علم زراعت و مسمریزم و علم قیافہ
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
ہو رہا ہے۔
۱۶۳
تقاریر ثلاث
واں علم علم الجراحة ہے۔ یعنی جراحی کا علم ۔ ہڈیوں کو جوڑنا، چیرا دینا یا دوسرے
جانوروں کی ہڈیاں لے کر انسان کی بعض ہڈیوں کی جگہ لگا دینا۔
۷۴ واں علم ، علم نرسری ہے۔ اس میں بتایا جاتا ہے کہ بیمار کی تیمار داری کس طرح کرنی
چاہئے بیمار کا مزاج چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ یہ علم بتائے گا کہ بیمار کے مزاج کو مد نظر رکھ کر کہاں ہم کو
غصہ دکھانا چاہئے اور کہاں نرمی کا برتاؤ کیا جائے۔ بعض وقت اند ر غصہ ہوتا ہے مگر ظاہر میں نرمی
کا برتاؤ کرنا پڑتا ہے اور بعض وقت سختی اور غصہ کا اظہار ورغصہ کا اظہار ضروری ہوتا ہے۔
ایک دفعہ ایک ڈاکٹر نے ایک مریض پر میرے سامنے غصے کا اظہار کیا میں سانے نے کہا یہ کیا کرتے
ہیں۔ اس نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہے اس لئے اس علم کو الگ کر دیا گیا ہے اور یہ ایک خاص پیشہ
ہو گیا ہے۔ نرسیں الگ ہوتی ہیں۔ بیمار کا اٹھانا بٹھانا کھانا کھلانا وغیرہ تمام امور کی وہ نہایت عمدگی
سے نگہداشت کرتی ہیں۔
۶۵ واں علم ۔ جو پہلے نیا علم نہ تھا۔ اب وہ نیا اور مخصوص ہو گیا ہے ۔ یہ علم عورتوں کی خاص
بیماریوں اور علاج کا علم ہے۔ بعض ادویات ایسی ہیں جو عورتوں پر خاص اثر کرتی ہیں اس لئے
عورتوں کی مخصوص بیماریوں کا ایک جدا اور مستقل علم ہو گیا ہے۔
۶۶ واں علم۔ بچوں کی مخصوص بیماریوں اور علاج کا علم ہے۔
۶۷ واں علم ۔ عام علم الامراض ہے۔ اس علم الامراض میں یہ بحث ہوتی ہے کہ امراض
سے کیا مراد ہے؟ امراض کیونکر پیدا ہوتی ہیں ان کے اسباب اور علامات اور علاج کیا ہیں ؟
۷۸ واں علم ، علم زراعت ہے۔ اس میں یہ بحث ہوتی علم زراعت و مسمریزم و علم قیافہ ہے کہ کوئی چیز کسی وقت ہونی چاہئے۔ زمین کو کس
طرح تیار کیا جائے۔ بونے کے بعد اس کی حفاظت اور پرورش کا کیا طریقہ ہے پھر اسی میں یہ بحث
آتی ہے کہ کونسی چیز کس ملک میں پیدا ہوتی ہے اور وہ چیز دوسرے ممالک میں کس طرح پیدا کی
جا سکتی ہے۔ یہ بہت ہی وسیع علم ہے اس کے لئے خاص قسم کے مدرسے اور کالج بنائے گئے ہیں۔
۶۹ واں علم مسمریزم ہے۔ اس علم کی کئی شاخیں ہیں۔ (۱) ایک علاج الامراض (۲)
دوسرے دور بین یعنی دور کی بات معلوم کرنا۔ ایک بند کمرے یا الماری میں کوئی چیز ہو تو اس کو
دیکھ لینا (۳) تیسرا علم اس کے تحت میں خبر رسانی ہے۔ یہاں بیٹھے ہوئے دوسرے مقام پر جو دور
انوارالعلوم جلدے
۱۶۴
تقاریر ملامه
فاصلہ پر ہو اپنی خواہش کو ڈال دیتا۔ یہ ابھی ابتدائی حالت میں ہے۔
(۴) چوتھا علم جو اس کی شاخ ہے وہ روح کو دور بھیج دیتا ہے۔ اس سے انسانی روح مراد نہیں
بلکہ اس سے مراد دماغ کا وہ حصہ ہے جو اثر قبول کرتا ہے جس کو متاثر دل کہتے ہیں۔ وہ باہر جاتا
ہے اور دوسروں کو نظر آجاتا ہے۔
(۵) پانچواں حصہ اصلاح الاخلاق ہے جس کے ذریعہ بد عادتوں کو چھڑا دیا جاتا ہے جیسے چور کی
عادت وغیرہ چھڑائی جاتی ہے۔
ے واں علم ، روحوں کو بلانے کا علم ہے۔ بڑے بڑے سائنسدان اس علم کو پڑھ رہے ہیں جو اور
علوم کو چھوڑ کر اس طرف آرہے ہیں مگر دراصل یہ وہم ہوتا ہے۔ عیسائیوں کو عیسائیوں کی اور
ہندوؤں کو ہندوؤں کی بات بتائی جاتی ہے۔ ایک آدمی پر توجہ ڈالی جاتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ مجھ پر
روح آگئی ہے۔ کبھی الگ آتی ہے اور وہ اپنے آنے کی علامت بتاتی ہے۔ مثلام کبھی کرسی الٹ دی
یا کوئی اور فعل کر دیا۔ روح تو نہیں آتی مگر یہ علم ہے اور صحیح علم ہے۔
الے واں علم ، علم القیافہ ہے۔ اس علم کے جاننے والے شکل دیکھ کر بناوٹ سے یہ بتا دیتے ہیں کہ
یہ شخص کس قسم کے عادات اور خصائل کا ہے۔ اس میں کسی قسم کے خواص ہیں۔ دھوکا دعاء
محبت ، وفا و غیره جذبات کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
اس علم کی ایک شاخ علم البشرہ ہے۔ چہرہ کی بناوٹ سے بتا دینا کہ اس کے اخلاق کس قسم کے
ہیں۔ کانوں اور آنکھ کے فرق سے ہونٹ ناک وغیرہ کی بناوٹ، لمبائی اور موٹائی سے ہر قسم کے
اخلاقی کا پتہ دے دیا جاتا ہے۔
دوسرا حصہ اس علم کا علم الرأس ہے جس کو سر کا علم بھی کہتے ہیں۔ یہ زیادہ بہتر حالت میں
ہے جس قدر اخلاق ہیں۔ قتل ، خونریزی وغیرہ ان کا تعلق دماغ کے مختلف حصوں سے ہے۔
خدا تعالیٰ نے دماغ کو کئی حصوں میں تقسیم کیا ہے اور انسان کے مختلف جذبات اور اخلاق کے لئے
الگ الگ حصے ہیں۔ جھوٹ سچ، فریب، محبت وغیرہ کے لئے اس میں جدا جدا کمرے ہیں۔ پس
اس علم کے ذریعہ سر کی پیمائش کر کے بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کو نسا مادہ زیادہ ہے۔ مثلاً حرص کایا
قناعت کا غضب کا یا برداشت کا۔
اس علم کا کمال یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر دماغ کے بعض حصوں کا اپریشن کر کے کم و بیش کر دیا
جائے تو اس سے اخلاقی اصلاح میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ یہ علم ترقی کر رہا ہے۔