میدان ارتداد میں مبلغین کی اشد ضرورت
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۲۷۶
تحریک شد هی مکانا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میدان ارتداد میں مبلغین کی اشد ضرورت
(فرموده ۵- نومبر ۱۹۲۳ء)
۵- نومبر تیسری سہ ماہی کے تیسرے وفد کے علاقہ ارتداد کو روانہ ہونے پر حضرت خلیفۃ المسیح
الثانی نے گاؤں سے باہر ایک کھیت میں حسب ذیل تقریر فرمائی
اس دفعہ ملکانا میدان کی طرف آپ لوگ جو جا رہے ہیں چوتھے وند کے راول کے طور پر
ہیں۔ تیسرے وفد کے بعض لوگ جن کی مدتیں پوری ہو گئی ہیں یا ہونے والی ہیں آپ لوگ ان
کے قائم مقام بن کر جا رہے ہیں اور اب گویا 9 ماہ کے قریب اس کام کو شروع کئے ہو گئے ہیں جو
علاقہ ملک نا میں کیا جا رہا ہے ۔ پہلا وفد جب گیا تھا اس وقت گو خداتعالی نے مجھے یہ بات بتادی تھی اور
بارہا میں نے اس کو بیان بھی کر دیا تھا لیکن باقی جماعت میں اس کے متعلق احساس پیدا نہیں ہوا تھا
کہ کب عظیم الشان طور پر ہمیں یہ کوشش کرنی پڑے گی اور اس کے لئے کتنی قربانیوں کی
ضرورت ہوگی۔ اس وقت بہت لوگ تھے جو سمجھتے تھے کہ پہلی سہ ماہی میں ہی ہمیں فتح حاصل
ہو جائے گی اور بعض تو ایسے جلد باز تھے کہ انہوں نے علاقہ ارتداد میں جانے کے ۲۰-۲۵ دن ہی
بعد خط لکھنے شروع کر دیئے کہ ہمیں اتنے دن کام کرتے ہو گئے ہیں مگر ابھی تک یہ لوگ ارتداد
سے واپس نہیں ہوئے ۔ گویا وہ سمجھتے تھے کہ جاتے ہی ان کو مسلمان کر لیں گے اور اس میں کچھ
بھی دیر اور وقت نہ لگے گا حالانکہ جو لوگ اپنا مذہب بدلتے ہیں وہ دو حالتوں کے بغیر نہیں بدلتے ۔
اول تو یہ کہ یا تو ان کو یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ فلاں مذہب سچا ہے اس لئے اس کو قبول کر لیتے ہیں۔
ایسے لوگ بحیثیت قوم اس وقت تک واپس نہیں لوٹ سکتے جب تک ان کے لئے پورا زور نہ
صرف کیا جائے اور ان کے شکوک اور شبہات کو دور نہ کر دیا جائے۔
دوسرے اپنا مذہب کوئی اس وقت چھوڑتا ہے جب تقوی و طہارت، عفت اور خوف خدا
اس کے دل سے بالکل مٹ جاتا ہے اور طمع ولالچ حرص و ہوا اس کے دل پر پورا پورا قبضہ کر لیتی
انوار العلوم جلد ہے
۲۷۷
تحریک شد هی ملکانا
ہے اور وہ انسانیت سے خارج ہو کر درندہ بن جاتا ہے پس ایسا انسان بھی جس کے سینہ سے ایمان
نکل جاتا ہے اور لالچ و حرص کے سامان اس کو اپنی طرف بلا رہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف وہ
سامان بھی نہ ہوں تو وہ اس وقت تک واپس نہیں آسکتا جب تک یا تو اس کی طرف سے بہتر لالچ
اور طمع کے سامان اس کے لئے نہ مہیا کئے جائیں اور یا اس کے اندر ایمان نہ پیدا کر دیا جائے۔
بہر حال ملکا نے ضرور اپنے پہلے دین کو برا سمجھ کر چھوڑتے تھے یا حرص اور لالچ کی وجہ سے
چھوڑتے تھے دونوں صورتوں میں ان کا فور ا لوٹنا نا ممکن تھا اس لئے جن لوگوں نے ان کے فوراً
لوٹنے کی امیدیں لگائیں ان کی امیدیں چونکہ طبعی تقاضا کے خلاف تھیں اس لئے پوری نہ
ہوئیں۔ پہلا وفد جس وقت گیا اس وقت مشکلات ہی مشکلات تھیں۔ پھر دوسرا وفد روانہ ہوا اس
وقت بھی مشکلات تھیں گو ان لوگوں سے کچھ کچھ تعلقات پیدا ہو گئے تھے اور وہ سمجھنے لگ گئے تھے
کہ یہ لوگ ہمیں چھوڑ کر نہیں چلے جائیں گے جس طرح اور مولوی آتے اور چکر لگا کر چلے جاتے
تھے اور یہی بات ان کو مرتد کر رہی تھی۔ وہ کہتے تھے کہ جب ہمیں کوئی دین نہیں سکھاتا اور دنیا
ہمارے پاس ہے نہیں اور ہندوؤں میں ملتی ہے تو ہم کیوں نہ ہندوؤں میں جاملیں۔ ہمارے مبلغوں
نے بتایا کہ کئی لوگ مرتد ہوئے مگر روتے روتے۔ ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا دین تو اسلام ہی۔
سچا ہے مگر ہم کو کسی نے نہیں سکھایا اور دنیا ہمیں ہندوؤں میں ملتی ہے اس سے کیوں روکتے ہو یہ تو
لے لینے ، دو۔ دو - گویا وہ اپنے آپ کو مجبوری میں پاتے تھے اس لئے کہ دین کا تو ہمارے پاس کچھ ہے ہی
نہیں اور جو چیز ملتی ہے اس سے روکا جاتا ہے۔ مگر جب ہمارے آدمی گئے اور ان کو معلوم ہوا کہ
اور لوگوں کی طرح یہ یونہی بھاگ جانے والے نہیں ہیں بلکہ مستقل رہنے والے ہیں تو ان کو
خوشبو آنے لگی کہ یہ لوگ ضرور دین سکھا دیں گے ۔ جب یہ صورت پیدا ہوئی اور امید لگی کہ وہ
اسلام قبول کرلیں گے تو اس وقت مولویوں کو فکر پڑی کہ آریہ ان لوگوں کو لے جاتے تو بھی
ہمارے ہاتھ سے گئے تھے اب اگر احمدی لے جائیں گے تو بھی ہمارے ہاتھ سے گئے اس لئے وہ
ہماری مخالفت میں کھڑے ہو گئے۔ وہ دین کی خاطر تو اس علاقہ میں گئے نہیں تھے اگر دین کی خاطر
جاتے تو جب ملکانے ہمارے ذریعہ اسلام قبول کرنے لگے تھے وہ کہتے اگر یہ احمدیوں کے ذریعہ
اسلام میں رہتے ہیں تو بھی رہیں۔ اور اگر ہمارے ذریعہ اسلام میں واپس آتے ہیں تو بھی آئیں۔
مگر چونکہ ان کے مد نظر اسلام نہ تھا اس لئے وہ ہمارے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے وہ دیسہ بدیہ
گئے اور جاکر لوگوں کو کہا کہ احمدی تو آریوں سے بھی بدتر ہیں۔ ان کی باتیں سننے اور ماننے کی
۔
انوار العلوم جلدے
۲۷۸
تحریک شد می مالکانا
بجائے تمہارا آریہ ہو جاتا اچھا ہے ۔ گو ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو ان میں کوئی بری بات نہیں دیکھتے
اور نہ یہ ہمیں کوئی بری بات بتاتے ہیں مگر مولویوں نے کہا ان سے بات کرنا بھی کفر ہے اور یہ کفر
بھی ایسا ہے کہ آریہ ہو جانے سے بدتر ہے اس لئے یا تو تم سب آریہ ہو جاؤ یا اگر اسلام پر قائم
رہنا چاہتے ہو تو ان کو اپنے گاؤں سے نکال دو۔
اس طرح یہ دو سرا فتنہ ہمارے لئے پیدا ہو گیا۔ اس پر ہمیں ان لوگوں کو سمجھانا پڑا کہ ہم
مسلمان ہیں خدا تعالی کو ایک مانتے ہیں رسول کریم ﷺ کی رسالت کے قائل ہیں قرآن کریم کو
مانتے ہیں۔
پس پہلے وفد نے اگر ملکانوں کے دلوں سے یہ شبہات مٹائے کہ ہم تمہیں چھوڑ کر نہیں چلے
جائیں گے تو دوسرے وفد نے یہ شکوک دور کئے کہ ہم تم لوگوں کو مسلمان بنانے آئے ہیں کافر
بنانے نہیں آئے۔ پھر تیسرا وفد جس وقت گیا اس وقت موقع تھا کہ اس کی ضرب کا اثر پڑے اور
نتیجہ نکلے یعنی وہ لوگ اسلام قبول کر لیں کیونکہ ایسے سامان خداتعالیٰ نے پیدا کر دیئے تھے۔
تیسری سہ ماہی کے وفد کے روانہ ہونے کے وقت میں نے جو تقریر کی تھی اس میں اس
طرف اشارہ بھی کر دیا تھا اور جانے والوں کو بتا دیا تھا کہ اگر تم پورے زور اور اخلاص سے کام
کرو گے تو تمہارے لئے فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے چنانچہ خدا تعالی نے میری بات
پوری کر دی اور اس وقت تک دو بڑے گاؤں میں جن میں سے ایک اپنی شرافت کے لحاظ سے
اہمیت رکھتا ہے اور دوسرا آثار قدیمہ کی وجہ سے ملکانوں میں خاص رتبہ رکھتا ہے ان کا اکثر حصہ
اسلام میں واپس آگیا ہے یعنی ایک تو آنور کا قصبہ ہے جس کے قریب کرشن جی پیدا ہوئے تھے ۔
وہاں ایک پہاڑی ہے جس کو مقدس سمجھا جاتا ہے اس کے پاس دور دور سے لوگ آتے اور بعض
لیٹ لیٹ کر اس کے گرد چکر لگاتے ہیں تو ان آثار کو ملکا نے قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
دوسرا گاؤں جس کے لوگ شرافت کے لئے اور فہمیدہ ہونے کے لحاظ سے عزت رکھتے ہیں
اسپار ہے۔ اس کا بھی بڑا حصہ اسلام کو قبول کر چکا ہے اور یہ اب عام رو چل گئی ہے۔ مگر اس کے
ساتھ ہی دقتیں بھی پیدا ہو گئی ہیں اور وہ یہ کہ جو جماعتیں وہاں آریوں کے خلاف لڑ رہی تھیں
ان میں مزید بھرتی کی طاقت نہیں رہی اور عین اس وقت جبکہ فتوحات ہو رہی ہیں ہمارے دائیں
سے بھی اور بائیں سے بھی لوگ ہٹنے شروع ہو۔ ع ہو گئے ہیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ کام جنگی طریق
سے ہو رہا ہے اور جس طرح جنگ میں لڑنے والے فوج کے دائیں اور بائیں سے ہٹنے والوں کی
انوار العلوم جلدے
۲۷۹
تحریک شد ھی ملکانا
وجہ سے اس کو نقصان پہنچتا ہے اسی طرح یہاں ہمارے لئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں کیونکہ ان
علاقوں کو جہاں دوسرے مولوی کام کر رہے تھے انہوں نے چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ بعض نے تو
اپنے آدمی کم کر دیتے ہیں بعض جماعتوں کے آدمیوں کا کام صرف کھانا پینا یا ہنسی مذاق کر کے وقت
گذار دینا رہ گیا ہے بعض جماعتوں کے اوپر کے کام کرنے والے تھک گئے ہیں اور وہ اپنا قدم
