مجاہدین علاقہ ارتداد سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۲۶۹
تحریک شد هی ملکا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وحدانیت
مجاہدین علاقہ ارتداد سے خطاب
(فرموده ۱۴- تمبر ۱۹۲۳ء)
آج اللہ تعالی کے فضل کے ماتحت ہماری جماعت کا تیسرا وفد یعنی تیسرے وقت کا وفد علاقہ
ارتداد میں جا رہا ہے ۔ کہتے ہیں کہ تین کا عدد مکمل ہوتا ہے اس لئے کہ وہ طاق بھی ہوتا ہے اور پھر
اپنے اندر اتحاد بھی رکھتا ہے۔ طاق ہونے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی ذات سے اشتراک رکھتا ہے
اسی لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالی و تر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے کہ تین کا
عدد دونوں باتوں کو جمع رکھتا ہے۔ تین وتر ہے اس لئے ایک سے مشابہ ہونے کی وجہ سے
انیت پر دلالت کرتا ہے۔ اس میں دو بھی ہیں اور ایک بھی اس لئے اجتماع پر دلالت کرتا ہے۔
کیا تعجب ہے کہ اس تین پر ہی خدا تعالیٰ اس جنگ کا خاتمہ کر دے اور چوتھے وقت میں اس
صورت میں وفد نہ بھیجنا پڑے ۔ یہ قال کے طور پر کہا گیا ہے ورنہ مومن کبھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ
جنگ ختم ہو جائے کیونکہ مومن جب تک زندہ ہے ، جنگ چلی ہی جائے گی۔ پس ہم یہ تو نہیں چاہتے
کہ جنگ ختم ہو جائے اور کبھی بھی نہیں کہہ سکتے کہ جنگ ختم ہو گئی کیونکہ مسلمان کے لئے جنگ
کے ختم ہو جانے کے یہ معنی ہوں گے کہ وہ ہتھیار ڈالتا ہے ورنہ اس کی جنگ کبھی ختم نہیں
ہو سکتی۔ وجہ یہ ہے کہ مسلم کی جنگ شیطان سے ہے اور جب تک دنیا ہے شیطان بھی رہے گا۔
چنانچہ آتا ہے۔ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ت پر جب
قیامت تک کافروں پر غلبہ رہے گا تو یہ معلوم ہوا قیامت تک کافر بھی رہیں گے ۔ اور جب کافر
رہیں گے تو شیطان بھی رہے گا اس لئے اس سے جنگ بھی جاری رہے گی۔ اس میں شک نہیں کہ
مسیح موعود کے متعلق آیا ہے کہ وہ شیطان کو قتل کرے گا مگر اس کے معنی یہ ہیں کہ مسیح موعود
شیطان کا زور توڑ دے گا۔ عربی میں قتل کے معنے زور توڑ دینے کے بھی ہیں مثلاً شراب کو قتل کر
دینے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اس میں پانی ملا کر اس کے زور کو کم کر دیا۔ پس مسیح موعود کے متعلق

انوار العلوم جلد ہے
۲۷۰
تحریک شد هی ملکانا
جو آتا ہے کہ شیطان کو قتل کرے گا اس کا یہ مطلب ہے کہ عیسائیت کے زور کو توڑ دے گا
عیسائیت کی بنیاد کو اکھیڑ دے گا۔ اس وقت عیسائی کہیں گے ہماری دنیاوی ترقی عیسائیت کی
صداقت کا ثبوت ہے چنانچہ اس زمانہ میں کہتے ہیں ایسی زبردست اور با حکومت قوم جو ساری دنیا
پر چھائی ہوئی ہے۔ مسیح موعود کا یہ کام ہو گا کہ اس کے زور کو توڑ دے گا ورنہ کفر تو قیامت تک
رہے گا۔ پس ہم جنگ سے نہیں ڈرتے اور نہ نا ممکنات کے لئے امید میں لگاتے ہیں کیونکہ اس قسم
کی امید رکھنا کفر ہے اس لئے ہم یہ تو امید نہیں رکھتے کہ جنگ ختم ہو جائے بلکہ یہ امید رکھتے ہیں
کہ جنگ کی نوعیت بدل جائے اور نوعیت بدلتی رہتی ہے جس سے اس میں حصہ لینے والوں کی
ہمتیں بڑھتی رہتی ہیں۔ دیکھو ایک قسم کا کھانا بھی انسان روز نہیں کھا سکتا کیونکہ انسان اکتا جاتا
ہے۔ اسی طرح ایک قسم کی جنگ بھی چونکہ اکتا دیتی ہے اس لئے خدا تعالٰی اس کی نوعیت بدلتا رہتا
ہے۔ آج اگر اس قوم سے جنگ ہے تو کل اور سے ۔ پس ہم امید رکھتے ہیں کہ خدا تعالٰی اس جنگ
کی نوعیت کو بدل دے اور ہم اس علاقہ سے فارغ ہو کر کسی اور علاقہ میں جائیں۔
اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جس کام کے لئے وہ چلے ہیں
اس کے لئے اس رنگ میں جب تک کوشش نہ کریں گے جو ضروری ہے اس وقت تک کامیاب
نہ ہوں گے۔ پہلے دیکھا گیا ہے کہ جانے والے یہاں سے ہدایات نوٹ کر کے لے گئے مگر وہاں جا کر
ان پر پورا پورا عمل نہیں کیا گیا۔ میں نے سب سے ضروری نصیحت جانے والوں کو یہ کی تھی کہ
جہاں اور جس مقام پر رہو وہاں کے لوگوں سے واقفیت اور دوستانہ تعلقات پیدا کرو مگر معلوم ہوا
کہ بعض لوگ ایک گاؤں میں دو دو ماہ تک رہے اور جب انسپکٹر نے جاکر ان سے پوچھا تو کہہ دیا
کہ یہاں کے چار پانچ آدمیوں سے واقفیت پیدا کی ہے۔ گویا وہ صرف چار پانچ آدمیوں کو ہی تبلیغ
کرتے رہے اور باقی سب کو نظر انداز کر دیا ۔ وہ مبلغ جو کسی گاؤں میں تبلیغ کے لئے مقرر کیا جاتا ہے
وہاں کا اگر ایک آدمی بھی ایک بچہ بھی ایسا رہ جاتا ہے جس کے ساتھ اس نے باتیں نہ کیں،
واقفیت نہ پیدا کی، تبلیغ نہ کی تو وہ کامیاب نہیں کہلا سکتا۔ جہاں جہاں مبلغ بھیجے جاتے ہیں وہ کوئی شہر
تو نہیں چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں اور اگر کوئی بڑا گاؤں ہو تو وہاں مبلغ بھی زیادہ رکھے جاتے ہیں
اور اس طرح سو ڈیڑھ سو آدمی ایک مبلغ کے حصہ میں آتا ہے اتنے لوگوں سے جو شخص واقفیت
نہیں پیدا کر سکتا وہ کام کیا کر سکتا ہے۔
دیکھو باہر کے جو لوگ یہ خیال کرکے آتے ہیں کہ قادیان میں وہ لوگ رہتے ہیں جنہوں نے

انوار العلوم جلدے
۲۷۱
تحریک شدھی ملکانا
کچھ کر
ناپر
حضرت مسیح موعود کی صحبت پائی ، آپ کے پاس رہے دین کے لئے قربانیاں کر کے آئے اور سب
چھ چھوڑ کر خدمت ۔ رخدمت کے لئے قادیان میں آبیٹھے ان سے ملیں اور تعارف پیدا کریں اور دو تین
دن میں واقفیت پیدا کر کے چلے جاتے ہیں ۔ کیوں؟ اس لئے کہ یہ نیت کر کے آتے ہیں کہ ایسے
لوگوں سے واقفیت پیدا کرنی ضروری اور فائدہ مند ہے ۔ اگر مبلغ بھی اسی طرح نیت کر کے دیہات
میں جائیں تو ایک ہفتہ کے اندراند رواقفیت کیا دوستی بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ سخت غفلت ہے کہ
ایک آدمی جائے اسے ہدایات دے دی جائیں جنہیں وہ لکھ لے یا یاد یا یاد کرلے مگر وہاں جا کر ان پر
عمل نہ کرے ۔ اگر کوئی شخص وہاں جاتا اور خاموشی سے اپنا وقت گزار کر آجاتا ہے تو اس کے
جانے کا کیا فائدہ ۔ پس سب سے ضروری بات یہ ہے کہ جو نصائح دی جائیں (امید ہے آپ لوگوں کو
بھی ہدایات کی ایک ایک کاپی دے دی گئی ہو گی) ان پر پورا پورا عمل کرو۔ ہر ایک شخص میں یہ
اہلیت نہیں ہوتی کہ وہ سمجھ سکے کہ اسے کیا کام کرنا ہے اور کن طرح کرنا ہے یہ کام کرانے والوں
کا فرض ہے کہ اسے بتائیں کہ اس طرح کام کرتا ہے اور کام کرنے والے کا یہ فرض ہے کہ جو کچھ
بتایا جائے اسے سمجھے اور اس کے مطابق کام کرے ۔ پس سب سے بڑی نصیحت یہی ہے کہ جو
ہدایات تمہیں دی گئی ہیں ان پر عمل کرو۔ اس کے بعد میں جانے والوں کو اور دوسروں کو جو بیٹھے
ہیں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ دین کا معاملہ ایسا اہم معاملہ ہے کہ اس کے لئے مومن کسی قسم کی قربانی
سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ دیکھو جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا اور آج بھی خطبہ میں بیان کیا
ہے علاقہ ارتداد میں ملکانوں کا سوال نہیں بلکہ اسلام کا سوال ہے۔ جس قدر مرتد ہو چکے ہیں ان
سے زیادہ تعداد میں مسلمان عیسائی ہو کر گمراہ ہو چکے ہیں مگر اس پر اس قدر حیرت اور استعجاب
نہیں ہوا۔ وجہ یہ ہے کہ وہ افراد عیسائی ہوئے ہیں اور یہ ایک قوم کی قوم مرتد ہوا
رہو
رہی ہے جس
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کی بجائے يَحْرُ يدخ
يَخْرُجُونَ مِنْ دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کا نظاره
ہے۔ اور اس طرح وہ رعب جس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا - نصرت بالرعب
کہ مجھے رعب سے مدد دی گئی ہے اس کے مٹنے کاڈر ہے رسول کریم کے رعب سے مراد آپ
کے مذہب اور آپ کی امت کا رعب ہے نہ یہ کہ آپ کی ذات کا رعب - اگر یہ ہوتا تو آپ کا
ذاتی رعب ہو جاتا اور ذاتی رعب تو اور لوگوں کو بھی حاصل تھا کیا سکندر کا رعب اپنے زمانہ میں
نہ تھا اور کیا اب انگریزوں کا رعب نہیں ہے۔ تو رسول کریم اللہ کے رعب سے مراد یہ تھی کہ
آپ کو ایسا رعب دیا گیا جو آپ کی وفات کے بعد قائم رہے گا جو یہی ہے کہ آپ کے مذہب اور

انوار العلوم جلدے
۲۷۲
تحریک شدھی ملکانا
امت کا رعب ہے اور سوائے آپ کی ذات کے اور کونسا وجود ہے جو مرگیا ہو اور اس کا رعب
قائم ہو سوائے رسول کریم ال کے اور کسی کا نہیں ۔ آج بھی آپ کی تعلیم اور آپ کے مذہب
سے دنیا ڈر رہی ہے۔ یورپ اب بھی یہی کہتا ہے کہ چین اسلام ازم یعنی اتحاد اسلام سے ڈرنا
چاہئے ۔ تو اسلام کا رعب اب بھی قائم ہے اور یہ رسول کریم لا کا معجزہ ہے جو اسلام کی تائید
میں دیا گیا ہے ۔ لیکن اب اگر قوموں کی قومیں اسلام سے نکلنی شروع ہو جائیں تو یہ مفہوم ہو گا کہ
مسلمانوں کی بداعمالی کی وجہ سے رعب مٹادیا گیا۔ پس ہماری طرف آواز ملکانوں کی نہیں آرہی بلکہ
اسلام کی آواز آرہی ہے اور اسلام ہمیں بلا رہا ہے کہ آؤ آکر میری حفاظت کرو۔ ہم نے یہ کام
اس لئے نہیں شروع کیا کہ ملکا نا قوم کو بچاتا ہے بلکہ اس لئے شروع کیا ہے کہ اسلام کو محفوظ کرنا
ہے اس لئے کوئی یہ نہ کہے کہ ملکا نے حریص اور لالچی ہیں اس لئے ان کی اصلاح مشکل ہے۔ خواہ
یہ لوگ کتنے ہی حریص اور لالچی ہوں مگر ان بدوؤں سے تو زیادہ نہیں ہو سکتے جن کی اصلاح کے
لئے رسول کریم نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا اور جنہوں نے ایک دفعہ جب رسول کریم
جنگ سے واپس آرہے تھے آپ کے گلے میں کپڑا ڈال کر کھینچا اور کہا ہمیں مال کیوں کیوں نہیں دیتے۔
ے مگر میں نے کسی مبلغ سے یہ نہیں سنا کہ کسی ملکانہ نے اس کے گلے میں رسی ڈال کر اس لئے
کھینچا ہو کہ روپیہ دو۔ پس اگر ان بدوؤں کے لئے رسول کریم اپنی جان کو خطرہ میں ڈال
سکتے ہیں، مسلمانوں کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں، مسلمانوں کے اموال کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں تو ان
ملکانوں کے لئے کیوں ہم اپنی جانوں اور مالوں کو خطرہ میں نہیں ڈال سکتے ہیں۔ بدو خواہ کیسے ہی لالچی
تھے مگر چونکہ اسلام کے لئے اجتماع اور مرکز بنانا ضرور تھا اس لئے رسول کریم ال کہتے چاہے
کوئی اسلام کی ایک بات ہی سمجھے ، مسلمان سمجھا جائے آگے وہ خود سب کچھ سیکھ جائے گا نہ یہ کہ
چونکہ وہ لوگ لالچی اور بہت گرے ہوئے تھے اس لئے آپ نے ان کی اصلاح کے لئے کوشش
ہی نہ فرمائی۔ آپ نے کوشش کی اور محض لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ سمجھنے پر ان کو
داخل اسلام کر لیا۔ پس جو کچھ رسول کریم ال نے بدوؤں کے لئے قربان کیا وہ ہم نہیں کر
رہے بلکہ اس سے بہت ہی کم کر رہے ہیں پھر اس سے بھی کوتاہی کرنا کس قدر افسوس ناک امر
ہے۔ اس بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ یہ کسی قوم کا سوال نہیں نہ کسی قوم کی آواز ہے بلکہ
اسلام کی آواز ہے اور اس کو سن کر کس طرح کوئی مومن خاموش رہ سکتا ہے دیکھو ابھی یونان
میں اٹلی والوں کے کچھ آدمی مارے گئے ہیں اس وجہ سے ساری اٹلی یونان کے خلاف کھڑی ہو

انوار العلوم جلدے
۲۷۳
تحریک شدهی مکانا
گئی۔ اتحادیوں نے انہیں کہا کہ اتنا غصہ نہ دکھاؤ ہم تصفیہ کر دیں گے لیکن انہوں نے کہا اس میں
چونکہ ہماری ہتک کی گئی ہے اس لئے جب تک یونان والے ہماری شرائط نہ مانیں گے ہم نہیں
چھوڑیں گے۔ اس میں شبہ نہیں کہ اٹلی والوں نے حد سے زیادہ تیزی دکھائی ہے مگر اس میں بھی
شبہ نہیں کہ یہ ان کی زندگی کی علامت ہے اور انہوں نے یونان سے حسب منشاء شرطیں منوالی
ہیں۔
اسلامی سلطنت کے زمانہ کا ایک واقعہ ہے۔ معتصم باللہ کے زمانہ کا ذکر ہے ایک مسلمان
عورت کو ایک عیسائی بادشاہ وکھ دے رہا تھا اور فنرا کہہ رہا تھا کہ دیکھو معتصم باللہ اہلتی گھوڑے پر
سوار تمہاری مدد کو آرہا ہے۔ یہ بات ایک مسلمان نے سنی اور جا کر بادشاہ کو بتائی ۔ اس وقت اگرچہ
بادشاہت کو تنزل تھا مگر بادشاہ نے کہا کہ میں ابھی اس عورت کو بچانے کے لئے جاؤں گا۔ آدمیوں
کو چلنے کا حکم دے دیا اور کہا سب ابلق گھوڑوں پر سوار ہوں۔ اس کے اپنے گھوڑے کا رنگ ابلق
تھا اس کی طرف عیسائی نے اشارہ کیا تھا۔ بادشاہ نے کہا ابلق گھوڑوں پر ہی سوار ہو کر وہاں جائیں
گے۔ پس لشکر گیا اور جا کر اس عورت کو چھوڑا لایا ۔ دیکھو ایک عورت کے لئے اور وہ بھی اس
زمانہ میں جب کہ مسلمان عیش و عشرت میں پڑے ہوئے اور تنزل میں گرے ہوئے تھے اس قدر
غیرت دکھلائی تو کیا وہ قوم جو ایک نبی کی امت کہلاتی اور دنیا کی اصلاح کے لئے کھڑی ہوتی ہے وہ
ایک قوم کے لئے غیرت نہ دکھلائے گی ؟
ایک تازہ واقعہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ آئی ہے کہ ایک جگہ آریوں نے شدھی کا دن مقرر
کیا۔ اور وہاں گھی وغیرہ سامان پہنچا دیا ۔ جن لوگوں نے مرتد ہونا تھا ان کے گھرانہ کی ایک عورت
اس بات پر مصر تھی کہ میں مسلمان ہی رہوں گی۔ جب سامان آگیا تو مقررہ دن گھر والے گھبرائے
کہ اگر یہ عورت مرتد نہ ہوئی تو ہماری بدنامی ہوگی ۔ آگے کوئی کہتا ہے کہ وہ کچھ کھا کر مرگئی اور
کوئی کہتا ہے کہ اسے ان لوگوں نے مار کر مار دیا اگر وہ کچھ کھا کر مری ہے تو گو اسلام میں خود کشی
گناہ ہے مگر اس کے لئے جو اس بات کو جانتا ہو وہ بیچاری کہاں جانتی ہو گی۔ پس اگر اس نے زہر
بھی کھایا ہے تو بھی اس نے اسلام کے لئے جان دی۔ اور اگر اسے مار مار کر مار دیا گیا تو بھی ان بہت
سے مسلمانوں سے بہتر ہی رہی جو گھر میں بیٹھے رہے اور فتنہ ارتداد کے مقابلہ کے لئے نہ نکلے۔ اس
واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ علاقہ ملکانہ میں ایسی روحیں ہیں جو اسلام کے لئے جان دے رہی ہیں
اور ان کا بچانا ہمارا فرض ہے اگر ایسی روح ایک بھی ہو ۔ مگر اب تو کئی ثابت ہو رہی ہیں تو ہمارا

انوار العلوم جلدے
てんマ
تحریک شد هی ملکانا
فرض ہے کہ ان کو بچائیں۔ پس دوستوں کو یہ بہت اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے ۔ کہ یہ اسلام کا سوال
ہے اسی نظر سے اس کام کو دیکھنا چاہئے۔ تاکہ اس کی اہمیت معلوم ہو ۔ اگر یہ بات سمجھ لی جائے تو
میرا خیال ہے فتنہ ارتداد بہت جلد رک سکتا ہے
اس کے بعد پھر میں ان دوستوں کو جو جانے والے ہیں کہتا ہوں کہ چونکہ یہ اسلام کا سوال
ہے اس لئے اس کے لئے اسی رنگ میں قدم ڈالیں جو ضروری ہے اور ہر قسم کی کوتاہی سے
