عارضی اتحاد کے بعد اختلاف کے موجبات
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلد ہے
۳۰۴
پیغام صلح
خدا پہلے پیدا کر دیتا ہے پھر ملک سے تعلق پیدا ہوتا ہے۔ باقی رہی فضیلت کہ یہ کہنے والا کہتا ہے میں
مذہب کو ادنی سمجھتا ہوں اور ہندوستانیت کو اعلیٰ یہ بھی غلط ہے کیونکہ مذہب کے مقابلے میں
وطنیت کچھ حقیقت نہیں رکھتی۔ ہندو اگر یہ فقرہ کہتے تھے تو اور بات ہے مگر مجھے مسلمانوں پر
حیرت آتی تھی کہ وہ کس طرح یہ کہہ سکتے ہیں۔ اگر سوال درجہ کا ہے کہ کس کو قبول کرو تو یہ صاف
بات ہے کہ مذہب پر ملک کو ترجیح نہیں دی جا سکتی۔ اور اگر کوئی کہتا ہے کہ مذہب ملک کی محبت میں
روک ہے تو یہ بھی نہیں ہو سکتا اس لئے کوئی مسلمان یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ہندوستانی پہلے ہوں
اور پھر مسلمان ۔ اور اگر کوئی یہ کہتا ہے تو وہ مذہب پر ملک کو ترجیح دیتا ہے اور اگر یہ کہتا ہے کہ
مذہب وہاں ختم ہو جاتا ہے اور آگے وطنیت شروع ہوتی ہے تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ مذہب کہتا
ہے کہ نہ میں یہاں ختم ہوتا ہوں اور نہ وہاں اس لئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ میں مسلمان ہندوستانی
ہوں کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الإِيمَانِ A کہ وطن کی محبت ایمان میں
داخل ہے۔ ایسی اعلیٰ تعلیم کے ہوتے ہوئے کسی اور فقرہ کے ایجاد کی قطعاً ضرورت نہیں ہے
کیونکہ جب بانی اسلام علیہ الصلوۃ السلام کا ارشاد ہے کہ وطن سے محبت کرنا اسلام میں داخل ہے
تو کوئی مسلمان مسلمان نہیں ہو سکتا جب تک اپنے وطن کی محبت اس کے دل میں نہ ہو۔ پس میں
اگر وطن کے لئے کوئی قربانی کرنا چاہتا ہوں تو مجھے کسی بے معنی فقرہ کے ایجاد کی ضرورت نہیں۔
میں پہلے بھی بیچ بھی اور بعد میں بھی مسلمان ہی ہوں اور اس حالت حالت میں قربانی کر سکتا ہوں۔ پس
مسلمانوں کے لئے اس فقرہ کے ایجاد کی قطعاً ضرورت نہیں تھی۔
یہ وہ تین باتیں تھیں جن پر اتحاد کی بنیاد رکھی گئی اور یہ تینوں عارضی اور غیر طبعی تھیں۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس اتحاد
عارضی اتحاد کے بعد اختلاف کے موجبات کے اختلاف کا موجب کیا ہوا ۔ اول تو یہ
بعد
کے اس
کہ مسئلہ خلافت کا حل عجیب طرح ہو گیا۔ خدا تعالٰی نے ترکوں کو یونانیوں پر فتح دی اور یورپین
طاقتوں نے سمجھ لیا کہ اگر اب ہم یونان کی طرف داری کرتے ہیں تو خطر ناک جنگ شروع ہو جاتی
ہے۔ یہ طاقتیں چونکہ پہلے ہی جنگ سے تھکی ہوئی تھیں اس لئے انہوں نے صلح کرادی ادھر
ترکوں نے خلیفہ کے اختیارات کا فیصلہ کر دیا اور کہہ دیا کہ خلیفہ کے لئے حکومت کی ضرورت
نہیں اس طرح اس سوال کا حل ہو گیا کہ خلیفہ کے لئے سیاست ضروری ہے۔ پہلے یہ حل کسی کے
خیال میں نہ تھا کہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں میں خلافت کے متعلق جوش نہ رہا۔
انوار العلوم جلدے
۳۰۵
پیغام صلح
دوسری بات یہ ہوئی کہ جب مقررہ مدت میں سوراج نہ ملا تو لوگ لیڈروں سے بدظن ہو گئے
وہ سمجھے کہ ہم سے بے فائدہ قربانیاں کرائی گئی ہیں اور بلاوجہ خراب کیا گیا ہے۔
تیسری وجہ یہ ہوئی کہ کانگریس میں اصولی غلطیاں پیدا ہو گئیں۔ دنیا میں دو قسم کی حکومتیں
ہوتی ہیں ایک شخصی اور دوسری قومی یعنی جمہوری ان کے سوا اور کوئی طریق حکومت ایسا نہیں
ہوا جس سے لمبے عرصہ تک کام چلایا گیا ہو مگر کانگرس کی حکومت نہ انفرادی یعنی شخصی رہی اور نہ
جمہوری جمہوری تو اس لئے نہ رہی کہ مسٹر گاندھی کے مقابلہ میں کانگریس میں کوئی بول نہ سکتا
تھا جو وہ چاہتے تھے وہی کانگریس سے منواتے تھے اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کانگریس جسے جمہوری سمجھا
جاتا تھا وہ ٹوٹ گئی اور لوگ شخص کے پیچھے چل پڑے اس طرح شخصی حکومت ہو گئی۔ اب شخصی
حکومت میں قائم مقام کا ہونا ضروری تھا جیسا کہ بادشاہ کے بعد اس کا بیٹا نامزد کیا جاتا ہے اور اگر
پریزیڈنٹ ہوتا ہے تو اس کا بھی قائم مقام تجویز کیا جاتا ہے مگر کانگریس میں گو شخصی حکومت قائم
ہو گئی تھی لیکن کوئی قائم مقام نہ بنایا گیا تھا اور چونکہ لوگوں کو مسٹر گاندھی کی ذات سے تعلق تھا
اس لئے کسی اور اور سے ان کو ایسا تعلق نہ پیدا ہو سکا۔ اگر لوگوں کو عہدہ سے تعلق ہوتا تو عہدہ کی
عزت کی جاتی۔ اور جو اس عہدہ پر مقرر ہوتا اس کی ویسی ہی عزت کی جاتی جیسے پہلے کی۔ مثلاً
روزولٹ امریکہ کا پریزیڈنٹ تھا تو لوگ اس کی عزت کرتے تھے جب وہ نہ رہا اور اس کی جگہ
دوسرا ہوا۔ تو اس کی عزت کرنے لگے کیونکہ اس میں عہدہ پریذیڈنٹ کی عزت تھی نہ کہ کسی کی
ذاتی عزت - اگر مسٹر گاندھی کی عزت ڈکٹیٹر یا پریزیڈنٹ ہونے کی وجہ سے ہوتی تو ان کی جگہ جو
بھی مقرر ہوتا اس کی بھی عزت کی جاتی اور اس کا بھی اسی طرح حکم مانا جاتا جس طرح مسٹر گاندھی
کالوگ مانتے تھے لیکن چونکہ ان کی عزت ان کی ذات کی وجہ سے کی جاتی تھی اس لئے نتیجہ یہ ہوا
کہ جب حکومت نے ان کو لوگوں سے علیحدہ کر دیا تو ان کے قائم مقام کو لوگوں میں وہ عزت
حاصل نہ ہوئی جو ان کی تھی۔ اور ادھر کانگریس کی جمہوریت ٹوٹ چکی تھی اس لئے کانگریس کی
طاقت تتر بتر ہو گئی ۔ اگر ان کی شخصیت نہ قائم کی جاتی اور اگر شخصیت قائم کی جاتی تو بطور عہدہ کے
ہوتی تو ان کے علیحدہ ہوتے ہی دوسرا شخص ان کی جگہ مقرر کیا جاتا اور لوگ اس کو ماننے لگ
جاتے ۔ مگر ایسا نہ کیا گیا جس کا نتیجہ خطرناک نکلا۔
چوتھی بات یہ ہوئی کہ جو لوگ تکالیف اٹھاتے اور مشکلات برداشت کرتے رہے تھے ان کو
آہستہ آہستہ مشکلات بڑی نظر آنے لگیں۔ پہلے مسلمانوں نے خیال کیا کہ ہم سب کچھ قربان