ایک کروڑ مسلمان ارتداد کی چوکھٹ پر

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۲۰۹
تحریک شد هی ملکانا
اعْوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
ایک کروڑ مسلمان ارتداد کی چوکھٹ پر
امام جماعت احمدیہ کی طرف سے پیغام اتحاد
میں اپنے اشتہار بعنوان ” ساڑھے چار لاکھ مسلمان ارتداد کیلئے تیار ہیں “ اس بات کا اعلان
کر چکا ہوں کہ ملکانوں اور دیگر اقوام جاٹ گوجر وغیرہا کے ارتداد کے فتنہ کے روکنے کیلئے احمدی
جماعت ہر ایک قربانی کرنے کے لئے تیار ہے اور یہ بھی وعدہ کر چکا ہوں کہ اگر مختلف فرقہ جات
سنی شیعہ اہلحدیث اپنے فرض کو اور کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے مال اور اپنی تعداد کے
تناسب سے اس کار خیر میں حصہ لینے پر آمادہ ہوں تو میں بھی اپنی جماعت کی طرف سے تمھیں مبلغ
اور پچاس ہزار روپیہ اس کام کے لئے مہیا کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔
آج میں اس اشتہار کے ذریعہ سے تمام ان لوگوں کو جو اس کام سے دلچسپی رکھتے ہیں مطلع
کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے اس وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میں نے عملی کارروائی شروع کر دی
ہے اور سردست میں نے اپنی جماعت سے ڈیڑھ سو آدمی مانگے ہیں جو تین تین ماہ کیلئے فتنہ ارتداد
کے روکنے کے لئے اپنی جانیں وقف کریں اور باوجود اس کے کہ میری شرائط وقف کنندگان کے
لئے نہایت سخت تھیں میں خوشی سے اظہار کرتا ہوں کہ میرے اعلان کے بعد ایک ہفتہ کے اندر
اندر ایک سو ساٹھ آدمی کی درخواستیں میرے پاس پہنچ چکی ہیں۔ اور چونکہ بعد کی رپورٹوں سے
معلوم ہوتا ہے کہ کام اس سے بھی زیادہ سخت ہے جو سمجھا گیا تھا اور موقع اس سے بھی زیادہ
نازک ہے جو پہلے خیال کیا گیا تھا اور چونکہ یہ درخواستیں جو میرے پاس پہنچی ہیں ان میں سے اکثر
یعنی ایک سو چالیس ۱۴۰ صرف قادیان کی ہی ہیں اور بیرونی جماعتوں کو بوجہ دیر سے خبر ملنے کے
اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے کا موقع نہیں ملا جس سے ان کے دلوں کو صدمہ پہنچے گا
اس لئے میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ ڈیڑھ سو کی تعداد کو بڑھا کر میں تین سو آدمی کا مطالبہ کروں

انوار العلوم جلدے
۲۱۰
تحریک شد هی ملکانا
اور میں اللہ تعالی کے فضل سے امید کرتا ہوں کہ یہ مطالبہ ایک دو ہفتہ میں ہی پورا ہو جائے گا۔ تا کہ یہ
یہ لوگ جو تین ماہ کیلئے اپنی زندگی وقف کر رہے ہیں ان کیلئے میں نے کچھ شرطیں مقرر کی ہیں۔
اور ان میں سے ہر ایک ان شرطوں کے ماتحت اپنے آپ کو وقف کر رہا ہے۔ وہ شرطیں یہ ہیں:
ا وہ آمد و رفت کا کرایہ خود دیں گے۔
وہ ان تین ماہ میں جن میں تبلیغ کا کام کریں گے اپنے کھانے پینے کا بھی خرچ خود برداشت
کریں گے۔
