مجاہدین علاقہ ارتداد سےخطاب
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۲۶۲
تحریک شدھی ملکانا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجاہدین علاقہ ارتداد سے خطاب
(فرموده ۱۰- جولائی ۱۹۲۳ء بمقام مسجد مبارک قادیان)
پچھلا طریق یہی رہا ہے کہ جو دوست ملکانا کے علاقہ میں تبلیغ کے لئے جاتے رہے ہیں ان کو
گاؤں سے باہر جا کر وداع کیا جاتا رہا ہے ۔ آج بھی یہی ارادہ تھا لیکن ظہر کی نماز کے بعد مجھے بخار کی
تکلیف ہو گئی گو کو تین کھانے سے اس وقت کچھ افاقہ ہے کیونکہ مجھے بہت تیز بخار ہوا کرتا ہے اور
اب اتنی تیزی نہیں ہے لیکن احتیاطاً یہی مناسب سمجھا گیا کہ اس مسجد میں ہی دعا کر کے جانے
والوں کو رخصت کر دیا جائے۔
اس میں شبہ نہیں سنت طریق یہی ہے کہ باہر جا کر رخصت کیا جائے ۔ مجھے رسول کریم ا
کے متعلق تو اس وقت کوئی ایسا واقعہ یاد نہیں کہ رخصت کرنے کے لئے آپ باہر تشریف لے گئے
ہوں مگر خلفاء کے متعلق یاد ہے کہ وداع کرنے کے لئے باہر جاتے تھے اور کوئی عجب نہیں کہ
رسول کریم اے کا بھی کوئی واقعہ معلوم ہو جائے ۔ یہ ایک ضروری اور بابرکت امر ہے مگر میں
سمجھتا ہوں آج باہر نہ جانے سے جو کمی ہوگی وہ اس مسجد کی برکت سے پوری ہو جائے گی کیونکہ
حضرت مسیح موعود کا اس مسجد کے متعلق الہام ہے کہ جو کام اس میں کیا جائے گا وہ بابرکت ہو گا
اس لئے باہر جا کر رخصت کرنا جو صحابہ اور خلفاء کی سنت ہے اس پر آج عمل نہ کرنے سے جو کسر
رہ جائے گی وہ اس مسجد میں وداع کرنے کی برکت سے دور ہو جائے گی۔
میں نے وہاں کام کرنے والوں کے لئے کچھ ہدایات لکھی ہیں امید ہے کہ وہ آپ لوگوں کو مل
گئی ہوں گی اور آپ ان پر عمل کریں گے ۔ میں نے پچھلے وفد کو بتلایا تھا کہ بعض باتیں بہت معمولی
معلوم ہوتی ہیں لیکن ان کے نتائج بہت بڑے نکلتے ہیں اور بعض بڑی ہوتی ہیں اور ان کے نتائج
بہت معمولی ہوتے ہیں مگر بہت چھوٹی چھوٹی باتوں سے قو میں تباہ ہو جاتی ہیں اور بہت چھوٹی چھوٹی
باتوں سے بڑھ جاتی ہیں۔ بعض دفعہ ایک لفظ منہ سے نکلا ہوا ایک قوم کو ترقی کے کمال پر پہنچا دیتا
انوار العلوم جلدے
۲۶۳
تحریک شد هی ملکانا
ہے اور بعض دفعہ ایک لفظ نکلا ہو اہلاکت کے گڑھے میں گرا دیتا ہے ۔ بعض دفعہ ایک خیال انسان
کی نجات کے لئے کافی ہو جاتا ہے اور ایک خیال اس کی تباہی کا باعث بن جاتا ہے تو چھوٹی چھوٹی
باتوں کے ثمرات بہت بڑے بڑے نکلتے ہیں۔ انسان سمجھتا ہے فلاں بات کا کیا نتیجہ نکلے گایا سمجھتا ہے
معمولی نتیجہ نکلے گا مگر نہ اس کا نتیجہ معمولی ہوتا ہے اور نہ وہ بے نتیجہ ہوتی ہے۔ پس کسی بات کے
متعلق یہ خیال نہ کرو کہ معمولی ہے۔ میں نے بعض لوگوں کو حیرت سے کہتے سنا ہے اور مجھے ان کی
حیرت پر حیرت آتی تھی مگر ان کے علم اور عقل کو دیکھ کر دور ہو جاتی تھی۔ وہ حیرت سے پوچھتے کہ
ٹریننگ سکول میں کیا سکھلاتے ہیں ؟ وہاں بچوں سے بعض خاص سلوک کرنے سکھائے جاتے ہیں
طرز تعلیم بتائی جاتی ہے اس کے لئے بعض ایسی موٹی موٹی باتیں ہوتی ہیں کہ کوئی کہہ سکتا ہے ان
سے کیا نتیجہ نکل سکتا ہے مگر وہ بہت مفید ہوتی ہیں اور ان سے بہت اعلیٰ نتائج نکلتے ہیں۔ اسی طرح
صحت کے متعلق ہم دیکھتے ہیں بہت چھوٹی چھوٹی باتیں اس کے لئے سخت نقصان رساں ثابت ہوتی
ہیں ۔ مثلاً پنجابیوں کو اگر کہا جائے گھر میں ہر جگہ نہیں تھوکنا چاہئے تو وہ کہیں گے اس میں کیا حرج
ہے اور پنجاب میں تو ایک مثل بھی ہے جو لوگوں کی پہلی حالت کا خوب نقشہ کھینچتی ہے کہتے ہیں
پرایا گھر تھکنے وا بھی ڈر" یعنی دوسرے کے گھر میں تھوکتے ہوئے بھی ڈر آتا ہے گویا ان کے
نزدیک یہ بہت معمولی بات ہے حالانکہ سائنس نے ثابت کر دیا ہے کہ تھوکنا سخت خطرناک ہے
اور اپنے گھر میں بھی نہیں تھوکنا چاہئے ۔ مگر ان کے خیال میں یہ تھا کہ اپنے گھر میں تو جتنا کوئی چاہے
پاخانہ بھرے مگر دوسرے کے گھر نہیں تھوکنا چاہئے ۔ کیونکہ ممکن ہے اس نہایت معمولی سی بات پر
وہ ناراض ہو جائے حالانکہ تھوکنا نہایت خطرناک اور سخت مضر ہے۔ لاکھوں ایسے انسان ہوتے
ہیں جن کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ مسلول ہیں اور نہ دوسروں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کو سل ہے مگر
ان میں کیڑے ہوتے ہیں جو ان کی عمدہ صحت کی وجہ سے ان پر اپنا اثر نہیں کر سکتے مگر ان کے جسم
سے نکل کر اوروں پر جو ان جیسے مضبوط نہیں ہوتے حملہ کر سکتے ہیں۔ قادیان میں ہی ایسے واقعات
ہو چکے ہیں کہ ایک شخص کی ایک بیوی کو سل ہوئی وہ فوت ہو گئی۔ پھر دوسری آئی اس کو بھی سل
نہ تھی نہ اس کے خاندان میں کسی کو سیل تھی مگر خاوند کے ہاں آکر وہ مسلول ہو گئی اور مرگئی۔ پھر
تیسری آئی اس کو بھی سل ہو گئی۔ ایسے لوگوں کو جر مزکیر یر (GERMS CARRIER) کہتے ہیں ان کی
اپنی صحت تو اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ ان پر جر مزاثر نہیں کر سکتے مگر وہ تھوک کے ذریعہ دوسروں
تک پہنچا دیتے ہیں ۔
انوار العلوم جلدے
۲۶۴
تحریک شد هی ملکانا
اب یہ ایک چھوٹی سی بات ہے مگر نتائج ایسے خطرناک نکلتے ہیں کہ لاکھوں جانیں اس سے
ضائع ہوتی ہیں ۔ پس بعض باتیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں مگر ان کے نتائج بہت بڑے نکلتے ہیں۔ یہ حکمران کے نتائج
ہدایات جو آپ لوگوں کو دی جاتی ہیں اس خیال سے دی جاتی ہیں کہ سب کو پڑھو اور یہ نہ دیکھو
کہ ان میں سے چھوٹی کون سی ہے اور بڑی کونسی یہ سب ضروری ہیں۔ اگر کوئی ضروری نہ ہوتی تو
درج ہی نہ کی جاتی اور پہلے ہی چھوڑ دی جاتی۔ یہ وہی رکھی گئی ہیں جن پر عمل کرنا نہایت ضروری
ہے ورنہ کامیابی محال ہے۔
اس کے بعد میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ہماری کامیابی کا ذریعہ دعا ہی ہے۔ ان
ہدایتوں میں بھی اس کا ذکر ہے۔ مگر میں پھر کہتا ہوں کہ ہمارے پاس اس کے سوا اور کچھ نہیں ہے
اور ساری دنیا ہماری دشمن ہے ۔ لوگ کہتے ہیں اگر ایک دشمن ہو تو اس کا مقابلہ کیا جائے دو ہوں
تو ان کا کیا جائے ۔ دس بیس کا کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ مگر ہمارے ہزار دو ہزار آدمی دشمن نہیں
بلکہ جتنی جماعتیں اور جتنے فرقے ہیں اتنے ہی ہمارے دشمن ہیں۔ اپنے بھی دشمن ہیں اور پرائے
بھی دشمن ہیں اور ہماری مثال ایسی ہی ہے کہ ایک فوج جو دوسروں کی امداد کے لئے لڑائی پر جاتی
ہے اس پر وہی لوگ حملہ شروع کر دیتے ہیں جن کی مدد کے لئے گئی تھی۔ اس وقت وہ مسلمان جن
کی مدد کے لئے ہم علاقہ ارتداد میں گئے تھے وہ بھی ہم پر حملہ کر رہے ہیں اور جن کا مقابلہ در پیش
ہے یعنی آریہ وہ بھی حملہ آور ہیں اور انہوں نے اس خیال سے کہ اگر احمدی مبلغ نہ آتے تو ہم
بہت جلدی اور بڑی آسانی سے ملکانوں کو مرتد کر لیتے انہوں نے آکر کیوں ہمارے راستہ میں
رکاوٹیں ڈالنی شروع کر دی ہیں دوسرے مقامات پر ہمارے آدمیوں کو تکالیف پہنچانی شروع کر
دی ہیں۔ اور ایسے دفاتر سے جہاں آریوں کا قبضہ و تصرف ہے معمولی معمولی باتوں پر احمدیوں کو
نکال رہے ہیں۔ غرض ہمارے چاروں طرف دشمن ہی دشمن ہیں اور اس وقت ہماری حالت احد
کے مردوں جیسی ہے جن کے متعلق ایک صحابی کہتے ہیں ہمارے پاس اتنا بھی کپڑا نہ تھا کہ جس سے
ہم مردوں کو ڈھانپ سکتے ۔ اگر سر کی طرف ڈھانپتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے۔ اور اگر پاؤں ڈھانپتے تو
سرنگا ہو جاتا ۔ کے ہماری حالت ایسی ہی ہے اگر سرڈھانپتے ہیں تو پاؤں ننگے ہو جاتے ہیں اور اگر
پاؤں ڈھانپتے ہیں تو سر ننگا ہو جاتا ہے ۔ ہماری کوششوں میں بہت سے نقص صرف اس وجہ سے رہ
جاتے ہیں کہ کافی سرمایہ نہیں ہے اور ہمارے پاس کافی سامان نہیں۔ دیکھنے والا تو کام کا نقص کہتا
ہے مگر کام کرنے کا شخص نہیں بلکہ سرمایہ کی کمی کا نقص ہوتا ہے۔ مثلاً ہمارے افسر کی حیثیت ایک
انوار العلوم جلدے
۲۶۵
تحریک شد سی ملکانا
کلرک سے زیادہ نہیں ہوتی۔ جب یہ حالت ہو تو وہ افسر کس طرح ان افسروں کی طرح تجاویز
سوچ سکتا ہے جو خود کلرکوں کی نگرانی بھی نہیں کرتے اس کے لئے نگران سپرنٹنڈنٹ اور ہوتے
ہیں افسر بڑے بڑے معاملات پر غور کرتا رہتا ہے۔ پس ہمارے لئے اس قدر مشکلات ہیں کہ اگر
خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی نصرت شامل حال نہ ہو تو ہم کچھ بھی نہ کر سکیں ۔ ہم نے ہندوستان سے
باہر جو تبلیغی کام شروع کر رکھے ہیں وہاں اس قدر خرچ ہو رہا ہے کہ اس کے لئے خاص چندے
کرنے پڑتے ہیں۔ مگر اب ملکانہ تبلیغ کے اخراجات اتنے کئے جارہے ہیں کہ سب بیرونی تبلیغی
کاموں سے زیادہ ہیں۔ سب نظارتوں کا تین ہزار کے قریب ماہوار خرچ کا اندازہ ہے۔ مگر اس
اکیلے کام کا اتنا خرچ ہے اور وہ بھی اس صورت میں کہ حسابات کی بڑی سختی سے نگرانی کی جاتی ہے
اور مبلغ آنریری ہیں ۔ ادھر جماعت کی یہ حالت ہے کہ اس پر چندہ کا انتنا بار ہے کہ دنیا میں اس کی
دوسری کوئی مثال نہیں پائی جاتی۔ دوسرے لوگ بھی چندہ جمع کرتے ہیں مگر مستقل طور پر اتنا چندہ
دیں جتنا ہماری جماعت جماعت مستقل طور پر دیتی ہے اس کی کوئی مثال نہیں پائی جاتی ۔ مگر باوجود اس کے
ہماری جماعت جتنا چندہ دے رہی ہے وہ ہمارے کاموں کے لئے کافی نہیں اس کے لئے ہم جس
قدر زور دے سکتے تھے دے چکے ہیں۔ اس سے زیادہ جماعت میں برداشت کرنے کی طاقت نہیں۔
ایسی صورت میں اگر یہ انسانی کام ہوتا تو سوائے اس کے کہ جس طرح ایک چیز پر جب زیادہ بوجھ
ڈالا جائے تو وہ اپنی طاقت کی آخری حد پر پہنچ کر پھٹ جاتی اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی ہے یہی ہمارا
حال ہو مگر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا کام نہیں بلکہ خدا کا کام ہے۔ اور ہمارے نقصوں ہماری
کمزوریوں اور ہماری بے سامانیوں کی وجہ سے خراب نہیں ہو گا بلکہ جب یہی بے سامانیاں اپنی
آخری حد کو پہنچ جائیں گی تو خدا تعالیٰ کی خاص مدد اور نصرت نازل ہو گی کیونکہ خدا تعالیٰ جب
دیکھے گا کہ ان کے پاس جو کچھ تھا انہوں نے دے دیا اور اب ان کے پاس کچھ نہیں تو میرا خزانہ
جس میں کبھی کمی نہیں آسکتی اس کو ان کے لئے کیوں نہ کھول دوں۔ انہوں نے جب سب کچھ کھو
کر دین کی خدمت کی ہے تو میں سب کچھ رکھ کر کیوں نہ ان کی مدد کروں۔ پس یہی وقت ہوتا ہے
جب خدا تعالیٰ کی خاص مدد نازل ہوتی ہے ۔ ہماری جماعت کے متعلق ہمیشہ یہی ہوتا رہا ہے اور ہوتا
رہے گا جب تک ہم خدا کی رضا کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ میری خلافت کے اس آٹھ نو سال
کے عرصہ میں کیسے کیسے خطرناک حملے پیغامیوں اور غیر احمدیوں نے کئے مگر جب یہ احساس پیدا
ہونے لگا کہ اب تباہ ہو جائیں گے اس وقت خدا تعالی کی طرف سے ایسی نصرت نازل ہوئی کہ یہ
انوار العلوم جلدے
۲۶۶
تحریک شد هی ملکانا
معلوم ہونے لگا دشمن کا حملہ کچھ بھی نہ تھا۔ پس ہماری کامیابی کا رستہ ایک ہی ہے اور وہ خدا تعالٰی
کی مدد اور نصرت ہے ۔ مگر جب کہ میں نے ابھی بتایا ہے اس کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ
انسان اپنی انتہائی طاقت خرچ کر دے لیکن اگر ایسا نہ کرے اور پھر خدا کی مدد مانگے تو خدا تعالٰی کی
غیرت اس کے خلاف بھڑکتی ہے۔ دعائیں دو قسم کی ہوتی ہیں ایک وہ جس میں اپنا عجز اور انکسار
ہوتا ہے اور دوسرے وہ جس میں خدا کی رحمت کو جذب کرنا ہوتا ہے ۔ قسم اول کی دعائیں تو
انسان ہر وقت کر سکتا ہے کہ میرے رستہ میں کوئی روک نہ پیدا ہو مجھے کامیابی نصیب ہو ۔ مگر
دوسری قسم ایسی ہے کہ اس وقت کی جاسکتی ہے جب اپنے پلے کچھ نہ رہے۔
دیکھو اگر ایک شخص یہ کہہ کر کسی سے مانگے کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے لیکن اس کے پاس
سے مال نکل آئے تو اس سے کیا سلوک کیا جائے گا۔ اور اسی طرح جو شخص اپنی پوری قوت اور
ساری طاقت صرف کئے بغیر خدا کی نصرت اور مدد کا طالب ہوتا ہے اس سے یہی سلوک ہوتا ہے وہ
خدا کی نصرت حاصل کرنے کی بجائے اس کا غضب اپنے اوپر وارد کر لیتا ہے۔
حضرت خلیفہ اول فرماتے کہ ایک ہندوستانی عرب سے آرہا تھا راستہ میں اس نے ایک عرب
سے کہا مجھے کھانے کو کچھ دو مگر مجھ سے اجر کی امید نہ رکھو کیونکہ میرے پاس ایک پیسہ بھی نہیں
ہے۔ یہ سن کر عرب کا چہرہ متغیر ہو گیا اور اٹھا اور اٹھ کر اپنے تربوزوں کے کھیت میں گیا تربوز
توڑے اور دیکھے پھر توڑے اور دیکھے اور جو عمدہ نکلے وہ اس شخص کو کھلاتا جائے جب اس کا پیٹ
بھر گیا تو اس نے اس کے کپڑے اتروا کر تلاشی لی اور کہا اب جاؤ ۔ اس نے اس کی وجہ پوچھی تو
عرب نے کہا جب تو نے آکر کہا میرے پاس کچھ نہیں ہے تو میں نے یہ کھیت جو میرے بیوی بچوں کا
سہارا تھا تیری خاطر برباد کر دیا اور جو بہتر سے بہتر تربوز تھا وہ تجھے کھلایا اب ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔
اگر تیرے پاس سے ایک پیسہ بھی نکل آتا تو میں تجھے قتل کر دیتا کہ میں نے مہمان نوازی میں کسر
نہیں رکھی تو نے کیوں جھوٹ بولا۔
تو جو شخص اپنے پاس کچھ رکھ کر خدا تعالیٰ سے کہتا ہے کہ میرے پاس کچھ نہیں وہ غضب کا
مستحق ہوتا ہے لیکن اگر کوئی خالی ہاتھ خدا تعالیٰ کے حضور جاتا ہے تو کبھی خالی نہیں آتا۔ اگر اس کی
درخواست سنت اللہ کے خلاف نہ ہو اور اگر کوئی بات خدا تعالی کی عظمت اور اس کے جلال کے
خلاف نہیں تو نا ممکن ہے کہ خالی ہاتھ واپس آئے۔ اور ایسے شخص اگر ایک سو نہیں ایک ہزار
نہیں اگر ایک لاکھ بھی جائیں گے تو اپنی دعا قبول کر ا کر آئیں گے۔
انوار العلوم جلد ہے
۲۶۷
تحریک شد هی ملکانا
پس تم دعاؤں پر زور دو مگر یہ بھی یاد رکھو کہ دعائیں اسی وقت قبول ہوتی ہیں جب اپنی طرف
سے پورے زور اور طاقت سے کام کیا جائے لیکن اگر تم محنت نہیں کرتے یا سوچ سمجھ کر کام نہیں یا
کرتے تو تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوں گی۔ دعا ئیں جب قبول ہوتی ہیں جب کوئی اپنے کام کے
متعلق سوچے اور اپنی طرف سے پوری پوری محنت کرے اس کے بعد جب کچھ نہ بنے تو خدا تعالٰی
غیب سے کامیابی کے سامان پیدا کر دیتا ہے اور عین اس وقت جب انسان ناکامی کو دیکھتا ہے کامیابی
کے بادل اسے سامنے سے لہراتے نظر آتے ہیں۔
یہ دونوں باتیں کافی ہیں اگر تم ان پر عمل کرو گے ۔ اس کے بعد میں وہ شرائط دُہرا دیتا ہوں جو
اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے والوں کے لئے رکھی گئی تھیں۔ پہلے کچھ ایسے لوگ چلے
گئے جن کے پاس کافی خرچ نہ تھا اور انہیں دفتر سے مانگنا پڑا۔ کچھ ایسے لوگ چلے گئے جنہوں نے
وعدہ تو کیا تھا کہ ہر قسم کی تکالیف برداشت کریں گے مگر برداشت نہ کیں۔ پھر ایسے بھی گئے کہ جو
ان کے پاس خود آگیا اس کو تو پڑھا دیا اور جو نہ آیا اس کی انہوں نے خبر نہ لی اور نہ اس کے پاس
گئے حالانکہ یہ صاف بات ہے کہ روحانی معالج اور جسمانی ڈاکٹر کی حالت میں بڑا فرق ہے۔ جسمانی
مریض تو خود ڈاکٹر کے پاس آتے ہیں اور روحانی ڈاکٹر کو خود ان کے پاس جانا اور ان کا علاج کرنا
ہوتا ہے ۔ پھر بعض نے اپنے افسروں کی فرمانبرداری پورے طور پر نہیں کی حالانکہ اقرار یہ ہے کہ
فوجی سپاہیوں کی طرح فرمانبرداری کریں گے ۔ اور جانتے ہو فوجی سپاہی کیسی فرمانبرداری کرتے
ہیں ۔ جنگ میں ایک توپ خانہ فوج کے پیچھے ہوتا ہے جس کی ایک غرض یہ بھی ہوتی ہے کہ اگر
اپنے سپاہی پیچھے بھاگیں تو انہیں وہیں بھون ڈالے ۔ میں نے ایک دوست سے جو جنگ پر گئے تھے
پوچھا کیا اب بھی بہادری ظاہر کرنے کا موقع ہوتا ہے ۔ اس نے کہا وہاں تو یہی خیال ہوتا ہے کہ اگر
ذرا پیچھے ہٹے تو اپنے توپ خانہ والے مار ڈالیں گے اس لئے اگر دشمن سے لڑتے ہوئے مریں گے
تو پنشن تو ہو جائے گی جس سے بال بچوں کا گزارہ چل سکے گا اس لئے یہی بہتر ہے کہ دشمن کا مقابلہ
کرتے رہیں اور جو کچھ ہوا سے برداشت کریں اس وقت دلیری یا بزدلی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔ ان
سپاہیوں کا اگلے دشمن سے بچ جانا تو آسان ہوتا ہے مگر پچھلے توپ خانہ سے بچنا نا ممکن ۔ تو اس سختی
کے ساتھ وہاں کام لیا جاتا ہے اور یہ لوگ پندرہ پندرہ ہیں ہیں روپے کے لئے کام کرتے ہیں۔
مگر جو لوگ خدا کے لئے نکلے ہوں ان کو کس قدر مشکلات برداشت کرنی چاہئیں ۔ جب کوئی سپاہی
پہرہ پر کھڑا ہو تو اس کو اتنی بھی اجازت نہیں ہوتی کہ کسی چیز سے ٹیک لگالے۔ پھر کئی کئی وقت
انوار العلوم جلدے
۲۶۸
تحریک شد هی ملکانا
فاقے کرنے پڑتے ہیں۔ ابھی ایک جہاز ڈوب گیا ہے اس سے جو لوگ بچے انہیں میں دن تک فاقہ
سے رہنا پڑا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس قدر فاقہ برداشت کرنے کی انسان میں طاقت ہے ۔ اور
جب مجبوری میں اتنا فاقہ کیا جا سکتا ہے تو خدا کے لئے کیوں نہیں کیا جا سکتا۔
پس تم لوگ ایسی فرمانبرداری سے کام کرو جیسے فوجی سپاہی کرتے ہیں بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ
ایسی فرمانبرداری دکھاؤ جیسی صحابہ دکھاتے تھے کیونکہ فوجی سپاہی توپ خانے کے ڈر سے کام
کرتے ہیں مگر صحابہ کو تو اس کا ڈر نہیں ہوتا تھا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک صحابی جن کا نام ضرار
تھا جب دشمن کے مقابلہ میں نکلے تو بھاگے بھاگے واپس آگئے۔ جس کا مقابلہ کرنے کے لئے نکلے
تھے اس نے ہمیں مسلمان مار دیئے تھے۔ سمجھا گیا کہ اس کے ڈر سے واپس بھاگ آئے ہیں لیکن
جب پھر گئے اور واپس آنے کی وجہ پوچھی گئی تو کہا میں بغیر زرہ کے لڑا کرتا ہوں مگر آج زرہ پہنی
ہوتی ہے جب میں مقابلہ پر گیا تو مجھے اس قدر صدمہ ہوا کہ اگر اس حالت میں میں مارا گیا تو سخت
گرفت میں آؤں گا کہ آج کا فر سے ڈر کر میں نے زرہ پہن لی اس لئے میں دوڑتا ہوا گیا اور اب
اتار کر آیا ہوں گے اور دشمن کو انہوں نے قتل کر دیا ۔ تو سپاہی کی لڑائی صحابی کی لڑائی کے مقابلہ
میں نہیں آسکتی سپاہی لالچ اور ڈر کے لئے لڑتا ہے لیکن صحابی خدا کے لئے لڑتا ہے۔ تمہاری
اطاعت صحابہ جیسی ہونی چاہئے اور ان کی اطاعت ایسی تھی کہ جو مخلص تھے وہ کسی حالت میں بھی
نافرمانبرداری نہیں کرتے تھے۔ ایک دفعہ رسول کریم اللہ نے مسجد میں لوگوں کو فرمایا بیٹھ جاؤ۔
عبد اللہ بن مسعود گلی میں سے گزر رہے تھے ان کے لئے یہ حکم نہ تھا لیکن جب ان کے کان میں یہ
آواز پڑی تو وہیں بیٹھ گئے اور بیٹھے بیٹھے چل کر مسجد میں آئے ہے ہر ایک مومن میں
فرمانبرداری ایک نہات ضروری امر ہے اور خصوصیت کے ساتھ اس جماعت کے لئے جو چھوٹی
ہو ورنہ لاکھ میں سے ایک بھی ایسا چانس نہیں کہ وہ کامیاب ہو سکے ۔ پس تم لوگ اپنے افسروں کی
کامل فرمانبرداری سے کام کرو اور اس بات کو خوب یاد رکھو ۔ میاں غلام رسول صاحب ریڈر
پشاور جو یہاں پڑھتے بھی رہے ہیں اس وجہ سے سابق ہونے کے خیال سے اس وفد کا میں نے ان
کو امیر مقرر کیا ہے۔ رستہ میں جس طرح کہیں اور جو انتظام کریں سب کو اس کی پابندی کرنی
چاہئے ۔ اور وہاں پہنچ کر امیروند چودہری فتح محمد صاحب سیال ہیں ان کی اطاعت فرض ہے پھر وہ
جس کے سپرد کریں ان کی اطاعت ضروری ہے۔ اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تم کو
بھی اور جو دوست جاچکے ہیں ان کو بھی کامیابی کا سہرا عطا فرمائے ۔ (الفضل ۲- جولائی ۱۹۲۳ء)