نمائندگان مجلس مشاورت سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
٢٢۴
تحریک شد هی ملکانا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
نمائندگان مجلس مشاورت سے خطاب
(فرموده یکم اپریل ۱۹۲۳ء)
میرے خطبے اور تحریروں میں یہ بات آچکی ہے کہ اس فتنہ کی صورت میں خدا نے اپنے
سلسلہ کے لئے سامان پیدا کیا ہے۔ جب تک خدائی سلسلوں کی ترقی کے لئے عام اور غیر معمولی
حالات نہ ہوں اس وقت تک جماعت ترقی نہیں کر سکتی ۔ رسول کریم ﷺ مکہ سے ہجرت کر کے
مدینہ تشریف لے گئے وہی اسلام جو عام حالات میں چار سو سال میں پھیلتا اس نے ہجرت کے بعد
بہت ترقی کی۔ عرب میں اس واقعہ نے ایک آگ سی لگا دی۔ سکے والوں نے چاہا کہ مدینہ جائیں
اور وہاں مسلمانوں کو خراب کریں وہ چڑھ کر آئے اور ان کو شکست ہوئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
سکے والوں کو یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ وہ ملک والوں کو ملائیں۔ وہ لوگ عرب میں پھیل گئے
اور انہوں نے اسلام کے مٹانے کے لئے پورے سامان کئے پہلے باقی عرب کے لوگ اس کو گھر کی
لڑائی خیال کرتے تھے لیکن جب مدینہ پر چڑھ کر آنے سے سکے والوں کو شکست ہوئی تو ان کو ادھر
توجہ ہوئی اور وہ سکے والوں کے ساتھ متفق ہو گئے لیکن اللہ تعالی نے ان کو شکست دی اور اس
طرح اسلام ان کے گھروں میں گھس گیا۔ پھر رسول کریم اے کے بعد حضرت ابوبکر اور
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں بیرونی سلطنتوں یعنی ایرانیوں اور رومیوں نے چاہا کہ مسلمانوں پر حملہ
کریں اور مسلمانوں کو عرب کی زمین سے مٹادیں۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں کے دل میں ڈالا کہ وہ
اپنی حفاظت کے لئے اپنے وطنوں سے نکلیں چنانچہ ایرانیوں اور رومیوں کے حملوں کو دیکھ کر
مجبوراً ان کے مقابلہ کے لئے نکلنا پڑا ۔ یہ اللہ تعالی کی ایک تدبیر تھی۔ مسلمان جو اپنے گھروں سے
اپنے قوی دشمن سے جان بچانے کے لئے نکلے تھے دشمن پر فاتح ہوئے اور دشمن کے ملک ان کے
ملک ہو گئے یہ ایک تدبیر تھی جس سے اللہ تعالی چاہتا تھا کہ مسلمان دنیا کو فتح کریں۔
آج ہمارے لئے ان غیر معمولی سامانوں سے بعض پیدا کئے گئے ہیں۔ ہندو تبلیغ کرتے ہیں اور
انہوں نے ہزاروں ملکانوں کو شدھ کر لیا ہے۔ یہ ایسے خطر ناک اور روح فرسا حالات ہیں کہ ان

انوار العلوم جلدے
۲۲۵
تحریک شدھی ملکانا
سے روح کا نپتی ہے اور جسم کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ عام مسلمان اس
فرض سے غافل ہیں۔ یعنی وہ نہیں جانتے کہ وہ اس وقت کیا کریں کس طرح کریں اور ان کا فرض
کیا ہے۔
میں نے تاریخ میں ایک واقعہ پڑھا تھا۔ جس وقت وہ مجھے یاد آتا ہے تو جسم کے رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں۔ ایک دفعہ عیسائیوں نے مسلمانوں کی سرحد پر چھاپہ مارا اور ایک عورت کے رشتہ
واروں کو پکڑ کر لے گئے اس وقت اس عورت نے مسلمان بادشاہ کا نام لیا اور کہا کہ وہ کہاں ہے
اگر مسلمان اس طرح اس ملک میں غیر محفوظ ہیں تو وہ کیا کرتا ہے ۔ ایک مسلمان نے یہ پیغام سنا اور
بادشاہ کے دربار میں پہنچا دیا ۔ گو اس وقت مسلمانوں کی سلطنت کمزور ہو رہی تھی مگر ان میں ایمان
باقی تھا۔ بادشاہ نے جونہی اس عورت کا پیغام سنا اس نے تلوار اٹھالی اور لبیک لبیک کہتا ہوا اٹھ کھڑا
ہوا اور وہ پہنچا اور اس عورت کے رشتہ داروں کو چھڑا لایا۔
جب ایک عورت کے لئے جو کلمہ پڑھتی تھی ایک مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس کے
جسم کو ہلاکت سے بچائے تو جب ہم یہ دیکھیں کہ محمد رسول اللہ کو ماننے والوں کی روحیں ہلاکت
کی طرف لے جائی جا رہی ہیں اس وقت ہماری ذمہ داری کتنی بڑھ جاتی ہے۔ کیا ہم اس لئے پیچھے
رہیں گے کہ وہ غیر احمدی ہیں۔ کیا ہم اس لئے ان کو ارتداد سے بچانے نہ جائیں گے کہ ان کے
مولوی ہمیں کافر اور ہمارے آقا مسیح موعود کو دجال کہتے اور ہمیں ہر ایک قسم کا نقصان جو وہ پہنچا
سکتے ہوں، پہنچانا عین ثواب خیال کرتے ہیں، ہرگز نہیں۔
ہمارا فرض ہے کہ ہم اشاعت اسلام کے لئے کھڑے ہوں اور اس راہ میں جو بھی قربانی کرنی
پڑے وہ کریں۔ نہ صرف ان مسلمانوں کو ارتداد سے بچائیں بلکہ ان کو بھی اسلام میں لائیں جو ان
کو اسلام سے چھین کر لے جانے کے درپے ہیں۔
یہ خدا تعالی کی طرف سے ایک ضرب ہے۔ اس سے مسلمانوں کو بیدار ہونا چاہئے۔ ہم کو
چاہئے کہ ملکانوں کو ارتداد سے بچائیں اور ہندوؤں کو اسلام میں داخل کریں اب ہماری جماعت
کے اخلاص دکھانے کا موقع ہے۔ اب تک ہمیں جان قربان کرنے کے موقعے نہیں ملے تھے مگر
اب یہ دروازے کھل گئے ہیں۔ ان پر افسوس ہو گا جو داخل نہ ہوں۔ خدا کی طرف سے ایک دفعہ
دروازے کھلا کرتے ہیں جو انکار کر دیں وہ محروم ہو جایا کرتے ہیں۔ حضرت موسیٰ کی قوم کے لئے
اللہ تعالیٰ نے الہام کا دروازہ کھولا مگر وہ لوگ ابتلاؤں سے ڈر گئے اس لئے ان کو الہام سے محروم

انوار العلوم جلدے
۲۲۶
تحریک شدھی ملکانا
کر دیا گیا۔ خدا نے کلام کیا پہاڑ پر زلزلہ آیا وہ ڈر گئے حالانکہ نعمتیں مشکلات ہی کے بعد ملا کرتی
ہیں ۔ ایک بیر کانٹے کے بغیر نہیں ملتا گلاب کا پھول ملتا ہے مگر ہاتھ میں جب کانٹا چھ چکے ۔ جب یہ
ادنی چیزیں بھی مشکلات کے بعد ملتی ہیں تو خدا کس طرح آرام سے مل سکتا ہے ۔ بس جو خدا سے ملنا
چاہتا ہے اس کو کانٹوں کی نہیں تلواروں کے زخموں کی برداشت پیدا کرنی چاہئے ۔ جو خدا کو چاہتا
ہے وہ تلوار کے گھاؤ کھانے کے لئے تیار ہو وہ جان دینے کے لئے تیار ہو ۔ فی الحال تین مہینہ کے
لئے زندگی وقف کرنے کا مطالبہ ہے ممکن ہے کہ ان سے اس سے زیادہ وقت کی قربانی کا مطالبہ کیا
جائے ۔ وہ جنہوں نے پچاس ہزار دینا ہے ممکن ہے کہ وقت پر ان کو وہ سب کچھ دینا پڑے جو ان
کے پاس ہو۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ ہم کیا دیں گے اپنا کچھ بھی نہیں ہو گا جو ہو گا خدا کا ہو گا۔ ہم بیعت
کے وقت اقرار کر چکے ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم کریں گے اس لئے اگر ضرورت ہوئی تو سب کچھ
دیں گے اور اب امتحان کا وقت ہے ہمارے سامنے صرف ملکانوں کا سوال نہیں سارے ہندوستان
کو مسلمان بنا لینے کا سوال ہے۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا الہام ہے۔ ہے
کرشن رو در گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی ہے اسے - گیتا میں آپ کا ذکر اسی لئے تھا کہ آپ کے
ذریعہ ہندوؤں میں تبلیغ اسلام خدا نے تین ہزار سال پہلے ہمارا فرض ٹھرا دیا ہے کہ ہم ہندوؤں
میں تبلیغ اسلام کریں۔ ہمیں اس وقت تک ہندوستان میں کام کرنا ہے جب تک تمام ہندوستان
میں متحدہ طور پر یہ آواز بلند نہ ہو : ”غلام احمد کی بے ۳۲ اور یہ ہو نہیں سکتا جب تک ہندو
اقوام بحیثیت جماعت کے اسلام میں داخل نہ ہوں۔ اگر ہم ساری دنیا کو بھی مسلمان بنا لیتے اور
اس طرف توجہ نہ کرتے تو ہمارا فرض ادا نہ ہوتا۔ پس وقت ہے کہ جو لوگ جس قدر قربانی کر سکتے
ہیں کریں اور تیار رہیں کہ ابھی ان کو اور بھی خدمت اور قربانی کے مواقع ملیں گے۔ اسلام پر یہ
نازک وقت ہے یہ ہنسی کا وقت نہیں جس طرح ماں مر جاتی ہے اور نادان بچہ اس کے منہ پر طمانچہ
مارتا ہے کہ ماں اٹھ تو کیوں مخول کرتی ہے اگر اس کو معلوم ہو کہ ماں مخول نہیں کرتی بلکہ مرگئی
ہے تو اس کا کیا حال ہو گا تم خود سمجھ لو اسی طرح اسلام پر دشمن کا جو حملہ ہے اگر اس کو پورے طور
پر سمجھ لیا جائے تو کوئی قربانی اس کے انسداد کے لئے مسلمان اٹھا نہ رکھیں۔ پس وقت ہے کہ کام
کیا جائے میں جانتا ہوں کہ ہمارے لوگوں میں جتنا اخلاص ہے اتنا علم نہیں۔ جب تک دوسروں کو
اس خطرہ کی اہمیت کا علم نہ دیا جائے وہ قربانی کے لئے تیار نہیں ہو سکتے۔ پس جو یہاں موجود ہیں ان
کا فرض ہے کہ اپنے اپنے مقامات پر جائیں اور جماعتوں کو اس فتنہ کی اہمیت سے آگاہ کریں اور

انوار العلوم جلدے
۲۲۷
تحریک شد هی ملکانا
دیگر مسلمانوں کو بھی بتائیں۔ اس وقت جو رقم چندہ کی رکھی گئی ہے وہ اقل سو روپیہ ہے۔ جن
لوگوں کو خدا نے سو دیا ہے وہ سو دیں اور جن کے پاس زیادہ ہے وہ زیادہ دیں اس معاملہ کی اہمیت
کو سمجھیں اور پھر جس قدر کی خدا انکو توفیق دے وہ دیں۔ (الفضل ۱۶۔ اپریل ۱۹۲۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی