اسلامی علوم
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
ہے یہ مذہب دہریت کی ایک شاخ ہے۔
۱۲۴
تقاریر ثلاث
پانچواں جدید مذہب دیو سماج ہے یہ بھی دہر یہ ہے اس کا بانی خدا کا تو انکار
دیو سماج مذہب کراتا ہے مگر اپنی پوجا کراتا ہے وہ کہتا ہے کہ ا کراتا ہے وہ کہتا ہے کہ ارواح ترقی کر کے اپنا اثر ڈالتی
ہیں۔ دراصل یہ مذہب جین مت سے نکلا ہے۔
چھٹا جدید مذہب سپر چولزم ہے اس مذہب کے ماننے والے کہتے ہیں کہ
سپر چولزم مذہب مرنے کے بعد روحیں اس دنیا میں آتی ہیں اور اس جہان کی خبریں دیتی
ہیں۔ حالانکہ اصل تو یہی ہے کہ یہ معلوم کرنا ہے کہ مرنے کے بعد کیا ہو گا۔
ان کے علاوہ ہزاروں قدیم و جدید مذہب ہیں مگر ان کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔
مذاہب کے اس مختصر تذکرہ کے بعد اب میں اسلام کو لیتا ہوں جس کو میں نے بیان تو سب
سے پہلے کیا تھا مگر اسے چھوڑ دیا تھا اس رویا تھا اس لئے کہ وہ عظیم الشان ہے۔
علوم اسلامی میں سے پہلی بات علم العقائد ہے اور علم العقائد میں سب سے اہم
اسلامی علوم مسئلہ ہستی باری تعالی ہے۔ یہ معمولی علم نہیں بلکہ اس میں بڑی بڑی بحثیں
ہیں۔ مثلاً اللہ تعالی نظر آسکتا ہے یا نہیں ؟ مل سکتا ہے یا نہیں ؟ یا ملنے کے کیا نشان ہیں؟ بندوں سے
کس طرح تعلق رکھتا ہے ؟ ان سے اپنی محبت یا غضب کا کس طرح اظہار کرتا ہے؟ ہمارا اور خدا
کا کیا تعلق ہے؟
غرض ہستی باری تعالٰی کی کئی شاخیں ہیں۔ میں نے پچھلے سال اس مسئلہ پر سالانہ جلسہ کے
موقع پر تقریر کی تھی اور نو گھنٹے تک تقریر کی تھی۔
عام طور پر لوگ ہستی باری تعالی کو نہیں سمجھتے۔ پھر اس کے ساتھ صفات باری تعالٰی کا عقیدہ
ہے اور اس کے متعلق بھی بہت سے پہلو ہیں۔ صفات باری تعالٰی کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ سب
مسائل اسی میں آتے ہیں۔
دوسرا مسئلہ ملائکہ کا ہے۔ اس کی بھی بہت سی شاخیں ہیں۔ ملائکہ ہیں یا نہیں ؟ اور اگر ہیں تو
کیا چیز ہیں ؟ اور انسان سے ان کا کیا تعلق ہے؟ اگر کوئی تعلق ہے تو کیا ہے؟ اور انسان کا اس میں
کہاں تک دخل ہے اور وہ کسی طرح ملائکہ سے تعلق پیدا کر سکتا ہے؟ پھر ملائکہ کوئی نفع پہنچا سکتے
ہیں یا نہیں ؟ اس مسئلہ پر بھی میری مفصل تقریر شائع ہو چکی ہے جو سات آٹھ گھنٹے تک ہوئی تھی۔
تیسرا مسئلہ وحی اور الہام کا ہے۔ اس کے بھی مختلف پہلو ہیں۔ خدا کا کلام کس طرح نازل
انوار العلوم جلدے
۱۲۵
تقاریر ثلاثه
ہوتا ہے یعنی لفظوں میں نازل ہوتا ہے یا خواب کی صورت میں اس کا مضمون نازل ہوتا ہے ؟
خواب ہو تو اس کی تعبیر کس طرح کی جاتی ہے اور کس طرح معلوم ہو کہ یہ خدا تعالی کی طرف سے
ہے ؟ یہ بہت وسیع مضمون ہے۔
