سلسلہ احمدیہ کی خدمات اسلام

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۱۷۳
تحریک شد هی ملکانا
دفتر کو ہدایت کی کہ اس امر کے متعلق پوری تحقیق کریں کیونکہ یہ شبہ قوی تھا کہ آریہ لوگ اس
امر کی کما حقہ اشاعت کبھی نہیں کریں گے۔ چنانچہ پہلے مختلف ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کی گئی
اور ضروری حالات معلوم کرنے کے بعد فروری میں دو آدمی ابتدائی تحقیقات کے لئے بھیج دیئے
گئے جن میں سے ایک مولوی محفوظ الحق صاحب علمی مولوی فاضل تھے جن کے والد صاحب اس
علاقہ میں بطور واعظ اور بطور پیر دورے کرتے رہے ہیں اور خود بھی وہ اسی علاقہ کے قریب کے
رہنے والے ہیں اور اس وجہ سے اس جگہ کے لوگوں کے بھی اور اس علاقہ کی بھی واقفیت رکھتے
ہیں۔ دوسرے صاحب عزیزم عبد القدیر صاحب بی اے تھے جنہوں نے خدمت اسلام کے لئے
زندگی وقف کی ہوتی ہے اور باوجود اللہ تعالی کے فضل سے لائق اور ہوشیار ہونے کے صرف
تمیں روپیہ گزارہ لے کر دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
ان لوگوں کی طرف سے رپورٹ پہنچنے پر کہ حالت بہت مخدوش ہے اور فوری تدارک کی
ضرورت ہے میں نے ایک سکیم تیار کی ہے جس سے میرے نزدیک کامیابی کی امید ہو سکتی ہے ۔ الا
ماشاء اللہ ان واقعات سے ایڈیٹر صاحب وکیل کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ ہماری جماعت خاموش نہ
تھی۔ اور نہ میں اس فتنہ کی طرف سے بے پروا تھا۔ ہمارے دو آدمی پہلے ہی جاچکے ہیں اور آئندہ
کے لئے ایک وسیع پیمانہ پر انتظام ہو رہا ہے ۔
میں خوش ہوں کہ اس زمانہ میں جب کہ اسلام کی زندگی سلسلہ احمدیہ کی خدمات اسلام کی اس قدر پرواہ نہیں کی جاتی جس قدر کہ دنیاوی متاع
اور دنیاوی حقوق کی روزانہ وکیل نے تبلیغ اسلام کی طرف توجہ کی ہے اور اس کی اہمیت کو سمجھا
ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ وکیل نے اپنے جوش میں سلسلہ احمدیہ کی خدمات کو نظر انداز کر دیا
ہے اور ایسے رنگ میں سلسلہ کا ذکر کیا ہے جس سے پڑھنے والوں کو دھو کا لگتا ہے کہ گویا دوسرے
لوگوں کی طرح ہماری جماعت بھی اس فرض سے غافل ہے حالانکہ اس زمانہ میں صرف ہماری
جماعت ہی اس فرض کو ادا کر رہی ہے ۔ ہمارے غریب اور امیر سب کے سب اپنی بساط کے مطابق
دین کی خدمت کے لئے اپنے مال قربان کر رہے ہیں۔ اور ان پڑھ اور عالم تمام کے تمام اپنی
قدرت کے موافق اشاعتِ اسلام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان میں اسلام پر حملہ کرنے
والوں کے سامنے اگر کوئی جماعت ہوتی ہے تو ہماری بیرونی ممالک میں اسلام کی طرف سے دفاع
اگر کوئی کرتا ہے تو ہم ۔ پس باوجود اس کے ایڈیٹر صاحب کا یہ لکھنا کہ ”ہمارے مذہبی رہنما اس

انوار العلوم جلدے
۱۷۴
تحریک شد هی ملکانا
کشاکشی میں اپنی جانیں لٹا رہے ہیں کہ فلاں مباحثہ میں ہم نے کتنے غیر احمدیوں کو احمدی بنایا " کب
درست ہو سکتا ہے اور کس حد تک اس سے صحیح واقعات پر روشنی پڑتی ہے۔ ہم احمدی ہیں اور
ہمارے نزدیک اللہ تعالٰی کے مرسل حضرت مسیح موعود پر ایمان لانا ہی اس زمانہ کی سب بیماریوں
کا علاج ہے اور زمانہ ہمارے اس قول کی تصدیق کر رہا ہے ۔ پس ہم بے شک غیر احمدیوں کو احمدی
بناتے ہیں۔ اور ان کے احمدی بننے پر خوش ہوتے ہیں مگر یہ کہنا کہ ہمارا سب زور صرف غیر
احمدیوں کو احمدی بنانے پر خرچ ہوتا ہے اور اسلام کے مصائب سے ہم آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں
واقعات کے صریح مخالف ہے۔ اس سے زیادہ ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ایک کام کرنے والی
جماعت کے کام پر پر وہ ڈالا جائے۔ ہمیں شکوہ ہے اور بجا شکوہ ہے کہ ہماری مخالفت میں ہمارے
بھائی اس قدر بڑھے ہوئے ہیں کہ ہماری خدمات اسلام بھی ان کو بری لگتی ہیں اور سوائے شاذو
نادر لوگوں کے اور وہ بھی شاذ و نادر موقعوں کے کوئی ان کو خدمات اسلام قرار دینے کے لئے بھی
تیار نہیں۔ معزز وکیل نے جب کہ دشمنان اسلام کے لئے ایک عام دعوت دی تھی ضروری تھا کہ
اس کا عملی ثبوت دیتا اور دوسرے غافل اور ست فرقوں کے ساتھ احمدیوں کو نہ ملاتا مگر افسوس
ہے کہ روزانہ وکیل نے نہ صرف احمد یہ جماعت کو دوسروں سے ملا کر بیان کیا ہے بلکہ ان کا
خصوصیت سے ایسے پیرایہ میں ذکر کیا ہے جس سے پڑھنے والے کو دھوکا لگتا ہے اور وہ سمجھتا ہے
کہ خانہ جنگی پر اپنی تمام قوت صرف کر دینے والوں میں سے احمدی جماعت ایک نمایاں جماعت
ہے۔ اگر ایسے نازک وقت میں بھی جیسا کہ اس وقت اسلام پر آرہا ہے اور ایسی عام تحریک کے
وقت بھی جماعت احمد یہ کے اس نیک ذکر کو چھوڑ کر جس کی وہ مستحق ہے اس کا ذکر برے پیرا یہ
میں کیا جائے تو امن کے وقت کسی نیک سلوک کی ہمیں کب امید ہو سکتی ہے۔
میرا ہرگز اس سے یہ منشاء نہیں کہ ہم اس سلوک سے گھبراتے ہیں یا اس کی وجہ سے ہم کام
سے پیچھے رہنا چاہتے ہیں بلکہ واقع یوں ہے کہ بہت دفعہ اسلام کی خدمت اور اس کی حفاظت کی
خاطر دوسرے مسلمان کہلانے والے لوگوں سے ہمیں سخت سے سخت ایذاء بھی پہنچ جاتی ہے پھر
بھی ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے اور اپنا کام کئے جاتے ہیں۔ ہم اسلام کے فدائی ہیں اور اس کی
خاطر اپنے مال اپنی جانیں اور اپنی عزت و آبرو تک قربان کرنے سے ہمیں دریغ نہیں بلکہ ہم کو
اگر ایسا کوئی موقع مل جائے تو ہم اسے فخر سمجھتے ہیں۔ پس لوگ ہمیں کچھ کہیں۔ خواہ ہمارے
حفاظت اسلام کے کام کو حقیر سمجھیں۔ خواہ ہمارے کاموں پر پردہ ڈالیں ہم اپنے کام میں سستی

آج 10 میں سے 10 باقی