مذہب مسیحی
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
كرا
تقاریر ثلاثه
مذہبی علوم کے معلوم کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ مذہب کیا چیز ہے اور مذہبی علوم کن باتوں میں مختلف مذاہب میں باہم اختلاف ہوا ہے ۔ مذہب پر اگر غور کریں تو
تین باتوں کی وجہ سے اختلاف ہوا ہے۔ اس کے متعلق بھی میں تفصیلات نہیں بیان کروں گا بلکہ
مذاہب کے مختلف پہلو بیان کروں گا۔
مختلف مذاہب میں تین اصول ہیں جن پر اختلاف ہوا ہے۔ اول انسان کس طرح دنیا میں
آیا ؟ دوم کس غرض کے لئے دنیا میں آیا ؟ سوم اس بات پر کہ کہاں جائے گا؟ یہی تین باتیں ہیں
جن کی وجہ سے اختلاف ہوا اور مختلف مذاہب پیدا ہو گئے۔ ان ہر سہ امور کے متعلق جس قدر
مسائل ہیں ہم ان کے گرد چکر لگائیں گے۔
نظر رکھتے ہوئے ایک اور سوال بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ نے علوم کو مد نظر
اشتراک مذہب
مذاہب کا باہم کس حد تک اشتراک ہے یعنی وہ کن باتو میں باہم ملتے
ہیں
اور کن خیالات کے دائروں کے اندروہ پیدا ہوئے ہیں ؟
یہ سوال اس لئے پیدا ہوا ہے کہ اس زمانہ کے لوگ مذہب سے الگ ہو کر سمجھتے ہیں کہ وہ
جھوٹ ہے اس غرض کے لئے انہوں نے یہ خیال نکالا ہے کہ کن باتوں میں مذاہب ملتے ہیں اور
کن باتوں میں اختلاف ہے ؟ پھر ان دو باتوں کو مد نظر رکھ کر وہ کہتے ہیں کہ ان کے باہر سے آنے کی
ضرورت نہیں یہ اخلاق سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے الہام کی ضرورت نہیں۔ پہلی بات کے
متعلق کہ کن باتوں میں ملتے ہیں وہ ان کو مشترک سچائیاں کہہ کر الہام کی ضرورت کا انکار کرتے
ہیں اور دوسرا حصہ کہ کن دائروں کے اندر وہ خیالات پیدا ہوئے ہیں اس کے متعلق وہ ہر قسم
اور ملک کی پہلی حالت کو لیتے ہیں اور پھر ان کے مذہب کو لیتے ہیں اور قرار دیتے ہیں کہ یہ ان
خیالات کا نتیجہ ہے اور اس طرح پر کہتے ہیں کہ خدا تعالی کی طرف سے آیا ہوا مذہب نہیں۔ یہ
جدید تحقیقات مذاہب کے علم کے متعلق ہیں اور اس علم کو موازنہ مذاہب یا کمپیریٹوریلیجن
کہتے ہیں۔ یہ اصول علوم ہیں مذاہب کے متعلق۔ )Comparative Religion(
تفصیلی طور پر مذہبی علوم یہ ہیں کہ (1) ایک علم اسلام کا ہے اسلام مذاہب میں
مذہب اسلام سے ایک مذہب ہے پس انسان اس کی تحقیقات کرے۔
(۲) دوسرا مذہب مسیحیت ہے۔ جب تحقیقات مذاہب ہو گی تو یہ سوال ہو گا کہ
مذہب مسیحی مسیحیت کیا ہے ؟ جب علمی تحقیقات ہو گئی تو اس کے فرقوں کو دیکھنا ہو گا۔ اس
انوار العلوم جلدے
vil
نقاری ثلاثه
کے چار بڑے فرقے اصول کے لحاظ سے ہیں۔
اول۔ رومن کیتھولک :۔ ان کا عقیدہ یہ ہے کہ مسیح علیہ السلام کے خلیفہ پیٹ پیٹر (پطرس)
تھے۔ پطرس حضرت مسیح علیہ السلام کے حواری اور خلیفہ تھے اس کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے
کہ وہ روم میں رہے۔ وہ (کیتھولک) کہتے ہیں کہ جب روم میں گئے تو ان کو قائم مقام مقرر کیا تھا
اس لئے وہ ان کا خلیفہ تھا۔ روم کے پادریوں کا سب سے بڑا افسر جس کو پوپ کہتے ہیں اس کو وہ
پطرس کا جانشین اور خلیفہ سمجھتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ باقی جس قدر پادری ہیں وہ اس کی
اطاعت کریں۔ اگر وہ اس کی اطاعت نہیں کرتے تو مسیح کی بھی نہیں کرتے۔ غرض وہ حضرت
مسیح کی خلافت متواترہ کا اقرار کرتے ہیں۔
میں اس وقت یہ بحث نہیں کروں گا کہ یہ غلط ہے یا صحیح بلکہ مجھ کو تو صرف یہ بتانا ہے کہ یہ بھی
ایک علم ہے۔ پھر وہ لوگ حضرت مریم کی طرف بھی کچھ خدائی صفات منسوب کرتے ہیں اور یہ
بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ جب کوئی بزرگ مرجاتا ہے تو اس کی قبر یا لاش سے دعا کرتے ہیں۔
سائنس کے طریق پر بعض لاشوں کو محفوظ رکھتے ہیں اور بزرگوں کی قبروں پر یا جہاں انہوں نے
دعائیں کی ہوں جاتے ہیں۔
انتظامی طور پر وہ خلیفہ کو مانتے ہیں اور مذہبی لحاظ سے ان کا خیال ہے کہ حضرت مسیح اور
مریم اور دوسرے بزرگوں کی قبر یا مقامات مقدسہ پر دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے۔
ان میں ایک رسم عشاء ربانی کی ہے۔ کہتے ہیں کہ مسیح نے اپنی گرفتاری سے پہلے شراب یا
انگور کا رس اور روٹی کا ٹکڑا لے کر پیا اور حواریوں کو دیا اور اس کی تعبیر اپنے گوشت اور خون
سے کی۔ یہ اس کی نقل کرتے ہیں اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں یعنی وہ ڈبل روٹی کو گوشت اور شراب کو
اس کا خون یقین کرتے ہیں رومن کیتھولک کے ماتحت بہت بڑا علاقہ ہے اور رومن کیتھولک
پرانے طریق کے عیسائی ہیں۔
دوسرا فرقه گریک چرچ (Greek Church) ہے گر یک چرچ کے معنے ہیں یونانی
گر جا۔ یہ لوگ پانچویں مسیحی میں جدا ہو گئے۔ یونانیوں میں بت پرستی زیادہ تھی یہ لوگ رومیوں
کے اس خیال کو صحیح نہیں سمجھتے کہ پوپ مسیح کا قائم مقام ہے اس لئے وہ پوپ سے الگ ہو گئے۔
ان کا بڑا پادری پیری یارک کہلاتا ہے جو قسطنطنیہ میں رہتا ہے اس کو بھی پوپ کی طرح وہ مسیح کا
قائم مقام نہیں سمجھتے۔