۔ اس زمانہ کار کردگی میں اپنے اہل و عیال کے اخراجات کیلئے بھی کسی قسم کی مدد کے طلبگار
نہیں ہوں گے۔
اپنے افسروں کی ماتحتی ایسے ہی طریق پر کریں گے جیسے کہ فوجی سپاہی اپنے افسروں کی
فرمانبرداری کرتے ہیں خواہ کیسا ہی مشکل کام ان کے سپرد ہو اور خواہ کیسی ہی سختی کا معاملہ
ان سے کیا جائے وہ اس کی پرواہ نہیں کریں گے۔
وہ پیدل چلنے ، بھوکے رہنے ، ننگے پاؤں چلنے ، جنگلوں میں سونے اور اپنے مخالفوں کے مظالم
سہنے کیلئے ہر طرح تیار ہوں گے۔
ان شرطوں کے قبول کرنے والے لوگ ہی صرف اس کام کیلئے مفید ہو سکتے ہیں اور میرے
نزدیک دوسرے فرقوں کو بھی چاہئے کہ ایسے ہی آدمی مہیا کرنے کی کوشش کریں ورنہ جو لوگ بہ
نیت حصول ملازمت اس کام کیلئے آگے بڑھے وہ چنداں مفید نہ ہوں گے۔ ہمارے وفد میں تنخواہ
دار لوگ صرف وہی ہوں گے جو مستقل طور پر وہاں رہیں گے۔ ایسے لوگ چونکہ ایک لمبے عرصہ
تک وہاں رکھے جائیں گے ان سے اپنا خرچ برداشت کرنے کی شرط نہیں کی گئی کیونکہ یہ ایسی
بات ہے جس کا پورا کرنا ان کیلئے نا ممکن ہے۔ مگر یہ تنخواہ بھی بالکل نام کی تنخواہ ہے مثلاً تین
گریجوائیں جو گھر بار والے ہیں بن بیا ہے نہیں وہ صرف تیں تھیں روپے ماہوار پر کام کرتے
ہیں۔
وہ لوگ جن کی درخواستیں اس وقت تک میرے پاس آچکی ہیں ہر طبقہ کے ہیں ان
میں دو درجن کے قریب مولوی ہیں، جاگیردار بھی ہیں ، بیرسٹر بھی ہیں، پلیڈر بھی ہیں، دو
ایم اے اور ایک درجن سے زیادہ گریجوائیں ہیں۔ کچھ لوگ سنسکرت کے واقف ہیں،
ایڈیٹر ان اخبار ہیں، تاجر ہیں، زمیندار ہیں، سرکاری ملازم ہیں غرض ہر قسم کے لوگوں پر

انوار العلوم جلدے
۲۱۱
تحریک شد هی ملکانا
یہ جماعت مشتمل ہے اور میں اللہ تعالی کے فضل پر بھروسہ رکھتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ ساعت مشتمل ہے اور میں اللہ تعالی کے فضل ہے بھرو اور یا
یہ لوگ جو اس طرح قربانی کر کے اپنے گھروں سے نکلیں گے نہایت اخلاص اور سچائی سے
کام کریں گے اور ان کا اخلاص دوسرے لوگوں کے دلوں پر اثر کئے بغیر نہیں رہے گا۔
اس جماعت سے اکیس آدمی اس کام کیلئے میں روانہ کر چکا ہوں اور دو آدمی براہ راست
اس وفد کے ساتھ جاکر شامل ہو چکے ہیں گویا اس وقت تئیس آدمی اس ہماری جماعت کی
طرف سے اس میدان مقابلہ میں کام کر رہے ہیں۔ چند دن تک انشاء اللہ چالیس یا پچاس
آدمی اور روانہ کیا جائے گا وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ۔
روپیہ کے متعلق بھی میں نے سردست قادیان کی جماعت میں تحریک کر دی ہے اور یہاں کا
چندہ کسی قدر باہر کے چندہ سے ملا کر جو بلا تحریک آیا ہے ساڑھے چار ہزار تک پہنچ گیا ہے۔ چونکہ
مارچ کے آخر اور اپریل کے اول ایام میں ہماری جماعت کی مجلس شوری ہوگی میں نے عام چندہ
کی اپیل کو اس وقت تک کیلئے ملتوی رکھا ہے تا کہ یہ معلوم کروں کہ آیا ایک ایک سو ۱۰۰ کی رقم
ڈال کر ذی استطاعت لوگوں سے یہ چندہ وصول کرنا زیادہ مناسب ہو گا یا یہ کہ عام جماعت میں
تحریک کی جائے مگر میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ اپریل میں ایک معقول رقم اس کام کیلئے ہم
لوگ جمع کر لیں گے۔
ان واقعات کے لکھنے کے بعد میں ان تمام لوگوں کو جو اس کام سے دلچسپی رکھتے ہیں توجہ دلاتا ہوں
کہ سستی کا وقت نہیں ۔ جہاں تک ہو سکے جلد کام کیلئے نکلیں کہ اس وقت کی غفلت صدیوں تک خون
کے آنسو رلائے گی اور کوئی تعجب نہیں کہ مسلمانوں کو خدا نخواستہ سارے ہندوستان میں یا اس کے
بعض حصوں میں اسپین والا رو زیکر دیکھنا نصیب ہو ۔
برادرانِ وطن کے ارادے ظاہر ہیں وہ اس امر کا فیصلہ کر چکے ہیں کہ ہندوستان میں جائز و نا جائز
طریقوں کو استعمال کر کے ایک ہی مذہب قائم رکھا جائے اور وہ ہندو دھرم ہو ۔ مسلمان اخبارات اس
حالت کو دیکھ کر شور مچا رہے ہیں لیکن عملی کاروائی اب تک کوئی نہیں کرتا۔ جہاں تک اخبارات سے
معلوم ہوتا ہے سارے ہندوستان کا چندہ مل کر آریوں کی قلیل جماعت کے چندہ کے برابر بھی نہیں ہے
بلکہ بغیر تحریک کے احمدی جماعت میں جس قدر چندہ ہو گیا ہے اس کے برابر بھی دوسرے لوگوں کا چندہ
نہیں ہوا۔ یہی حال مبلغوں کا ہے۔ شدھی کا شور سنتے ہی سینکڑوں لوگ وہاں جمع ہو گئے تھے اب سب
پراگندہ ہو چکے ہیں چند ایک آدمی قوم کی اشک شوئی کیلئے وہاں موجود ہیں۔

انوار العلوم جلدے
۲۱۲
تحریک شد هی ملکانا
ساندھن کی پنچایت ایک مبارک تحریک تھی اور اس کا فوری نتیجہ راجپوتوں پر بہت اچھا
ہوا۔ مگر جبکہ اس پنچایت کے اثر سے شدھی کی تیز رو میں کچھ رکاوٹ پیدا ہوئی اس ۔ سے تین
خطرناک نتیجے بھی پیدا ہو گئے ہیں (۱) بہت سے لوگ اس کا نفرنس کا حال پڑھ کر ست ہو گئے ہیں بلکہ
اس میں شامل ہونے والے بعض لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ سب کچھ کر چکے ہیں حالانکہ اصل
بات یہ ہے کہ شدھی سینکڑوں کی تعداد میں اب بھی جاری ہے مادہ اسی طرح موجود ہے پھر خالی
تلوے سہلا دینے سے مرض کس طرح دور ہو سکتی تھی۔ جو لوگ واپس ہوئے تھے ان میں سے بھی
بعض واپس ہونے سے انکاری ہیں اور پھر جنیو پہنے پھر رہے ہیں ۔ (۲) کام کرنے والے لوگوں میں
آپس میں اختلاف ہو گیا ہے۔ صدارت اور پریزیڈنسی کا جھگڑا ایک لا یخل معقدہ بن گیا ہے ۔ نام و
نمود کا سوال بلائے بید رمان کی طرح پیچھے پڑ رہا ہے۔ انجمن نمائندگان سے بعض انجمنیں خود جدا ہو
چکی ہیں اور بعض کو خود انہوں نے اپنے میں سے الگ کر دیا ۔ (۳) آریہ لوگ ہوشیار ہو گئے ہیں
کہ ابھی ملکا نہ قوم میں ایک عصر ایسا موجود ہے جو اس تحریک سے پورا متاثر نہیں اس لئے ان کی
کوششیں پھر زیر سطح چلی گئی ہیں اور اخفاء کی چادر انہوں نے اوڑھ لی ہے۔ نہ وہ اس قدر نمائش
سے کام کرتے ہیں نہ شدھی کا پورا حال بتاتے ہیں جس طرح پہلے کرتے تھے لیکن ان کی کوششیں
آگے سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں اور وہ اس کام کو زیادہ مضبوطی کے ساتھ کرنے کی فکر میں ہیں۔
انہوں نے اس مقصد کی تکمیل کیلئے کل ہندو فرقوں میں اتحاد پیدا کرنے کا سوال نہایت زور سے
اٹھا دیا ہے اور اس تحریک سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ سناتنی ، چینی ، آریہ وغیرہ
مسلمانوں میں یہ خطرناک سوال بھی اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ یہ لوگ بنیں گے کیا۔ سنی بنیں گے ؟
شیعہ بنیں گے ، چکڑالوی بنیں گے احمدی بنیں گے ۔ آخر کیا بنیں گے ؟ مگر آہ کوئی نہیں سوچتا کہ
جب تک ان جھگڑوں کا فیصلہ ہوتا رہے گا اس وقت تک یہ قابل رحم لوگ جن پر مسلمانوں کے
دست تغافل سے پہلے ہی بہت کچھ ظلم ہو چکا ہے محمد رسول اللہ ﷺ کو گالیاں دینے والے اور
قرآن کریم کی ہتک کرنے والے اور خدائے واحد کے نام پر ہنسی اڑانے والے بن جائیں گے ۔ کیا
ان کے لئے اس قدر کافی نہیں کہ وہ مسلم کہلائیں گے اور مالک ارض و سما کی عبودیت کا دم بھریں
گے ، محمد رسول اللہ کی رسالت کا اقرار کریں گے ، احمدی ، حنفی ، اہل حدیث شیعہ ، چکڑالوی
نیچری جو کچھ بنیں گے اس سے اچھے رہیں گے جو وہ اب بن رہے ہیں اور جو کچھ وہ بن جائیں گے جو
اگر جلد ان جھگڑوں کو بالائے طاق نہ رکھ دیا گیا۔

انوار العلوم جلدے
۲۱۳
تحریک شد می مالکانا
مجھے افسوس آتا ہے کہ اب تک بھی مسلمان اختلاف کے ہوتے ہوئے اتحاد کے مسئلہ کو
نہیں سمجھے۔ میں نے خلافت کے اختلاف کے وقت بڑے زور سے توجہ دلائی تھی کہ ایک حد تک
اختلاف کی موجودگی میں بھی متحدہ اغراض کے لئے اتفاق ہو سکتا ہے۔ اس وقت میری نہ مانی آخر
شیعہ احمدی ، آغا خانی اور کئی فرقے اس تحریک سے الگ رہے اور بعد میں سب کو ماننا پڑا کہ حد
سے بڑھا ہوا جوش در حقیقت شیرازہ کو برباد کرنے والا تھا۔ مگر اب اس معاملہ میں پھر وہی سوال
پیدا ہو رہا ہے مگر شکر ہے کہ اس وقت صرف محدود دائرہ اس مرض میں مبتلاء ہے۔ کثرت سے
لوگ جو اسلام کا درد دل میں رکھتے ہیں اس امر کو سمجھ چکے ہیں اور چاروں طرف سے میں
آوازیں سنتا ہوں کہ اس وقت ایک غرض پر سب کو اکٹھا ہو جانا چاہئے۔
بعض راجپوت ہماری جماعت سے اپیل کر رہے ہیں کہ خواہ کچھ بنا لو مگر آریہ ہونے سے ان
لوگوں کو بچالو۔ یہ آوازیں ان لوگوں کے دل سے نکل رہی ہیں جو دل میں اخلاص اور تڑپ رکھتے
ہیں۔
لاہور میں ابھی ایک مجلس اس غرض کے لئے انجمن حمایت اسلام کی طرف سے منعقد ہوئی
ہے۔ بیان کیا گیا ہے کہ انہوں نے مجھے بھی بلوایا تھا مگر ان کی کوئی چٹھی مجھے نہیں ملی۔ اس انجمن میں
ایک ریزولیوشن یہ پاس کیا گیا ہے کہ جو دوسروں کو کافر کہیں وہ اس انجمن میں داخل نہ ہو سکیں
گے۔ مجھے حیرت ہے کہ اس وقت تو یہ سوال تھا کہ جو لوگ مل کر کام نہ کرنا چاہتے ہوں ان کو کس
طرح ساتھ ملایا جائے ۔ نہ کہ کن کن لوگوں کو ہم ساتھ نہ ملائیں گے۔ جس کام کی ابتداء یہ ہے
اس کی انتہاء کیا ہو گی۔ مگر میں حیران ہوں کہ اس انجمن میں پھر ممبر کون ہو گا۔ کیا سنی علماء اس کے
ممبر ہوں گے۔ وہ تو سب کے سب احمدیوں کو کافر کہتے ہیں ابھی جمعیتہ العلماء کی طرف سے ایک
منوی احمدیوں کے کفر کی نسبت شائع ہوا ہے۔ لاہوری احمدی جماعت کے ایک ممبر کی نسبت سنا گیا
ہے کہ اس کی یہ تحریک تھی مگر کیا وہ اس کے ممبر ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ متوالی ہے کہ جو لوگ حضرت
مسیح موعود کو اور احمدی جماعت کو کافر کہتے ہیں وہ کافر ہیں۔ اور چونکہ اہل سنت علماء نے ایسا فتوی
دیا ہے، اس لئے ان کے عقیدہ کی رو سے کم سے کم ایسے علماء اور انکے تتبع کافر ہوئے۔ پھر ایک
ایک مولوی نے دوسرے مولوی پر کفر کا فتوی دیا ہوا ہے۔ پس یا تو یہ شرط صرف چند جماعتوں کو
الگ کرنے کے لئے اور فتنہ ڈلوانے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ یا پھر اگر دیانت داری سے اس پر
عمل کیا گیا تو اس شرط کے ماتحت اس نوزائیدہ انجمن کا ہی خاتمہ ہو جائے گا اور سب کام اس ایک
کام

انوار العلوم جلدے
شرط کی تعمیل میں قربان کر دیا جائے گا۔
۲۱۴
تحریک شدھی ملکانا
غرض کام کو جس ڈھب پر چلایا جا رہا ہے وہ نہایت مضر ہے اور آنے والے خطرہ کو محسوس کر
کے میں پھر ایک دفعہ سب اسلام کا درد رکھنے والوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں ان مخمصوں میں نہ
پڑو وقت کو ضائع ہونے سے : بچاؤ ورنہ پھر پچھتاؤ گے میں نے آپ لوگوں کو ہجرت کے متعلق
مشورہ دیا آپ نے نہ مانا اور مجھے اپنادشمن خیال کیا مگر بعد میں پچھتانا پڑا۔ میں نے کالجوں وغیرہ کے
بائیکاٹ سے منع کیا آپ نے اسے بے غیرتی خیال کیا آخر اس تحریک کو نقصان اٹھا کر چھوڑنا پڑا۔
میں نے غیر ممالک میں وفد بھیجنے کی تجویز بتائی اس کو آپ نے نہ مانا آخر اس کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ میں
نے حکومت ترکیہ کی حفاظت کی تحریک کا لیڈر مسٹر گاندھی کو بنانے سے منع کیا اور سمجھایا کہ اس
میں اسلام کی ہتک ہے اور یہ کہ اس کا آخری نتیجہ یہ ہو گا کہ ہندو آپ کو کھا جائیں گے آپ نے
اس کو نہ مانا اب آپ اس کا نتیجہ دیکھ رہے ہیں۔ ہر موقع پر آپ نے مجھے اور احمد یہ جماعت کو اپنا
دشمن خیال کیا اور اپنی ترقی پر حاسد سمجھا۔ مگر اے عزیز و اور اے قوم کے رئیسو! میں آپ لوگوں
کا دشمن نہیں ہوں۔ خدا کی قسم آپ کا درد میرے دل میں ہے اور آپ کی محبت میرے سینہ میں۔
آپ لوگوں کی ہمدردی سے میں بے تاب ہوں ورنہ ایسے پر خطر اوقات میں سب دنیا کو اپنا دشمن
بنا لینے کی مجھے کیا ضرورت تھی۔ میں آپ کی بھلائی چاہتا ہوں اور اس کے حصول ۔ اور اس کے حصول کے لئے ہر ایک
قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں پھر اخلاص اور محبت سے کہتا ہوں کہ متفقہ طور پر اس فتنہ کے
دور کرنے کے لئے کھڑے ہو جاؤ ۔ اس وقت یہ سوال جانے دیں کہ جو راجپوت لوگ بچ جائیں یا
جو ہندو مسلمان ہوں وہ آپ کو کیا کہیں گے۔ اس وقت ایک سوال مد نظر رکھیں کہ وہ خدا اور اس
کے رسول کو کیا کہیں گے۔ یہی وقت آزمائش ہے اس وقت ذاتی عداوتوں کو اس محبوب کے لئے
قربان کر دو جو آپ کا تو باپ ہی تھا کافروں کی نسبت بھی اس کے دل میں یہ درد تھا کہ اللہ تعالٰی
فرماتا ہے۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۲۸
اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ مختلف فرقوں کے رؤساء نہ معلوم کب اس اہمیت کو سمجھیں
اور کب اس کے لئے کوئی عملی صورت پیدا کریں میں اپنی طرف سے پیش قدمی کرتا ہوں اور
اعلان کرتا ہوں کہ ہم اس کام کے لئے ہر اس شخص سے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں جو اپنے
آپ کو مسلمان کہتا ہے اور قرآن کریم کو مانتا ہے ۔ ہمارا با قاعدہ کام شروع ہے اور ایک تفصیلی
نظام کے ماتحت اس کو پھیلایا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص ان شرائط کے ماتحت جو اوپر بتائی گئی ہیں،

انوار العلوم جلدے
۲۱۵
تحریک شد هی ملکانا
ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہو تو ہم اس کو ساتھ ملانے کے لئے تیار ہیں۔ اس وقت
کسی سنی سے تو مباحثہ ہونے کا نہیں کہ شیعہ شیعیت کے متعلق وعظ کرے گا نہ کسی غیر احمدی سے
مقابلہ ہے کہ ایک احمدی وہاں وفات مسیح پر لیکچر دے گا۔ ہاں بعض سوال ایسے آجاتے ہیں کہ
جہاں انسان کو اپنے خیالات کا اظہار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ آریوں سے بحث میں کسی اسلامی
عقیدہ کی تشریح کرنی پڑتی ہے یا ان کے کسی اعتراض کو رد کرنا ہو تو اس وقت ہر شخص بے شک
اپنے عقیدہ کا ہی اظہار کرے گا اور اس کو اس سے روکنا گو یا بد دیانتی سکھاتا ہے۔ پس ہم اس سے
ہرگز نہیں رکیں گے۔ اگر ایک شیعہ ان کو شیعہ بنادے یا ایک اہل قرآن ان کو اپنا ہم عقیدہ بنا
دے تو ہم ہرگز اس سے اس کو منع نہیں کریں گے ۔ یا ایک حنفی یا اہل حدیث حنفیوں یا اہل حدیث
کے خیالات کا اظہار ایسے مواقع پر کرے تو اسے ہرگز برا نہیں منائیں گے۔ صرف ضرورت اس
امر کی ہوگی کہ محدود حلقوں میں انتظام کے ماتحت اپنے جوش کو قابو میں رکھتے ہوئے اخلاص اور
ایثار کے ساتھ کام کریں اور جو شخص اس طرح کام کرنے کے لئے تیار ہو ہمارا مرکزی نظام اس
کی ہر ایک قسم کی مدد کرے گا۔
صرف ان شرائط کی پابندی ان سے چاہی جائے گی جو اوپر بیان ہو چکی ہیں اور جو احمدیوں کے
لئے بھی رکھی گئی ہیں اور جو کسی عقیدہ کے متعلق نہیں ہیں بلکہ مالی اور انتظامی ہیں اور ہر عظمند
تسلیم کرے گا کہ کام کی بہتری کے لئے ضروری ہیں۔ ہر ایک جو اس طرح کام کرنے کے لئے تیار
ہے چاہئے کہ مجھے اطلاع دے اور یہ بھی بتائے کہ کس سہ ماہی میں وہ کام کرنے کے لئے تیار ہے تا
مناسب ہدایات سے اس کو مطلع کیا جائے۔
اے عزیزو ! یہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کا وقت نہیں۔ اپنی غفلت کو چھوڑ دو۔ اسلام کے
احسانات کو یاد کرو اور اپنے مال اور اپنی جان کو اس خطرہ کے دور کرنے کے لئے خرچ کر دو کہ نہ
یہ مال انسان کے کام آتا ہے نہ یہ جان کام آتی ہے ۔ کام صرف وہ قربانی آتی ہے جو انسان محض اللہ
کیلئے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے کرتا ہے۔ وہی اس دنیا میں کام آتی ہے اور وہی اگلے دنیا
جہاں میں۔ میں نے اپنی طرف سے اتحاد کا پیغام دیدیا ہے اب اس کا قبول کرنا یا رو کرنا آپ کے
اختیار میں ہے۔
اے مختلف اقوام کے رؤساء اور لیڈ رو! میں آپ کو بھی ہو شیار کرتا ہوں کہ اس وقت
لوگوں میں بیداری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں اگر آپ نے پیش قدمی نہ کی تو آپ یا د رکھیں کہ

انوار العلوم جلدے
۲۱۶
تحریک شدھی ملکانا
لوگ آپ کا زیادہ انتظار نہیں کریں گے آپ کو اپنے مقام چھوڑنے پڑیں گے اور دل میں درد
رکھنے والے لوگ اپنے ایثار کا بار ان لوگوں کے سامنے لاکر ڈال دیں گے۔ جو در حقیقت اس کام
کے اہل ہیں اور جو اسلام کو ہر ایک چیز سے زیادہ پیار کرتے اور ہر ایک چیز اس پر قربان کرتے اور
قربان کرنے کے لئے تیار رہتے اور اسی میں لذت اور سرور پاتے ہیں۔
میں اس اعلان کے ذریعہ سے اپنے فرض کو ادا کر چکا ہوں۔ اب کوئی خواہ اس پیغام کو قبول
کرے یا نہ ، متحدہ کوشش سے کام کرے یا تفرقہ سے کام کو بگاڑے، ہر قسم کی مدد کے لئے آگے
بڑھے یا بزدلی یا بخل سے پیچھے ہٹ جائے دین کو مقدم کرے یا دنیا کو خدا کی رضا کو چاہے یا اپنے
نفس کے آرام کو ہم تو اسی کام کیلئے پیدا کئے گئے ہیں، اور اسی کام میں لذت محسوس کرتے ہیں۔
خدا پر ہمارا تو کل ہے اور اس کی ذات پر ہمارا بھروسہ - ہندو قوم کیا چیز ہے اگر سب دنیا بھی پیغام
اسلام کے پہنچانے میں ہمارے راستہ میں روک ہوگی تو ہم اس کے فضل پر بھروسہ کرتے ہیں اور
یقین رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں نہیں چھوڑے گا اور ہلاک نہیں ہونے دے گا بلکہ مدد کرے گا اور
اپنے فضل کو ہمارے لئے نازل کرے گا۔ اور یہی چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جس کے
بعد ہر ایک چیز حقیر ہو جاتی ہے۔
وَاخِرُ دَعُوْنَا إِنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار مرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ قادیان
۲۳- مارچ ۱۹۲۳ء
(الفضل ۲۶۔ مارچ ۱۹۲۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی