علوم حساب تاریخ و جغرافیہ
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۱۴۴
تقاریر ثلاثه
توجہ کرنے والے کے جسم سے ایک چیز نکلتی ہے جو بیماری پر اثر کرتی ہے۔ یہ کبھی قلیل مقدار میں
ہوتی ہے کبھی کثیر مقدار ہیں۔
(۲۳) تیئیسواں علم حساب ہے۔ اس کی دو صورتیں ہیں
علوم حساب تاریخ و جغرافیہ ایک بذریعہ اعداد دو سرا بذریعہ حروف جس کو الجبرا کہتے
ہیں۔ اس میں حروف کا حساب لگایا جاتا ہے۔ بعض باتیں حساب سے نہیں پتہ لگتیں مگر الجبرا سے
پتہ لگ جاتا ہے۔
ایک جیومیٹری ہے۔ اس میں یہ بحث ہوتی ہے کہ ایک جگہ ہے اس کی آپس میں کیا نسبت
ہے ۔ مثلاً دائرہ ہے اس کا کیا ثبوت ہے۔ سیدھا خط کس طرح بنایا جاتا ہے۔ جاتا ہے۔ زاویہ کی کیا قیمت ہوتی
ہے اس علم میں خطوط کے ذریعہ بڑے بڑے حساب حل ہوتے ہیں۔ اس علم کے ذریعہ سے تعمیر
مکانات میں بڑی مدد ملتی ہے۔
پھر اس کے ذیل میں ایک ٹرگنا میٹری یعنی علم مثلث ہے جس میں ان کی طاقتوں پر بحث ہوتی
ہے اور پھر ایک لوگار سم ہے جس میں خیالی قیمت لگا کر بعض لمبے اور پیچیدہ حساب دو چار ہندسوں
سے نکال لیتے ہیں۔ یہ علوم بہت بڑی تفصیل چاہتے ہیں۔ خلاصہ ان کا بیان نہیں کیا جا سکتا اس لئے
صرف نام بتا دیئے ہیں۔
(۲۴) چوبیسواں علم تاریخ ہے۔ یعنی پچھلے لوگوں کے حالات بیان کرنا۔ یہ پانچ قسم کا ہے۔
سیاسی ، علمی ، مذہبی، قومی، جنگی تاریخی۔
سیاسی تاریخ سے یہ مراد ہے کہ کسی قوم کی سیاست پر بحث کرنا۔ اس میں تاریخی واقعات کو
بیان کر کے ان اسباب پر بھی بحث ہو گی جو سیاسی تغیرات کا موجب ہوئے۔ مثلاً فلاں قوم نے فلاں
ملک پر فلاں سن میں حملہ کیا اور وہ ہار گئے تو اس کے ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا جائے گا کہ اندرونی
انتظام کیا تھے رعایا اور بادشاہ کے تعلقات کیا تھے ؟
جدید
علمی تاریخ میں اس امر سے بحث ہو گی کہ کیا علوم آتے تھے۔ ان میں کیا ترقی ہوئی۔ کون سے
علم اس نے پیدا کئے۔
قومی تاریخ میں اس کا بیان ہو گا کہ وہ قوم جس کی وہ تاریخ ہے کہاں سے نکلی اور اس میں کیا
قبائل تھے۔ اس کی کیا تقسیم ہے۔ کہاں کہاں پھیلی اور اس کے حالات میں کیا تبدیلیاں ہوتی ہیں۔
جنگی تاریخ میں اس امر کا بیان ہو گا کہ جنگی حیثیت سے اس قوم میں کیا تغیرات آئے۔ یہ حصہ
انوار العلوم جلدے
۱۴۵
تقاری ثلاث
تاریخ کا سیاسی تاریخ سے بالکل الگ ہے۔ سیاسی میں انتظامی امور پر بحث ہوتی ہے جنگی میں اس
قسم کی شجاعت، بزدلی اور فنون جنگ سے واقفیت یا عدم واقفیت اور جنگی ضروریات میں ایجادات
اور سامان حرب کی حیثیتوں پر بحث ہوگی۔ پھر اس تاریخ کے علم کے ساتھ بعض اور علوم بھی
تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گویا علم التواریخ کی شاخیں ہیں۔ چنانچہ دوسرا علم اس کا جو تاریخ سے تعلق
رکھتا ہے وہ فلسفہ تاریخ ہے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ کوئی تاریخ جو لکھی جائے اس میں کیا قوانین
مد نظر ہوں۔ یا تاریخ کے کیا فوائد ہیں۔ تاریخ نویسی کے کیا اصول ہیں اور مؤرخ کو کن باتوں کو
مد نظر رکھنا چاہئے۔ ایسا ہی تاریخ نویسی کے فن کی تدریجی ترقیوں اور حالات پر بحث ہو گی۔
تیسرا علم جو اس کی شاخ ہے وہ ذرائع تاریخ ہے اس میں یہ باتیں بھی داخل ہوتی ہیں کہ کسی
ملک یا قوم کی صنعتوں اور روایات سے پتہ لگاتے ہیں۔ ایسا ہی اس قوم کے مذہب اور عقائد اور
رسومات سے بھی پتہ لگاتے ہیں۔ غرض مؤرخ مختلف ذرائع اور اسباب سے تاریخ کا پتہ لگاتے
ہیں۔
(۲۵) پچیسواں علم جغرافیہ ہے جغرافیہ کا علم زمانہ کے موجودہ نقشہ پر بحث کرتا ہے کہاں
دریا ہیں کہاں پہاڑ ہیں۔
جغرافیہ کی پانچ قسمیں ہیں ایک مدنی ہوتی ہے جس میں شہروں کی نسبت بیان ہوتا ہے ایک
سیاسی جغرافیہ ہے اس میں اس بات پر بحث ہو گی کہ کسی پہاڑ، دریا یا شہر کی سیاسی حیثیت کیا ہے۔
ارد گرد کے شہروں پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے اس سیاسی جغرافیہ میں اس امر پر بھی بحث ہوتی ہے کہ
کس ملک پر کس قوم کا قبضہ ہے اور کس حد تک سیاسی حالات اس کے موافق ہیں یا مخالف ہیں۔
ایک تجارتی جغرافیہ ہوتا ہے۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ کس ملک میں کیا کیا چیزیں ہوتی ہیں
اور ان چیزوں کا نکاس کس طرح ہوتا ہے اور وہاں دوسرے ممالک سے کیا کیا چیزیں آتی ہیں اور
کہاں کہاں سے آتی ہیں جیسے مثلاً ہندوستان میں گیہوں اور روتی ہوتی ہے اور یہ گیہوں اور روئی
یورپ امریکہ اور دوسرے ممالک میں جاتی ہے۔
ایک قسم جغرافیہ کی طبعی یا فضائی جغرافیہ ہے۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ بارش کیا چیز ہے
شبنم کیوں کر بنتی ہے اولے اور برف کس طرح بنتے ہیں۔
ایک قسم جغرافیہ کی نقشہ کا علم ہے۔ اس میں دنیا کے نقشے بنانا داخل ہے۔