ملاکنے جانے والے وفد سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۱۸۴
تحریک شد ھی ملکانا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملکانے جانے والے وفد سے خطاب
۱۲ - مارچ ۱۹۲۳ ء بعد نماز نماز ظہر جب جماعت احمدیہ کا پہلا وقد بطور ہر اول راجپوتا۔ بطور ہر اول راجپوتانے کی طرف
زیر امارت چودھری فتح محمد صاحب سیال ایم اے ناظر تالیف و اشاعت و سابق مبلغ اسلام و بلادِ
یورپ روانہ ہوا تو حضرت خلیفہ المسیح اس وفد کو الوداع کرنے کے لئے قاد نے کے لئے قادیان کی سڑک کے موڑ
تک تشریف لے گئے ۔ قادیان کی احمدی آبادی کا ایک بڑا حصہ بھی ہمرکاب تھا۔ جب حضور موڑ
کے کنویں پر پہنچے تو ممبران وفد کو اپنے سامنے بیٹھنے کا حکم دیا اور پھر حسب ذیل تقریر فرمائی :-
سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں اپنے ان دوستوں کو جو اس وقت محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اور کلمہ اسلام کے اعلاء
کے لئے سفر پر جا رہے ہیں اور تبلیغ اسلام کے مبارک مقصد کو زیر نظر رکھ کر اور خدا پر توکل کر
کے یہاں سے روانہ ہو رہے ہیں ان کو اور جو ان دوستوں کو چھوڑنے آئے ہیں اس سورۃ کے
مضمون پر جو میں نے اس وقت تلاوت کی ہے توجہ دلاتا ہوں :-
بعض کہتے ہیں کہ سورۃ فاتحہ مدینہ میں نازل ہوئی ہے اور بعض کہتے ہیں مکہ میں۔ مگر تحقیق کی
رو سے یہی ثابت ہوا ہے کہ یہ سورۃ دو دفعہ نازل ہوئی ہے۔ ایک دفعہ مکہ میں اور ایک دفعہ
مدینہ میں۔ اس سورۃ کا ہمارے اس کام سے تعلق ہے ۔
تمام دنیا ہماری مخالف ہے۔ دنیا کے پاس جس قدر مال و دولت اور آدمی ہیں اگر ان آدمیوں
میں ایسا ہی اخلاص ہو جیسا کہ ہم میں ہے ہم تو ان کے مقابلہ میں آٹے میں نمک کے برابر بھی
نہیں ۔ یہ اللہ کا ہم پر فضل ہے کہ گو ہم تعداد میں بہت تھوڑے ہیں لیکن ہمارے لوگ جس جوش
سے اٹھتے ہیں اس کی اس وقت کوئی نظیر نہیں مل سکتی ۔ وہ جو ہماری مخالف جماعتیں ہیں اگر اسی
جوش و اخلاص سے خدا کی راہ میں تبلیغ اسلام کے لئے چندہ دیں تو اس چندہ کے لئے بنکوں میں
رکھنے کے لئے جگہ نہ رہے۔ ہندوستان میں مسلمان آٹھ کروڑ بتائے جاتے ہیں لیکن ان میں
اسلام کے لئے اس جوش و اخلاص کا نام و نشان بھی نہیں جو ہماری چند لاکھ کی جماعت میں ہے۔

انوار العلوم جلدے
۱۸۵
تحریک شد هی ملکانا
ہمیں محض اللہ تعالی کے فضل اور اس کی مہربانی سے یہ رتبہ حاصل ہے ورنہ ہماری حالت
نہایت ناتوان ہے۔
غور کرو جن پر آریوں کا حملہ ہے وہ احمدی نہیں بلکہ غیر احمدی ہیں اس لئے وہ عام مسلمانوں
کے بھائی بند ہیں۔ مگر ان میں کچھ جوش نہیں البتہ گھبراہٹ ہے۔ ابھی راستہ میں مہر محمد خان نائب
ایڈیٹر الفضل سے ذکر کرتا آرہا تھا انہوں نے کہا مسلمان اخباروں کی آواز نہایت دھیمی اور
مایوسانہ ہے مگر اس کے مقابلہ میں آریوں کی آواز میں زور ہے۔ میں نے کہا مسلمانوں کی اس
وقت تو ایسی ہی حالت ہے جیسا کہ مفتوح اور مغلوب ہو اور اپنے فاتح سے منتیں کرے کہ مجھے
چھوڑ دو اس لئے ان کی آواز ایسی ہی ہونی چاہئے ۔ اور آریوں کی یہ حالت ہے کہ جیسے ایک ظالم و
جابر کسی بچے کو نیچے دبوچ کے سمجھے کہ جب چاہوں گا اس کا گلا دبا دوں گا۔ مسلمانوں اور آریوں
دونوں کی آواز میں بتاتی ہیں کہ ان میں بڑا فرق ہے۔ مسلمانوں کی آواز تو ایسی ہے کہ گویا وہ اپنے
آپ کو آریوں کے رحم پر سمجھتے ہیں اور آریوں کی آواز ایسی ہے جو ایک فاتح اور غالب کی ہوتی
ہے اور وہ دشمن کو اپنے رحم پر سمجھتا ہے۔
اس وقت ہماری جماعت کا یہ دعوی ہے کہ ہم ان مظالم سے مسلمانوں کو بچائیں گے مگر بظاہر
ہماری مثال اس جانور کی ہے جو رات کو الٹا سوتا ہے۔ کہتے ہیں کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو اس
نے کہا کہ اگر آسمان گر پڑے تو میں اپنے پاؤں سے تھام لوں مسلمانوں میں خواہ کتنے نقص ہوں مگر
وہ اسلام کے نام لیوا ہیں۔ مخالفوں کی تعداد ستائیس کروڑ ہے اور مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ
بے پرواہ ہیں۔ دنیاوی حالات کو دیکھ کر ہمیں گھبرانا چاہئے۔ لیکن یہ سورہ اس حالت میں ہماری
ہمت بندھاتی ہے کہ غالب تمہیں ہو گے ۔
جس وقت آنحضرت ا مکہ میں تشریف رکھتے تھے اس وقت آپ کو وہاں کھلے طور پر نماز
پڑھنے کی بھی اجازت نہ تھی۔ مسلمان عورتیں گرم ریت پر لٹائی جاتی تھیں اور ان کی شرم گاہوں
میں نیزے مارے جاتے تھے۔ مسلمان تپتے ہوئے پتھروں پر لٹائے جاتے تھے۔ اور ایسے ایسے
عذاب دے کر ان کو اسلام چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ وہ ایسا وقت تھا کہ مسلمان گلیوں میں بھی
نہ پھر سکتے تھے اور ناچار ان کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنی پڑی۔ اس وقت اللہ تعالٰی محمد اللہ کو کہتا
ہے الحمد اللہ پڑھ اور آپ نے پڑھا اور سچے دل سے پڑھا جس کا مطلب یہ تھا کہ مجھے تو اللہ تعالی
میں خوبیاں ہی خوبیاں نظر آتی ہیں۔ میرے ارد گرد تو خوشیاں ہی خوشیاں ہیں کوئی رنج نہیں کوئی

انوار العلوم جلدے
تحریک شد هی ملکانا
دکھ نہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ میں الْحَمْدُ اللهِ رَبِّ الْعَلَمِين نہ کہوں۔ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے
کہ اس وقت ان حالات میں کوئی اور خوش ہو سکتا تھا ہرگز نہیں۔ مگر جہاں ابتداء الحمد سے ہوئی
وہاں اخیر بھی اخِرُ دَعُونَهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمین لے پر ہے چنانچہ خدا کے فضلوں
نے ثابت کر دیا کہ کون راستی پر تھا۔ اور کس کو طاقت اور قدرت حاصل ہوئی تھی۔ آپ کے
مخالف اور مخالفتیں سب اڑ گئیں اور سکھ مسلمانوں کے لئے ہی رہ گیا ہے۔ دنیاوی راحت میں
دوسرے بھی شریک تھے لیکن روحانی راحت اور آرام کا مسلمانوں کے سوا کہیں پتہ نہ تھا۔ کیونکہ
گو وہ اپنے کو چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرا ہوا دیکھتے تھے مگر اپنے دل کو مطمئن پاتے تھے
اس لئے کہ خدا کی مردانہی کے شامل حال تھی۔
آج مسلمان مخالفوں کے مقابلہ میں میدان میں نہیں جاتے ہاں دشمنوں کے ساتھ مل کر
ہمیں زخمی کرتے ہیں مگر تم نے اسلام کے لئے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جاتا ہے اور یاد رکھو
کامیاب وہی ہو گا جس کو خدا پر بھروسہ اور یقین ہو گا اور پھر وہ مخالفوں کے مقابلہ میں کام کرے گا۔
تمہارے دلوں مین ایمان اور اطمینان ہونا چاہئے دل کا ایمان و اطمینان ہی مشکلات کے وقت
تمہارے کام آئے گا۔ اس وقت تمہاری بھی وہی حالت ہے جو ابتداء میں مسلمانوں کی تھی۔ وہ
ایک قلیل جماعت تھے اور لوگ ان کو قلیل جماعت سمجھتے تھے لیکن وہ بزدل نہ تھے کیونکہ مسلمان
بزدل نہیں ہوتے ان کے دل میں ایمان اور خدا کی مدد پر ان کو بھروسہ ہوتا ہے۔
ایک دفعہ مخالفین کے مقابلہ میں مسلمانوں کی تعداد نہایت قلیل تھی۔ مسلمان افسر نے
حضرت عمر کو لکھا کہ مدد کیجئے۔ وہاں مدد کے لئے سپاہی موجود نہ تھے ۔ حضرت عمر نے ایک سپاہی
بھیجا اور لکھ دیا کہ میں فلاں سپاہی کو بھیجتا ہوں جو ایک ہزار سپاہی کے برابر ہے۔ کیا تم خیال کرتے
ہو اس وقت کمانڈر نے کیا کہا ہو گا۔ کیا اس نے سر پیٹ لیا ہو گا کہ کیسے خلیفہ ہیں میں مدد کے لئے
لکھتا ہوں اور وہ ایک آدمی بھیجتے ہیں۔ نہیں یہ نہیں بلکہ جس وقت وہ ایک آدمی اسلامی لشکر میں
پہنچا۔ تو مسلمانوں نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے اور بڑی خوشی سے آگے بڑھ کر اس کا استقبال کیا
اور انہوں نے یقین کیا کہ اب دشمن ہمارے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکے گا کیونکہ ان کی نظر اپنی
قلت پر نہ تھی بلکہ خدا کی قوت پر تھی۔ انہوں نے سمجھا کہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور جو خدا کا
مقابلہ کرتا ہے وہ ضرور ہلاک ہو گا۔
پس تم بھی یقین کرو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے اور تم اس نبی کے ہاتھ پر بیع ہو چکے ہو جس

انوار العلوم جلدے
تحریک شد هی ملکانا
سے خدا نے وعدہ کیا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔ تمہارا اس وقت
مقابلہ ہندوؤں سے ہے اس لئے اس بات کو بھولو مت کہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ السلام کرشن بھی
ہیں اور یہ کرو کشیتر کا میدان ہے۔ پس خدا پر توکل کر وفتح تمھی کو ہو گی۔ اپنے ایمان کو مضبوط کرو
کہ تم ہی جیتو گے اور تمہارا دشمن مغلوب ہو گا کیونکہ تم کو خدا پر توکل ہے اپنی طاقت پر نہیں۔
یہ خوب یا اور کھو کہ انکسار اختیار کرو۔ دشمن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اگر تعداد کو دیکھا جائے
تو تم اس کے مقابلہ میں چٹنی سے بھی کم ہو۔ ہاں تم میں اور ان میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ
تمہارے ساتھ خدا ہے۔ تم خدا کا پیغام لے کر جاؤ گے اور خدا کے دین کی حفاظت کے لئے جاؤ گے
اس لئے تم اپنی تعداد کامت خیال کرو کہ تھوڑی ہے بلکہ خدا کی طرف دیکھو ۔ کیا نعوذ باللہ خدا ایسا
بے غیرت ہے کہ تم اس کے لئے مقابلہ کو نکلو مگر وہ تمہیں تباہ ہونے دے اور دیکھتا ر ہے اور کچھ
نہ کرے نہیں۔ خدا تعالی بڑا غیور ہے وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔ جب تم دشمن کے مقابلہ میں
جاؤ گے تو وہ ہر وادی میں ہر ایک شہر اور جنگل اور میدان میں تمہارے ساتھ ہوگا اور جس کے
ساتھ خدا ہو کیا وہ بھی ہلاک ہو سکتا ہے نہیں۔ اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
پس میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے ایمان کو مضبوط کرو۔ علم عقل محنت ہو شیاری کوئی چیز
بھی کام نہیں آتی جب تک کہ خدا تعالی کی مدد شامل حال نہ ہو۔ میں نے تمہارے لئے ہدا ئتیں
لکھی ہیں وہ ہر ایک مبلغ کو مل جائیں گی ۔ چودھری صاحب کو ان کی ایک نقل دیدی گئی ہے ابھی وہ
مکمل نہیں ہوئیں۔ ان کو روز پڑھو کوئی دن نہ گزرے جو تم ان کو نہ پڑھو پھر ان کو پڑھ کر صرف
مزا نہ لو بلکہ ان پر عمل کر کے دکھاؤ ۔ اگر تم ایسا کرو گے تو دیکھو گے خدا کی نصرت تمہیں کس طرح
کامیاب کرتی ہے۔
جس شہر میں جاؤ اس دعا کو پڑھو جو نبی کریم ﷺ نے سکھائی ہے۔ میں نے اس دعا کا تجربہ کیا
ہے بڑی جامع اور مبارک دعا ہے ۔ جو یہ ہے:۔
اللَّهُمَّ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ وَرَبِّ الْأَرْضِينِ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ وَرَبِّ
الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبِّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هُذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ اهْلِهَا
وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِهَا وَشَرِّ اهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا اللَّهُمَّ
وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَيْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبَّتْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَاهُ
اس دعا کے یہ معنے ہیں۔ اے اللہ ! اللہ ! جو سات آسمانوں کا رب ہے اور ان چیزوں کا رب ہے جو

انوار العلوم جلدے
۷۷۱
تحریک شد هی ملکانا
ان کے نیچے ہیں ۔ یا جن پر سایہ ڈالتے ہیں۔ اے اللہ ! جو سات زمینوں کا رب ہے اور ان چیزوں کا
جو ان کے اوپر ہیں۔ اور شیطانوں کے رب اور ان کے جن کو انہوں نے گمراہ کیا ہے ۔ اور ہواؤں
کے رب اور ان کے جن کو یہ بکھیرتی ہیں۔ اے اللہ ! ہم تجھ سے اس گاؤں کی بھلائی اور اس کے
اہل کی بھلائی چاہتے ہیں اور ہر اس چیز کی بھلائی جو اس میں ہے اور ہم پناہ مانگتے ہیں اس گاؤں کی
بدی سے اور اس کے رہنے والوں کی بدی سے اور ہر اس چیز کی بدی سے جو اس میں ہے اے اللہ
! ہمیں اس گاؤں میں برکت دے اے اللہ ! ہمیں یہاں نفع نصیب کر اور ہماری محبت یہاں کے
رہنے والوں کے دلوں میں ڈال اور یہاں کے نیک لوگوں کی محبت ہمیں دے ۔
اس دعا کو پڑھنے کے بعد شہر میں داخل ہو ۔ ہمیشہ نرمی اور محبت سے کام کرو۔ اخلاق فاضلہ کا
نمونہ دکھاؤ ۔ نماز وغیرہ میں ایسے مواقع پر سستی ہوتی ہے اس سستی کو پاس نہ آنے دو۔ عبادت
خدا کا پہلا حق ہے اس کو پہلے بجالاؤ نماز ضرور پڑھو۔ خدا کے حقوق و احکام ادا کر کے بندوں کے
حقوق ادا کرو ۔ دعاؤں پر بہت زور دو افسر کی اطاعت کرو۔ یہ بات شرطوں میں بھی ہے پس اطاعت
کرو ۔ جب تک تمہاری طاقت میں ہو اور جب تمہاری طاقت سے باہر ہو تو افسر بالا سے کہہ سکتے ہو
مگر کوئی شخص اطاعت سے انکار نہ کرے۔ نفس کو مار کر بھی افسر کی اطاعت کرو ایسے موقع پر ہر
قسم کی اطاعت کرنا بڑی قربانی ہے۔ یاد رکھو ایسے مواقع پر اطاعت سے ذرا منہ پھیرنا ہلاکت کا
باعث ہوتا ہے۔ احمد کے موقع کا حال سب جانتے ہیں اس کے دہرانے کی ضرورت نہیں۔ دیکھو
تھوڑی سی نا فرمانی نے کیسی ہلاکت مچادی تھی پس ہر حال میں اطاعت کرو۔ لباس اور خوراک میں
جہاں تک ہو سکے سادگی اختیار کرو۔ میں خاص طور پر توجہ دلاتا ہوں کہ رات دن دعاؤں میں
مشغول رہو ۔ تو کل سے بھی الہی مدد آتی ہے۔ مگر خدا سے مانگنے سے بھی مدد آتی ہے کیونکہ خدا
خوش ہوتا ہے کہ میرا بندہ مجھ سے مانگتا ہے ۔ وہاں کے لوگوں کو اعلیٰ نمونہ دکھاؤ ۔ میں نے جو نصائح
دی ہیں ان پر عمل کرو۔ آپس میں محبت اور پیار سے رہو تا دیکھنے والے کو معلوم ہو کہ تم ایک
دوسرے پر فدا ہو ۔ اگر وہ تم میں یہ بات نہ دیکھیں گے تو ان پر سلسلہ کے متعلق برا اثر ہو گا۔ کوئی
لیکچرار اتنا اثر نہیں کرتا جتنا نیک اور اچھا نمونہ اثر کرتا ہے ۔ اگر تم اعلیٰ نمونہ دکھاؤ تو خواہ ملکانہ
لوگ تمہاری باتیں سنیں یا نہ سنیں اور ہزاروں لوگ سلسلہ میں داخل ہوں گے ۔ پس اپنے اخلاق
اعلی دکھاؤ قربانی اور ایثار کے موقع پر قربانی کرو اور لوگوں کی سخت کلامی کے مقابلہ میں سخت کلامی
مت کرو۔

انوار العلوم جلدے
تحریک شد سی ملکانا
ایسے موقع پر قرآن کریم کہتا ہے کہ جوش ہو تو ہٹ جاؤ فساد کی راہوں سے بچو ۔ ہم لوگ جو
یہاں ہیں تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اور کریں گے اور دوسرے لوگ تیار ہیں جو جلد تمہارے
پاس آئیں گے ۔ جو لوگ جاتے ہیں ان کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔ جو لوگ یہاں ہیں ان کے دل
میں جوش ہونا چاہئے کہ ہم بھی جائیں اور خدمت اسلام کریں ۔ سب لوگ دعا کرو کہ جانے والوں
کی زبانوں میں تاثیر ہو ۔ بڑے بڑے لیکچر فضول ہوتے ہیں اگر ان میں اثر نہ ہو ۔ جانے والے دعا
کے مستحق ہیں ہمیں ان کے لئے دعا کرنی چاہئے کہ یہ خدمت کر سکیں۔ اور اپنے نفسوں کی اصلاح
کرو اور اپنے آپ کو تیار کرو کہ جس طرح یہ خدمت دین کے لئے جاتے ہیں تم بھی جاؤ ۔ اسلام
کی حالت کو دیکھو اور غور کرو کہ اسلام پر کیسا وقت ہے اسلام سے ایسی محبت کرو جو ماں کو بچے سے
بھی نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ہر ایک قسم کے خطرات برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ ۔
بچپن میں میں نے ایک قصہ پڑھا تھا کہ ایک عورت کے بچے کو ایک جانور اٹھا کر لے گا۔ وہ
عورت اس کے پیچھے پیچھے گئی اور ایک پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئی لیکن جب بچہ لے کر اس کو اطمینان
ہوا تو وہ اتر نہ سکتی تھی۔ بڑی مشکل سے لوگوں نے اتاری۔ یہ ماں کی محبت ہی تھی جو اسے چوٹی پر
لے گئی ۔ کیا اسلام کی اتنی بھی قدر تمہارے ے دلوں میں نہیں ہونی چاہئے جو ماں کو بچے سے ہوتی
ہے ۔ اسلام خطرات میں گھرا ہوا ہے اس لئے تم ستیوں کو چھوڑ دو اور خدمتِ اسلام کے لئے
تیار ہو جاؤ ۔ خواہ کوئی کیسی عزیز چیز ہو مگر خدمت اسلام سے تمہارے لئے روک نہ ہو۔ تمہارا عزم
یہ ہونا چاہئے کہ ہم کسی بھی چیز کی پرواہ نہیں کریں گے اور تمام روکوں کے پردے چاک کر کے
جائیں گے اور اسلام کی خدمت بجالائیں گے۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا۔ جب تک اخلاص نہ ہو ۔
الفضل ۱۹- مارچ ۱۹۲۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی