ہدایات برائے مبلغین

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۲۳۲
تحریک شدھی ملکانا
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
-
هُوَ النَّاصِرُ
ہدایات برائے مبلغین
مکرمی ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ چونکہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک حصہ
انسداد فتنہ ارتداد کے لئے وقف کیا ہے میں چند ہدایات اس کام کے متعلق آپ کو دیتا ہوں اور
امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے افسروں کے احکام کے ماتحت پوری طرح ان ہدایات پر عمل کریں
گے ۔ وہ ہدایات یہ ہیں :-
-1 اللہ تعالی کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے نیک نیت اور محض ابتغاء لوجہ اللہ اس کام کا ارادہ
کریں۔
گھر سے نکلیں تو دعا کرتے ہوئے اور رَبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاخْرِ جْنِي مُخْرَجَ
صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا ۳۴ کہتے ہوئے لگیں اور بہت استغفار
کرتے جائیں کہ خدا تعالی کمزوریوں پر پردہ ڈال کر خدمت دین کا کوئی حقیقی کام لے لے ۔
۳- سورہ فاتحہ اور درود کا بہت درد رکھیں ۔ نمازوں کے بعد تسبیح ، تحمید اور تکبیر ضرور کریں
اور کچھ دیر خاموش بیٹھ کر ذکر الہی کریں کہ ایسے اوقات میں یہ نسخہ نور قلب پیدا کرنے میں
بہت مفید ہوتا ہے۔
۴ - الف۔ بھاشا کے الفاظ سیکھنے اور ان کے استعمال کرنے کی طرف خاص توجہ کریں کہ تبلیغ کا
آلہ زبان ہے زبان نہ آتی ہو تو تبلیغ بے اثر ہو جاتی ہے۔ پس بھاشا جو ان لوگوں کی زبان ہے

انوارا العلوم جلدے
۲۳۳
تحریک شد می ملکانا
اس کے سیکھنے کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے۔ اس میں جس قدر کوشش کریں گے اس قدر
تبلیغ زیادہ موثر ہوگی اور جس قدر تبلیغ مؤثر ہوگی اسی قدر ثواب کا زیادہ موقع ملے گا۔ (ب) اسی
طرح جس قوم سے مقابلہ ہو اس کے مذہب اور طریق سے پوری واقفیت نہ ہو تو مقابلہ مشکل
ہوتا ہے پس اگر آریوں کے متعلق پوری واقفیت نہ ہو تو مرکز سے ان کے متعلق ضروری
معلومات اور حوالوں کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کر لیں اور اسلام پر ان کے اعتراضوں کے
جواب بھی اور ان کو بار بار پڑھ کر یاد کرتے رہا کریں۔
راستہ میں لوگوں سے ہرگز فخریہ طور پر باتیں نہ کرتے جاویں۔ فخر انسان کو نیکی سے محروم کر دیتا
ہے اور سیاستاً بھی اس کا نقصان پہنچتا ہے دشمن کی توجہ اس طرف پھر جاتی ہے اور وہ ہوشیار ہو
جاتا ہے۔
-۶- اگر پہلے سے آپ کی جگہ مقرر ہے تو جو جگہ مقرر ہے اس جگہ جا کر مبلغ سے چارج باقاعدہ لے
لیں اور اس سے سب علوم ضرور یہ حاصل کر لیں اور اگر جگہ مقرر نہیں تو پھر مرکز میں جا کر افسر
اعلیٰ سے ہدایات حاصل کریں۔
۳۶
۷۔ جس قصبہ میں داخل ہوں جس وقت وہ نظر آوے مندرجہ ذیل مسنون دعا کم سے کم تین دفعہ
خشوع و خضوع سے پڑھیں نہایت مجرب اور مفید ہے۔ اللَّهُمَّ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا
أَظْلَلْنَ وَرَبِّ الْأَرْضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ وَرَبِّ الشَّيَاطِينَ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَن ب الرِّيَاحِ وَمَا
ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هُذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ اهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ
الْقَرْيَةِ وَشَرِّ اهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيْهَا ٣٥ اللَّهُمَّ بَارِكَ لَنَا فِيْهَا وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَيْنَا إِلَى
أَهْلِهَا وَحَبِّبْ صَالِحِيْ اَهْلِهَا إِلَيْنَا- آمین - ٣٦ کم سے کم تین دفعہ سمجھ کر یہ دعا مانگو
رسول کریم میں ہم سے یہ مردی اور میرا اس کے متعلق وسیع تجربہ ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے۔
اے اللہ ! جو سات آسمانوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن پر یہ سایہ کئے ہوئے ہیں۔ اور جو ساتوں
زمینوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن کو یہ اٹھائے ہوئے ہیں اور شیطانوں کا بھی اور ان کا بھی
جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں اور ہواؤں کا بھی اور ان چیزوں کا بھی جن کو وہ اڑاتی ہیں ہم تجھ سے
اس بستی کی بھلائی طلب کرتے ہیں اور اس کے باشندوں کی بھلائی بھی طلب کرتے ہیں اور ہر
اس چیز کی بھلائی بھی جو اس میں پائی جاتی ہے۔ اور ہم اس بستی کی ہر ایک برائی سے پناہ
مانگتے ہیں اور اس بستی میں رہنے والوں کی برائی سے بھی پناہ مانگتے ہیں اور اس بستی

انوار العلوم جلدے
۲۳۴
تحریک شد هی ملکانا
کی ہر ایک بری شے سے پناہ مانگتے ہیں اے خدا ! اس بستی میں ہمارے قیام کو با برکت کر اور
اس کی نعمتوں اور بارشوں سے ہمیں متمتع کر ۔ اور ہماری محبت اس جگہ کے لوگوں کے دلوں
میں ڈال اور ہمارے دل میں اس جگہ کے نیک لوگوں کی محبت پیدا کر ۔
سفر سے نکلتے ہی اپنے پاس ایک پاکٹ بک رکھیں جس میں سب ضروری امور لکھتے چلے
جاویں۔ کم سے کم دو کارڈ اور ایک لفافہ اور پنسل و چا تو بھی ہر وقت ساتھ رہیں۔
۹ جس حلقہ میں کام کرنا ہے وہاں پہنچتے ہی ان امور کو دریافت کریں :-
(1) وہ کسی ضلع میں ہے (۲) کس تحصیل میں ہے (۳) وہ کس تھانہ میں ہے (۴) اس کا ڈاک
خانہ کہاں ہے ) (۵) اس اس : میں کوئی مدرسہ بھی ہے یا نہیں (1) اس میں کوئی شفا خانہ بھی بھی ہے یا نہیں
(۷) اس ضلع کاڈپٹی کمشنر کون ہے اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے ؟ (۸) اس تحصیل کے
تحصیل دار نائب تحصیلدار کون ہیں اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں (۹) اس تھانہ میں
تھانیدار اور اس کے اوپر انسپکٹر کون ہے ۔ اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں (۱۰) اس
گاؤں میں اگر پولیس مین مقرر ہے تو وہ کون ہے اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے۔ (11) اس
کے پوسٹ آفس کا انچارج کون ہے اور چھٹی رساں کون ہے اور ان کا طریق اس تحریک شدھی
میں کیسا ہے ۔ (۱۲) ڈاک وہاں کتنی دفعہ دن یا ہفتہ میں آتی ہے ۔ (۱۳) مدرس کون لوگ ہیں اور وہ
اس تحریک میں کیا حصہ لیتے ہیں (۱۴) ڈاکٹر کون ہے۔ اور اس تحریک میں کیا حصہ لیتا ہے ۔ (۱۵) اس
میں کوئی مسجد ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو امام ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو اس سے کوئی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے
یا نہیں ؟
۱۰۔ حلقہ کا افسر ڈ پٹی کمشنر سے تحصیل کا انچارج تحصیلدار سے تھانہ کا انچارج تھانہ دار سے ملنے
کی کوشش کرے اور بغیر اپنے کام کی تفصیل بتائے اس کی دوستی اور ہمدردی کو حاصل
کرنے کی کوشش کرے۔
مذکورہ بالا دوسرے لوگوں سے بھی اپنے تعلقات اچھے بنانے کی کوشش کرے ۔ یاد رکھنا
چاہئے کہ جس قدر نقصان یا فائدہ چھوٹے لوگوں سے جیسے پولیس مین چھٹی رسان وغیرہ سے
پہنچ سکتا ہے اس قدر بڑے لوگوں سے نہیں پہنچ سکتا۔
11 جس گاؤں میں جائے اس کے مالک اور نمبردار اور پٹواری کا پتہ لے ۔ اگر وہ مسلمان ہوں تو
ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے اور ان سے مدد کی درخواست کرے مگر یہ

انوار العلوم جلدے
۲۳۵
تحریک شد هی ملکانا
بات صاف صاف کہہ دے کہ مدد سے مراد میری چندہ نہیں بلکہ اخلاقی اور مشورہ کی مدد
ہے۔ تاکہ وہ پہلے ہی ڈر نہ جائے ۔ اگر کوئی شخص مالی مدد دینا بھی چاہے تو شروع میں مدد لینے
سے یہ کہہ کر انکار کر دیں کہ ابھی آپ مجھ سے اور ہمارے کام سے واقف نہیں جب واقف
ہو کر اسے مفید سمجھیں گے اور ہم لوگوں کو دیانتدار پاویں گے تب جو مدد اس کام کے لئے
آپ دیں گے اسے ہم خوشی سے قبول کر لیں گے ۔ اگر وہ غیر مسلم ہوں تب بھی ان سے
تعلقات دنیا وی پیدا کرنے کی کوشش کرے کہ میل ملاقات کا بھی ایک لحاظ ہوتا ہے۔
۱۲- کوئی مالی مدد دے تو اسے اپنی ذات پر نہ خرچ کرے بلکہ اس کی رسید با قاعدہ دے اور پھر
اصل رسید مرکزی حلقہ سے لا کر دے تا لوگوں پر انتظام کی خوبی اور کارکنوں کی دیانتداری
کا اثر ہو۔
۱۳- سادہ زندگی بسر کرے اور اگر کوئی دعوت کرے تو شرم اور حیا سے کھانا کھاوے کوئی چیز خود
نہ مانگے اور جہاں تک ہو سکے دعوت کرنے والوں کو تکلف سے منع کرے اور سمجھاوے کہ
میری اصل دعوت تو میرے کام میں مدد کرنا ہے ۔ مگر مستقل طور پر کسی کے ہاں بلا قیمت ادا
کرنے کے نہ کھاوے۔
۱۴- دورہ کرتے وقت جو جو لوگ اسے شریف نظر آئیں اور جن سے اس کے کام میں کوئی مدد مل
سکتی ہے ان کا نام اور پتہ احتیاط سے اپنی نوٹ بک میں نوٹ کرے تا بعد میں آنے والے
مبلغوں کے لئے آسانی پیدا ہو ۔
۱۵- جن لوگوں سے اسے واسطہ پڑتا ہے خصوصاً افسروں، بڑے زمینداروں یا اور دلچسپی لینے
والوں کے متعلق غور کرے کہ ان سے کام لینے کا کیا ڈھب ہے اور خصوصیت سے اس امر
کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کرے کہ کس کس میں کون کون سے جذبات زیادہ پائے جاتے
ہیں جن کے ابھارنے سے وہ کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔
۱۶۔ جن لوگوں سے کام لیتا ہے ان میں سے دو ایسے شخصوں کو کبھی جمع نہ ہونے دو جن میں آپس
میں نقار ہو۔ اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہاں کے لوگوں سے ہو شیاری سے دریافت کر
لو کہ ان معززین کی آپس میں مخالفت تو نہیں اگر ہے تو کس کس سے ہے جن دو آدمیوں میں
مقابلہ اور نقار ہو ۔ ان کو اپنے کام کے لئے کبھی جمع نہ کرو بلکہ ان سے الگ الگ کام لو اور
کبھی ان کو محسوس نہ ہونے دو کہ تم ایک سے دوسرے کی نسبت زیادہ تعلق رکھتے ہو

انوار العلوم جلدے
۲۳۶
تحریک شدھی ملکانا
تمہاری نظر میں وہ سب برابر ہونے چاہئیں اور کوشش کرو کہ جس طرح ہو سکے ان کا نقار
دور کر کے ان کو کلمہ واحد پر اسلام کی خدمت کے لئے جمع کر دو۔
۱۷۔ جس جگہ جاؤ وہاں کے لوگوں کی قوم ان کی قومی تاریخ اور انکی قومی خصوصیات ان کی تعلیمی
حالت ان کی مالی حالت اور ان کی رسومات کا خوب اچھی طرح پتہ لو اور پاکٹ بک میں لکھ
لو ۔ اور جہاں تک ہو سکے ان سے معاملہ کرتے ہوئے اس امر کا خیال رکھو کہ جن باتوں کو وہ
نا پسند کرتے ہیں وہ ان کی آنکھوں کے سامنے نہ آئیں۔
۱۸۔ جس قوم میں تبلیغ کے لئے جاؤ اس کے متعلق دریافت کر لو کہ اس میں سے سب سے زیادہ
مناسب آدمی کونسا ہے جو جلد حق کو قبول کرلے گا اس سے پہلے ملو۔ پھر اس سے اس رئیس کا
پتہ لو جس کا لوگوں پر سب سے زیادہ اثر ہے پھر اس سے ملو اور اسی کی معرفت پہلے قوم کو
درست کرنے کی کوشش کرو۔
19- جب کسی قوم میں جاؤ تو پہلے یہ دیکھو کہ اس قوم کو ہندو مذہب سے کون کونسی مشارکت ہے
اور اسلام سے کون کونسی مشارکت ہے اور ان کو اپنی کاپی میں نوٹ کر لو۔ پھر ان باتوں سے
فائدہ اٹھا کر جو ان میں اسلام کی ہیں ان میں اسلام کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کرو اور ان
اسلامی مسائل کی خوبی پر خاص طور پر زور دو جن پر وہ پہلے سے کاربند ہیں اور جن کے وہ
عادی ہو چکے ہیں۔
۲۰- جب ایسی جگہ پر جاؤ جہاں کے لوگ اسلام سے بہت دور ہو چکے ہیں اور جو اسلام کی کھلی تبلیغ
کو بھی سنا پسند نہیں کرتے تو ایسے لوگوں کو جاتے ہی کھلے طور پر تبلیغ نہ کرنے لگو بلکہ مناسب
ہو تو اپنا مقصد پہلے ان پر ظاہر ہی نہ کرو اگر کوئی پوچھے تو بے شک بتا دو مگر خود اپنی طرف سے
یه
کوئی چرچا نہ کرو کیونکہ اس طرح ایسے لوگوں میں ضد پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
۲۱- الف اردگرد کے مسلمانوں کو یہ باتیں سمجھانے کی کوشش کرو کہ مسلمانوں کی عدم ہمدردی
اور سختی سے یہ لوگ تنگ آکر اسلام کو چھوڑ رہے ہیں۔ اسلام کی خاطر آپ لوگ اب ان
سے اچھی طرح معاملہ کریں اور خوش اخلاقی اور احسان سے پیش آویں اور سمجھائیں کہ ان
کا ہندو ہونا نہ صرف ہمارے دین کے لئے مضر ہو گا بلکہ اس کا یہ نتیجہ بھی ہو گا کہ ہندو آگے
سے زیادہ طاقتور ہو جائیں گے اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔
(ب) یہ بھی سمجھائیں کہ اس فتنہ کو سختی سے نہیں روکا جاسکتا اور سختی سے روکنے کا فائدہ بھی

انوار العلوم جلدے
۲۳۷
تحریک شد هی ملکانا
کچھ نہیں۔ پس چاہئے کہ محبت کی دھار سے ان کی نفرت کی کھال کو چیرا جائے اور پیار کی ری
سے ان کو اپنی طرف کھینچا جائے۔
۲۲- وہ لوگ غیر تعلیم یافتہ ہیں پس کبھی ان سے علمی بحثیں نہ کرو بالکل موٹی موٹی باتیں ان سے
کرو۔ موٹی موٹی باتیں یہ ہیں۔
آریہ مذہب کے بانی نے کرشن جی کی (جن کی وہ اپنے آپ کو اولاد کہتے ۔ پ کو اولاد کہتے ہیں اور ان سے
شدید تعلق رکھتے ہیں) جو بڑے بزرگ تھے ، ہتک کی ہے۔
نیوگ کا مسئلہ خوب یاد رکھو اور ان کو سمجھاؤ کہ تم راجپوت ہو کر ایسی تعلیم کے پیچھے جاسکتے
ہو ۔ مرکز میں ستیارتھ پرکاش رہے گی اگر حوالہ مانگیں تو دکھا سکتے ہو ۔
ان کو بتایا گیا ہے کہ تمہارے آباء و اجداد کو زبردستی مسلمان کر لیا گیا تھا۔ ان سے کہو کہ
راجپوت تو کسی سے ڈرتا نہیں یہ بالکل جھوٹ ہے اس بات کو ماننے کے تو یہ معنے ہوں گے
کہ تمہارے باپ دادا راجپوت ہی نہ تھے ۔ کیا اس قدر قوم راجپوتوں کی اس طرح دھرم کو
خوف یا لالچ سے چھوڑ سکتی تھی۔ کہو کہ یہ بات برہمنوں نے راجپوتوں کو ذلیل کرنے کے لئے
بنائی ہے۔ پہلے ان لوگوں نے تمہاری زمینوں کو سود سے تباہ کیا اب یہ لوگ تمہاری قومی
خصوصیت کو بھی مٹانا چاہتے ہیں۔ یہ بنے تو اپنے ایمان پر قائم رہے اور تم راجپوت بہادر ہو
کر بادشاہوں سے ڈر گئے یہ جھوٹ ہے تمہارے باپ داداوں نے اسلام کو سچا سمجھ کر قبول
کیا تھا۔
ان کو کہا جاتا ہے کہ تم اپنی قوم سے آلو ان کو سمجھاؤ کہ لاکھوں راجپوت مسلمان ہو چکے
ہیں۔ پس اگر ملنا ہے تو یہ ہندو مسلمان ہو کر تم سے مل جاویں اور یہ ملاپ کیسا ہوا کہ قریبی
رشتہ داروں کو چھوڑ کر دور کے تعلق والوں سے جاملو۔
ان کو بتاؤ کہ کرشن جی کی ہم مسلمان تو مہما کرتے ہیں اور ان کو اوتار مانتے ہیں لیکن آریہ
ان کی ہتک کرتے ہیں اور ان کو گالیاں دیتے ہیں۔ تمہارے سامنے کچھ اور کہتے ہیں اور الگ
کچھ اور کہتے ہیں۔
ان کو یہ بتاؤ کہ ہندو تو تم کو ہندو کر کے بھی چھوت چھات کرتے ہیں اور کریں گے چند لوگ
لالچ دلانے کو تمہارے ساتھ کھائی لیتے ہیں ورنہ باقی قوم تم سے برتاؤ نہیں کرے گی چاہو تو
چل کر اس کا تجربہ کرلو لیکن مسلمان تم کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔

انوار العلوم جلدے
۲۳۸
تحریک شدھی ملکانا
ان کو بتاؤ کہ یہ آریہ جو آج تم کو چھوت چھات کی تعلیم دیتے ہیں ۔ دوسری جگہوں میں جا کر پنچ
قوموں میں شدھی کرتے ہیں اور چماروں کو ساتھ ملاتے ہیں اس کے حوالے یاد رکھو ( جیسے
جموں میں شدھی ہو رہی ہے) لیکن ایسی طرز پر بات نہ کرو کہ گویا تم چھوت چھات کے قائل
ہو بلکہ اس بات کا اظہار کرو کہ وہ جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔ ان کو بتاؤ کہ یہ
لوگ تمہارے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں اس کا امتحان اس طرح ہو سکتا ہے کہ مسلمان
عرصہ سے کوشش کر رہے ہیں کہ سود کی شرح محدود کر دی جائے اور قانون انتقال اراضی
پاس کیا جائے مگر ہندو اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں ( ان دونوں قانونوں کو اچھی طرح سمجھ
لو) ان دونوں باتوں کا ان کو فائدہ سمجھاؤ اور کہو کہ ان کا امتحان اس طرح ہو سکتا ہے کہ جو
آریہ یا ہندو آئے اسے کہو کہ اگر تم سچ مچ ہمارے خیر خواہ ہو تو یہ دونوں قانون پاس کراؤ پھر
ہم سمجھیں گے کہ تم ہمارے خیر خواہ ہو ۔
۲۳- اپنے دل کو پاک کرکے اور ہر ایک تکبر سے خالی کر کے بیماروں اور مسکینوں کے لئے دعا کرو۔
اللہ تعالی تمہاری ضرور سنے گا۔ انشاء اللہ میں بھی انشاء اللہ تمہارے لئے دعا کروں گا تا خدا
تعالی تمہاری دعاؤں میں برکت دے ۔
۲۴- اپنی زبان کو اسبات کا عادی بناؤ کہ ان بزرگوں کو جن کو فی الواقع ہم بھی بزرگ ہی سمجھتے ہیں
ایسے طریق پر یاد کرو جو ادب اور اخلاص کا ہو ۔
۲۵- کھانے پینے پہننے میں ایسی باتوں سے پر ہیز کرو جن سے ان لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے الگ جو
چاہو کرو لیکن ان کے سامنے ان کے کے دل کو تکلیف دینے والی بات نہ کرو کہ علاوہ تمہارے
کام کو نقصان پہنچانے کے یہ بد اخلاقی بھی ہے۔
طور پر ہوتا ہے۔ یہ مت خیال کرو کہ وہ ایک دن میں پکے مسلمان ہر ایک کام تدریجی طور پر ہوتا ۔ ۲۶ چرا
ہو جائیں گے جو لوگ مسلمان ہو جائیں گے وہ آہستہ آہستہ پختہ ہوں گے پس یک دم ان پر
بوجھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں تین چار ماہ میں خود ہی درست ہو جائیں گے پہلے تو صرف
اسلام سے محبت پیدا کرو اور نام کے مسلمان بناؤ مگر یہ بھی نہ کرو کہ اسلام کی کوئی تعلیم ان
سے چھپاؤ کیونکہ اس سے بعد میں ان کو ابتلاء آوے گایا وہ ایک نیا ہی دین بنالیں گے۔
۲۷ - لباس وغیرہ ان کے جیسے ہیں ویسے ہی رہنے دو اور ابھی چوٹیاں منڈوانے کی بھی کوئی
ضرورت نہیں۔ یہ باتیں ادنیٰ درجہ کی ہیں جب وہ پکے مسلمان ہو جائیں گے خود بخود ان

انوار العلوم جلد ہے
۲۳۹
تحریک شد هی ملکانا
سب باتوں پر عمل کرنے لگیں گے ۔
۲۸۔ جس جگہ پر جاؤ وہاں خوش خلقی سے پیش آؤ اور بیکسوں کی مدد کرو اور دکھیاروں کی ہمدردی
کرو کہ اچھے اخلاق سو(۱۰۰) واعظ سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔
۲۹۔ جس جگہ کی نسبت معلوم ہو کہ وہاں کسی شخص کو مناسب مدد دے کر باقی قوم کو سنبھالا جا سکتا
ہے تو اس کی اطلاع افسر حلقہ کو کرو مگر یاد رکھو کہ اس طرف نہایت مجبوری میں توجہ کرنی
چاہئے جب کوئی چارہ ہو ہی نہیں اسی صورت میں یہ طریق درست ہو سکتا ہے۔ مگر خود کوئی
وعدہ نہ کرو نہ کوئی امید دلاؤ - امداد کس رنگ میں دی جا۔ میں دی جاسکے گی یہ افسروں کی ہدایت میں
درج ہو گا اس معاملہ کو افسر حلقہ کے سپرد رہنے دو۔
۳۰۔ کھانے پینے ، پہنے میں بالکل سادہ رہیں اور جس جگہ افسر حلقہ مناسب سمجھے وہاں کا مقامی
لباس پہن لیں اور جس جگہ وہ مناسب سمجھے ایک چادر ہی پہن لو۔ اگر ضرورت ہو تو گیروا
رنگ دلوالو ۔ یاد رکھو کہ لباس کا تغیر اصل نہیں۔ لباس کا تغیر اسی وقت برا ہوتا ہے جب
انسان ریاء کے لئے یا کسی قوم سے مشابہت کی غرض سے پہنتا ہے۔ تمہارا تغیر لباس تو عارضی
ہو گا اور جنگ کی حکمتوں میں سے ایک حکمت ہو گا۔ پس تمہارا طریق قابل اعتراض نہیں
ہو گا کیونکہ تم سادھو یا فقیر یا صوفی کہلانے کے لئے ایسا طریق اختیار نہیں کروگے اور چند دن
کے بعد پھر اپنا لباس اختیار کر لو گے اس لباس کی غرض تو صرف دشمن اسلام کے حملہ کا
جواب دینا ہو گی۔
۳۱۔ کبھی اپنے کام کی رپورٹ لکھنے اور پھر اس کو دفتر حلقہ میں بھیجنے میں سستی نہ کرو۔ یاد رکھو کہ
یہ کام تبلیغ کے کام سے کم نہیں ہے۔ جب تک کام لینے والوں کو پورے حالات معلوم نہ
ہوں وہ ہرگز کام کو اچھی طرح نہیں چلا سکتے۔ پس جو شخص اس کام میں سستی کرتا ہے وہ کام کو
نا قابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے ۔
۳۲- دشمن تمہارے کام کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر طرح کی تدابیر کو اختیار کرے گا تمہاری ذرا
سی بے احتیاطی کام کو صدمہ پہنچا سکتی ہے۔ پس فتنہ کے مقام سے دور رہو اور ایسی مجلس میں
نہ جاؤ جس میں کوئی تہمت لگ سکے۔ کسی شخص کے گھر میں نہ جاؤ جب تک تجربہ کے بعد
ثابت نہ ہو جائے کہ وہ دشمن نہیں دوست ہے ۔ کھلے میدان میں لوگوں سے باتیں کرو۔
۳۳ غصہ کی عادت ہمیشہ ہی بری ہے مگر کم سے کم اس سفر میں اس کو بالکل بھول جاؤ کسی وقت غصہ

انوار العلوم جلدے
۲۴۰
تحریک شدھی ملکانا
میں آکر ایک لفظ بھی سخت تمہارے منہ سے نکل گیا یا تم کسی کو دھمکی دے بیٹھے یا کسی کو مار
بیٹھے تو اس کا فائدہ تو کچھ بھی نہیں ہو گا مگر آریہ لوگ اس کو اس قدرت شہرت دیں گے کہ
ہمارے مبلغوں کو ان کے حملوں کے جواب دینے سے فرصت نہ ملے گی اور سلسلہ کی سخت
بدنامی ہوگی۔ پس گالیاں سن کر دعا دو اور عملاً دو اور جوش دلانے والی بات کو سن کر سنجیدگی
سے کہہ دو کہ اسلام اور احمدیت کی تعلیم تمہیں اس کا جواب دینے سے مانع ہے۔ تم پھر بھی
اس کے خیر خواہ ہی رہو۔ اپنے مخالف سے بھی کہو کہ تم اس کے دشمن نہیں ہو بلکہ تم باوجود
اس کی عداوت کے اس کے خیر خواہ ہو کیونکہ تم کو خدا تعالی نے دنیا میں امن قائم کرنے کے
لئے مقرر فرمایا ہے۔ اگر کوئی مار بھی بیٹھے تو اس کی پرواہ نہ کرو۔ یاد رکھو کہ لوگ بزدل کو حقیر
جانتے ہیں اور وہ فی الواقعہ حقیر ہے لیکن تکلیف اٹھا کر صبر کرنے والا اور اپنے کام سے ایک
بال کے برابر نہ ہٹنے والا بزدل نہیں وہ بہادر ہے ۔ بزدل وہ ہے جو میدان سے بھاگ جاتا یا
اپنی کوششوں کو سست کر دیتا ہے جو مار کھاتا اور صبر کرتا اور اپنے کام کو جاری رکھتا ہے وہی
در حقیقت بہادر ہے کیونکہ بہادری کا پتہ تو اسی وقت لگتا ہے جب اپنے سے طاقتور کا مقابلہ
ہو اور پھر بھی انسان نہ گھبرائے۔
۳۴ میں نے بار بار آہستگی کی تعلیم دی ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مہینوں اور برسوں میں
کام کرو بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قدم بقدم چلو - جب قدم مضبوط جم جائے تو پھر دوسرے
قدم کے اٹھانے میں دیر کرنا اپنے وقت کا خون کرنا اور اپنے کام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اگر
گھنٹوں میں کام ہوتا ہے تو گھنٹوں میں کرو اگر منٹوں میں کام ہوتا ہے تو منٹوں میں کرو صرف
یہ خیال کر لو کہ اس کی رفتار ایسی تیز نہ ہو کہ خود کام ہی خراب ہو جائے یا آئندہ کام پر اس کا
بداثر پڑے
۳۵- ایسے علاقوں میں رات نہ گذار و جہاں فتنہ کاڈر ہو ۔ اگر وہاں رات بسر کرنی ضروری ہو تو شہر
میں نہ رہو شہر سے باہر کسی پرانے مکان یا کسی جھونپڑے میں یا پاس کے کسی گاؤں میں رہو
صبح پھر وہیں آجاؤ ۔ یہ بزدلی نہیں حکمت عملی ہے۔
۳۶۔ اس عرصہ میں اگر پرانے ہندوؤں کو تبلیغ کر سکو تو اس موقع کو بھی ہاتھ سے جانے نہ دو مگر
سوائے ان لوگوں کے جن کا کام بحث کرنا مقرر کیا گیا ہے دوسرے لوگ بحث کے کام میں
حصہ نہ لیں بلکہ فردا فردا اور الگ الگ تبلیغ کریں۔

انوار العلوم جلدے
۲۴۱
تحریک شد هی ملکانا
۱۳۷ ارد گرد کے ہندوؤں کے خیال معلوم کر کے جو شدھی کے بر خلاف ہوں ان میں بھی غیر
معلوم طور پر اس تحریک کے خلاف جوش پیدا کرنے کی کوشش کرو۔
۳۸ یہ کوشش کرد که شدھی ہونے والے راجپوتوں پر ثابت ہو جائے کہ ہندو قوم بحیثیت قوم
ان کے ساتھ اپنے لوگوں والا برتاؤ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور کسی تدبیر سے ایسے
لوگوں کو جو اسبات کو دیکھ کر شدھی کی بے ہودگی کو سمجھ سکیں ان لوگوں سے ملاؤ جو شدھی
شدہ لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے تیار نہیں ۔
۳۹۔ ان مظلموں اور شرارتوں کی یا جبر کی خوب خبر رکھو جو آریہ لوگ شدھی کے لئے کرتے ہیں
اور جہاں جہاں ایسی مثالیں معلوم ہوں ان کا پورا حال معلوم کر کے گواہوں اور مخبروں کے
نام سمیت اپنے حلقہ کے دفتر میں ضرور اطلاع دو اس سے اس کام میں بہت مدد مل سکتی ہے۔
اگر کسی جگہ کے متعلق معلوم ہو جائے کہ وہاں آریوں نے بندوقیں اور تلواریں لے کر جمع
ہوتا ہے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے تو اس کی اطلاع ضرور قبل از وقت دفتر کو دو تا که
اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے ۔
۴۰- راجپوت یا دیگر اقوام جن میں شدھی ہو رہی ہے ان میں سے اسلام کا درد رکھنے والے
لوگوں کے ساتھ خاص تعلق پیدا کرو اور ہمیشہ ان سے دوستی اور تعلق بڑھانے کی کوشش
کرتے رہو۔
۴۱۔ محنت سے کام کرو اور وقت کو ضائع نہ ہونے دو۔ دن میں کئی کئی گاؤں کی خبر لے لینی چاہئے
چلنے پھرنے کی عادت ڈالو اور کم ہمتی کو پاس نہ آنے دو۔
۴۲- ہدایت زریں میرا لیکچر تبلیغ کے طریق پر ہے۔ وہ حلقوں میں اور صدر میں رکھا ہوا ہو گا اس کو
خوب اچھی طرح پڑھ لو کیونکہ اس میں تبلیغ کے متعلق بعض عمدہ گر جو اس جگہ درج نہیں
ملیں گے ۔
۴۳۔ بعض شعر جن میں آریہ مذہب کی حقیقت پر روشنی ڈالی جائے گی اور بعض نظمیں مسائل
کے متعلق اپنے پاس رکھو اور گاؤں کے چند نوجوان لوگوں کو یاد کرا دو پھر بار بار ان سے بلند
آواز سے پڑھوا کر وہ سنو ۔ اس سے ان میں جوش پیدا ہو گا۔
۴۴- اصل چیز جو ارتداد سے روک سکتی ہے وہ روحانیت ہے ۔ پس ان میں سنجیدگی اور قناعت کا
مادہ پیدا کرنے کی کوشش کرو کہ اس کے بغیر سب کوششیں رائیگاں ہیں۔

انوار العلوم جلدے
۲۴۲
تحریک شد هی ملکانا
۴۵۔ جہاں تک ہو سکے ان کو زائد وقت میں تعلیم دینے کی کوشش کرو۔ لفظ لفظ پڑھ کر بھی انسان
کچھ عرصہ میں پڑھ جاتا ہے۔ وہ اردو جاننے لگیں تو اس سے بھی اس فتنہ کا بہت حد تک
ازالہ ہو جائے گا۔
۴۶۔ ایسے تمام علاج جو مقامی واقفیت سے ذہن میں آئیں ان سے اپنے حلقہ کے افسر کو اطلاع دو
تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔
۴۷۔ایسے نوجوان جو ذہین ہوں اور تعلیم کا شوق رکھتے ہوں اور تعلیم کی خاطر چند دنوں کے لئے
اپنے گھروں کو چھوڑ سکتے ہوں ان کی تلاش رکھو اور پتہ لگنے پر ان کے نام اور پتہ اور جملہ
حالات سے افسر حلقہ کو اطلاع دو۔
۴۸۔ جس بات کو مخفی رکھنے کے لئے کہا جائے اس کو پوری طرح مخفی رکھو تی کہ بلا اجازت اپنے
آدمیوں پر بھی ظاہر نہ کرو کہ ایسا کرنا بد دیانتی اور سلسلہ کی خیانت ہے۔
۴۹- آریوں کے طریق عمل اور ان کے مبلغوں کی نقل و حرکت اور ان کے انتظام کا نہایت
ہوشیاری اور غور سے مطالعہ کرو اور جب کوئی بات اس کے متعلق معلوم ہو تو فورا اس کے
متعلق افسر حلقہ کو اطلاع دو۔ اس امر میں سستی تبلیغ کے لئے مضر اور اس میں کوشش تبلیغ
کے لئے بہت مفید ہو گی۔
۵۰ مجھے خط براہ راست آپ لکھ سکتے ہیں مگر یہ خط رپورٹ نہیں سمجھا جائے گا۔ رپورٹ وہی
سمجھی جائے گی جو افسروں کے توسط سے مجھ تک آئے گی۔
۵۱- اس عہد کو ہمیشہ سامنے رکھیں جو آپ نے میرے ہاتھ پر بیعت کے وقت کیان کیا تھا یا اب اس
تحریک کے وقت کیا ہے۔ اور ان ہدایات کو بار بار پڑھتے رہیں اور پوری طرح بلا سرمو کے
فرق کے ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالٰی اس میں آپ کا مددگار ہو۔
۵۲۔ جب دوسرے بھائی کو چارج دیں تو ان تمام لوگوں سے اس کو ملا دیں جو واقف ہو چکے ہیں
اور جن سے کام میں مدد ملنے کی امید ہے اور ان لوگوں سے آگاہ کر دیں جن سے نقصان پہنچنے
کا اندیشہ ہے اور سارے علاقہ کی پوری خبر اس کو دیں اور اپنی نوٹ بک سے وہ سب باتیں
جو میں پہلے بتا چکا ہوں اس کو نقل کروا دیں تاکہ وہ بغیر محنت کے کام کو آگے چلا سکے اور ایک رہ
دفعہ ساتھ مل کر اس کو دورہ کرادیں۔ پھر دعاؤں پر زور دیتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی حمد
کرتے ہوئے کہ اس نے خدمت کا موقع دیا واپس آجاویں اور آنے سے پہلے اپنے حلقہ کے

انوار العلوم جلدے
۲۴۳
تحریک شد ھی ملکانا
مرکز میں آکر رپورٹ کریں کہ میں فلاں شخص کو چارج دے چکا ہوں۔ اور جو معلومات وہ
چاہیں ان کو بہم پہنچا کر اور ان کی اجازت سے مع الخیر واپس ہوں۔ خدا آپ کے ساتھ ہو۔
والسلام
خاکسار میرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی قادیان دار الامان
ضلع گوداسپور ۲۱- اپریل ۱۹۲۳ء

آج 10 میں سے 10 باقی