علم سائنس و طبقات الارض
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۱۵۸
تقاریر ثلاثه
تقریر سوم
(جلسه لجنہ اماء الله منعقده ۵ - مارچ ۱۹۲۳ء)
پچاس علوم بیان کر چکا ہوں چند اور باقی ہیں ان کو اب بیان کر دیتا ہوں۔
۵۱ واں علم فزکس کہلاتا ہے۔ یہ حقیقت ہے اس علم کی
علیم سائنس و طبقات الارض جس کو ہمارے ملک میں سائنس کہتے ہیں اس کے کئی حصے
ہیں۔ ایک حصہ کا نام فزکس ہے۔ اس علم میں اس بات پر بحث کی جاتی ہے کہ آواز کس طرح پیدا
ہوتی ہے؟ روشنی گرمی سردی کیا چیز ہیں؟ سیال چیزیں کیا ہیں؟ پھر اس علم کے ماتحت یہ بحث بھی
ہوتی ہے کہ بجلی کیا ہے ؟ مقناطیس کیا ہے ؟ ذرات کیا ہیں ؟ مادہ میں کیا کیا قوتیں ہیں ؟ اس کی کتنی
صورتیں ہیں؟ ٹھوس مائع اور گیس کے جداجدا کیا خواص ہیں؟
جس قدر مشینیں ایجاد ہوتی ہیں وہ اس علم سے بنتی ہیں۔ غرض یہ علم سیال ، گیس ، آواز
روشنی، مقناطیس، ذرات اور اجزائے مادہ پر بحث کرتا ہے۔ اسی کی وجہ سے ایجادیں ہوتی ہیں۔
مثلا ریل کا انجن اسی علم سے بنا۔ کہ گرمی کی کیا طاقت ہے؟ کس طرح اس طاقت کو پیدا کیا جاتا ہے
اور کس طرح بند کیا جاتا ہے ؟ اسی علم نے بجلی کی روشنی پیدا کی اور پھر اسی علم سے بتایا جاتا ہے کہ
کس طرح بجلی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی جاتی ہے۔
پھر اسی علم کے ذریعہ یہ بھی معلوم ہوا کہ بغیر تار کے بھی بجلی جاسکتی ہے؟ کوئی حرکت ضائع
نہیں جاتی۔ پھر ذرات کا علم ہے جس سے ترقی کر کے ٹیکا نکلا ہے ۔ غرض مشینوں کا کام گیس ، سیال،
اور مقناطیس کے ذریعہ چل رہا ہے اور یہ تمام اس علم کا نتیجہ ہیں اور ایجادات میں اس کا بڑا دخل
ہے۔
پھر اس علم کا ایک حصہ عملی کہلاتا ہے یعنی علم کتابی کو کس طرح استعمال کر کے فائدہ اٹھایا جاتا
ہے اور ایک مکینیکل کہلاتا ہے۔ مشینوں پر کیا اثر پر تا ہے۔
۵۲ واں علم کیمسٹری ہے یہ وہی ہے جس کو پرانے زمانہ میں کیمیا کہتے تھے۔ دو چیزیں ملا کر
تیسری چیز پیدا ہونے پر اس علم میں بحث کی جاتی ہے۔ غرض یہ علم بتاتا ہے کہ مختلف چیزیں مل کر
کونسی نئی چیز پیدا کرتی ہیں اور اس کے خواص میں کیا تبدیلیاں ہو جاتی ہیں۔
انوار العلوم جلدے
۱۵۹
تقاریر ثلاث
اسی علم پر طب کی بنیاد ہے۔ مثلاً کو نین دوسری چیزوں سے مل کر کیا اثر کرتی ہے۔ طب کی
بنیاد اور سائنس کے شعبدے اسی پر موقوف ہیں۔ یہ بھی علمی اور عملی ہوتی ہیں۔
پھر اس علم کے ایک حصہ میں جسمانی چیزوں کے تجربات کئے جاتے ہیں۔ ایک خاص حصہ
انسان کی زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ کیمسٹری میں اس بات پر بحث ہوتی ہے کہ خون کے کیا اجزاء
ہیں۔ پھر دو حصے اس کے اور ہیں جو نباتات اور جمادات سے تعلق رکھتے ہیں۔
۵۳ واں علم جیالوجی ہے۔ اس کو علم طبقات الارض بھی کہتے ہیں۔ اس علم کی کئی شاخیں
ہیں۔ اسی علم کی شاخوں میں سے ایک حصہ وہ ہے جو دنیا کے لئے مفید ثابت ہو رہا ہے۔ وہ زلزلہ کا
علم ہے۔ زلزلہ سے دنیا کی بڑی دنیا کی بڑی تباہی ہو ہوتی ہے۔ ۱۹۰۵ء میں جو زلزلہ پنجاب میں آیا تھا اس میں
ہیں ہزار کے قریب لوگ ضائع ہوئے تھے۔ اس علم کے ذریعہ سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ زلزلہ
آنے والا ہے اور اس ذریعہ سے قبل از وقت علم پا کر ہلاکت سے بیچ سکتے ہیں۔ اسی علم میں جو
زلزلہ کے متعلق ہے زمین کی حرکات پر بحث ہوتی ہے۔ اس سے عام حرکت مراد نہیں ہے بلکہ
ایسی حرکت مراد ہے جیسے بعض اوقات انسان کے جسم کے اندر کوئی حصہ پھڑکنے لگتا ہے۔
اسی طرح زمین کی غیر معمولی حرکات کا پتہ اس علم سے لگ جاتا ہے۔ شملہ میں ایک آلہ لگا
ہوا ہے جس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ کہاں زلزلہ آیا ہے اور کتنے میل کے فاصلہ پر آیا ہے۔ جاپان
نے اس علم میں بہت ترقی کی ہے اس آلہ کو ٹیلو گراف کہتے ہیں۔ اس کے نگران جو ہیں ان میں
ایک احمدی محمد یوسف نام بھی مقرر ہوئے ہیں۔ اسی آلہ کو میں نے دیکھا ہے اس کمرہ میں داخل
ہوتے ہی ستون حرکت کرنے لگتا ہے ۔ باریک سے باریک حرکت کا پتہ لگ جاتا ہے۔
دوسرا حصہ جو اس علم کا ہوتا ہے وہ طبقات الارض سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ زمین کے مختلف
حصوں کو دیکھ کر بتاتا ہے کہ یہ کب بنا۔ مثلاً یورپ کا علاقہ بہت بعد کا بنا ہوا ہے اور ایشیاء اس
قابل ہو گیا تھا کہ اس پر آدمی آباد ہو سکیں۔
اسی علم کے ذریعہ کانوں کا علم ہوتا ہے۔ لوہا وغیرہ کب بنے۔ یہ چیزیں ایک ہی مادے سے بنی
ہیں۔ کوئلہ اور ہیرا ایک ہی چیز ہے صرف زمانہ کا فرق ہے۔ اس فرق نے ایک کی قیمت اتنی
بنادی ہے۔ ایک تولہ لاکھوں روپیہ کو آئے گا اور دوسرا کئی من دس ہیں پچاس روپیہ کو آجائے گا
حالانکہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔
اسی علم کے ماتحت علم الاوزان ہے یعنی وزنوں کا علم ہوا، روشنی، رطوبت اور خشکی کا علم