مسلمانوں کا فرض ہے کہ اپنے ہمسایہ ہندووں کو تبلیغ اسلام کریں میں اس کام میں ہر طرح کی مدد دینے کے لئے تیار ہوں
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۳۲۸
تحریک شدھی ملکانا
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
مسلمانوں کا فرض ہے کہ اپنے ہمسایہ ہندوؤں کو تبلیغ اسلام
کریں میں اس کام میں ہر طرح کی مدد دینے کے لئے تیار ہوں
تحریر فرموده حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ۴۔ اپریل ۱۹۲۳ء)
اس وقت یوپی میں جو راجپوتوں کے ارتداد کا سلسلہ شروع ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس نے
مسلمانوں کی آنکھوں پر سے پردہ اٹھا دیا ہے اور دو باتیں ان پر خوب اچھی طرح روشن ہو گئی ہیں۔
اول یہ کہ وہ اپنی حالت پر بلاوجہ اور بلا سبب خوش اور مطمئن تھے حالانکہ ایک کمزور سے کمزور
دشمن ان کی غفلت اور دین سے بے پروائی سے فائدہ اٹھا کر ان کے گھروں کی دیواروں میں
سیندھ لگا رہا تھا۔
دو تم یہ کہ تبلیغ اسلام کے فرض سے جو سب فرائض سے اہم تھا وہ بالکل غافل رہے ہیں اور
ان کو جلد اس فرض کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ اگر میری یہ رائے درست ہے تو ہمیں اس فتنہ پر
خوش ہونا چاہئے کہ اس نے سوتوں کو جگا دیا اور اس فتنہ کو اس شعر کا مصداق سمجھنا چاہئے کہ ۔
ہر بلا کہیں قوم را حق داده اند
قوم را داده اند
زیر آن گنج کرم بنهاده اند ۳۳
مکانا راجپوتوں کی اصلاح کا کام بے شک ایک اہم کام ہے اور جس قدر بھی اس کی طرف توجہ
کی جاوے کم ہے لیکن سب کے سب لوگ نہ اس کام کے لئے اپنے گھروں کو چھوڑ سکتے ہیں اور نہ
سب چھوڑیں گے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ اس امر کو کافی سمجھیں گے کہ انہوں نے اس
انوار العلوم جلدے
۲۲۹
تحریک شد بھی ملکانا
فعل سے ہمدردی ظاہر کر دی ہے ۔ یا یہ کہ کچھ رقم اس کام میں بطور چندہ کے دیدی ہے ۔؟ یقینا اگر
وہ ایسا کریں گے تو اپنے عمل سے ثابت کر دیں گے کہ ان کو اسلام سے کچھ بھی ہمدردی نہیں ہے
اور وہ اس کے دکھ کو اپنا دکھ خیال نہیں کرتے اور اس کی ترقی ان کے نزدیک ان کی ترقی نہیں
ہے۔ صرف اس صورت میں ان کا جوش حقیقی جوش کہلا سکتا ہے اور ان کے ایمان کا ثبوت مل
سکتا ہے اگر وہ اس سے بڑھ کر تبلیغ اسلام میں حصہ لیں اور ثابت کر سکیں کہ ان کے دل میں
اسلام کی محبت پانی کے اوبال کی طرح جوش نہیں مارتی بلکہ ایک پہاڑ کی طرح رائج ہے۔
بہت سے لوگ حیران ہوں گے کہ اس بات کے حصول کا کیا طریق ہو سکتا ہے لیکن میں ان کو
بتاتا ہوں کہ یہ بات بالکل سہل ہے اور وہ اس طرح کہ ہندو مذہب کا فتنہ صرف یوپی کے ساتھ
تعلق نہیں رکھتا بلکہ اگر مسلمان آنکھیں کھولیں اور دیکھیں تو ہندو ان کی دیوار بدیوار ہندوستان
کے ہر صوبہ میں بس رہے ہیں۔ اور جس طرح ہمارا یہ فرض ہے کہ یو پی کے راجپوتوں کو ارتداد
سے بچائیں اسی طرح ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہر ایک شخص ہندوؤں کو خواہ وہ کسی فرقہ سے تعلق
رکھتے ہیں مسلمان بنائے ۔ پس ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ اگر وہ تبلیغ اسلام کے لئے راجپوتانہ
نہیں جاسکتا۔ تو اپنے شہر کے ایک یا ایک سے زیادہ ہندوؤں کو چن لے اور ان کو اسلام کی طرف
لانے کی کوشش کرے ۔ اسلام ہمیشہ تبلیغ کے ذریعہ سے پھیلا ہے اور ہمارا ذاتی تجربہ ہے اب بھی
اس کی یہ طاقت اسی طرح محفوظ ہے جس طرح پہلے تھی۔ پس اس امر سے مایوس نہیں ہونا چاہئے
کہ یہ کام کس طرح ہو گا۔ استقلال اور صحیح ذرائع کے استعمال سے یہ کام بخوبی ہو سکتا ہے اور جو
اس کام کو شروع کریں گے وہ دیکھ لیں گے کہ یہ کام ذرا بھی مشکل نہیں۔
اب ایک سوال رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ مسلمان عام طور پر نہ تو اسلام سے ہی واقف ہیں کہ
ہندوؤں کے اعتراض کا جواب دے سکیں اور نہ ہندوؤں اور خصوصاً آریوں کے لڑیچر سے
واقف ہیں کہ ان کے سامنے ان کے مذہب کے نقص ظاہر کر سکیں پس وہ تبلیغ کیونکر کریں اور
کس طرح ہندوؤں پر ان کے مذہب کی کمزوری اور اسلام کی برتری ثابت کریں۔ اس سوال کا
حل میں نے یہ سوچا ہے کہ میں چند ایسے علماء کو جو ان دونوں پہلوؤں سے خوب اچھی طرح واقف
ہیں مقرر کر دوں جو تمام ایسے شہروں اور قصبات میں جہاں کے لوگ اس کام کے لئے تیار ہوں جا
کر ان دونوں مضمونوں کے متعلق لوگوں کو خوب اچھی طرح واقف کرادیں۔ یہ لوگ تمام
ضروری کتب ساتھ لے کر جاویں گے اور ایک جلسہ کرکے بطور لیکچر کے نہیں بلکہ بطور ورس کے
انوار العلوم جلدے
۲۳۰
تحریک شدھی ملکانا
ضروری مضامین بقید نام کتاب و مطبع و صفحہ سامعین کو نوٹ کرا دیں گے جو بعد میں ان نوٹوں کی
مدد سے بآسانی ہندوؤں میں تبلیغ اسلام کر سکیں گے۔ یہ بات ایک معلی نہیں بلکہ سب لوگ جانتے
ہیں کہ اس کام کو جس طرح ہمارے علماء کر سکتے ہیں دوسرے لوگ نہیں کر سکتے۔ پس دوسرے
مذاہب کے نقائص ظاہر کرنے اور اسلام کی خوبیوں کے اظہار کے لئے اس سے بہتر اور کوئی
ذریعہ نہیں ہو سکتا کہ احمدی علماء سے ان دونوں امور کے متعلق معلومات حاصل کی جاویں۔
پس میں اس اعلان کے ذریعہ سے تمام اہالیان پنجاب کی خدمت میں درخواست کرتا ہوں
کہ ان میں سے جو لوگ اس دعوتِ اسلام کے حملہ میں شریک ہو کر جہاد اکبر کے ثواب میں حصہ
لینا چاہیں وہ بہت جلد مجھے اطلاع دیں میں علماء کے کرایہ اور دیگر اخراجات کے متعلق ان سے کچھ
طلب نہیں کرتا سوائے اس کے کہ وہ خود اپنے مرضی سے اس کام میں حصہ لینا چاہیں۔ میں صرف
ان سے یہ مطالبہ کروں گا کہ وہ ایک باقاعدہ انتظام کے ماتحت اپنی اپنی جگہوں پر اس کام کو شروع
کر دیں اور اپنے منتخب کردہ سیکرٹری یا امیر کی معرفت مجھے پندرہ روزہ اپنے کام کی اطلاع دیتے
رہیں تاکہ اس کی ترقی کا مجھے علم رہے اور وقتا فوقتا ان کو مفید مشورہ دے سکوں اور ان کے
جوش کو قائم رکھ سکوں۔ ضروری ہے کہ ایسی درخواستیں باقاعدہ انجمنوں یا ایسے لوگوں کی طرف
سے آویں جس کا نام اس امر کی کافی ضمانت ہو کہ وہ درخواست سنجیدگی اور مستقل ارادہ سے کی
گئی ہے اور یہ کہ لوگ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
میں اس موقع پر یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے اہل ہنود میں تبلیغ کا کام پہلے سے بہت زیادہ
زور سے شروع کر دیا ہے اور اللہ تعالی کے فضل سے بہت سی کامیابی کی امید ہے۔
اے عزیزو! یہ دنیا چند روزہ ہے اور آخر اللہ تعالی سے واسطہ پڑنے والا ہے یہاں کے آرام
ایک خواب سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے۔ پس خدا تعالی کی خوشنودی کے حصول کے لئے اس
موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دو اور پورے طور پر اس سے فائدہ اٹھاؤ ۔ آپ لوگوں میں سے بہت
ہوں گے جو اس تجویز کی اشاعت سے پہلے خیال کرتے ہوں گے کہ ہم کس طرح اسلام کی
خدمت کر سکتے ہیں۔ میں نے اس سوال کو آپ کے لئے حل کر دیا ہے اور اس کے پورا کرنے کے
سامان آپ کے لئے بہم پہنچا دیتے ہیں اور اس کام کے لئے میں آپ سے ایک پیسہ طلب نہیں
کرتا۔ سوائے اس کے کہ آپ خود اپنی خوشی سے انا ان اخراجات کا کوئی حصہ ادا کی ادا کر دیں۔ پس آپ
کے لئے کوئی عذر باقی نہیں رہا اور خدا تعالیٰ کی حجت آپ پر پوری ہو چکی ہے۔ اور میں امید کرتا
انوار العلوم جلدے
۲۳۱
تحریک شد هی ملکانا
ہوں کہ اب آپ ان جوشوں کو پورا کرلیں گے جو پہلے ابھرا بھر کر بیٹھ جاتے تھے اور سامانوں کے جو
پ
موجود نہ ہونے کے سبب سے ان کے پورا ہونے کی کوئی راہ نہ تھی۔ خدا آپ کے ساتھ ہو اور
حق کے سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے اور اس کے پھیلانے کی آپ کو توفیق عطا فرمادے ۔
خاکسار محمود احمد
امام جماعت احمدیہ
قادیان ضلع گورداسپور ۴- اپریل ۱۹۲۳ء
(الفضل ۱۲- اپریل ۱۹۲۳ء)