پیچھے ہٹا رہے ہیں۔ اس طرح ہمار ا دایاں بازو خالی ہو رہا ہے اور بایاں بھی مگر ہم سمجھتے ہیں خدا کے
فضل سے در حقیقت ہمارے لئے یہ مشکلات نہیں بلکہ کامیابی کے ذرائع ہیں کیونکہ جب اور لوگ
تھک کر آجائیں گے تو اسوقت ہمیں جو کامیابی ہو گی وہ اور بھی نمایاں ہو گی۔ پس دوسرے لوگوں کا
تھک کر پیچھے ہٹ جانا اور مشکلات سے گھبرا کر کام کو چھوڑ دینا ہمارے لئے گھبراہٹ کا موجب نہیں
ہو سکتا۔ ہاں اگر گھبراہٹ ہو سکتی ہے تو یہ کہ جس قدر کام کرنے والوں کی ضرورت ہے اس قدر نہ
مل سکیں اور میں دیکھتا ہوں کہ لوگ اب پہلے کی طرح جوش و خروش کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے ۔
بعض تو کہتے ہیں یہ لمبا کام ہو گیا ہے ہم کب تک اسے کرتے رہیں گے مگر یاد رکھو مومن کا یہ حال
نہیں ہوتا کیونکہ مومن کے لئے دنیا میں آرام کرنے کی کوئی صورت نہیں۔ مومن کا آرام اس
کی موت کے بعد ہی ہے اور اسی کا نام مستقر ہے۔
مومن کی منزل مقصود مرنے کے بعد ہی ہے۔ پس جب یہ صورت ہے تو خود سوچ لو کہ جو
شخص منزل مقصود پر پہنچنے سے پہلے بیٹھ جاتا ہے وہ کب منزل تک پہنچ سکتا ہے۔ مثلا ایک شخص نے
بٹالہ جانا ہو مگر وہ وڈالہ جا کر بیٹھ رہے تو نا کام ہی رہے گا ہاں جو شخص وڈالہ جانا چاہتا ہے وہ اگر وہاں
جا کر بیٹھ جاتا ہے تو وہ منزل پر پہنچ گیا اور بٹالہ جانے والا وڈالہ پہنچ کر نہیں کہہ سکتا کہ فلاں جو یہاں
پہنچ کر اپنے مقصد میں کامیاب سمجھا گیا تو مجھے کیوں نہ کامیاب سمجھا جائے کیونکہ اس کی منزل
مقصود بٹالہ ہے نہ کہ وڈالہ
اسی طرح جب مومن کا مقصد یہ ہے کہ خدا تعالی مل جائے اور وہ اس طرح مل سکتا ہے کہ
انسان مرنے تک اس کے ملنے کے لئے کام کرتا جائے تو وہ شخص جو مرنے سے پہلے اس کام کو کام کرتا جائے تو وہ شخص جو مرنے سے پہلے اس کام کو
چھوڑ کر بیٹھ جاتا ہے وہ کس طرح خدا تعالیٰ کو مل سکتا ہے۔ پس یاد رکھو اور خوب یا د رکھو کہ مومن
کے لئے یہ دنیا آرام کرنے کی جگہ نہیں اس کے لئے آرام کی جگہ وہی ہے جب اس کی آنکھیں
بند ہو جاتی ہیں اور خدا تعالیٰ اسے بلا لیتا ہے کہ آاور آکر میرے فضل کے نیچے آرام کر۔ جو لوگ
اس کام کے متعلق ست ہوئے اور پیچھے ہٹ رہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ان کے ایمان
انوار العلوم جلدے
۲۸۰
تحریک شدھی ملکانا
کی کمزوری ہے۔ نوکر کہا کرتے ہیں کہ کام ہی کرتا ہے جو کام ہو گا وہی کریں گے یہی مومن کا حال
ہونا چاہئے اگر خدا تعالٰی ملکانوں میں ہی ہمیں فتح دیدے اور ان کو ہی ہمارے ذریعہ ہدایت ہو جائے
تو ہمیں انہی لوگوں میں کام کرنے سے کیا عذر ہو سکتا ہے ۔ ان لوگوں کو ہدایت خواہ اب ہو خواہ
ہماری نسلوں کے ذریعہ ہم نے کام ہی کرتا ہے اور وہ کرتے جانا چاہئے ۔ جو لوگ ست ہو گئے ہیں یہ
ان کے ایمان کی کمزوری ہے۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہی کام کا اصل وقت ہے کیونکہ یہ
خدا تعالیٰ کے ایک مامور کا زمانہ ہے۔ کئی لوگ اپنے دل میں یہ حسرت لے کر مر گئے کہ کاش ہم
رسول کریم ال کے زمانہ میں ہوتے تو خدمات کرتے مگر خدا تعالیٰ نے ہماری حسرتوں کو نکالنے
کا ہمیں موقع عطا کر دیا ہے اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر ہم رسول کریم ال کا زمانہ پاتے تو یہ
کرتے کیونکہ ہمارے لئے حضرت مسیح موعود نے رسول کریم ال کا زمانہ آکر دکھا دیا ۔ اب بھی
اسی طرح جہاد کا زمانہ ہے جس طرح رسول کریم ال کے وقت تھا اب بھی اسی طرح دشمنوں
کا مقابلہ در پیش ہے جس طرح اس وقت تھا اب بھی اسی قدر تکالیف موجود ہیں جس قدر اس
وقت تھیں ، آج بھی ایسے ہی خطرات ہیں جیسے اس زمانہ میں تھے اب بھی جان کی اسی طرح قربانی
کی جاسکتی ہے جس طرح اس زمانہ میں کی جاتی تھی کئی علاقے ایسے ہیں کہ جہاں تبلیغ کرنے والوں
کو جان کے خطرے ہیں اب بھی اسی طرح مال خرچ کرنے کا وقت ہے جس طرح اس زمانہ میں
تھا اور ایسے ہی اعلیٰ مقاصد میں خرچ کر سکتے ہیں جیسے مقاصد کے لئے رسول کریم ﷺ کے زمانہ
میں خرچ ہوتا تھا۔ پس خدا تعالٰی نے ہمارے لئے کامیابی کے دروازے کھول دیتے ہیں اور
حسرتیں نکالنے کے سامان کر دیتے ہیں اب بھی اگر کوئی سستی کرتا ہے تو یہ اس کے ایمان کی
کمزوری ہے۔
اور
جو دوست اس وقت جا رہے ہیں ان کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایسا کام ہے جس کے مقابلہ کا
اور کوئی کام نہیں ہے اور صرف ملکانوں میں ہی تبلیغ کے متعلق میں یہ نہیں کہہ رہا بلکہ جہاں بھی
کوئی اس کام کے لئے جاتا ہے وہ ایسا ہی ہے ۔ اگر کوئی امریکہ جاتا ہے جہاں کے لوگ تعلیم یافتہ
علم والے ہیں تو اس کا درجہ اس مبلغ سے سے بڑا نہیں جو جو جاہل اور بے علم لوگوں میں جا کر تبلیغ
کرتا ہے ۔ خدا تعالی کے نزدیک اس مبلغ کا درجہ جو بادشاہوں کو تبلیغ کرنے کے لئے جاتا ہے اس
مبلغ کے درجہ سے مساوی ہے جو غریبوں اور فقیروں کو تبلیغ کے لئے نکلتا ہے کیونکہ تبلیغ حق بیان
کرنے کا نام ہے اور یہ جاہل کے سامنے بھی کیا جاتا ہے اور عالم کے سامنے بھی۔ بادشاہ کے سامنے
انوار العلوم جلدے
۲۸۱
تحریک شد هی ملکانا
بھی اور گدا کے سامنے بھی تو میری مراد ہر جگہ کی تبلیغ سے ہے مگر علاقہ ملکانہ میں ایسی تبلیغ ہے جو
جنگی تبلیغ ہے اور یہ با برکت زمانہ ہے اس سے آپ لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ آپ لوگ دعائیں
کرتے جائیں اور بہت دعائیں کریں یہ فتوحات کا وقت ہے۔ اس وقت جس طرح بعض آسانیاں
بھی ہیں اسی طرح بعض مشکلات بھی ہیں۔ آسانیاں تو یہ ہیں کہ تم سے پہلے لوگوں نے جو کام کیا ہے
اس کی وجہ سے فتوحات کے دروازہ میں بآسانی داخل ہو سکتے ہیں۔ اور مشکل یہ ہے کہ تمہاری
ذراسی سنتی اور کو تاہی سے سارا کام خراب ہو سکتا ہے۔ پس گو تمہارا کام تو آسان ہے مگر ذمہ
داری بڑھی ہوئی ہے تم آسانی سے پہلے مبلغوں کی محنتوں کے پھل کھا سکتے ہو مگر ذرا سی غفلت سے
سب کئے کرائے کو تباہ بھی کر سکتے ہو ۔ تم خدا کے حضور عاجزی اور زاری کرتے ہوئے جاؤ اور
بہت دعائیں کرو کہ خدا تعالی تم کو اس کام کا اہل ثابت کرے اور اپنی برکات سے مستفیض کرے۔
باقی ان ہدایات پر پورا پورا عمل کرو جو مطبوعہ تم کو دی گئی ہیں۔ مجھے یہ معلوم کر کے بہت افسوس
ہوا کہ ایک شخص کئی ماہ ایک گاؤں میں رہتا ہے مگر جب انسپکٹر جا کر گاؤں کے آدمیوں کے نام اور
حالات پوچھتا ہے تو وہ بتا نہیں سکتا۔ میرے نزدیک جو مبلغ کسی گاؤں میں رہتا ہے وہ اگر وہاں کے
ایک آدمی سے بھی واقفیت پیدا کرنے میں سستی کرتا ہے اور چلا آتا ہے تو وہ ناکام ہے اس کا کام
سب سے اور ایک ایک فرد سے واقفیت پیدا کرنا ہے۔ سو ڈیڑھ سو کے قریب آدمیوں سے زیادہ
سے زیادہ چار دن کے اندر اندر واقفیت پیدا کی جاسکتی ہے۔ آپ لوگ اس بات کو اپنا فرض
سمجھیں اور جہاں مقرر کئے جائیں وہاں کے تمام لوگوں سے جلد جلد واقفیت پیدا کریں۔ پھر ایسے
رنگ میں ان کو تبلیغ کریں کہ جس سے اخلاص اور محبت ٹپکے - ست انسان دوسرے کو بھی ست
کر دیتا ہے اور چست دوسرے میں بھی چستی پیدا کر لیتا ہے ۔ یہ ممکن نہیں کہ اخلاص ہو ، جوش ہو ؟
تڑپ ہو اور پھر تبلیغ کا اثر نہ ہو ۔ کہتے ہیں
افسرده دل افسرده کنند انجمنے
را
اور یہ بالکل صحیح بات ہے اگر رونی صورت والا کسی مجلس میں آجائے تو دوسروں کو بھی
غمگین بنادے گا اور اگر خوش طبع انسان غمگین مجمع میں آجائے تو ان کو بھی خوش کر دے گا۔ اسی
طرح جو انسان اخلاص سے کام کرنے والا ہو وہ دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے۔ پس اگر وہ
لوگ ایمان سے خالی بھی ہو گئے ہیں تو بھی اگر تم پورے جوش اور اخلاص سے کام کرو گے تو ان
کے دلوں میں گرمی پیدا ہو جائے گی۔ پس آپ لوگ اخلاص سے کام کریں اور اپنے افسروں کی
انوار العلوم جلدے
۲۸۲
تحریک شد می ملکانا
اطاعت کریں۔ کام میں کامیابی اسی وقت ہو سکتی ہے جب پوری پوری اطاعت کی جائے ممکن ہے
وہ افسر جو تم پر مقرر ہو علم میں تجربہ میں کم ہو۔ مگر انتظام میں یہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس میں اطاعت
ضروری سمجھی جاتی ہے۔ پس اپنے افسروں کی اطاعت کرو دعائیں کرو اور اخلاص سے کام کرو۔
ہو۔
چونکہ سورج ڈوب گیا ہے اس لئے اسی پر ختم کر کے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ :
(الفضل ۱۳- نومبر ۱۹۲۳ء)
-1
الجامع لاحكام القرآن للقرطبي الجزء الاول صفحه ۱۱۵ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۹۵۸ء
یونس :
-۳- تذکره صفحه ۵۰- ایڈیشن چهر
چهارم
۴- مستدرك للحاكم جلد ا صفحه ۴۴۶ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
۵- اتحاف السادة المتقين بشرح احياء علوم الدين للزبيدي الجزء الرابع صفحه ۳۳۰
-۷
در ثمین فارسی صفحه ۱۰۷
تذکره صفحه ۵۰- ایڈیشن چهارم
براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۴۶- روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۴
1- الكهف : ۸۴ - الكهف : ۸۵ ۱۲ - الكهف : ۱۳۸۶ - الكهف : ۸۷
-11
۱۴- الكهف : ۸۷ ۱۵ - الكهف : ۸۷ ۱۶ - الكهف : ۸۸
الكهف : ٨٩ ١٨- الكهف : ۸۹ ۱۹- الكهف : ۹۹۰
۲۰- براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۲ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۲۲ (مفهوماً)
۲۱- الكهف : ۹۴۹۳ ۲۲- الكهف : ۹۴ ۲۳- الكهف : ۹۵
۲۴- الكهف : ۹۶ ۲۵ - الكهف : ۹۷ ۲۶ - الكهف : ۹۷
۲۷- الكهف : ۹۸ ۲۸- الشعراء : ۴
-۲۹ ابن ماجه کتاب الجهاد باب من حبسه العذر عن الجهاد
۳۰- الفاتحة : ٢
۳۱- تذکره صفحه ۳۸۰- ایڈیشن چهارم
۳۲- تذکره صفحه ۷۲۳- ایڈیشن چهارم
انوار العلوم جلدے
٣٣
۲۸۳
تحریک شد هی ملکانا
۳۴- بنی اسرائیل : ۱۸
۳۵- مستدرك للحاكم جلد ا صفحه ۴۴۶ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
٣٦- اتحاف السادة المتقين بشرح احياء علوم الدين للزبيدي الجزء الرابع في ٣٣٠
۳۷- نیوٹن سر آئزک (۱۹۴۲-۱۷۲۲ء) Newton Sir Isic انگریز ماہر طبیعات ریاضیات و فلسفہ اس نے
روشنی کا جسیمی (یا خروجی) نظریہ قائم کیا۔ انعکاسی دوربین ایجاد کی۔ حرکت کے کلیوں کی بھی
)The New Encyclopaedia Britannica, (Micropaedia vol۔VII, P۔305( تدوین کی
۳۸- مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۳۲
۳۹ ابن ماجه كتاب الجهاد باب من حبسه العذر عن الجهاد
۴۰- الاحزاب : ۲۴
ام بخاری کتاب المناقب باب مناقب عثمان
۴۲
۴۳- بخاری کتاب المغازی باب من قتل المسلمين يوم احد منهم۔۔۔۔ الخ
لدلد
۴۵- الاصابة في تمييز الصحابة مؤلفة ابن حجر جلد ۲ صفحہ ٣٠٦ الطبعة الأولى ١٣٢٨هـ
۴۶- بخاری کتاب الدعوات باب الله تعالى مائة اسم غير واحد
۴۷- آل عمران : ۵۶ ۴۸ - النصر : ۳
۴۹- بخارى كتاب الصلوة باب قول النبي صلى الله عليه وسلم جعلت لي الارض
مسجداً و طهورا
۵۰- بخاری کتاب الادب باب التبسم والضحك
انوار العلوم جلدے
۲۸۵
بالشویک علاقہ میں احمدیت کی ہے
تبلیغ
بالشویک علاقہ میں احمدیت کی تبلیغ
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني