ہماری بے جا مخالفت

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۱۷۵
تحریک شدھی ملکانا
نہیں کر سکتے کیونکہ جب وہ ہمارا اور صرف ہمارا کام ہے اور اس کام پر ہمارے آقا اور ہمارے
خالق نے ہمیں خود مقرر فرمایا ہے تو دوسروں کی بدسلوکی ہم پر کیا اثر ڈال سکتی ہے۔ مگر ہمیں اس
امر پر افسوس ضرور آتا ہے کہ ایک طرف تو زمانہ کی نازک حالت کو محسوس کیا جاتا ہے مگر دوسری
طرف ہماری مخالفت یا ہمارے مخالفوں کا ڈر بہت سے لوگوں کو حق کے کہنے سے باز رکھتا ہے۔ کاش
کہ مسلمان اس نازک حالت کو محسوس کر کے اپنی اندرونی اصلاح کریں اور ان کے دل اس
صلاحیت کو اختیار کر لیں جس سے اللہ تعالی کی نصرت ملتی ہے اور اس کا فضل جذب کیا جاتا ہے۔
اس ضمنی بات کے بیان کر دینے کے بعد جس کا بیان کرنا ایک تو اس غلط
فتنہ ارتداد اور ہم فہمی کے دور کرنے کے لئے ضروری تھا جو وکیل کے منقولہ بالا فقرہ سے
سے
پیدا ہوتی تھی اور دوسرے خود مسلمانوں کی روحانی حالت کی اصلاح کی طرف توجہ دلانے کے
لئے ضروری تھا اب میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں۔ جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں ان رپورٹوں
سے جو ہمارے وفد نے بھیجی ہیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک لمبے عرصہ سے اور بعض خاص طریقوں
کے اختیار کرنے سے جن کا بیان کرنا اس جگہ مناسب نہیں آریوں نے ملکا نہ قوم پر ایک خاص اثر
پیدا کر لیا ہے۔ اور اس قوم کی حالت نازک ہے دو ہزار کے قریب لوگ شدھ ہو چکے اور باقی
لوگ باوجود سمجھانے کے رکتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔ میں نے اس قوم کی حفاظت کے لئے جس کی
تعداد لاکھوں تک پہنچی ہوتی ہے ایک خاص سکیم سوچی ہے جس پر عمل کر کے اللہ تعالیٰ کے فضل
سے امید ہے کہ ایک حد تک فتنہ کی رو موجودہ حالات کے باوجود بھی روکی جاسکتی ہے اور کچھ
عرصہ کے بعد اس کا بداثر اللہ تعالی کے فضل کے ماتحت کلی طور پر دور کیا جا سکتا ہے بلکہ یہی فتنہ
اسلام کے لئے موجب رحمت ہو سکتا ہے۔ مگر جیسا کہ پچھلا تجربہ بتاتا ہے ہمارے لئے اس سکیم پر
عمل کرنا بہت سی مشکلات رکھتا ہے ۔ ہم نے اس وقت تک جو پورے طور پر اس کام پر ہاتھ نہیں
ڈالا اور جو بات اب بھی ہمیں روک رہی ہے یہ ہے کہ جس وقت ہمارے کارکن اس کام کی
غرض سے میدان میں آئے تمام مسلمان کارکن آریوں اور مکانوں کو چھوڑ کر ہمارے پیچھے پڑ
جاویں گے اور بجائے فائدہ کے سخت نقصان پہنچے گا۔
یہ بات میں یونہی نہیں لکھتا۔ لمبا تجربہ اس پر شاہد ہے ایڈیٹر صاحب
ہماری بے جا مخالفت وکیل کے گھر کا واقع ہے۔ دو سال ہوئے میرا امرتسر میں لیکچر ہوا۔ لیکچر
کا مضمون مسیحیت کے خلاف تھا اور ان لیکچر میں نے یہ امر بیان کیا کہ مسیحیت کو اس امر پر ناز ہے

انوار العلوم جلدے
144
تحریک شد هی ملکانا
کہ ہمارے ہاں خدا کو باپ قرار دے کر انسان اور خدا میں ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم کر دیا ہے
مگر یہ دعوی باطل ہے کہ کوئی مذہب ایسا نہیں جس نے خدا تعالیٰ کو اس قسم کے نام سے یاد نہ کیا
ہو۔ چنانچہ مختلف مثالیں دیتے ہوئے میں نے بتایا کہ ہندوؤں میں خدا تعالیٰ کو ماں سے تشبیہ دی گئی
ہے اور ماں کا رشتہ باپ سے زیادہ محبت کا ہوتا ہے۔ اور پھر بتایا کہ اسلام نے خدا تعالیٰ کو خود باپ
اور ماں تو نہیں کہا کیونکہ یہ الفاظ اس حقیقی تعلق کو نہیں بتاتے جو بندہ اور خدا میں ہونے چاہئیں
لیکن یہ ضرور بتاتا ہے کہ خدا تعالی کا تعلق ماں باپ سے بھی زیادہ ہوتا ہے اور اس تعلیم میں
اسلام مسیحیت اور ہندو مذہب دونوں سے بہت بالا ہے۔ اس پر ایک مولوی صاحب نے کھڑے ہو
کر شور مچا دیا کہ یہ بات کہاں لکھی ہے اس کا حوالہ دو۔ ایک جماعت امرتسر کے لوگوں کی ان کے
ساتھ مل گئی اور لیکچر گاہ میں شور پڑ گیا۔ باوجو د بار بار سمجھانے کے مولوی صاحب باز نہ آئے اور
انہوں نے لوگوں کو اکسانا شروع کر دیا کہ اس جگہ بیٹھو ہی نہیں فوراً یہاں سے چل دو اور نہ
جانے والوں پر فتوے لگانے شروع کئے مسلمانوں میں سے تو کئی لوگ اٹھ کر چلے گئے ۔ مگر ہندو
لوگ بیٹھے رہے۔ اس پر ایک مولوی صاحب نے بڑے زور سے کہنا شروع کیا کہ اے ہندوؤ!
تمہیں شرم نہیں آتی کہ یہ تمہارے مذہب کی ہتک کر رہا ہے اور پھر تم یہاں بیٹھے ہو وہ ہتک کیا
تھی وہ میرا یہ فقرہ تھا کہ اسلام کی تعلیم اس بارے میں مسیحیت بلکہ ہندو مذہب سے بھی اعلیٰ ہے۔
سینکڑوں مسلمان وہاں موجود تھے مگر کسی نے اس بات کو برا نہ منایا نہ کسی اخبار نے اس بے ہودگی
پر نوٹس لیا ۔ کیوں ؟ آہ ! صرف اس لئے کہ ہماری مخالفت میں اگر اسلام کو بھی قربان کرنا پڑے تو
اس کی پرواہ نہیں کی جاتی۔
ایک مثال بالکل تازہ ہے۔ ابھی دہلی میں ہمارا جلسہ ہوا ہے اور جس تاریخ کو وکیل نے ہمیں
اس امر کی دعوت دی ہے کہ ہم اسلام کی حفاظت کے لئے باہر نکلیں اسی تاریخ دہلی میں ہمارا ایک
مباحثہ آریوں سے ہو رہا تھا۔ اس دن ہماری مخالفت کے نشہ میں سرشار مسلمان کہلانے والوں کی
ایک جماعت آریہ واعظ کے ساتھ مل کر پنڈال میں داخل ہوئی اور اس کی تائید کے لئے ڈنڈے
اور سوئے ساتھ لائی۔ مباحثہ کے شروع میں ایک نظم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
پڑھی گئی جس میں آریوں کی اس دشنام دہی کا ذکر ہے جو وہ تمام بانیان مذاہب کے متعلق کرتے
ہیں۔ اور اس کا ایک شعر یہ ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی