مجاہدین علاقہ ارتداد کے ورودِ قادیان پر حضعر کا خطاب
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۲۵۶
تحریک شد هی ملکانا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجاہدین علاقہ ارتداد کے ورود قادیان پر حضور کا خطاب
۲- جولائی کو مبلغین کا وہ وفد جو علاقہ ارتداد میں اپنا عرصہ ختم کر چکا ہے 9 بجے کے قریب
قادیان پہنچا۔ قصبہ سے باہر مدرسہ احمدیہ اور ہائی سکول کے طلباء معہ اساتذہ اور دیگر اصحاب بڑی
تعداد میں جمع تھے جنہوں نے اھلا و سھلا کے بلند نعروں کے ساتھ وفد کا استقبال کیا۔ وفد
آگے آگے اور باقی سب اصحاب ان کے پیچھے قصبہ میں داخل ہوئے ۔ ارکان وفد وند سیدھے مسجد
مبارک میں آئے اور وضو کر کے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے حضور پیش ہوئے ۔ حضور نے ہر
ایک سے مصافحہ کیا اس کے بعد آنے والے اصحاب نے دو دو رکعت نماز ادا کی۔
حضور نے اس موقع پر سورہ فاتحہ کی تلاوت کر کے حسب ذیل تقریر فرمائی:
وہ وفد جو اس وقت کے حالات کے ماتحت پہلا وفد تھا گو اس سے بھی پہلے بعض جماعتیں
ملکانوں کی طرف جا چکی تھیں۔ یہ وفد اس لحاظ سے پہلا تھا کہ جو پہلے وفد گیا تھا اس کے متعلق خیال
تھا کہ موقع اور محل کی تحقیق کرے گا۔ اس وفد کے متعلق میں نے اسی جگہ تقریر کی تھی اور کہا تھا
کہ جو آج ہی جانا چاہے وہ روانگی کے لئے تیار ہو جائے ۔ اس وقت جس قدر آدمیوں کی ضرورت
تھی اس سے زیادہ نے اپنے آپ کو پیش کیا اور پیشتر اس کے کہ اس دن کی شام ہوتی ان کو ہم نے
یہاں سے روانہ کر دیا۔
جانے والے لوگ جس نیت اور جس ارادہ سے گئے اور جس رنگ میں انہوں نے خدا کے
دین کی خدمت کے لئے کام کیا اس کا بدلہ تو اللہ تعالی ہی دے سکتا ہے اور اس سے یہ معاملہ تعلق
رکھتا ہے ۔ نہ تو ہم میں سے کسی کی طاقت ہے کہ ان کے اخلاص کا اندازہ لگائے اور نہ یہ طاقت
ہے کہ اس کی قیمت ادا کر سکے کیونکہ اخلاص کی قیمت سوائے اس کے جس سے اخلاص ہو کچھ
نہیں ہو سکتی۔ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا حضرت مسیح ایک نہایت سفید چبوترے پر اس طرح
کھڑے ہیں کہ ایک پاؤں اوپر کی سیڑھی پر ہے اور ایک مچھلی پر اور آسمان کی طرف اس طرح ہاتھ
انوارالعلوم جلدے
۲۵۷
تحریک شدھی ملکانا
پھیلاتے ہیں گویا کچھ مانگ رہے ہیں۔ اس وقت آسمان سے ایک شکل اترنی شروع ہوئی ہے جو
عورت کی شکل تھی اس کے لباس کے ایسے ایسے عجیب رنگ تھے جن میں سے بعض دنیا میں کبھی
دیکھے ہی نہیں گئے ۔ اس کو دیکھ کر میں نے سمجھا کہ حضرت مریم ہیں۔ جب وہ نیچے پہنچی تو اس نے
حضرت مسیح کے اوپر اپنے بازو پر کی طرح پھیلا دیئے ۔ اور جیسے ماں بچہ کے سر پر پیار سے ہاتھ رکھتی
ہے۔ اسی طرح اپنے ہاتھ حضرت مسیح کے سر پر رکھ دیئے ۔ اور پیار سے بیمثال محبت کے ساتھ
اس کی طرف جھک گئی اور حضرت مسیح بھی اس کی طرف اس طرح جھک گئے جس طرح بچہ پیار
لینے کے لئے ماں کی طرف جھکتا ہے - نظارہ ایسا لطیف اور قلب پر اثر کرنے والا تھا کہ میرے
سارے جسم کے روئیں روئیں میں اثر کر گیا۔ اور اس وقت یہ فقرہ میری زبان سے جاری ہو گیا۔
Love Creats Love محبت کا بدلہ محبت ہی ہے۔ یعنی محبت کی قیمت یہی ہے کہ جس سے
محبت کی جائے اس کے دل میں محبت پیدا ہو جاتی ہے۔
وہ مریم کیا تھی۔ میرے نزدیک وہ محبت کی مثال تھی کہ جب انسان کے دل میں خدا کی محبت پیدا
ہوتی ہے تو اس کے لئے آسمان سے نازل ہوتی ہے۔ اور مسیح ہر وہ انسان ہے جو خداتعالیٰ کی خاطر
اور اس کے دین کی خدمت کے لئے گھر سے نکلتا ہے ۔ چونکہ محبت کا بدلہ خود وہی وجود ہوتا ہے
جس سے محبت کی جاتی ہے اس لئے جو شخص خدا کیلئے اخلاص کے ساتھ گھر سے نملتا ہے اس کو
کوئی بندہ کس طرح بدلہ دے سکتا ہے۔ بندہ تو اسے خواہ اپنا سب کچھ بھی دیدے تو بھی حق ادا
نہیں کر سکتا۔ پس کوئی انسان نہ تو کسی کے اخلاص کا اندازہ لگا سکتا ہے اور نہ اخلاص کا بدلہ دے
سکتا ہے لیکن ایک بات ہم کر سکتے ہیں اس ہیں اور وہ یہ کہ جو لوگ خدمت دین کے لئے نکلے ان کے لئے
دعائیں کر سکتے ہیں اور اس طرح ان کے کام میں شریک ہو سکتے ہیں۔ رسول کریم الان ایک دفعہ
جب جنگ کو جا رہے تھے تو فرمایا ۔ سنو کسی وادی میں سے تم نہیں گذرتے کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو
مدینہ میں رہتے ہوئے تمہارے ساتھ نہیں ہوتے۔ کسی لڑائی میں تم شامل نہیں ہوتے کہ وہ اس
میں شریک نہیں ہوتے اور تمہارے لئے کوئی اجر نہیں جو اس میں ان کا حصہ نہ ہو ۔ صحابہ نے
پوچھا یا رسول اللہ یہ کس طرح؟ فرمایا ۔ اس لئے کہ وہ لوگ عذر اور مجبوری کی وجہ سے پیچھے
رہتے ہیں ورنہ ان کے دل تمہارے ہی ساتھ ہوتے ہیں۔ ۳۹۔ پس وہ جو کسی عذر کی وجہ عذر کی وجہ سے پیچھے
رہ گئے ہیں وہ ان کے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں جو میدان میں کام کرنے کے لئے گئے جبکہ ان کے
دل ان کے ساتھ شریک ہوں۔ وہ ان کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں جبکہ دعائیں ان کے ساتھ پھر
انوار العلوم جلدے
۲۵۸
تحریک شد هی ملکانا
رہی ہوں اس لئے ایک نصیحت تو میں ان لوگوں کو جو نہیں جاسکے یہ کرتا ہوں کہ جانے والوں کے
لئے دعائیں کرتے رہیں دوسرے آنے والوں کی مثال دیکر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ لوگ جنہوں
نے ابھی تک اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش نہیں کیا۔ ان میں سے کئی ایسے ہوں گے جو
سمجھتے ہوں گے کہ شاید ہم یہ کام کر سکیں یا نہ ۔ اور خود ان میں سے بھی بعض کو یہی شک ہو گا جو
واپس آگئے ہیں مگر جب وہ گئے اس وقت سے اب بہتر حالت میں آئے ہیں۔ اس تین ماہ کے عرصہ
میں اگر وہ یہاں رہتے تو آج جو حالت ان کی ہے اس کی بجائے کیا ہوتی اس میں کوئی فرق نہ ہوتا مگر
آج جبکہ وہ واپس آئے ہیں۔ اس حالت سے ان کی حالت بہتر ہے کیونکہ اگر نہ جاتے تو ان کی
حالت یہ ہوتی کہ خدا کے وعدہ کو پورا کرنے کے منتظر ہوتے۔ مگر اب ایسے ہیں کہ فَمِنْهُمْ مَنْ
قضى نحبه ۔ جنہوں نے خدا کے وعدہ کو پورا کر دیا ہے اگر نہ جاتے تو ان کی حالت میں کچھ
فرق نہ ہوتا۔ اور اگر گئے تو دنیاوی لحاظ سے ان کا کوئی ایسا نقصان نہیں ہوا جو نا قابل تلافی ہو ۔ مگر
جانے پر خدا تعالیٰ کی رضا زائد حاصل ہو گئی جو اگر یہاں رہتے تو حاصل نہ ہو سکتی۔
اس بات کی طرف توجہ دلا کر میں ان لوگوں کو جو ابھی جانے کے لئے تیار نہیں ہوئے بلکہ
سوچ رہے ہیں کہتا ہوں دیکھ لو جانے والوں کو کیا نقصان پہنچا کچھ بھی نہیں ہاں ثواب کے مستحق
ہو گئے ۔ بہت لوگ ہوتے ہیں جو بزدلی اور تردد کی وجہ سے ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں۔ وہ اسی
خیال میں پڑے رہتے ہیں کہ ابھی اور سوچ لیں دیکھ لیں کیا ہوتا ہے اسی تردد میں وقت گزر جاتا
ہے۔ پس میں ان لوگوں کو مخاطب کر کے دوباتیں کہتا ہوں جو گئے نہیں اور نہ جانے کیلئے تیار ہوئے
ہیں مگر ہماری جماعت میں شامل ہیں۔ اول یہ کہ اگر وہ کسی عذر کی وجہ سے مثلاً خرچ نہ ہونے کی
وجہ سے یا بیمار ہونے کے باعث یا کسی ایسی خدمت کے سپرد ہونے کے سبب کہ وہ بھی دین کا ہی
کام ہے اور اس سے فراغت نہیں ہو سکتی جو لوگ نہیں جاسکتے وہ بھی جانیوالوں کے ساتھ ثواب
میں شامل ہیں۔ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے داماد کو جنگ پر جانے سے اس لئے روک دیا
کہ آپ کی بیٹی بیمار تھی اور اس کی خبر گیری ضروری تھی۔ یہ بات اس کو شاق گزری تو آپ نے
فرمایا تم بھی ثواب میں ایسے ہی شریک ہو جیسے جنگ پر جانے والے اسے گو یہ دنیاوی کام تھا جس کی
وجہ سے اسے پیچھے رہنا پڑا لیکن چونکہ رسول اللہ اللہ کے حکم کے ماتحت تھا اس لئے وہ بھی
ثواب میں شریک سمجھا گیا۔ اسی طرح وہ لوگ جو ہمارے حکم سے رہ رہے ہیں ان کو بھی ایسا ہی
ثواب ملے گا جیسا وہاں جانے والوں کو کیونکہ در حقیقت ثواب اطاعت میں ہے نہ کہ اپنی مرضی
۴۱
انوار العلوم جلدے
کے ماتحت کوئی کام کرنے میں۔
۲۵۹
تحریک شد هی ملکانا
دوسرے یہ کہ جنہوں نے ابھی تک اپنے آپ کو پیش نہیں کیا اور غفلت سے رہ گئے ہیں وہ
دیکھیں کہ ان میں اور ان میں جو وہاں کام کر کے واپس آئے ہیں کیا فرق ہے ۔ کیا وہ کنگال ہو گئے
ہیں اور یہ مالدار بن گئے ہیں، کیا ان کی جائیدادیں ضائع ہو گئی ہیں اور انہوں نے اپنی جائیدادیں
بڑھائی ہیں ، کیا وہ کمزور اور نحیف ہو گئے ہیں اور یہ طاقتور اور زور آور بن گئے ہیں۔ کچھ بھی نہیں
ہوا ۔ دنیاوی لحاظ سے وہ بھی ویسے ہی ہیں جیسے یہ مگر دینی لحاظ سے خدا کے خاص فضل کے وارث
۔
ہو گئے ہیں اور دوسروں کو نہ دنیا کا فائدہ ہوا نہ آخرت کا اور ان کی مثال وہی ہے کہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
اب میں ان کو مخاطب کرتا ہوں جو واپس آئے ہیں اور ان کو بتاتا ہوں کہ بعض کام ایسے
ہوتے ہیں جن کے کرنے سے پچھلی کو تاہیاں معاف ہو جاتی ہیں۔ ان کاموں میں سے ایک جہاد بھی
ہے جو شخص خدا کی راہ میں جہاد کے لئے نکلتا ہے خدا تعالیٰ اس کے پچھلے قصور اور کوتاہیاں
معاف کر دیتا ہے کیونکہ وہ جب خدا کے لئے اپنا وطن اپنے عزیز اور اپنا آرام چھوڑ دیتا ہے تو
خدا تعالیٰ بھی اس کی پہلی خطاؤں کو معاف کر دیتا ہے۔ اگرچہ ہمارا جہاد وہ جہاد نہیں جیسا کہ پہلوں
نے کیا اسی وجہ سے مجھے رقت آگئی تھی۔ ہماری مثال تو اس بچہ کی سی ہے جو مٹی کا گھر بنا کر کہتا ہے
یہ محل ہے، رسی کمر میں باندھ کر کہتا ہے کہ میں فوجی افسر ہوں ، چھوٹی سی سوئی پکڑ کر کہتا ہے کہ یہ
تلوار ہے ، میلے کچیلے کپڑوں میں سٹول پر بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے میں بادشاہ ہو گیا۔ ہماری مثال بھی
ایسی ہے حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ بعض ہندو جو گوشت نہیں کھاتے وہ بوٹیوں کی شکل کی
پڑیاں بنا کر کھاتے اور انہیں بوٹیاں سمجھتے۔ مجھے اس بات پر رونا آتا ہے کہ ہمیں وہ جہاد میسر نہیں
جو پہلوں نے کیا مگر اپنے دلوں کو خوش کرنے کے لئے چھوٹی باتوں کا نام جہاد رکھ لیا ہے ۔ لیکن اگر
ہمارے دلوں میں اس جہاد کا شوق ہے جو پہلوں نے کیا، اگر ہمارے دلوں میں اس بات کی تڑپ
ہے کہ ہم دین کے لئے قربانی کریں اور کسی قسم کی کمزوری نہ دکھائیں تو وہ خدا جو ان سامانوں کو
مہیا کرنے والا ہے جن کے نہ ہونے کی وجہ سے ہم وہ جہاد نہیں کر سکتے اس نے چونکہ ہمارے لئے
وہ سامان مہیا نہیں کئے اس لئے ہمیں اس ثواب سے محروم نہ رکھے گا جو جہاد کا سامان ہونے کی
وجہ سے ہو سکتا تھا۔
تو جہاد کے لفظ نے اپنی کوتاہ عملی اور اپنے دائرہ عمل کی تنگی کو میرے سامنے لاکر کھڑا کر دیا
انوار العلوم جلدے
۲۶۰
تحریک شد هی ملکانا
جس سے میرا دل پگھل گیا مگر بہر حال بچہ بھی تو بادشاہ بن کر خوش ہو ہی لیتا ہے چلو نام کی مشارکت
کی وجہ سے ہی ہم بھی خوش ہو لیں اور لہو لگا کر شہیدوں میں مل جائیں ۔ پس اس کو بھی ہم جہاد کہہ
سکتے ہیں۔ گو وہ ایسا جہاد نہ ہو جیسا کہ پہلوں نے کیا اور جو جہاد کے لئے نکلیں ان کے لئے خدا کی
سنت ہے کہ ان کے پچھلے گناہوں اور کوتاہیوں کو معاف کر دیتا ہے اور کہتا ہے انہوں نے جب
میری خاطر سب کچھ چھوڑ دیا تو میں بھی ان کے گناہوں کو چھوڑتا ہوں ۔ آپ لوگ بھی چونکہ جہاد
پر گئے تھے اس لئے خدا نے آپ کا نیا حساب کھولا ہے ۔ اور جس طرح خدا تعالٰی نے ایک قلم سے
تمہاری پچھلی تمام کو تاہیوں اور سستیوں کو مٹا دیا ہے اس طرح میں بھی تمہیں ایک ہی بات کہتا
ہوں اور وہ یہ ہے کہ اب تمہارا نیا حساب شروع ہوا ہے پیچھے جو کچھ خدا تعالیٰ کا تمہارے ذمہ تھا
وہ مٹ گیا اور بالکل سفید کاغذ ہو گیا اب تم اس کو ذرا سی احتیاط اور کوشش سے ہمیشہ کے لئے
صاف رکھ سکتے ہو ۔ کسی میں بے جا خود پسندی ہوتی ہے ، کسی میں بیجا بزدلی ہوتی ہے ، کسی میں بیجا سختی
کرنے کی عادت ہوتی ہے، کسی میں بے جا تکبر ہوتا ہے ، کسی میں دوسروں کا حق مارنے کی
بد عادت ہوتی ہے ، کسی میں اور بیجا خواہشات ہوتی ہیں ان سب بیجا باتوں کو خدا نے ایک ہی بجا
سے مٹا دیا ہے اب تمہارے لئے موقع ہے کہ دوبارہ کوئی ایسی بات نہ ہونے دو۔
دیکھو اگر کوئی سوار گھوڑ دوڑ میں پیچھے رہ جائے اور آگے نکل جانے والے سوار ٹھہر جائیں
تو اس کے لئے موقع ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ مل جائے اسی طرح تمہارے لئے موقع ہے کہ تم
روحانیت میں تیزی کے ساتھ بڑھ جاؤ ۔ تم خدا کیلئے اپنے گھروں سے نکلے تھے خدا نے تمہارے
حساب کو جو اس کا تمہارے ذمہ تھا مٹا دیا اور تم ایسے ہی ہو گئے جیسے کوئی انسان نہا کر میل کچیل
سے صاف ہو کر نکل آئے۔ اس بات سے تم فائدہ اٹھاؤ اور آئندہ کے لئے احتیاط کرو کہ اب تم
پر کسی قسم کی ناپاک چھینٹیں نہ پڑیں۔ پس تمہارے لئے میری یہی مختصر سی نصیحت ہے اور یہی
سب باتوں کی جامع ہے۔ تم نے جو کچھ کیا اس کا بدلہ خدا تعالیٰ ہی دے گا۔ ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں
کہ ہمارے دل تمہارے ساتھ تھے جب تم گئے اور ہمارے دل تمہارے ساتھ تھے جب تم وہاں
رہے اور ہمارے دل تمہارے ساتھ ہیں جب تم واپس آئے اسی طرح ہماری دعائیں تمہارے
ساتھ تھیں جب تم گئے ہماری دعائیں تمہارے ساتھ تھیں جب تم رہے اور ہماری دعائیں
تمہارے ساتھ ہیں۔ جب تم آئے ہر گھڑی اور ہر قدم پر ہم تمہارے ساتھ شریک تھے اس لئے
خدا سے امید ہے کہ ہمیں بھی ثواب سے محروم نہ رکھے گا کیونکہ ہم اس لئے یہاں رہے
انوار العلوم جلدے
۲۶۱
تحریک شد هی ملکا تا
کہ یہاں رہ کر وہاں جانے کی نسبت زیادہ خدا کے دین کی خدمت کر سکیں۔ تم نے اپنے عمل سے
کام کیا جس کو ہم نے اپنی نیت سے کیا اس لئے ہم ایک ہی میدان میں کھڑے تھے۔ انسانی دعائیں سے کیا
اور تدبیریں جو ہم کر سکتے ہیں کیں اور انسان جس قدر بلند کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اتنا کیا لیکن
ہمارے لئے اصل خوشی کی جو بات ہے وہ یہ ہے کہ اب خدا نے تم سے نیا حساب شروع کر دیا ہے
اس لئے اس نئی کاپی کو صاف رکھنے کی کوشش کرو تاکہ مرنے کے وقت تمہاری حالت ویسی ہو ۔
انت
جیسے ایک عربی شاعر نے کہا ہے۔
الذي ولدتك امك باكيا
والناس حولك يضحكون سرورا
فاحرص على عمل تكون اذا بكو
في وقت موتك ضاحكا مسرورا
۴۲
شاعر کہتا ہے کہ وہ ہے کہ جب پیدا ہوا تو تو رو رہا تھا اور لوگ خوشی سے ہنس رہے تھے۔ کہ
ہمارے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے۔ اب تم کو چاہئے کہ لوگوں سے اس کا بدلہ لے اور مومن شریفانہ
بدلہ لیتا ہے پس تو اس طرح بدلہ لے کہ ایسے عمل کر کہ جب مرنے لگے تو تو نہیں رہا ہو کہ میں
اپنی ذمہ داری کو پورا کر کے چلا ہوں اور لوگ رو رہے ہوں کہ ایسا نفع رساں انسان ہم سے
جدا ہو رہا ہے۔
پس تم اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ایسے ہی بن جاؤ یہی ساری نصائح کی جڑھ اور تمام
کامیابیوں کا گر ہے ۔ اب میں دعا کرتا ہوں دوسرے احباب بھی کریں کہ خدا تعالیٰ ان کو آئندہ
بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی توفیق دے اور جن سے کوتاہیاں ہوتی ہیں ان کی کوتاہیاں
معاف کرے اور جو اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں جاسکے ان کی نیتوں کے مطابق ان سے
سلوک کرے۔
(الفضل ۶ ۔ جولائی ۱۹۲۳ء)