فتنہ ارتداد کے متعلق ہمارا درد

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلد ہے
۱۷۸
تحریک شد هی ملکانا
اس وقت وہاں تھے۔ وہ مسجد کئی لاکھ روپیہ کے خرچ سے بنائی گئی تھی اور بڑی شاندار تھی۔ مفتی
صاحب نے اس کی آبادی کی کوشش کی اور وہ مسجد بہت آباد ہو گئی۔ کچھ عرصہ کے بعد لوگوں میں
احمدیت کا پودا اکھاڑ پھینکنے کی لہر پیدا ہوئی۔ مسجد بنانے والوں اور بعض دوسرے لوگوں نے مفتی
صاحب کی سخت مخالفت شروع کردی آخر ان کو وہ جگہ چھوڑنی پڑی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب
مقناطیس نہ رہا تو لوہا پھر لوہے کا لوہا ہو گیا۔ لوگوں نے مسجد میں آنا چھوڑ دیا نمازیں چھٹ گئیں اب
ایک مشہور مسیحی رسالہ مسلم ورلڈ میں ہنسی اڑائی گئی ہے کہ ڈیٹرائٹ کی بہت بڑی مسجد کے متعلق
اس کے بنانے والوں نے اعلان کر دیا ہے کہ چونکہ مفتی صاحب کے چلے جانے کے بعد وہ مسجد
ویران ہو گئی ہے اس لئے مجبور ا ہم نے فیصلہ کر دیا ہے کہ چونکہ مسجد کا مسجد کی صورت میں بیچنا
مناسب نہیں ہے اس لئے مسجد کو گرا کر اس کی زمین فروخت کر دیں۔ جب مفتی صاحب کام کرتے
تھے اور مسجد آباد تھی تب تو احمدیت کے جرم میں ان کا مقابلہ کیا گیا ان کو تنگ کیا گیا اور وہاں سے
چلے جانے پر مجبور کیا گیا لیکن جب مسجد ویران ہو گئی تو احمدی کارکنوں کی قدر معلوم ہوئی۔ اور پھر
بھی یہ نہیں کیا کہ ان کو کام کے لئے بلایا جاتا بلکہ خانہ خدا کو گرا کر مسیحیوں کے پاس فروخت
کر دینے کا اعلان کر دیا ۔ اب خواہ وہاں شراب خانہ یا جوئے خانہ ہی کوئی کیوں نہ بنا دیں ۔ کانپور کی
مسجد کے غسل خانہ پر اس قدر شور تھا اب اپنے ہاتھوں ایک مسجد کو گرا کر فروخت کرنے کی تجویز
ہے۔
امریکہ میں اسلام کو جو فتوحات حاصل ہو رہی ہیں جس طرح سینکڑوں آدمی اسے قبول
کر رہے ہیں اس حال کو جس چلے دل سے مسلمان کہلانے والے پڑھتے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ
احمدیوں کے ہاتھ سے ہو رہا ہے وہ اس سے ظاہر ہے کہ احمدی رپورٹوں کو تو سوائے ایک دو
اخبارات کے کسی نے بھولے سے شائع نہیں کیا لیکن ہمارے رسالہ سے جو امریکہ سے شائع ہوتا
ہے اور باقاعدہ افغانستان میں جاتا ہے امان افغان نے اگر یہ خبر لکھ دی کہ امریکہ میں مبلغین اسلام
کے ذریعہ کثرت سے مسیحی مسلمان ہو رہے ہیں تو جھٹ زمیندار جیسے پرچہ نے بھی اس کو شائع
کر دیا ۔ گویا احمدیت کا نام ہی ایسا تلخ تھا کہ ان اخبار کے شائع کرنے میں روک تھا۔
جب بغض اس قدر بڑھا ہوا ہے اور جب دل اس قدر فتنہ ارتداد کے متعلق ہمار اور دو بھٹے ہوئے ہیں تو ہمیں کیا تسلی ہو سکتی ہے کہ جس وقت
ہمارے مبلغ اس علاقہ میں جاویں۔ اس وقت سب سے زیادہ دشمنی ان کو خود مسلمان کہلانے

انوار العلوم جلدے
۱۷۹
تحریک شد هی ملکانا
والوں کی ہی جانب سے نظر آوے ۔ اور سب سے زیادہ تکالیف وہ انہیں کی طرف سے پاویں۔ ہم
تکالیف سے نہیں ڈرتے ہم دشمنی کی پرواہ نہیں کرتے ۔ ہم نے کب پہلے کسی مولوی یا سجادہ نشین
یا لیڈر کی مخالفت کی پرواہ کی کہ اب اس کی پرواہ کریں گے لیکن اس وقت سوال نہایت نازک
ہے۔ جب ایک ایک آدمی کا سوال ہوتا ہے۔ جب مستقبل اپنی وسعت کے ساتھ ہمارے سامنے
ہوتا ہے ہم کسی کی مخالفت کی پرواہ نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ آج نہیں کل ہم غالب آجاویں
گے۔ زمانہ ہمارے سامنے پڑا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں لیکن اس وقت جس امر کی فکر ہے وہ
یہ ہے کہ ایک خاص قوم ایک قلیل عرصہ میں اسلام کو ترک کرکے ہندو مذہب کو اختیار کرنے
والی ہے۔ بے شک وہ ہماری جماعت میں سے نہیں اس کا اپنے رسمی اسلام کو چھوڑ دینا نہ ہمارے
لئے موجب عار ہے اور نہ ہمارے کاموں میں روک۔ لیکن پھر بھی ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اب وہ اپنے
آپ کو غلامان اسلام میں سے سمجھتی ہے اور پھر اسلام اور سردار اسلام کو گالیاں دے گی۔ یہ
اشتراک ہمیں اس درد سے علیحدہ نہیں رکھ سکتا اور ہم ڈرتے ہیں کہ اگر اس میدان میں ہمارے
پہنچنے سے تفرقہ و شقاق کی بنیاد رکھی جاتی ہے تو بہتر ہے کہ ہم دور ہی رہیں تا ہو تا ہوا کام بھی رک
نہ جائے اور بجائے فائدہ کے نقصان نہ ہو۔ اگر ہمارے جانے پر مولوی صاحبان بجائے خوش
ہونے کے ان لوگوں کو یہ تلقین کرنے لگیں کہ ان کی بات ماننے سے تو ہندو ہو جانا زیادہ اچھا ہے۔
یا یہ کہ ہمارے مبلغوں کو اپنی طرف الجھائیں اور ادھر ادھر کی بحثوں پر مجبور کر دیں تو اس کا
نہایت سخت خطرناک اثر پڑے گا اور اس قوم کی ہلاکت میں کوئی شبہ باقی نہ رہے گا۔ میں اس واقعہ
کو نہیں بھول سکتا کہ ۱۹۱۳ء میں دیو سماجیوں نے فیروز پور میں خدا کے ماننے والوں کا ناک میں دم
کیا ہوا تھا۔ وہاں کی احمد یہ جماعت نے مجھے لیکچر کے لئے بلوایا اور میرا لیکچر خدا تعالیٰ کی ہستی کے
ثبوت میں تھا۔ ایک صاحب نے میں دن تک محلوں میں لیکچر دیا کہ اس کے لیکچر کو سننے نہ جانا۔ پھر
خیال کر کے کہ اب اس قدر تاکید کے بعد کون مسلمان لیکچروں میں جاوے گا خود لیکچر سننے کے لئے
آگئے ۔ جب کسی نے پوچھا کہ مولانا یہ کیا؟ تو کہنے لگے کہ میں تردید کی خاطر لیکچر کے نوٹ لینے آیا
ہوں۔ اس سوال پر کہ لیکچر تو اس بات پر ہے کہ خدا تعالی کا وجود ثابت ہے اور اس کے منکر
جھوٹے ہیں کیا آپ اس کی تردید کریں گے؟ ایسے دم بخود ہوئے کہ کاٹو تو لہو نہیں بدن میں۔ یہی
حال ملکانہ قوم کے قصبات میں نہ ہو۔ تبلیغ کے مختلف طریق ہوتے ہیں۔ ان میں تبلیغ کرتے ہوئے
کئی باتیں ایسی ہو سکتی ہیں جو غیر احمدی علماء کے نقطہ خیال کے مخالف ہوں گی۔ میں ڈرتا ہوں کہ وہ

آج 10 میں سے 10 باقی