منطق۔ فلسفہ اور علم ہئیت

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۱۵۶
تقاریر ثلاثه
میں ایک بحث مزدوروں کے متعلق ہوتی ہے۔ مزدوروں کی انجمنوں پر غور ہو گا اور ان کے
حقوق اور اثر سے بحث ہوگی کہ ان کا کیا اختیار ہو۔ ان کا انتظام کس طرح ہو۔ مالک اور مزوروں
کی انجمنیں با ہم کس طرح مل کر کام کریں تاکہ اس کے فوائد زیادہ ہوں
پھر اس میں سٹرا تک کے متعلق بحث ہو گی کہ ہونی چاہئے یا نہیں۔ اس عرصہ میں کھانے کا کیا
انتظام ہو ۔ تعطیل کارخانہ ۔ اس کے متعلق مالک کیا طریق اختیار کرے گا اور اس کا کیا اختیار ہے
کہ نوکروں کو نکال کر کار خانہ بند کردے۔
حقوق مزدوران۔ آیا مزدوروں کو اپنے حقوق مانگنے کی اجازت ہے یا نہیں ہے تو کس حد
تک - غرباء اور ان کا انتظام۔
ایک بحث اس علم میں یہ ہے کہ مالک زمین کے کیا حقوق ہیں؟ ایک بحث یہ ہے کہ کارخانوں
میں باہم اتحاد کس حد تک لازمی ہے۔ ایک بحث یہ ہے کہ کارخانے کس طرح بنائے جائیں جس
سے مزدوروں کی صحت پر برا اثر نہ پڑے۔ پھر ایک بحث یہ ہے کہ کمپنیوں کا قیام کس طرح ہو۔
پھر مال کا کیا اثر ہوتا ہے۔ ٹیکس اور اس کی حد بندیاں بیمہ اور اس کا اثر - شرکت فی النفع ۔ نفع
اور اس کی تقسیم۔ قیمتیں کس طرح گھٹتی بڑھتی ہیں۔ یہ شاخیں ہیں علم الاقتصاد کی۔
منطق ۔ فلسفہ اور علم ہیئت
(۴۳) تینتالیسواں علم منطق ہے۔ دو باتوں کو ملا کر صحیح نتیجہ نکال لینا۔ اس علم میں یہی سکھایا
جاتا ہے مثلا وہ کہتے ہیں کہ ہر انسان حیوان ہے۔ زید انسان ہے معلوم ہوا کہ زید حیوان ہے۔ ان ہے۔ زید انسان ہے معلوم ہوا کہ
اس طرح پر وہ بتاتے ہیں کہ مختلف باتوں سے صحیح نتائج کس طرح نکالتے ہیں۔ اس کے دو حصے ہ بان
ہوتے ہیں۔ ایک خاص مثالوں سے نتائج پیدا کرتے ہیں۔ ایک صورت یہ ہے کہ خاص حالت
سے عام قانون بنا لیتے ہیں۔
(۴۴) چوالیسواں علم فلسفہ ہے۔ اس کے معنے ہیں حقیقہ الاشیاء اس میں یہ بحث کی جاتی
ہے کہ مادہ کیا چیز ہے؟ وقت کیا چیز ہے ؟ دنیا کا انتظام کسی چیز پر چل رہا ہے ؟ مادہ کس طرح پیدا ہوتا
ہے؟ خدا کیا ہے۔ اس علم کا خلاصہ کیا ؟ کیوں؟ کس طرح؟ کے تین الفاظ میں آجاتا ہے۔ اس کے
جوابات جو نکلتے ہیں وہ فلسفہ بتاتا ہے۔ خاص طور پر مادہ اور وقت پر بحث کی جاتی ہے۔

انوار العلوم جلدے
۱۵۷
تقاریر ثلاث
(۹۴۵) پینتالیسواں علم سائیکالوجی یا علم النفس ہے۔ انسان میں کیا کیا داخل ہے اور وہ کس
طرح پیدا ہوتا ہے۔ انسانی عقل اور جانوروں کی عقل میں کیا فرق ہے۔ اس قسم کی بحث اس علم
میں ہوتی ہے۔
(۴۶) چھیالیسواں علم علم الاخلاق ہے۔ اخلاق کیا ہیں۔ وہ اچھے ہیں یا برے ہیں۔
(۴۷) سینتالیسواں علم۔ خواص قانون قدرت ۔ کبھی یکدم سردی ہو جاتی ہے کبھی گرمی
تغییرات کیوں ہوتے ہیں۔
(۴۸) اڑتالیسواں علم، علم الروایات ہے۔
(۴۹) انچاسواں علم علم اللہ ان ہے کس طرح تغیرات زبان میں ہوتے ہیں۔ اس علم کے
ما تحت (1) مقابلہ زبان ہے عربی سنسکرت ، عربی انگریزی فارسی عربی وغیرہ زبانوں کا باہم مقابلہ
کرنا۔ کونسے الفاظ ملتے ہیں ؟ کیا تغیرات ہوتے ہیں ؟ (۲) تحقیق اللہان۔ اس میں یہ فیصلہ کرنا
ہوتا ہے کہ کامل زبان کونسی ہے۔ (۳) تغیرات اللسان کا علم بھی اس میں داخل ہے۔
(۵۰) پچاسواں علم ، علم الہیئت ہے۔ ستاروں کی بحث ہے۔ گردش فلکی، حقیقت سیارگان
کیوں چلتے ہیں ان کے اثرات زمین پر کیا ہیں۔ ان کی رفتار اور گردش کسی قسم کی ہے۔ اس
گردش کا اثر خود ان کی ذات پر کیا ہوتا ہے۔
پھر اسی میں اقسام سیارگان پر بحث ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے طریق پیدائش پر بحث ہے
کہ چاند کس طرح بن گیا۔ اور پھر اسی علم میں علم النور پر بھی روشنی ڈالنی ہوگی کہ روشنیاں کس
طرح پر ہوتی ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی