حضرت خلیفتہ المسیح کا خوشنودی نامہ بنام مجاہدین علاقہ ارتداد
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۲۵۴
تحریک شدھی ملکانا
روکا جا سکتا۔ ان کا اخلاص ہر ایک روک کو اپنے آگے سے اٹھا کر پھینک دیتا ہے پس جلدی کرو کہ شاکر پھینک دیتا ہے پس جلد
یہ موقع ثواب کا ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ میں تو دیکھتا ہوں کہ اب بھی بعض غرباء اس روک کو توڑ
کر آگے آگئے ہیں یعنی کئی ایسے لوگوں نے جو دس دس پندرہ پندرہ روپیہ کی آمد والے تھے
انہوں نے اپنا بعض سامان بیچ کر سو روپیہ چندہ دیا ہے تا کہ پیچھے نہ رہیں رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْهِمْ
فَإِنَّهُمْ عِبَادُ لَا يَفُوقُهُمْ أَحَدٌ فِي عَمَلَ صَالِحٍ
خاکسار
مرزا محمود احمد
حضرت خلیفہ المسیح کا خوشنودی نامه بنام مجاہدین علاقہ ارتداد
علاقہ ارتداد میں مجاہدانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والوں کو جو خوشنودی
نامہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے عطا فرمایا اس کی نقل حسب ذیل ہے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی (نام مجاہد السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ اپنا وقف
کردہ وقت پورا کر کے آپ واپس آرہے ہیں۔ یہ موقع جو خدمت کا اللہ تعالی نے آپ کو دیا ہے
اس پر آپ جس قدر خوش ہوں کم ہے اور جس قدر اللہ کا شکر ادا کریں تھوڑا ہے۔ ایسی سخت
قوم اور ایسے نامناسب حالات میں تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں اور ان حالات میں جو کچھ آپ
نے کیا ہے وہ اپنے نتائج کے لحاظ سے بہت بڑا ہے ۔ آپ لوگوں کے کام کی دشمن بھی تعریف کر رہا
ہے اور یہ جماعت کی ایک عظیم الشان فتح ہے اور میری خوشی اور مسرت کا موجب۔ اللہ تعالیٰ آپ
کے اس کام کو قبول فرمائے ۔ میں آپ لوگوں کے لئے دعا کرتا رہا ہوں اور انشاء اللہ دعا کرتا رہوں
گا۔
۔
امید ہے آپ لوگ اس کام کو بھی یاد رکھیں گے جو واپسی پر آپ کے ذمہ ہے اور جو ملکانہ کی
انوار العلوم جلدے
۲۵۵
تحریک شد هی ملکانا
تبلیغ سے کم نہیں یعنی اپنے ملنے والوں اور دوستوں میں اس کام کے لئے جوش پیدا کرتے رہنا
کیونکہ اس سے بڑی مصیبت اور کوئی نہیں کہ ایک شخص کی محنت آبیاری کی کمی کے سبب سے
برباد ہو جائے ۔ مومن کا انجام بخیر ہوتا ہے اور اسے اس کے لئے خود بھی کوشش کرنی پڑتی ہے۔
خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ۔ آمین۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی)
قادیان دار الامان پنجاب - ۲۵- جون ۱۹۲۳ء
(الفضل ۱۰۔ جولائی ۱۹۲۳ء)