علم سیاست
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۱۴۹
تقاریر ثلاث
ایک شاخ اور بھی ہے جو تعمیر کے علاوہ ہے اور اس میں دیگر آثار قدیمہ سے پتہ لگایا جاتا ہے۔
(۳۳) تینتیسواں علم، علم التمدن ہے جو نہایت اہم علم ہے۔ اس میں کئی علوم سے
بحث ہوتی ہے۔
رعایا کے حقوق حکومت پر کیا ہیں۔ یعنی کونسی باتیں ہیں جو رعایا بادشاہ سے طلب کرے۔
حقوق علی الرعایا ۔ یعنی رعایا کو کونسی باتیں ماننی ضروری ہیں اور حکومت کے رعایا پر کیا کیا
حقوق ہیں۔
حقوق الاخوان علی الاخوان یعنی انسان کے انسان پر ۔ بھائی کے بھائی پر کیا حقوق ہیں۔ پر ۔
۴- حقوق الوالدین علی الاولاد یعنی ماں باپ کے حقوق اولاد پر کیا ہیں۔ مثلاً اس میں یہ بھی بحث اولاد
کریں گے کہ باپ بچہ کو مارے یا نہ مارے اور مارے تو کس حد تک۔ غرض والدین کو اولاد
کے ساتھ کسی قسم کا برتاؤ کرنا چاہئے اور اولاد کو کیا طریق اختیار کرنا ضروری ہے۔
حقوق الرجال علی النساء ۔ مرد کے عورتوں پر کیا حقوق ہیں۔
آئندہ نسل کی بہتری کس طرح ہو سکتی ہے۔ اس میں یہ بھی داخل ہے کہ عمدہ اخلاق والی
اور مضبوط اولاد کس طرح پر ہو۔
ے۔ مالک اور مزدور کے کیا حقوق ایک دوسرے پر ہیں۔ مزدور کس حد تک آزاد ہے اور کس
حد تک پابند اور نوکر کا مالک کے مال میں کس حد تک حصہ ہے۔
یہ بڑی بحث ہے اور سرمایہ داروں اور نوکروں کے تعلقات اور حقوق کا علم اس وقت بہت
وسیع ہو گیا ہے اور ان حقوق کی حفاظت نہ کرنے یا ان کے نہ سمجھنے کے سبب سے بڑے بڑے فتنے
اور فساد کھڑے ہو جاتے ہیں۔ مزدوروں کی جماعت کو لیبر پارٹی کہتے ہیں آج کل بڑے زوروں پر
ہے۔
علیم سیاست
(۳۴) چوتیسواں علم سیاست ہے۔ اسکی بہت سی شاخیں ہیں۔ بڑی بڑی یہ ہیں۔
ا حکومت اور ملازمین ۔ حکومت کا اپنے ملازمین پر کیا حق ہے اور کہاں تک اختیار ہے۔
ملازمین کے کیا حقوق ہیں۔
انوار العلوم جلدے
۱۵۰
تقاریر ثلاثه
۲- حدود حکومت یعنی حکومت ملک کی آزادی میں کس حد تک دخل دے سکتی ہے۔ کہاں تک
له
بادشاہت رہتی ہے۔
طریق حکومت۔ اس کی پھر کئی شاخیں ہیں۔
(1) غیر محدود سلطنت جس میں بادشاہ کے اختیارات محدود نہیں۔
(۲) محدود سلطنت۔ اس میں حکومت کے پورے اختیارات نہیں ہوتے۔ بادشاہ رعایا کی
مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتے۔
(۳) حکومت نواب یعنی قائم مقاموں کی حکومت۔
حکومت فردی۔ یعنی ایک ہی شخص حکومت کرے جس کو شاہی حکومت بھی کہتے ہیں۔
حکومت عوام یعنی عام لوگوں کی مرضی سے حکومت اس میں ایک بحث یہ ہے کہ آیا عام
لوگوں کی حکومت بہتر ہے یا اس سے نقصان ہوتا ہے۔
حکومت عقلاء چند عقلمندوں پر حکومت چھوڑ دی جائے۔
ے۔ حکومت امراء۔ چونکہ سب سے زیادہ نقصان انقلاب حکومت پر امراء کا ہوتا ہے اس لئے
بعض لوگ کہتے ہیں کہ امراء کا حق ہے کہ وہ حکومت کریں۔ پھر اس میں یہ بحث ہے کہ آیا یہ
مفید ہے یا نہیں۔
حکومت پنچائتی۔ حکومت پنچائتی میں ایک حکومت نہیں ہوتی بلکہ حکومت کو پھیلا دیا جاتا ہے
جیسے آج کل روس کی حکومت کو کہا جاتا ہے۔ ہر جگہ اپنی حکومت ہے۔ بادشاہ ہوتا ہے اس کا
اتنا ہی کام ہوتا ہے کہ وہ دیکھ لے کہ آپس میں نہ لڑیں یا باہر سے دشمن آوے تو اس کا انتظام
کریں۔
یہ ایسی حکومت ہوتی ہے کہ قادیان کی اپنی ہو۔ دہلی کی اپنی ۔ لاہور کی اپنی۔ گویا ہر شہر کی
اپنی حکومت ہوتی ہے۔
حکومت شیوخ ہے۔ اس میں بوڑھے تجربہ کار لوگ حکومت کرتے ہیں۔ عربوں میں یہی
طریق حکومت تھا۔ چالیس برس سے اوپر کی عمر کے لوگوں کا انتخاب کر لیا جاتا تھا۔
۱۰- دسویں شاخ اسلامی حکومت ہے کہ وہ ان میں سے کسی میں شامل نہیں ہے کہ اس نے سب
سے لیا ہے اور تمام خوبیوں پر مشتمل ہے۔ ہے۔ محدود غیر محدود امراء عقلاء نیابتی اور شیوخ
سب کو اس نے جمع کیا ہے اس لئے بہترین حکومت ہے۔
انوار العلوم جلدے
۱۵۱
تقاریر ثلاثه
11- بحث۔ حکومت اور مذہب کے تعلقات کیا ہیں۔ کس حد تک مذہب کو بادشاہت کے ماتحت
رہنا چاہئے اور کس حد تک بادشاہت کو ۔
۱۲- بحث یہ ہے کہ حکومت میں عورتوں کا کس قدر دخل ہے۔
۱۳- بحث نو آبادیات کے متعلق ہے کہ کس طرح قائم کی جائیں۔ نو آبادیوں اور ملکوں کے کیا
تعلقات ہوں۔
۱۴- بحث دو بادشاہوں کے تعلقات کس قسم کے ہوں۔
۱۵- بحث ، تعلقات بین الاقوام۔ مختلف قوموں کے باہمی تعلقات کس قسم کے ہوں۔ ان میں
باہم تنازعات ہوں تو فیصلہ کس طرح پر ہو۔ ہر ایک ان میں اپنے قائم مقام چنتا ہے۔ اس کے
متعلق کچھ اصول ہیں اور وہ قانون بین الاقوامی کہلاتا ہے اس کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔
۱۶- بحث نیابتی حکومت کرنے والے آر والے آپ حاکم پ حاکم ہیں یا نہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ نیابتی حکومت
والے دراصل حاکم نہیں بلکہ ان کو نیابت مل گئی ہے جیسے عراق کا بادشاہ ہے۔ دراصل اس
کی حکومت لیگ آف نیشنز کے سپرد ہے۔ اور لیگ نے اسے انگریزوں کے سپرد کر دیا ہے۔
۱۷- بحث دو حکومتوں کے علاقے کی حد بندی ہے۔ اس میں بحث ہو گی کہ کون سے ایسے قوانین
ہوں کہ جس سے حد بندی ہو سکے۔ اس میں دیکھا جائے گا کہ کس قوم کے لوگ بہتے ہیں اور
کس کو فلاں حصہ دیا جائے گا تو نقصان ہو گا۔
۱۸- بحث یہ ہوگی کہ حکومت کا انتظام کس طرح پر ہو۔ اس کی پھر بہت سی شاخیں ہیں۔
(1) ایک نظام مرکزی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ دوسروں کو بھی اختیارات دیئے جائیں۔ جیسے
یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ پنجاب ، برما یوپی وغیرہ کو اختیارات دیئے۔ گورنر بنا دیئے۔ پھر ہر ایک
صوبہ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر وغیرہ ہیں اور بعض یہ کہتے ہیں کہ تمام اختیارات مرکز کو ہی
رہیں۔ گویا نظام مرکزی کے متعلق دو حصے ہیں۔ کل اختیارات مرکز کو ہوں یا دوسروں کو
بھی ہوں۔
تیسری بحث اس میں پولیس کے متعلق ہے کہ کیا اختیارات ہوں۔
چوتھا محکمہ تجسس کا ہے جس کو سی آئی ڈی کہتے ہیں جس کے ذریعہ حالات کا علم ہوتا رہے۔
پانچواں محکمہ جنگلات ہے۔ جنگلات کو کس حد تک محفوظ رکھا جائے اور کس حد تک جنگلات
کو کاٹ کر زرعی آبادیوں کی صورت میں منتقل کیا جائے بہت سی تفاصیل اس میں ہیں۔
انوار العلوم جلدے
۱۵۲
تقاریر ثلاثه
چھٹا محکمہ ، محکمہ تعلیم ہے۔ یہ بہت وسیع ہے اس میں یہ بحث ہو گی کہ تعلیم کس طرح ہو۔
مفت یا قیمت پر ۔ انتظام تعلیم کس طرح پر ہو۔ پھر لازم ہو یا اختیاری۔ پھر اس صیغہ کی بہت سی
شاخیں ہیں۔ زنانہ تعلیم ۔ مردانہ تعلیم مختلف علوم کی تعلیم۔
ساتواں محکمہ ، علاج انسانی اور حیوانی۔ ڈاکٹر اور ویٹرنری ڈاکٹر۔ پھر اسی میں ایک محکمہ
حفظان صحت کا ہوتا ہے۔ پھر اسی میں طبی تعلیم کے ذرائع اور اسباب پر بحث ہے۔
آٹھواں محکمہ خزانہ کا ہے۔
نواں محکمہ انتظامی ہے۔ جیسے ڈپٹی کمشنر۔ تحصیلداروغیرہ۔
دسواں محکمہ فصل قضاء یا عدالت کا ہے۔ حج اور قاضی کس طرح مقرر ہوں۔
گیارہواں محکمہ مال کا ہے۔ اس میں زمینداروں کے تمام معاملات سے بحث ہوتی ہے۔
بارھواں محکمہ ڈاک کا ہے۔
تیرھواں محکمہ انہار کا ہے۔
چودھواں محکمہ ریلوے کا ہے۔
پندرھواں محکمہ آبکاری کا ہے۔ اس میں شراب اور دیگر منشیات کی نگرانی کرنا ہے نا جائز
طور پر کشید اور فروخت نہ ہو۔
سولہواں محکمہ تعمیرات کا ہے۔
سترھواں محکمہ ٹکسال اور سکہ جات کا ہے۔ اس میں سکہ بنانے کا علم ہوتا ہے۔ روپیہ کس
قدر بنوانا چاہئے پیسہ کس قدر چاہئے۔ دوسرے سکے جو ضروری ہیں۔ پھر یہ بھی اس میں بتایا جائے
گا کہ جعلی سکوں کی شناخت کا کیا علم ہے۔
اٹھارھواں محکمہ رجسٹری کا ہے۔ بعض معاملات میں فساد ہو جاتے ہیں اس لئے معاملات
خرید و فروخت اور دستاویزات ضروریہ کی رجسٹری کا قانون جاری کر دیا جاتا ہے تاکہ سرکاری
تصدیق ہو جائے۔
انیسواں محکمہ تجارت کا ہے۔ اس محکمہ کے ذریعہ سرکار دیکھتی ہے کہ ملک کی تجارتی ترقی
کس طرح ہو سکتی ہے۔ اس ملک کی کونسی تجارتیں ہیں جو دوسرے ممالک میں پھیل سکتی ہیں۔
بیسواں محکمہ فوج کا محکمہ ہے۔ یہ بڑا وسیع علم ہے اس میں دیکھا جاتا ہے کہ کس قسم کے
ہتھیاروں کی ضرورت ہے ، کتنی فوج ہو ، کس قسم کی ہو وغیرہ وغیرہ۔
انوار العلوم جلدے
۱۵۳
تقاریر ثلاثه
اکیسواں محکمہ ۔ تعلقات بیرونی کا محکمہ ہے جس کو صیغہ خارجہ کہتے ہیں۔ اس کا کام یہ ہوتا ہے
کہ وہ دیکھے کہ باہر والوں سے کیا تعلقات ہوں۔
بائیسواں محکمہ حفظان صحت کا محکمہ ہے۔ اس کا یہ فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ لوگ کس طرح
تندرست رہیں ، شہروں اور دیہات کی صفائی کس طرح ہو ، آب وہوا درست رہے تاکہ صحت
ور نسل پیدا ہو۔
تیسواں محکمہ وضع قوانین ہے۔ اس کا کام ہے کہ ملک کی انتظامی اور اقتصادی ضروریات
کے لئے قانون بنا تا ر ہے اور مفید اور مصر قوانین کا خیال رکھے۔
چوبیسواں محکمہ بحری ہے۔ اس محکمہ کا کام ہوتا ہے کہ سمندروں کے متعلق تمام ضروریات
کا انتظام کرے اور اس کے متعلق بحری قوانین کی پابندی کرے۔
پچیسواں محکمہ آب و ہوا ہے۔ اس میں بحث ہوگی کہ بارشوں کا کیا حال ہے۔ برف باری
کہاں ہو گی۔ قبل از وقت حسابات لگائے جاتے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک یہ محکمہ پورا ترقی یافتہ نہیں
مگر پھر بھی بہت مفید ہے۔
چھبیسواں محکمہ ہوا ہے۔ یہ اس سے الگ ہے۔ اس محکمہ کا تعلق فضاء سے ہے۔ ہوائی
جہازوں کا علم اور ان سے متعلق ضروری انتظام ہوتا ہے۔
ستائیسواں محکمہ ٹیکس ہے۔ جو لوگ روپیہ کماتے ہیں ان سے کتنا ٹیکس لیا جائے۔
اٹھائیسواں محکمہ کسٹم ہے۔ کس چیز پر کس قدر ٹیکس لیا جائے جو باہر سے آتی ہیں۔ یہ بہت
وسیع محکمہ ہے۔
انتیسواں محکمہ شمار واعداد کا ہے۔ مختلف قسم کے اعداد جمع کئے جاتے ہیں۔ مثلاً زراعت کے
صیغہ کے اعداد ہوں گے کہ کس قدر رقبہ میں بڑی بڑی اجناس بوئی گئی ہیں۔ ریلوے کے متعلق
ہوں تو کس قدر مسافروں نے سفر کیا۔ کس قدر آمدنی ہوئی وغیرہ۔ اس محکمہ سے بڑا فائدہ ہوتا
ہے۔
تیسواں محکمہ ۔ بحار و بناد رہے۔ سمندروں اور بندرگاہوں کے متعلق انتظام ۔ بندرگاہیں
وقتی ضرورتوں کے ماتحت کس قدر وسیع ہوں کہ جہاز آسانی سے آجا سکے وغیرہ۔
اکتیسواں محکمہ آثار قدیمہ ہے۔ پرانے آثار کی عمارت۔ تحقیقات اور حفاظت۔
بتیسواں محکمہ۔ محکمہ وزارت ہے۔