راجپوتوں کا ارتداد

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
149
تحریک شد هی ملکانا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
فرمائی۔
اعلان بابت فتنه ارتداد
ہے۔ مارچ عصر کے بعد درس القرآن سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے حسب ذیل تقریر
میں نے پچھلے جمعوں کے خطبات میں اس بات پر
جماعت احمدیہ کا اخلاص و ایثار خصوصیت سے تقریریں کی ہیں کہ ہماری جماعت کے
اخلاص، دینی قربانی اور ایثار کا نمونہ اور کہیں نہیں پایا جاتا اور میں نے امید ظاہر کی تھی اور بچے ینی قربانی اور ا
طور پر ظاہر کی تھی کہ اگر ہماری جماعت کے لوگوں کو اسلام کے لئے جانیں پیش کرنے کی بھی
ضرورت پڑے گی تو وہ اس سے دریغ نہ کریں گے ۔ میری یہ امید بلا وجہ نہ تھی اور نہ بلا ضرورت
تھی۔ بلا وجہ تو اس لئے نہیں کہ ہماری جماعت کی عورتیں جو گودین کے متعلق اخلاص اور محبت
میں بہت بڑھی ہوئی ہیں لیکن علمی لحاظ سے مردوں سے بہت پیچھے ہیں ان کے متعلق خطرہ ہو سکتا
تھا کہ شاید دین کے لئے قربانی نہ کر سکیں لیکن جب ان کا موقع آیا تو انہوں نے قربانی اور ایثار کا
بے نظیر نمونہ پیش کیا۔
اور میری امید بلا ضرورت اس لئے نہ تھی کہ ایک بات جس کے
راجپوتوں کا ارتداد متعلق میں کئی دنوں سے سوچ رہا تھا۔ وہ ہماری جماعت کے لوگوں کی
جانی قربانی کے لئے تیار ہونے سے ہی ہو سکتی تھی۔ وہ ضرورت جس پر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ
سے غور کر رہا تھا اور اس کے متعلق سوچ رہا تھا وہ سلسلہ ارتداد ہے جو یو پی میں شروع ہو گیا

انوار العلوم جلدے
تحریک شدھی ملکانا
ہے۔ اس علاقہ میں ایک قوم جو ساڑھے چار لاکھ کے قریب ہے اس میں آہستہ آہستہ آریوں نے
ارتداد کے پھیلانے کی کوشش شروع کی ہوئی تھی اور اب حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ قریب
ہے وہ تمام کی تمام قوم آریہ ہو جائے ۔ وہ لوگ ہندو نہیں کہلاتے بلکہ ملکانے کہلاتے ہیں اور ان
میں بعض رسوم مسلمانوں کی پائی جاتی ہیں۔ مثلا وہ مسلمان مولویوں سے نکاح پڑھواتے ہیں مگر
پنڈتوں سے بھی نکاح پڑھوا لیتے ہیں۔ ان میں سے بعض ختنہ کراتے ہیں اور بعض نہیں کراتے۔
بعض مردوں کو دفن کرتے ہیں اور بعض جلاتے ہیں ۔ کھانے پینے میں مسلمانوں سے چھوت چھات
رکھتے ہیں۔ سروں پر بودی رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کی حالت چونکہ معلوم نہ تھی اس لئے میں نے ۱۴
و ۹۱۵ء میں ان کا حال معلوم کرنے کے لئے یہاں سے دو تین آدمیوں کو بھیجا تھا۔ عبد الصمد صاحب
پٹیالے والے کو اور فلاسفر صاحب کو اور غالباً اسی علاقہ میں بدرالدین صاحب کو جو اب لنگر میں کام
کرتے ہیں مگر ان لوگوں نے ایسی کم ہمتی دکھائی کہ یونہی چند دورے کر کے واپس آگئے اور صحیح
حالات کا پتہ لگا کر نہ لائے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہم اس طرف سے خاموش ہو کر بیٹھ رہے اور
دوسرے لوگوں کو تو اس کی فکر ہی نہ تھی مگر آریوں نے آہستہ آہستہ کوشش جاری رکھی اور اب
یہ حالت پیدا ہو گئی ہے کہ وہ سارے لوگ آریہ ہونے والے ہیں اور آج ہی وہاں سے جو آدمی
ہو کر آیا ہے وہ بتاتا ہے کہ ان کی ایسی حالت ہو گئی ہے کہ ایک گاؤں میں کچھ لوگ انہیں سمجھانے
کے لئے جانے لگے تو انہوں نے کہلا بھیجا کہ اگر کوئی یہاں آیا تو ہم اسے قتل کر دیں گے۔
ایسے موقع پر غیر احمدیوں سے یہ امید رکھنا کہ وہ کچھ کرنے کی کوشش کریں گے فضول ہے۔
چنانچہ آنے والے آدمی نے بتایا ہے کہ جب ان لوگوں نے قتل کی دھمکی دی تو غیر احمدی جو روانہ
ہوئے تھے واپس آگئے حالانکہ میں سمجھتا ہوں قتل ہی ایسے علاقے میں تبلیغ اسلام کے لئے نتیجہ خیز
ہو سکتا ہے اور ضروری ہے۔ میں سمجھتا ہوں اگر ایک دو تین آدمی قتل ہو جائیں تو اس ساری قوم
کو ہلاکت کے گڑھے میں گرنے سے بچا سکتے ہیں۔ اول تو یہ بات ہی باطل ہوتی ہے کہ وہ لوگ تبلیغ
کرنے والوں کو قتل کر دیں گے لیکن اگر ایک کو قتل کریں تو دوسرا اس کی جگہ چلا جائے اور
دوسرے کو قتل کر دیں تو تیسرا روانہ ہو جائے تو وہ لوگ ضرور ارتداد سے بچ جائیں گے کیونکہ
اس طرح ان کو معلوم ہو جائے گا کہ ہم کوئی ایسی قیمتی چیز کھونے لگے ہیں جس کے لئے یہ لوگ
جانیں دینے کے لئے تیار ہیں اور دے رہے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی