دشمن کی شرارت کا مقابلہ نہ کرو ماریں کھاو اور یاتھ نہ اٹھاو
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۲۲۱
تحریک شد هی ملکانا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دشمن کی شرارت کا مقابلہ
نہ کرو ماریں کھاؤ اور ہاتھ نہ اٹھاؤ
۲۴ - مارچ ۱۹۲۳ء کو جو دو سرا وفد علاقہ ارتداد کی طرف روانہ ہوا اس کو رخصت کرتے
ہوئے موڑ پر سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
کہتے ہیں کہ
جب خد
جب خدا دیتا ہے تب دیتا ہے چھپر پھاڑ کر
انسان کوشش کرتا ہے مگر اس کو کچھ نہیں ملتا مگر جب اللہ تعالیٰ دیتا ہے تو اپنے فضل سے چھپر
پھاڑ کر دیتا ہے۔ ابھی میں نے جب سورہ فاتحہ کی تلاوت کی تو میرے دل میں ڈالا گیا کہ تم ہی مستحق
ہو جو کہو کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ٣٠
جو لوگ آج سے پہلے ہمیں کہتے تھے کہ تم جہاد کے منکر ہو وہ جہاد سے محروم ہیں اور اللہ تعالٰی
نے ہمیں جہاد کا موقع دیدیا ۔ وہ خدا کو ناراض کر کے جہاد کرنا چاہتے تھے محروم رہے ہم خدا کے
لئے اس جہاد کے منکر تھے جس کے وہ قائل تھے ہمیں اللہ نے موقع دیا ۔ اگر لوگوں کو زبر دستی مارنا
اور تلوار کا استعمال کرنا اسلام میں جائز ہوتا اور اس سے خدا خوش ہوتا تو میں خدا کو گواہ کر کے
کہتا ہوں کہ ہمیں اپنی جان کی کچھ بھی پرواہ نہ ہوتی اور اگر سچائی کے خلاف ظالمانہ عمل خدا کو
نعوذ باللہ پسند ہوتا تو ہم ضرور کرتے۔ مگر ہمارے خدا کو یہ پسند نہ تھا اس لئے ہم وہ کرتے تھے ۔ ہاں
اب ہمیں اس قسم کے جہاد کا موقع دیا گیا ہے کہ خدا کے دین کی حفاظت کی کوشش کریں اور وعظ و
نصیحت سے دین پھیلائیں۔
جو لوگ اس کام کے لئے جاتے ہیں اور ان کو اس خدمت کا موقع ملا ہے وہ خوش قسمت
ہیں۔ یہ مت سمجھو کہ تم کسی خطرے میں جاتے ہو ۔ یا تم پر کوئی بوجھ ڈالا گیا ہے یا تم کوئی قربانی
کرتے ہو یہ اللہ ہی کا احسان ہے کہ اس نے تمہیں یہ موقع دیا ہے اور ایسے مواقع خوش قسمتی
سے نصیب ہوتے ہیں۔ جن کے دل میں یہ خواہش ہے وہ خوش نصیب ہوتے ہیں۔ ہم سے جو کام
ہوتا ہے اس میں ہماری بڑائی نہیں یہ اللہ کا فضل ہے ۔ آج وہ بھی تو لوگ ہیں جن کو حکومت کی
انوار العلوم جلدے
۲۲۲
تحریک شدھی ملکانا
اور لیڈری کی فکر ہے ۔ ہم بھی انہی میں سے ہیں ان کے بھائی بند ہیں رشتہ دار ہیں۔ ان کے دلوں
میں یہ بات نہیں جو تمہارے دلوں میں ہے۔ یہ محض اللہ کے فضل ہیں جنہوں نے ہمیں کو نواز دیا
ورنہ ہم بھی وہی ہیں جو وہ ہیں۔ پس خدا کے حضور دعائیں کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ اس کام
کے لئے جاؤ یہ موقعے ہر روز نہیں ملا کرتے۔
میں نے پہلے بھی کہا ہے اب پھر کہتا ہوں کہ افسروں کی اطاعت کرنا خواہ کیسے سخت احکام ہوں
اور تکلیف ہو ۔ ایک صحابی کو رسول کریم نے ایک جگہ بھیجا انہوں نے وہاں جا کر کہا کہ میں جو حکم
دوں گا وہ کرتا ہو گا۔ جہاں جہاں جو افسر ہوں ان کی اطاعت ضروری ہے۔ بھائی جی (حضرت مولوی
شیخ عبد الرحیم صاحب) راستہ میں امیر ہیں۔ راستہ میں ہر ایک کام ان کے حکم کے ماتحت کرو۔
وہاں چوہدری صاحب ہیں۔ اور پھر ضرورت کے مطابق جس کو وہ مناسب سمجھیں گے افسر اور
ماتحت بنائیں گے۔ تمہارا فرض ہو گا ہر ایک افسر کی اطاعت کرو۔ اس افسر کے حکم کو میرا حکم سمجھو
اور میرا حکم خدا کا حکم سمجھو کیونکہ میں جو کچھ کہتا ہوں خدا کے دین کی خدمت کے لئے کہتا ہوں
اپنے نفس کیلئے نہیں کہتا۔ پس افسروں کی پوری اطاعت کرو۔
جوشوں کو قابو میں رکھو۔ اگر تمہارے راستہ میں تکالیف آئیں تو نہ گھبراؤ ۔ تمہیں مخالف
ماریں یا جو چاہیں تکلیف پر تکلیف دیں تم صبر سے کام لو کہ اس میں تمہاری فتح ہے دشمن کی سختی کا
نرمی سے جواب دو۔ ہمارے دل میں قانون کا ادب ہے اگر وہ لوگ فساد کریں گے تو ممکن ہے
حکام کو دخل دینا پڑے۔ اور پھر ہمارے لئے وقت ہو ۔ ان لوگوں کیلئے وقت نہیں کیونکہ وہ وہاں
کے رہنے والے ہیں ان کی آبادی وہاں ۸۰ فیصدی ہے۔ پس اگر وہاں فتنہ فساد ہو تو آریوں کے حق
میں مفید ہو گا ان کے آدمی وہیں کے ہیں وہیں رہیں گے اس لئے تم ماریں کھاؤ صبر کرو۔ تم ماریں
خدا کیلئے کھاؤ اور جواب نہ دو پھر خدا تمہاری مدد کرے گا۔ یہ چیز ہے جس سے فتح ہوتی ہے۔ روس
کے ایک بادشاہ نے دربان کو حکم دیا کہ کسی کو اندر نہ آنے دو۔ ایک امیر جو بہت بڑا عہدہ رکھتا تھا
آیا اور اس نے اندر جانا چاہا دربان نے اسے روکا کہ بادشاہ کی طرف سے داخلہ کی ممانعت ہے۔
اس نے کہا تم مجھے جانتے ہو میں کون ہوں۔ دربان نے جواب دیا ہاں میں جانتا ہوں آپ فلاں
ڈیوک ہیں۔ اس نے کہا کہ پھر کیوں روکتے ہو ۔ اس نے جواب دیا اس لئے کہ بادشاہ کا حکم ہے۔
ڈیوک نے اس کو مارنا شروع کیا۔ وہ مار کھاتا رہا مار کر کہا ہٹ جاؤ ۔ وہ ہٹ گیا۔ ڈیوک داخل ہونے
لگا وہ دروازہ میں کھڑا ہو گیا۔ ڈیوک نے پھر مارنا شروع کیا۔ غرض تین چار دفعہ ایسا ہوا ۔ بادشاہ نے
انوار العلوم جلدے
۲۲۳
تحریک شدھی ملکانا
یہ سب ماجرا دیکھا آخر کہا کہ یہ کیا ہے۔ ڈیوک نے غصہ سے بادشاہ کو کہا کہ دربان مجھ کو اندر آنے
سے رو
روکتا ہے ۔ - بادشاہ نے اس سے پوچھا تم جانتے ہو یہ کہ کون ہے جو اب دیا ہاں ۔ پوچھا تو تم نے روکا
عرض کیا ہاں کیوں روکا اس لئے کہ حضور کا حکم تھا اور بادشاہ کا حکم سب سے بڑا ہے۔ بادشاہ نے
ڈیوک سے پوچھا اس نے کہا تھا کہ میں بادشاہ کے حکم سے روکتا ہوں اس نے جواب دیا کہ ہاں۔
بادشاہ نے کہا ٹالسٹائے تم اس کو مارو۔ ڈیوک نے کہا یہ نہیں مار سکتا۔ کیونکہ مجھے فلاں فوجی عہدہ
حاصل ہے۔ بادشاہ نے اس کو وہ عہدہ دیدیا ۔ اور کہا مارو۔ اس نے کہا کہ میں نواب ہوں۔ محض
ایک عہدیدار مجھے نہیں مار سکتا۔ بادشاہ نے کہا۔ کونٹ ٹالسٹائے اسے مارو۔
غرض اگر ایک د ربان بادشاہ کا حکم ماننے کے باعث تھوڑی دیر مار کھانے سے معمولی دربان
سے امیر اور نواب بن سکتا ہے تو کیا اگر ہم خدا کے لئے کوڑے کھائیں اور دشمنوں سے دکھ دیئے
جائیں اور پھر مقابلہ نہ کریں تو خدا ہمیں اجر نہیں دے گا ضرور دے گا۔
پس ماریں کھاؤ اور مارنے والوں کے لئے دعائیں کرو سختی کا جواب سختی سے نہ دو کہ یہ
ہمارے اغراض کے منافی ہے۔ لوگوں میں روحانیت اور محبت سے اشاعت کرو اللہ پر بھروسہ
کرو، دعائیں کرو۔ دعا استخارہ داخلہ شہر میں پہلے بتا چکا ہوں۔ بھائی جی لکھ دیں گے جن کو یاد نہیں ۔
اس دعا کا مفہوم یہ ہے ۔ کہ اے خدا جو سات آسمانوں اور سات زمینوں کا رب ہے اور ان
کا جو ان کے نیچے اور اوپر ہیں۔ ہمیں یہاں کے شروں اور فتنوں سے بچا۔ یہاں نیکوں کی محبت
ہمارے دل میں ڈال۔ اور ہماری محبت ان کے دل میں ڈال۔ یہاں کی برکتوں سے ہمیں حصہ
دے۔ یہ مبارک اور جامع دعا ہے۔ جس کا بارہا تجربہ ہوا۔ یہ دعا نہایت مفید ہے اس لئے اس دعا کو
خاص طور پر پڑھا کرو ۔ جب شہر میں داخل ہو ۔ علاوہ اپنے کام کے ان بھائیوں کے لئے بھی دعا کرو
جو دیگر ممالک میں تبلیغ کر رہے ہیں اور ان کے لئے جو کسی مجبوری کے باعث فی الحال نہیں جا
سکے ۔ جو کمزور ہیں اللہ تعالی ان کی کمزوریاں دور کرے ۔
قاعدہ ہے کہ جب عزیز جدا ہوں تو تحفہ دیا جاتا ہے۔ میں نے سوچا کہ کیا تحفہ ہونا چاہئے۔
میرے خاندان کے لوگوں نے ۴۳ روپے بطور صدقہ دیتے ہیں جو راستہ میں خیرات بھی کئے جائیں
اور وہاں کی بعض خاص دینی ضروریات میں بھی صرف کئے جائیں اس پر موجودہ احباب نے اپنی
اپنی بساط کے مطابق اس میں حصہ لیا۔ یہ رقم دو سو روپیہ کے قریب ہو گئی جو امیروند کے سپرد کر
دی گئی۔ بعد میں حضور نے دعا فرمائی ۔ (الفضل ۲- اپریل ۱۹۲۳ء)