چوتھا علم ۔ علم العقائد میں نبوت اور رسالت ہے۔ اس کے بھی مختلف پہلو ہیں۔ اصلاح
کے لئے جو آتے ہیں کیا وہ خدا ہوتے ہیں یا آدمی ہوتے ہیں؟ کس غرض کے لئے آتے ہیں؟ کس
حد تک وہ کام کر کے جاتے ہیں ؟ ان کی صداقت کی کیا علامات ہوتی ہیں ؟ ان کی زندگیاں کیا اثر
رکھتی ہیں ؟ یہ بھی ایک وسیع علم ہے
پانچواں علم ۔ علم العقائد میں دعا ہے۔ یہ مضمون بھی بہت وسیع علم ہے دعا کیا چیز ہے؟ دعا
قبول ہوتی ہے یا نہیں؟ اور اگر ہوتی ہے تو کس طرح؟ ساری قبول ہوتی ہے یا تھوڑی؟ اور اگر
قبول ہوتی ہے تو اس کے کیا نشانات ہیں؟ اور کس طرح معلوم ہو کہ دعا قبول ہو گئی ؟ پھر یہ کہ کن
الفاظ اور کس حالت میں دعا قبول ہوتی ہے ؟ غرض دعا کے مختلف پہلو اور سوال ہیں۔
چھٹا علم۔ علم العقائد میں تقدیر کا ہے۔ یہ علم بھی بڑا وسیع اور نازک ہے۔ اس کے مختلف
پہلو ہیں ۔ مثلاً کیا انسان کو خدا تعالیٰ نے ایسا پیدا کیا ہے کہ جس قدر اعمال وہ کرتا ہے سب خدا ہی
کراتا ہے یا انسان کا بھی اس میں اختیار ہے ؟ اگر انسان کا دخل نہیں تو پھر اسے سزا کیوں دیتا ہے؟
اس کے متعلق بھی میری تقریر سالانہ جلسہ پر ہو چکی ہے۔
ساتواں علم علم العقائد میں بعث بعد الموت ہے۔ یہ علم بھی بڑا وسیع ہے اور اس کے
مختلف پہلو ہیں۔ کیا مرنے کے بعد انسان زندہ ہو گا؟ پھر اگر زندہ ہو گا تو یہی جسم ہو گا یا صرف روح
ہو گی ؟ اور اٹھے گا تو کس طرح؟ اگر صرف روح ہو گی تو کیونکر اٹھے گا جسم ہو گا تو کیونکر؟ پہلے
لوگ جو مر چکے ہیں کیا وہ اٹھ چکے ہیں یا باقی ہیں ؟ کیا بعد میں آنے والے بھی اس کے ساتھ شامل
ہو جائیں گے ؟
آٹھواں علم علم العقائد میں مسئلہ نجات یا فلاح ہے۔ اس مسئلہ پر اسی سال میں نے تقریر
کی ہے۔ اس میں میں نے اس کے مختلف پہلوؤں کو کھول کر بیان کیا ہے کہ نجات کیا چیز ہے اور کیا
وہ مرنے کے بعد ہو گی یا اسی زندگی میں؟ پھر مرنے کے بعد جو انعام ہو گا وہ مٹ جائے گایا ہمیشہ
رہے گا؟ ایسا ہی سزا کے متعلق کہ وہ ہمیشہ رہے گی یا ایک وقت خاص تک۔ غرض اس کے مختلف
پہلو ہیں اور ان پر میری تقریر میں بحث ہے۔
انوار العلوم جلدے
۱۲۶
نقاری ثلاث
علوم اسلامی میں دوسرا علم قرآن کریم ہے کیونکہ یہ وحی الہی ہے۔ قرآن کریم بجائے خود
بہت سے علوم کا مجموعہ ہے اور اس کے کئی حصے ہیں۔ اول متن پڑھنا اور اس کو سمجھتا ہے دوم علم
تفسیر۔ اس سے یہ مطلب ہے کہ پہلے لوگوں نے کیا سمنے کئے ہیں۔ تفسیروں کے علم میں بیسیوں
تفسیریں ہیں اور ایک ایک تفسیر بہت سی جلدوں میں لکھی گئی ہے یہاں تک کہ ایک تفسیر دو سو
جلدوں میں ہے۔ غرض سینکڑوں جلدیں مختلف تفسیروں کی ہیں اور بہت سی ان میں سے چھپ چکی
ہیں اور بہت ہیں جو ابھی نہیں چھپی ہیں۔
پھر علوم قرآنیہ میں تیسرا علم اصول تفسیر کا ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ قرآن شریف کے
معنے اور تفسیر کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے یہ ایک مستقل علم ہے۔
۴۔ پھر ایک قرآن کریم کے متعلق علم قراءت ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم
نے بعض الفاظ بعض الفاظ کو کسی جگہ سات سا سات سات طرز پر پڑھا ہے اور بعض دس دس طرز پر بھی پڑھا
ہے یہ علم قرات سے معلوم ہوتا ہے اور جو لوگ اس کے عالم ہیں وہ جانتے ہیں یہ علم صرف
قبائل کے لحاظ سے ہے۔ عربوں کے مختلف قبیلے اپنے لب ولہجہ کے لحاظ سے جس طرح پر ادا
کر سکتے تھے ان کی آسانی کے لئے نبی کریم ال اجازت دیتے تھے۔
پانچواں علم ۔ علم تجوید ۔ اس علم میں بتایا گیا ہے کہ قرآن کریم کے الفاظ کو ادا کرتے وقت
ٹھرنا کہاں ہے اور کہاں لمبا کرنا ہے اس میں اعراب اور تد کے قواعد ہوتے ہیں۔
چھٹا علم۔ جمع القرآن ہے۔ اس علم میں اس امر پر بحث ہوتی ہے کہ قرآن مجید آنحضرت
کے زمانہ میں لکھا گیا یا نہیں اور لکھا گیا تو سارا لکھا گیا ؟ اہل یورپ نے جمع قرآن پر
اعتراضات کئے ہیں اس علم کے ذریعہ ان اعتراضات کا جواب دیا جاتا ہے۔
ساتواں علم ۔ تاریخ نزول و ترتیب قرآن کریم ہے۔ قرآن مجید کی آیات اس وقت تو
ملی جلی ہیں۔ اس علم کے ذریعہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ کونسی آیت کسی وقت اتری۔ یہ ایک مستقل
علم ہے۔
آٹھواں علم ، حل لغت قرآن بالقرآن ہے۔ قرآن کریم اپنے الفاظ کے معنی خود کرتا
ہے۔ یہ علم بھی ایک مستقل علم ہے۔ غرض قرآن کریم کے متعلق یہ آٹھ علم ہیں۔
تیرا علم علوم اسلامیہ میں سے علم الحدیث ہے اس کی بھی کئی شاخیں ہیں۔
(1) خود حدیث ہے نبی کریم ا نے جو کچھ فرمایا ہے وہ حدیث ہے اس کا ایک حصہ وہ
انوار العلوم جلدے
۱۲۷
تقارب ثلاث
ہے جس کو روایت کہتے ہیں۔ جیسے ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ آنحضرت سے ایسا سنا یا حضرت
ابو بکر کا کہنا کہ میں نے رسول اللہ ا سے سنا۔ یا کسی اور صحابی کا ایسا کہنا روایت ہے اور اس
روایت کو حدیث کہتے ہیں۔
(۲) دوسرا حصه اصول حدیث ہے جس میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حدیث کس طرح پر
لکھی گئی۔ اس کے اصول بیان کئے ہیں۔ اس علم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کتنی قسم کی حدیثیں
ہوتی ہیں۔ بعض صحیح ہوتی ہیں بعض کمزور ہوتی ہیں۔ پھر ان اقسام حدیث کے درجے بتائے جاتے
ہیں۔ یعنی کہاں تک کوئی حدیث اثر رکھتی ہے۔
اس علم کی ایک شاخ اور نکل آئی ہے وہ اسماء الرجال ہے اس علم میں یہ بحث ہے کہ فلاں
راوی صادق ہے یا کیسا ہے، اس کا حافظہ کیسا ہے، وہ ملا بھی ہے یا نہیں غرض راویوں کے حالات
پر بہت کھول کھول کر بحث کی جاتی ہے اور ان ساری باتوں کا اثر حدیث پر جا پڑتا ہے۔
چوتھا حصہ حدیث کے متعلق تاریخ حدیث ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ حدیث کے لکھنے کا
خیال کیونکر پیدا ہوا اور کسی زمانہ میں حدیث کی تحریر شروع ہوئی مؤلفین نے حدیث کا ذکر بھی کیا
ہے اور یہ بھی کہ اس میں کیا کیا ترقیاں ہوئیں۔
پانچواں حصہ علم حدیث کے متعلق شرح حدیث ہے۔ جس طرح پر قرآن کریم کی تفسیر کی
گئی ہے اسی طرح پر حدیث کی شرح لکھی گئی ہے۔
چھٹا حصہ موضوعات حدیث کا ہے ۔ اگر چہ یہ بحث اسماء الرجال میں بھی آجاتی ہے مگر
بعض نے مستقل طور پر اس علم کو لیا ہے اور موضوع احادیث کو جمع کیا ہے۔
چوتھا علم۔ علوم اسلامی میں فقہ کا علم ہے اس کے بھی کئی حصہ ہیں ایک تو خود فقہ ہے جس
میں بتایا گیا ہے کہ وضو اس طرح کرنا چاہئے نماز اس طرح پڑھنی چاہئے۔ اس طرح زکوۃ روزہ
نکاح، حج اور دوسرے مسائل لین دین، ورثہ وغیرہ کے متعلق حدیث میں بھی مسائل آتے ہیں
مگر متفرق طور پر فقہ میں تمام مسائل کو ایک جگہ جمع کر کے بتا دیا ہے۔
فقہ کے علم کے ماتحت بھی کئی علم ہیں۔ ان میں سے ایک اصول فقہ ہے جس میں بتایا جاتا
ہے کہ فقہ کیوں کر بنائی جاتی ہے۔ یعنی کن کن طریقوں پر اس کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔ پھر آگے
اس میں اختلاف ہو گا۔ کوئی کہے گا یہ بات قرآن کریم کے مطابق ہو۔ ایسا ہی کوئی کہے گا کہ قیاس
اور عقل کو بھی دخل ہو گا۔
انوار العلوم جلدے
۱۲۸
تقاریر ثلاثه
پھر صرف و نحو کا دخل ہو گا۔ اس کے لحاظ سے یہ معنے ہوں گے پھر اس سے بھی اختلاف
ہو گا۔ غرص اصول فقہ میں یہ بحث ہوگی کہ کس طرح مسائل نکالے جائیں۔ فقہاء کے موٹے
موٹے فرقے یہ ہیں۔ حنفی ۔ شافعی۔ مالکی۔ حنبلی۔
حنفی زیادہ زور قرآن مجید سے اجتہاد کر کے مسائل کے ماننے پر زور دیتے ہیں اور کہتے ہیں
جو عقل سے ثابت ہوں وہ مانیں گے اور حدیث پر زور نہیں دیتے۔ یہ مسئلہ ان کو بھول جاتا ہے
کہ نبی کریم ﷺ کا فہم سب سے برتر ہے۔ یہ حالت اب ان لوگوں کی ہے ورنہ پہلے لوگوں کا
عمل قرآن مجید اور احادیث ہی پر تھا امام ابو حنیفہ اولیاء اللہ میں سے تھے۔
شافعی عقل کی طرف زیادہ جاتے ہیں۔
مالکی بھی عقل پر زور دیتے ہیں مگر حدیث پر بھی شافعی مذہب سے زیادہ زور دیتے ہیں۔ امام
مالک کی موطا بہت معتبر کتاب ہے۔
امام حنبل سب سے زیادہ زور حدیث پر دیتے ہیں۔
پانچواں فرقہ اہل حدیث کا ہے وہ بالکل حدیث پر چلتے ہیں اور عقل کو نہیں مانتے وہ کمزور
حدیث کو بھی مقدم کر لیتے ہیں حالانکہ ضرورت تو یہ ہے کہ قرآن کریم سے ثابت شدہ ہو یعنی