بچیں۔ کیونکہ ذرا سی کو تاہی بھی بہت خطرناک نتائج پیدا کرتی ہے۔ آپ لوگ ہدایات کو پڑھیں
اور بار بار پڑھیں اور خصوصیت سے دعاؤں پر زور دیں کیونکہ خدا تعالی دعا کرنے پر ایسے ایسے
سامان کامیابی کے پیدا کر دیتا ہے جو انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے۔ چونکہ خدا تعالی کا
ہاتھ سب سے بڑا ہے اس لئے کوئی طاقت اس کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکتی جس کے ساتھ خدا کا
ہاتھ ہو۔ چونکہ یہ اللہ تعالی کا کام ہے اس لئے وہ خود مدد کرے گا اور غیب سے ایسے سامان کر دے
گا جو وہم میں بھی نہیں آسکتے۔ دیکھو احمدیت کی اشاعت کے کیسے کیسے سامان خدا تعالیٰ کر رہا ہے
بخارا میں پتہ لگا کہ وہاں جماعت ہے۔ اب پتہ لگا ہے چین میں بھی احمدی جماعت ہے اور آج ایک
جزیرہ کے متعلق خط آیا ہے کہ وہاں کا ایک آدمی آیا ہے جس نے بیان کیا کہ وہاں بڑی جماعت ہے
مگر حکومت کے ڈر کی وجہ سے اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتی۔ کوئی مدراسی اس جزیرہ میں گیا تھا
جس کے ذریعہ احمدیت کا علم ان لوگوں کو ہوا۔ اور وہ لوگ عقائد سے بھی خوب واقف ہیں حتی کہ
مسئلہ نبوت کے متعلق جو اختلاف ہوا اس سے بھی۔ گویا ان لوگوں کو جو آدمی ملاوہ پیغامی اختلاف
کے بعد ملا۔
پس جب خدا تعالی کی طاقتیں بخارا ، مصر، عرب، ایران، چین وغیرہ میں احمدیت کی تائید میں
ظاہر ہو رہی ہیں تو علاقہ ملکانہ میں کیوں نہ ظاہر ہوں گی مگر ضرورت یہ ہے کہ جانے والے کچی یہ
کوشش کریں اور دعاؤں میں لگے رہیں ۔ لیکن یا تو دعاؤں میں کو تاہی کی جاتی ہے یا بچی کوشش
نہیں کی جاتی اس لئے دیر ہو رہی ہے ۔ یا پھر ممکن ہے کوشش بھی پوری کی جاتی ہو دعائیں بھی
عاجزی اور انکساری سے کی جاتی ہوں لیکن منشاء الہی یہ ہو کہ اس میدان میں ساری جماعت کے
لوگوں کو لا کر ہو شیار کر دے اس لئے نہ دعائیں سنتا ہو اور نہ کوششوں کا نتیجہ پیدا کرتا ہو۔ اگر ایسا
ہے تو یہ اس کا رحم ہے اور فضل ہے بہر حال ہمارا کام یہ ہے کہ دعائیں کریں ۔ تم لوگوں کو چاہئے
کہ دعائیں کرتے جاؤ اور اپنے افسروں کی پوری اطاعت کرو اور یہ نیت رکھ کر جاؤ کہ یہ کام

انوار العلوم جلدے
۲۷۵
تحریک شد ھی ملکانا
ہمارے زمانہ میں ختم ہو جائے ۔ ان ہدایات پر جن کا ایک حصہ اصل اور ایک ضمیمہ ہے ( الفضل
۲۵۔ ستمبر ۱۹۲۳ء) پورا پورا عمل کرو ۔ آگرہ تک چوہدری حاکم علی صاحب کو امیر قافلہ مقرر کرتا ہوں
وہاں جا کر چوہدری فتح محمد صاحب امیر ہوں گے۔ وہ جہاں لگائیں وہاں کام کرو۔ اور جس کام پر لگایا
جائے وہی کرو اور جہاں تک تمہاری طاقت میں ہو کرو اس سے زیادہ کے لئے خدا بھی نہیں پوچھے
گا۔
اس کے بعد دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی تمہارے ہاتھ پر فتح دے۔
(الفضل ۲۵- ستمبر ۱۹۲۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی