بیس اور احمدی خدأامِ دین کی ضرورت
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۲۱۷
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہیں اور احمدی خدام دین کی ضرورت
فرموده ۲۴- مارچ ۱۹۲۳ء بوقت صبح بمقام مسجد مبارک قادیان)
تحریک شد هی ملکانا
میں نے اس وقت سب احباب کو خاص طور پر جس ضروری امر کے لئے جمع کیا ہے وہ اس
تبلیغ کے متعلق ہے جو مسلمان ملکانا راجپوتوں میں سلسلہ ارتداد کے روکنے کے لئے شروع کی گئی
ہے۔ فتنہ بڑھ رہا ہے میں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے احسان اور فضل کے ماتحت یہ فتنہ
ہماری تربیت کا موجب ہو گا۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ قربانی ایک قسم کی نہیں ہوتی ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار
رہنا چاہئے جس طرح عبادتوں میں اللہ تعالی نے ہر قسم کی عبادتوں کا حصہ رکھا ہے۔ اوقات کی
قربانی ہوتی ہے جسم کی قربانی ہوتی ہے یہ نماز کی عبادت ہے۔ روزے کی عبادت میں کھانے پینے
مرد و عورت کے تعلقات کی قربانی ہوتی ہے حج میں مال و دولت آرام اور وطن کی۔ پھر قربانیاں کئی
قسم کی ہیں۔ بعض فرائض کے ذریعہ کی جاتی ہیں بعض نوافل کے ذریعہ ۔ فرائض حکم کے ماتحت اور
نوافل مرضی کے ماتحت بجالائے جاتے ہیں۔ یہ ایمان کو سنبھالنے والی چیز ہے ۔ جب تک نوافل کی
قربانی نہ ادا کی جائے اس وقت تک ایمان کی تکمیل نہیں ہو سکتی کیونکہ اس میں مرضی کا دخل
ہے۔ اور جب تک نوافل ادا نہ ہوں مرضی کا پتہ نہیں لگ سکتا کیونکہ فرائض کی ادائیگی عادت
کے ماتحت بھی ہو سکتی ہے۔ لوگ پنجوقتہ نماز پڑھتے ہیں اگر وہ دوسرے اوقات میں نماز نہیں پڑھتے
تو ان کے شوق کا اظہار نہیں ہو سکتا بلکہ اس سے محض رسم و عادت کا گمان ہو گا۔ اگر کوئی شخص
محض ایک مہینہ کے روزے رکھتا ہے اور باقی سال میں اور روزے کبھی نہیں رکھتا تو وہ بھی قربانی
اور عبادت کا شائق نہیں معلوم ہوتا۔ اگر صرف زکوۃ دیتا ہے ارصدقہ نہیں کرتا تو اس کو محض
عادت سمجھا جائے گا۔ اگر ایک شخص توفیق ہونے اور صحت اور امن راہ کے ہوتے ہوئے صرف
ایک ہی حج کرتا ہے اور پھر اس کے دل میں شوق نہیں ہوتا کہ وہ حج ادا کرے تو اس کا حج عادت یا
اثرات کا نتیجہ خیال کیا جائے گا۔ اسی طرح مالی قربانی بھی ہے۔ لوگ قربانی تو کرتے ہیں مگر فرائض
انوار العلوم جلدے
۲۱۸
تحریک شدھی ملکانا
کے طور پر اگر وہ دوسرے اوقات میں اور دوسری دینی ضروریات کے وقت قربانی نہیں کرتے تو
اس کی زیادہ قدر نہیں ہو گی بلکہ سمجھا جائے گا کہ یہ قربانیاں جو کرتے ہیں رسما کرتے ہیں۔ حقیقی
قربانی اسی وقت ہو گی جو ہر دینی ضرورت کے وقت کی جائے اور دل کے شوق اور جوش کے ساتھ
کی جائے اور جس کے کرنے کی دل میں ایک لہر پیدا ہو۔
پس ایمان کی تکمیل کے لئے نوافل کی ضرورت ہے آگے نوافل بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔
جس میں سے ایک یہ ہیں جس کو فرض کفایہ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک لحاظ سے نقل ہوتے ہیں ایک لحاظ
سے فرض ۔ فرض کفایہ نفل اور فرض سے مرکب ہوتا ہے۔ فرض قوم کے لحاظ سے کہ اگر کوئی نہ
کرنے تو ساری قوم گنگار اور نفل ہوتا ہے افراد کے لحاظ سے کہ قوم کا کوئی فرد کرے تو ساری
قوم کا کام سمجھا جائے گا۔ مگر فرض کفایہ کی ادائیگی میں کئی لوگ غافل ہو جاتے ہیں ۔ مثلا بغیر نام لئے
کے کہا جائے کوئی پانی لاؤ تو ممکن ہے کوئی ایک بھی نہ جائے اور اگر نام لے کر کہا جائے کہ فلاں
ستون اٹھا لاؤ تو وہ شخص ستون اٹھانے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ جب عام بات ہو تو بعض اوقات
اس خیال کے ماتحت سب ہی لوگ خاموش بیٹھے رہتے ہیں کہ دوسرا چلا جائے گا۔ یہی وقت ہوتا
ہے کہ اس خیال کو چھوڑا جائے اور ہر شخص اپنے آپ کو اس آواز کا مخاطب سمجھے تب قربانی
ہوتی ہے اور ہر شخص اس میں حصہ لیتا ہے۔
اللہ تعالی نے اس تحریک کے ذریعہ تبلیغ اسلام کا سامان کیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ اسلام کی
اشاعت ہو یہ وقت ہے کہ ہماری جماعت خدا کا قرب حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھے۔ اب
تک ہماری جماعت نے جو قربانی کی تھی وہ مالی قربانی تھی۔ مگر تبلیغ کے لئے اوقات کی قربانی پورے
طور پر نہ ہوئی تھی۔ اب اسلام ہر قسم کی قربانیاں چاہتا ہے ۔ اب ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے
کہ وہ اس آواز کا اپنے آپ کو مخاطب سمجھے۔ میرا خیال ہے کہ اب ہمیشہ جماعت پر چندہ مال کی
طرح چنده اوقات تبلیغ کے لئے مقرر کیا جائے۔ اور جماعت کا چالیسواں حصہ ہمیشہ تبلیغ میں لگا
رہے۔ مگر یہ آئندہ کی بات ہے ت ہے سردست میرے پاس دو و سو درخواستیں مسلمان ملکانہ راجپوتوں کو س دو سوور
ارتداد سے بچانے کا کام کرنے کے لئے پہنچ چکی ہیں۔
آج ہمیں وہاں سے تار پہنچا ہے انہوں نے فوراً نہیں آدمی طلب کئے ہیں۔ پچھتیں وہاں پہلے
جاچکے ہیں۔ اگر وہ چاہیں تو سو آدمی بھی ہم سے طلب کر سکتے ہیں اور نہیں معلوم اس پہلی سہ ماہی
میں وہ کتنی دفعہ اور میں بین آدمیوں کا مطالبہ کریں گے۔ یہ کام نہیں ہو سکتا جبتک سب آدمی
انوار العلوم جلد
۲۱۹
تحریک شد هی مکانا
اس کام کے لئے تیار نہ ہو جائیں اور میں امید کرتا ہوں کہ ان کے مطالبہ سے زیادہ آدمی اس
وقت وہاں جانے کو تیار ہوں گے وقت اتنا نہیں ہے کہ ہم باہر والوں سے خطاب کریں۔ ابھی تک
باہر سے درخواستیں آئی بھی کم ہیں۔ کیونکہ ابھی تک باہر میرے اعلان کی اشاعت کم ہوئی ہے۔
ہم پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں ایک نبی کا زمانہ دیا ۔ بڑے بڑے بزرگ ہوئے
ہیں مگر ایک احمدی کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس نے ایک نبی کا چہرہ دیکھا ہے۔ حضرت سید
عبد القادر صاحب جیلانی اپنے تقوی وطہارت سے ایک احمدی سے افضل ہیں مگر ایک پرانے
احمدی کو جو یہ شرف حاصل ہے کہ اس نے ایک نبی کو دیکھا ہے یہ ان پر اس کو فضیلت حاصل
ہے۔ یہ ایک مستقل فضیلت ہے یہی وجہ ہے کہ صحابہ کے بعد بزرگوں سے افضل ہیں۔
پس مجھے ایسے ہیں آدمیوں کی ضرورت ہے خواہ انہوں نے ممبران وفد ثانی کے اسماء اب تک نا کھایا ہو خواہ نہ لکھوایا وہ اب اپنے نام پیش نام
کریں جو آج عصر کی نماز کے بعد قادیان سے روانہ ہو جائیں۔ وقت جو گزر جائے پھر نہیں آتا
ممکن ہے ایک رات جو غفلت کی ہو وہی زنگ لگا دے۔ پس چاہئے کہ وہ شام سے پہلے پہلے چلے
جائیں جو شام سے پہلے جاسکتے ہیں۔ وہ بولیں۔
ہیں:۔
اس پر ۱۱۹ در خواستین پیش ہوئیں۔ مگر جن احباب کو منتخب کیا گیا ان کے اسماء حسب ذیل
حضرت مولوی شیخ عبدالرحیم صاحب (سابق سردار جگت سنگھ دفعدار)
اتالیق صاحبزادگان حضرت نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ قادیان دار الامان
امیروند
جناب مولوی چوہدری عبد السلام خان صاحب فاضل ہندو لٹریچر کا ٹھ گڑھی ۔
جناب منشی غلام نبی صاحب ایڈیٹر اخبار الفضل (حوالدار ٹریٹوریل فورس)
جناب مولوی عبد الصمد صاحب پٹیالوی مصنف نهه کلنک او تار»
مولوی ظل الرحمن صاحب بنگالی مهاجر
مولوی محمد یا مین صاحب تاجر کتب قادیان مهاجر
ے۔ مولوی رحمت علی صاحب بنگالی مهاجر
منشی عبد القادر صاحب کپور تھلوی مهاجر
انوار العلوم جلد نے
منشی محمد دین صاحب ملتانی - مهاجر
میاں محمد دین صاحب زرگر مہاجر قادیان
میاں محمد شفیع صاحب زرگر مہاجر قادیان
۲۲۰
۱۲- چوہدری نثار احمد صاحب سیٹی کویسٹ (لارنس ناٹک ٹریٹوریل فورس)
۱۳- ہادی علی خان صاحب نا تک ٹریٹوریل فورس) برادر زاده میسرز محمد علی شوکت علی
-۱۴- شیخ محمد ابراہیم علی صاحب پسر جناب شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم
۱۵- محمد اعجاز الحق خان صاحب سب او در سیئر پسر ڈاکٹر محمد طفیل خاں صاحب بٹالوی
۱۶- میاں غلام محمد صاحب ڈنگوی مہاجر
۱۷- میاں عبداللہ صاحب کشمیری دوکاندار قادیان
۱۸ چوہدری محمد حسین صاحب چوہدری والہ
-19 منشی محمد عامل صاحب بھاگلپوری مهاجر
۲۰ میاں محمد الدین صاحب مسافر برادر جناب ماسٹر خیر الدین صاحب پی۔ ایس۔ سی
۲۱ محمد ایوب خان صاحب
۲۲- سید عزیز الرحمن صاحب بریلوی مهاجر
تحریک شد هی ملکانا
یہ فہرست سنانے کے بعد فرمایا میں دعا کرتا ہوں ان کے لئے جو جائیں گے اور ان کے لئے
بھی جنہوں نے پیش کیا مگر جا نہیں سکتے ان کی نیت کا بدلہ اللہ ان کو دے گا۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مدینہ میں کچھ ایسے لوگ رہتے ہیں جو ہر ایک وادی میں جہاں سے تم
گزرتے ہو تمہارے ساتھ ہوتے ہیں اور ہر ایک حال میں تمہارے ساتھ رہتے ہیں صحابہ نے
عرض کیا حضو ر وہ کون ہیں ۔ فرمایا یہ تمہارے وہ بھائی نہیں جو کسی عذر کی وجہ سے نہیں جاسکے ۲۹
پس ان بھائیوں کے لئے جن کے دل میں ہے کہ جائیں مگر جا نہیں سکتے خواہ ان کو ابھی بھیجا
نہیں جاتا یا ان کو عذرات ہیں وہ دعا کے مستحق ہیں۔ اب جانے کا موقع ہے سب کو تیار ہوتا
چاہئے پھر فرمایا یہ میں ہی آدمی ہیں جو عصر کی نماز کے بعد رخصت ہوں گے سب کے لئے جو جا
رہے ہیں جو وہاں ہیں یا جو جانے کو تیار ہیں دعا کی جائے۔ بھائی عبدالرحیم صاحب آگرہ تک وفد
کے امیر ہوں گے اور وہاں جا کر چوہدری صاحب کے سپرد کریں گے اب بھی دعا کرتا ہوں اور
عصر کے بعد دعا کروں گا۔ (الفضل ۲۹- مارچ ۱۹۲۳ء)
پہلے میں آدمی ہی بھیجنے کی تجویز تھی پھر بائیں کو تیار کرنے کا حکم دیا گیا اور بائیس ہی روانہ ہوئے۔