قرآن مجید کے خلاف نہ ہو اور عقل بھی اس کو رد نہ کرے۔
پھر فقہ سے تعلق رکھنے والا تیسرا علم فتاوی سے تعلق رکھتا ہے علماء نے مسائل ضروریہ کے
متعلق جو فتاوی دیتے ہیں ان سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔
پانچواں علم اسرار شریعت کا ہے۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ نماز کیوں پڑھی جاتی ہے
روزہ کیوں رکھا جاتا ہے غرض احکام شریعت کے وجوہ بیان کرنا اسرار شریعت ہے۔ اس میں یہ
بھی داخل ہے کہ کس حد تک اسرار شریعت معلوم ہو سکتے ہیں اور کسی حد تک بیان کر سکتے ہیں ۔
چھٹا علم اصول شریعت ہے۔ یعنی شریعت کی کیا کیا بنیاد ہے مثلا خد اتعالیٰ کی وحی سے نازل
شدہ علوم ہوتے ہیں یا وہ اصول جو رسول کی معرفت بتائے جاتے ہیں کس حد تک ان کے بیان کی
ضرورت ہوتی ہے اور کس حد تک اجازت ہے یہ تفصیل ہوئی یعنی شریعت کے اصولوں کے بیان
کرنے میں کس حد تک رسول کے اختیار میں ہے اور کس حد تک اس کو دوسرے لوگوں پر رکھا
گیا ہے۔
ساتواں علم اختلاف المذاہب کا ہے۔ اس علم کے ذریعہ معلوم ہو گا کہ مسلمانوں کے
انوار العلوم جلدے
۱۲۹
تقاریر ثلاثه
مختلف فرقوں میں جو اختلافات ہیں وہ کسی قسم کے ہیں۔ عقائد کے لحاظ سے مسلمانوں میں جو فرقے
ہیں ان میں ایک دوسرے کے عقائد کے لحاظ سے کیا اختلاف ہے۔ مثلاً ایک مسنی کہلاتے ہیں جن
میں حنفی، مالکی ، حنبلی، شافعی سب داخل ہیں دوسرے شیعہ ہیں۔
ستیوں اور شیعوں کا بڑا اختلاف مسئلہ خلافت کے متعلق ہے۔ مسئلہ خلافت کے متعلق پھر
بحث ہو گی کہ خلافت ہے یا نہیں۔ ہے تو کس حد تک ماننا ضروری ہے اور پھر خلافت انتخاب سے
ہوگی یا اولاد سے ؟
دوسرا مسئلہ اختلاف کا یہ ہے کہ قرآن مجید کی وحی لفظوں میں ہے یا یہ خیالات اور اس کا
مضمون وحی ہوا ؟ اسی ضمن میں خدا تعالیٰ کی صفات پر بحث ہے کہ کیا خدا کلام کر سکتا ہے یا اس کا
بولنا اور سنتا اور ہے ؟
تیسرا اختلاف اس بات پر ہے کہ خدا تعالی کے کلام کے مقابلہ میں رسول کا بھی کوئی حق ہوتا
ہے یا نہیں ؟ یہ اصول ہیں جو خلفاء کے ماننے والے لوگوں میں اور جو خلفاء کے متعلق اختلاف
کرتے ہیں قابل غور ہیں۔
دوسرا فرقہ خارجیوں کا ہے ان کا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ کے بعد کوئی خلافت نہیں وہ کہتے
ہیں کہ پارلیمنٹ چاہئے تھی اور یہ بھی ان کا خیال ہے کہ گناہ کے بعد ضرور جہنم میں جانا ہو گا۔
شفاعت نہ ہو گی ان کے فرقہ کی اصل بنیاد یہی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد نعوذ باللہ غلطی کی
جو خلیفہ مقرر کیا۔ خوارج حضرت علی کرم اللہ وجہ کے وقت میں ہوئے ہیں۔
