تبلیغ ملکانا کے لئے روپیہ کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 7)

تحریک شد هی ملکانا
انوار العلوم جلدے
۲۵۲
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عَلَى
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
-
هُوَ النَّاصِرُ
تبلیغ ملکانا کے لئے روپیہ کی ضرورت
تمام احباب کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں ایک مسلمان کہلانے والی قوم آریہ لوگوں کا شکار
ہو کر اسلام کو خیر باد کہہ رہی ہے۔ اس قوم کی اپنی حالت کو بہت گری ہوئی ہے اور موجودہ حالت
میں وہ اسلام کے لئے باعث طاقت ثابت نہیں ہو رہی۔ جبکہ سب سے اہم سوال جو ہمارے سامنے
ہے وہ یہ ہے کہ اگر ایک مثال بھی ارتداد کی ایسی قائم ہو گئی کہ فوج در فوج لوگ اسلام سے
خارج ہو جائیں تو اسلام کی شوکت کو ایسا صدمہ پہنچے گا کہ اس کا ازالہ انسانی طاقت سے بالا
ہو جائے گا اور آج جو کام لاکھوں سے ہو سکتا ہے پھر کروڑوں روپیہ سے بھی نہ ہو سکے گا۔ جس
طرح آج سے کچھ پہلے جو کام چند پیسوں کے خرچ سے ہو سکتا تھا اب ہزاروں روپوں کے خرچ
سے بھی نہیں ہو سکتا۔
پس اس رو کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر خاموش وہی شخص رہ سکتا ہے جس کا دل اسلام کے
درد سے بالکل خالی ہو یا جو درد تو رکھتا ہو لیکن اس کو قوموں کے اتار چڑھاؤ کے علم اور قلوب کے
تغیرات کے لوازموں سے بالکل واقفیت نہ ہو اور یہ مصیبت پہلی مصیبت سے کم نہیں ہے۔
اس وقت ہماری جماعت کے ۸۰ آدمی اس علاقہ میں کام کر رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے
نہایت کامیاب کام کر رہے ہیں۔ اور کوئی جماعت ہندوستان کی ایسی نہیں جو آدمیوں یا انتظام کے
لحاظ سے ہماری جماعت کا مقابلہ کر سکے بلکہ تمام دوسری جماعتیں متفقہ طور پر بحیثیت مجموعی بھی ۔
ہماری جماعت کے کام کا مقابلہ نہیں کر سکیں ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ -
لیکن احباب کو یاد رکھنا چاہئے کہ ایسے وسیع پیمانے پر کام بلا خرچ کے نہیں ہو سکتا اور
ہزاروں روپیہ ماہوار کے خرچ سے ہی اتنی بڑی جماعت کے کام کو منظم رکھا جا سکتا ہے ورنہ با وجود

انوار العلوم جلدے
۲۵۳
تحریک شد هی ملکانا
اس قدر آدمیوں کے کام کا اثر بالکل کم ہو جائے اور نتیجہ بالکل مایوس کن ہو۔ پس احباب کو
چاہئے کہ اس فنڈ کو مضبوط کرنے کی طرف خاص توجہ کریں اور ہر ممکن قربانی سے دریغ نہ کریں
کہ ایسے کام کے مواقع کم ملا کرتے ہیں۔
ہمارے بہت سے احباب اس دھوکے میں ہیں کہ جب کام کرنے والے وقف کنندگان ہیں جو
اپنے خرچ پر کام کر رہے ہیں تو پھر اس جگہ کیا خرچ ہونا ہو گا یہ خیال ناواقفیت حال کا نتیجہ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ اصل کام وقف کنندگان سے لیا جاتا ہے پھر بھی ایک
مناسب تعداد مستقل آدمیوں کی مرکزی دفتر کے چلانے اور نگرانی کے لئے رکھنی پڑتی ہے اور
اسی طرح خاص مقامات کی اہمیت کے سبب وہاں مستقل طور پر آدمی رکھنے پڑتے ہیں وہ اس خرچ
کے علاوہ ڈاک اور اشتہارات اور مدارس اور مساجد اور سفر خرچ عملہ نگرانی اور تقسیم لٹریچر
وغیرہ کے اخراجات اس قدر کثرت سے ہیں کہ انگلستان امریکہ اور جرمنی کے مشترکہ تبلیغی
اخراجات سے بھی زیادہ ہو جاتے ہیں اور چونکہ عام چندہ سے پہلے ہی کام بہ مشکل چل سکتے ہیں
اس خرچ کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کے لئے الگ چندہ نہ ہو ۔
پس چاہئے کہ احباب اس خیال کو دل سے نکال دیں اور جو لوگ صاحب توفیق ہیں اور سویا
سو سے زیادہ چندہ دینے کی طاقت رکھتے ہیں اس چندہ میں جلد شامل ہو کر خدا تعالٰی سے ثواب
حاصل کریں اور اسلام کی عزت کے قائم کرنے میں محمد اور معاون ہو کر مجاہدین کے گروہ میں
شامل ہوں کہ مجاہد وہی ہے جو ہر اس ضرورت کے پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اسلام کو پیش
آئے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے لوگ جو اس چندہ میں شامل ہو سکتے تھے ابھی تک
شامل نہیں ہیں اور بہت سے لوگ جو زیادہ دے سکتے تھے سو روپیہ دے کر خاموش ہو گئے ہیں۔
میں ابھی ان لوگوں کو موقع دینے کے لئے خاموش ہوں ورنہ ہزاروں دل غریب مخلصوں کے
سینوں میں اس شوق سے دھڑک رہے ہیں کہ کب عام اجازت دی جائے اور ہم اپنی قلیل متاع
کو خدمت اسلام کے لئے نچھاور کر دیں ۔ اے عزیزو! کیسے شرم کی بات ہے کہ وہ لوگ جو طاقت
رکھتے ہوں اس امر پر کڑھیں کہ کیوں ہم سے مانگا جاتا ہے اور وہ جو بہت ہی محدود ذرائع رکھتے
ہیں اس امر پر تکلیف محسوس کریں کہ ہمیں قربانی کا موقع کیوں نہیں دیا جاتا۔ اب بھی سبقت کا
موقع ہے آپ لوگوں سے رعایت کر کے اور اس ثواب میں شریک کر کے پچھلے زنگوں کو دور
کرنے کے لئے میں نے آپ کے بھائیوں کو روکا ہے۔ مگر مخلصوں کے ریلے کو زیادہ حد تک نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی