاتی ہیں۔ انسان کے اندر ایک روحانی طاقت ہے جب کوئی شخص اس کو خاص طور پر استعمال
کرتا ہے وہ عجیب عجیب نظارے دکھاتی ہے۔ اس کے ماتحت جو لوگ روحوں کے بلوانے کی طرف
توجہ کرتے ہیں ان کو روحیں معلوم ہونے لگتی ہیں اور بعض دفعہ تو ان کی شکلیں نظر آنے لگتی ہیں
لیکن حقیقتاً کوئی روح نہیں آتی کیونکہ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں
پر روحوں کو بلوایا گیا اور سب جگہ ایک ہی روح نے جواب دیا ۔ اس طرح یہ بھی تجربہ ہوا ہے کہ
ایک مذہب والے کو روح کچھ جواب دیتی ہے اور دوسرے مذہب والے کو کچھ جواب دیتی ہے
حالانکہ اگر روح فی الواقع ہی آتی تو ایک وقت میں اگر ایک ہی روح کو کئی جگہ بلوایا جاتا تو ایک
جگہ وہ آتی اور باقی جگہوں پر کوئی چیز نہ آتی اسی طرح چاہئے تھا کہ روحیں سب کو ایک ہی جواب
دیتیں حالانکہ وہ مختلف جواب دیتی ہیں۔ پس معلوم ہوا کہ یہ سب غلط فہمی کا نتیجہ ہے اپنے ہی خیال
کو روح سمجھ لیا گیا ہے۔
تناسخ کے ماننے والوں کے ان موٹے موٹے اعتراضوں کا جواب دینے کے
تناسخ پر اعتراض بعد اب ہم خود تاریخ کے مسئلہ کو لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا اس پر کوئی
اعتراض نہیں پڑ سکتا؟ یہ بالکل خلاف عقل ہے کہ ایک بات رو ہو جانے سے دوسری بات آپ
ہی آپ ثابت ہو جائے ۔ اگر ایک امر کی کئی توجیہہ ہو سکتی ہیں تو صرف ایک توجیہہ کے رد ہو جانے
سے دوسری توجیہات رو نہیں ہو سکتیں۔ پس جب تک تناسخ کو رد نہ کیا جائے محض دوسرے

انوار العلوم - جلدے
۱۰۴
خیالات کو رد کرنے سے یا ان پر اعتراضات کرنے سے تناسخ رو نہیں ہو سکتا لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ
تناسخ کی کوئی دلیل بھی نہیں ۔ تناسخ کے ماننے والوں کا سارا دارومدار اس امر پر ہے کہ وہ دوسرے
خیالات پر اعتراض کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے ان کا عقیدہ ثابت ہو گیا لیکن حقیقت یہ
ہے کہ اگر غور کیا جائے تو یہ عقیدہ عقل سے اور مشاہدہ سے اور خود ہندوؤں کے عمل سے بالکل
خلاف عقل ثابت ہوتا ہے ۔ مثلاً
(1) ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ ہندو عقیدہ کے رو سے یہ دنیا ایک عذاب کا مقام
ہے اور اس سے چھٹ جانا نجات ہے۔ پھر بھی اگر ہندوؤں میں سے کوئی مرجائے تو اس پر افسوس
کرتے ہیں اور روتے ہیں حالانکہ اگر یہ دنیا ایک عذاب ہے اور اس کی گرفت سے نکل جانا اصل
مقصد ہے تو چاہئے کہ مرنے والوں پر خوش ہوں کہ انہوں نے ایک منزل طے کرلی اور خصوصاً
بچوں کی موت پر تو بہت ہی خوشی ہونی چاہئے کہ انہوں نے بلا کسی گناہ کے اپنی اس جون کو طے کر
لیا مگر مرنے والوں پر ہندوؤں کا ماتم بتاتا ہے کہ وہ ایک طرف تو ان حوادث کو قانون قدرت کا اثر
سمجھتے ہیں اور دوسری طرف تناسخ کی تائید پر اصرار کے ساتھ کمربستہ ہیں جو خلاف عقل ہے۔
(۲) ہندوؤں کے نزدیک نجات نام ہے اس جسم سے چھٹنے کا کیونکہ سکھ دکھ جسم سے تعلق
رکھتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جسم میں آنا ایک سزا ہے۔ چنانچہ ان کے عقائد سے
ثابت ہوتا ہے کہ جب انسان اونی حالت میں آتا ہے تو جونوں کے چکر میں پھنستا ہے اور جب ترقی
کرتا ہے تو اس چکر سے آزاد ہو جاتا ہے لیکن یہ عجیب بات ہے کہ باوجود اس کے وہ اولاد کی
خواہش کرتے ہیں۔ گویا ایک طرف تو اس دنیا میں جیو کا آنا سزا کا موجب سمجھتے ہیں اور دوسری
طرف اس امر کی خواہش رکھتے ہیں کہ ان کے گھر بھی کچھ قیدی آویں گویا وہ اولاد کی خواہش کر
کے جیوؤں کو دکھ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
(۳) پھر تاریخ کے عقیدہ پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ پہلی دفعہ روحوں کو جسم میں کیوں داخل
کیا گیا تھا۔ یہ کونسا انصاف تھا کہ ان کو جونوں کے چکر میں پھنسا کر تکلیف دی جاتی؟ ہندو یہ نہیں
کہہ سکتے کہ پہلے انسان پیدا کیا گیا تھا جو اچھی حالت ہے کیونکہ ان کے عقیدہ کے رو سے خواہ
انسان بنایا جائے خواہ کچھ بنایا جائے روحوں کی اطمینان کی حالت جونوں سے الگ ہو کر سکھ دکھ
کے احساس سے بچ جاتا ہے۔ پس اس دنیا میں خواہ انسان بنا کر بھیجا جائے یہ ایک عذاب ہے اور
دکھ ہے یہ دکھ بلاوجہ کیوں دیا گیا ؟
نجات

انوار العلوم - جلدے
۱۰۵
نجات
(۴) تناسخ کے عقیدہ کو مان کر ایک مشکل یہ پیش آجاتی ہے کہ کیا خدا تعالٰی نے سب
روحوں کو پہلے ہی موقع پر اکٹھا انسانوں کی جون میں بھیجا تھایا آہستہ آہستہ دنیا میں بھیجا؟ اگر کہو کہ
پہلے ایک ہی دفعہ سب روحوں کو انسان بنا کر بھیجا پھر جو گنہگار تھے ان کو جانور بنا دیا تو اس کو تاریخ
غلط ثابت کر رہی ہے۔ تاریخ بلا شک و شبہ اس امر کو ثابت کرتی ہے کہ انسانی نسل دنیا میں بڑھتی
جاتی ہے جو آج سے ہزار سال پہلے آبادی تھی اب اس سے بہت زیادہ ہے۔ وہ ہزار سال پہلے کی
آبادی سے زیادہ تھی پس یہ بات تو درست نہیں ہو سکتی ۔ اگر کہا جائے کہ آہستہ آہستہ روحوں کو
دنیا میں بھیجا جاتا ہے تو یہ انصاف کے خلاف ہے کیونکہ پہلی دفعہ دنیا میں آنے والی سب روحیں
یکساں ہونی چاہئیں مگر جب دنیا کا سلسلہ جاری ہو گیا تو ماننا پڑے گا کہ کوئی امیر کے گھر میں پیدا ہو گی
کوئی غریب کے گھر میں اور یہ بقول ہند و صاحبان ظلم ہو گا۔
(۵) تناسخ کے عقیدہ کو مشاہدہ باطل کرتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں اس قدر جانور
ہیں کہ اگر انسان بنا دیا جائے تو زمین پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہے بلکہ اگر ان کی لاشیں اوپر نیچے
رکھ دی جائیں۔ تب بھی میلوں میں اونچے لاشوں کے پہاڑ بن جائیں ۔ پس اگر یہ صحیح ہے کہ پہلے
یہ سب روحیں انسان تھیں پھر گناہ کی وجہ سے جانور بن گئیں تو اس قدر آدمی دنیا میں رہ کیونکر
سکتے تھے ان کو تو کھڑے ہونے کو بھی جگہ نہیں مل سکتی تھی۔ اگر کہو کہ آہستہ آہستہ دنیا میں آئے تو
اس کا جواب پہلے دیا جا چکا ہے کہ پھر برابری نہ رہتی اور وہی بے انصافی کا جواب آریہ مذہب پر
آجاتا جو وہ دوسروں پر لگاتے ہیں۔
(1) سائنس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا پر حیوان اس طرح پھیلے ہیں کہ پہلے اوئی جانور
بنے پھر ان سے اعلیٰ پھر ان سے اعلیٰ پھر انسان بنا اور یہ بات عقل کے مطابق ہے کیونکہ ہم دنیا میں
دیکھتے ہیں کہ تمام قانون قدرت ایک ارتقائی تدریج ہے۔ پس تناسخ کا عقیدہ اس حقیقت کے
خلاف ہونے کے سبب سے باطل ہے۔ ہم ڈارون تھیوری کے قائل نہیں ہیں اور یہ نہیں سمجھتے
کہ انسان کسی اور جانور سے بن گیا ہے مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ زمین نے آہستہ آہستہ ایسی
صفائی اختیار کی کہ اس میں انسان رہ سکے ۔ پس ضرور تھا کہ پہلے ادنی جانور پیدا ہوتے جو کثیف ہوا
میں رہ سکتے اور اگر پہلے جانور ہوتے ہیں تو پھر تناسخ کا عقیدہ باطل ہے کیونکہ اس صورت میں ماننا
پڑے گا کہ اللہ تعالی نے مکتی خانہ سے نکال کر پہلے روحوں کو جانو ر بنایا جو ظلم ہو گا۔
(۷) تناسخ کی ابتداء ہی تناسخ کو رد کرتی ہے کیونکہ یہ خیال کیا گیا ہے کہ گناہ کی وجہ سے دنیا

انوار العلوم - جلدے
۱۰۶
نجات
میں اختلاف پیدا ہوا کہ کوئی غریب بنا کوئی امیر کوئی عظمند بنا کوئی بے وقوف کوئی بد صورت بنا
کوئی خوبصورت لیکن جب ہم غور کرتے ہیں تو گناہ تفاوت اور اختلاف سے پیدا ہوتا ہے ایک
شخص کے پاس ایک ایسی چیز نہیں ہوتی جو دوسروں کے پاس ہوتی ہے تو وہ اس کی خواہش کرتا ہے
اور حسد یا لالچ میں مبتلاء ہو جاتا ہے پھر چوری وغیرہ میں مبتلاء ہو جاتا ہے پھر قتل وغیرہ کے جرم کا
مرتکب ہوتا ہے یا زنا اور بدکاری میں مبتلاء ہوتا ہے۔ لیکن اگر پہلے سب انسان ایک سی شکل کے
ایک ہی عقل کے ایک سے مال کے ایک سی عزت کے پیدا ہوئے تھے تو گناہ کیونکہ پیدا ہوا؟
کسی کو کسی کے خلاف جوش و غصہ پیدا کیونکر ہو سکتا تھا؟
(۸) آٹھواں اعتراض یہ ہے کہ اگر تاریخ درست ہے تو ماننا پڑے گا کہ جس قدر تکالیف انسان
کو دنیا میں پہنچتی ہیں یہ سب پچھلے اعمال کی سزا اور ان کا بدلہ ہیں۔ اگر یہ درست ہے تو چاہئے کہ
جو اس دنیا میں زیادہ مالدار ہو وہ پہلے جنم میں زیادہ نیک ہو اور جسے اس دنیا میں تکالیف پہنچیں وہ
پچھلے جنم میں نہایت گناہ گار اور گندا ہو ۔ جیسا کہ ہندوؤں کا خیال بھی ہے کہ بیوہ عورتیں اور
اندھے اور لولے لنگڑے انسان اور غریب اور بھوکے مرتے لوگ پچھلے جنموں کی سزا بھگت
رہے ہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جس قدر لوگ دنیا کے مصلح گزرے ہیں خواہ ان کو نبی کہو، مأمور کہو،
اوتار کہو، وہ سب لوگ لوگ بہت ہی تکالیف میں رہے ۔ ہندوؤں کے بزرگوں، رام چندر جی اور کرشن را
جی کو دیکھ لو ان کے راستہ میں سخت تکالیف آئیں۔ تناسخ کی رو سے ماننا پڑے گا کہ ان لوگوں کی
پچھلے جنموں کی زندگی بہت بری تھی۔ مگر کیا کوئی عظمند مان سکتا ہے کہ جس قدر لوگ دنیا کی اصلاح
کے لئے آئے ہیں وہ سب کے سب پہلی زندگی میں برے لوگ تھے ؟ عقل یہی فیصلہ کرے گی کہ وہ
مسئلہ باطل ہے جو ان کو بد عمل قرار دیتا ہے یہ لوگ بد نہ تھے ۔
(۹) ایک اعتراض یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی قسم کے جانور دنیا سے مٹتے چلے جاتے ہیں
اگر تناسخ صحیح ہے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ بعض گناہ ہونے دنیا سے بند ہو گئے ہیں حالانکہ ہم
دیکھتے ہیں کہ دنیا میں گناہ نئے سے نئے نکلتے آتے ہیں۔
(۱۰) دسواں اعتراض یہ ہے کہ ہندو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ملک میں چارہ نہ رہنے
کی وجہ سے اور گائیوں کو ذبح کر دینے کے سبب سے گائیں دنیا میں کم ہو گئی ہیں اور اس کا الزام
گورنمنٹ پر دیتے ہیں۔ لیکن اگر یہ سچ ہے کہ تناسخ کے اثر کے نیچے بعض روحیں گائے کی جون
میں آتی ہیں تو پھر لوگوں کے ذبح کرنے سے گائیں کم کیوں ہو جاتی ہیں؟ جب ان کے اعمال چاہتے

آج 10 میں سے 10 باقی