تیسرا فرقہ معتزلی ہے۔ عمر بن عمیر نے بنایا ان کا خیال ہے کہ عقل خدا نے دی ہے اس سے
کام لیا جائے یہ لوگ صفات تقدیر اور کلام کے منکر ہیں۔
چوتھا فرقہ شیعہ کا ہے۔ ان کا عقیدہ یہ تھا کہ امت میں ایک شخص ہو جو امام ہو اور یہ آپ
کی اولاد کا حق تھا۔ آ انحضرت ا کے بعد حضرت علی اور پھر حضرت علی کی اولاد کا حق ہے۔ یہ
فرقہ خصوصیت سے خلفاء کا دشمن ہے اور نعوذ باللہ ان کو ٹھگ قرار دیتا ہے۔
پانچواں فرقہ نیچری ہے۔ ان کا طریق یہ ہے کہ یورپ کے علوم کے ماتحت اسلام کو کرنا
چاہتے ہیں۔ یہ بڑی غلطی ہے کہ بندے کے علم کے موافق خدا کا کلام ہو۔ نیچریوں کا بظاہر عقیدہ تو
یہ ہے کہ خدا کا کلام خدا کے فعل سے الگ نہ ہو مگر جب تطبیق کرنے لگتے ہیں تو خدا کے کلام کی
بجائے انسان کے کلام سے کرتے ہیں۔ یہ فرقہ معتزلہ سے ملتا ہے۔
انوار العلوم جلدے
١٣٠
تقاریر ثلاثه
چھٹا فرقہ اہل قرآن کا ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول کا کام صرف ڈا کیئے کا کام ہے اس کی
کیا حقیقت اس لئے وہ حدیث کو رد کر دیتے ہیں اور ہر بات قرآن کریم سے نکالتے ہیں اور اس
وجہ سے کوئی نماز کی دو رکعت نکالتا ہے کوئی تین۔ سے کوئی دورکعت
یہ موٹی موٹی باتیں فرقوں کے متعلق بیان کی ہیں اور اس میں اس پر میں بحث نہیں کروں گا
کہ ہر فرقہ کے دلائل کس حد تک غلط ہیں یا صحیح ہیں۔
ساتواں فرقہ ۔ حقیقی اسلام احمدیت ہے۔ احمدیت کے متعلق سمجھنے والی یہ باتیں ہیں:۔
اول ۔ حضرت صاحب کا کیا دھوئی تھا پھر یہ کہ نبوت کا دھوئی تھایا نہیں ؟ اور یہ بھی کہ
رسول اللہ ا کے بعد نبی آسکتا ہے یا نہیں؟
دوم۔ دعویٰ کے بعد یہ سوال آتا ہے کہ آپ کا دھوٹی مسیح موعود کا تھا۔ اس دھوئی کے
ضمن میں یہ بات آئے گی کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے یا نہیں؟ اگر فوت ہو گیا ہے تو کیا کوئی
مسیح اس امت میں آنے والا ہے ؟ اور اگر فوت نہیں ہوا تو کیا وہ مسیح ابن مریم آئے گا؟ اور اگر
وہ آئے تو اس کی آمد کا اثر آنحضرت ﷺ کی نبوت پر کیا ہو گا؟
تیسری بات یہ کہ احمدیت کی کیا غرض ہے؟ کیا اس سلسلہ کی ضرورت تھی تو کیا وہ ضرورت
احمدیت کے آنے سے پوری ہو گئی ؟
پھر حضرت صاحب کے متعلق یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اگر وہ نبی یا رسول تھے تو کیا ان
میں وہ باتیں پائی جاتی ہیں جو خداتعالی کے نبیوں اور رسولوں میں ہوتی ہیں یا یہ کہو کہ جن معیاروں
پر نبی یا رسول کی صداقت ثابت ہوتی ہے وہ بھی ان معیاروں پر پورے اترتے ہیں؟ اور یہ بھی
کہ وہ معیار کیا ہیں ؟
پھر ایک علم ہے پیشگوئی کی حقیقت کے متعلق پیشگوئی کیا ہوتی ہے؟ انبیاء علیہم السلام کی
پیشگوئیاں کسی قسم کی تھیں اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں کسی قسم کی ہیں ؟ پھر یہ بات بھی
دیکھنی ہوگی کہ حضرت صاحب کی جماعت کا پہلے فرقوں سے کیا تعلق ہے؟ پھر نئے جھگڑوں میں یہ
ہے کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت ہو گی یا خارجیوں کے طریق پر پارلیمنٹ ؟
آئندہ احمدیت کی ترقی کا کیا نظام ہے اور اس میں افراد کی کیا ذمہ داری ہے؟
آٹھواں فرقہ تصوف کا ہے۔ مختلف لوگوں نے اس کے مختلف معنے کئے ہیں۔ کسی نے صفائی
قلب کے معنے کئے ہیں کسی نے کچھ ۔ عام طور پر یہ مراد لی جاتی ہے کہ جس سے صفائی قلب پر بحث
انوار العلوم جلدے
۱۳۱
تقاریر ثلاث
ہو۔ کس طرح پر اللہ تعالی سے تعلق اور قرب پیدا ہوتا ہے؟ بڑے بڑے اولیاء اللہ گزرے
ہیں۔
تصوف میں دوسری بات تاریخ تصوف ہے۔ یہ سلسلہ کب سے شروع ہوا اور کن لوگوں
نے اس کو جاری کیا؟ کیا اغراض تھے اور کیا کام کیا ؟ مختلف زمانوں میں کسی قسم کے تغیرات تصوف
میں ہوئے ؟
تیسری بات اہل تصوف کے متعلق مذاہب تصوف ہیں جس میں اس بات پر بھی غور کیا جاتا
ہے کہ آیا ان میں بھی اختلاف ہے اور اختلاف ہے تو کس قسم کا ہے؟ مختلف سلسلے تو پائے جاتے
ہیں جیسے قادری چشتی ، سهروردی نقشبندی ۔ اصل اختلاف تو پایا نہیں جاتا مگر بعض باتوں میں
اختلاف پایا جاتا ہے اور یہ اختلاف زیادہ تر مجاہدات کے متعلق ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسا
جیسا رنگ ان لوگوں نے اپنے علاقے کا دیکھا اور جس قسم کے امراض میں ان کو مبتلاء پایا اسی قسم
کے علاج تجویز کئے۔ جیسے ڈاکٹر مختلف طریق سے علاج کرتے ہیں۔ کبھی بخار کے بیمار کو کو نین
دیتے ہیں اور کبھی جلاب دیتے ہیں۔
ان بڑے فرقوں کے علاوہ اور بھی چھوٹے چھوٹے فرقے ہیں۔ انہی اہل تصوف میں ایک
فرقہ ملاحدہ بھی ہے جو شریعت کو مٹاتے ہیں۔ وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم طریقت کے مقام پر ہیں یا ایسی
باتیں کرتے ہیں اگر کوئی شخص کشتی پر سوار ہو تو کنارے پر جا کر اترے یا کشتی میں ہی بیٹھا رہے ؟ یہ
لوگ اس قسم کی لغو باتیں کر کے دوسروں کو دھوکا دیتے ہیں
ایک ملامتی فرقہ ہے یہ بھی گندہ ہے۔ اصل میں تو یہ برے نہیں ہوتے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ
ریاء سے تباہی ہوتی ہے اور اس کا علاج اس طرح پر کرتے ہیں کہ بعض ایسے کام کرنے لگتے ہیں
جن سے دوسرے لوگوں میں بدنام ہو جائیں۔ مثلا رات کو کسی فاحشہ عورت کے گھر میں جاسوتے
ہیں اور وہاں جا کر تہجد پڑھتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ ایسا طریق ہے کہ اس کا خطرہ زیادہ ہے۔ بعض
لوگ اس طریق کو اختیار کر کے ہلاک ہو جاتے ہیں اور مختلف قسم کی گندگیوں میں مبتلاء ہو جاتے
ہیں کہ اس سے نفس موٹا نہیں ہوتا مگر دراصل اس کا اثر اکثر خراب ہوتا ہے۔
نواں علم ۔ علم القضاء ہے۔ اس سے یہ مراد ہے کہ کس رنگ میں امور متنازعہ کا فیصلہ کرنا
چاہئے۔ گواہ کا بیان کس طرح پر ہو ؟ اس پر جرح کس طرح پر ہو ؟ کیا امور اس کی شہادت کے
وزن کے لئے ضروری ہیں ؟ قاضی کا علم واقفیت اور تقوی وطہارت کیسی ہو؟ دوسرا حصہ اسی
انوار العلوم جلد
۱۳۲
تقاریر ثلاثه
علم کے متعلق تاریخ القضاء ہے۔ کس کس طرح یہ محکمہ مکمل ہوا اور کون سے بڑے قاضی اسلام
میں گزرے ہیں ؟
الله
دسواں علم ، علم الفرائض و المیراث ہے۔ میراث کے قوانین اگر چہ فقہ میں شامل ہیں مگر
یہ مستقل علم ہے کیونکہ اس کا اثر سیاست اور قوم پر آکر پڑتا ہے۔
گیارھواں علم ، علم الادعیہ والاذکار ہے۔ اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ کس کس وقت
اور کون کونسی دعا ئیں اور اذکار کرنے چاہیں۔
بارھواں علم ، علم السیر ہے۔ اس علم کے ذریعہ بڑے بڑے صحابہ اور دوسرے بزرگان کے
حالات کا علم ہوتا ہے۔
تیرھواں علم ، علم اخلاق ہے۔ کس طرح بری عادتوں اور اونی اخلاق کو ترک کر کے اعلیٰ
درجہ کے اخلاق اور عادات حاصل کئے جاتے ہیں۔ اس میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جو اخلاقی
امراض انسان میں پیدا ہوتے ہیں ان کے اسباب کیا ہیں اور کیوں ان امراض کو امراض سمجھا جاتا
ہے۔
اسلام
چودھواں علم ، علم الکلام ہے۔ اس علم سے یہ مراد ہے کہ غیر مذاہب کے مقابلہ میں اسلام
کی فوقیت کسی طرح پر ثابت کیجاتی ہے اور اصول اسلام کو دلائل سے ثابت کیا جاتا ہے۔
اسی علم کلام میں ایک شاخ علم بحث ہے جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ دوسرے مذاہب جو
اسلام کے مقابلہ میں ہیں ان کے عقائد یا اصول کیونکر غلط ہیں ۔ مثلاً عیسائیت کا یہ مسئلہ کہ خدا
تین ہیں یا خدا مجسم ہے کیوں صحیح نہیں؟ یا ہندوؤں کے عقیدے کیوں درست نہیں ؟ اس علم
بحث کے پھر دو حصے ہیں۔ ایک حصہ وہ ہے جس میں دوسروں کی تردید دلائل سے ہوتی ہے۔
دوسرا اصول علم کلام ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ معیار صداقت کیا ہے؟ کس طرح دشمن کا
مقابلہ کرنا چاہئے یہ سب باتیں اصول علم کلام میں بیان کی جاتی ہیں۔
سولہواں علم سیاست اسلامیہ ہے۔ حکومت کا کیا انتظام ہو رعایا اور حکومت کے کیا
تعلقات ہیں حکومت پر رعایا کے کیا حقوق ہیں اور رعایا پر کیا؟ یہ بہت وسیع علم ہے حکومت کس
طریق سے کی جائے دوسری حکومتوں سے اس کے کیا تعلقات ہیں ؟
غرض یہ سولہ موٹے موٹے علوم ہیں اور ان کی شاخیں ملا کر تو بہت بڑی تعداد ان ملاکم
علوم کی ہو جاتی ہے۔ دنیاوی علوم میں اگلے ہفتے میں بیان کروں گا۔ انشاء اللہ العزیز ۔