ہندووں نے شدھی میں ناجائز ذرائع اختیار کئے
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلد ہے
۳۰۹
پیغام صلح
کہ دوسروں کو اپنے اندر داخل کریں تو وہ بہ نسبت اس کے جلدی مسلمان بنا لئے جائیں گے کہ
وہ پہلی حالت میں رہتے۔ پس میں شدھی کی تحریک پر ناراض نہیں ہوں اور نہ اسے ناپسند کرتا
ہوں ہاں اس کے لئے جو نا جائز ذرائع اختیار کئے گئے ہیں ان کو ضرور نا پسند کرتا ہوں۔
چونکہ میں وہ انسان ہوں
شدھی کا با قاعدہ مقابلہ سب سے پہلے ہم نے سب سے پہلے ہم نے شروع کیا جس نے سب سے پہلے
شدھی کے مقابلہ میں با قاعدہ کمانڈر مقرر کیا جس کے ماتحت ہر وقت کم از کم ایسے سو آدمی کام
کر رہے ہیں کہ جس کو وہ جہاں کھڑا کرے وہیں کھڑے رہتے ہیں اور جہاں بٹھائے وہیں بیٹھے
رہتے ہیں خواہ کیسی ہی مشکلات اور تکالیف ان کو پیش آئیں اس لئے شدھی کے متعلق جو حالات
مجھے معلوم ہیں وہ اور کسی کو معلوم نہیں ہیں۔ بعض لوگوں نے اس تحریک میں بھی نا جائز ذرائع
استعمال کئے پھر میں نے "بعض " کہا ہے کیونکہ بعض ہندو شدھی کے خلاف بھی ہیں اور بعض
ایسے ہیں کہ اگر ان کو ان ذرائع کا علم ہو تو انہیں ناپسند کریں گے۔
تو بعض نے ناجائز ذرائع استعمال ہندوؤں نے شدھی میں ناجائز ذرائع اختیار کئے گئے وہ ذرائع کیا تھے وہ کئی قسم کے
تھے مثلاً (1) اس بات پر لیکچر دیئے گئے کہ مسٹر گاندھی کو مسلمانوں نے اپنا لیڈ رمان لیا ہے اور یہ
بات اس قدر مشہور ہو چکی تھی کہ وہ لوگ جو پہاڑوں میں رہتے ان تک بھی پہنچی ہوئی تھی اس
لئے ملکانے بھی تسلیم کر لیتے کہ ہاں مسلمانوں نے مسٹر گاندھی کو اپنا لیڈ رمان لیا ہے۔ پھر ان کو کہا۔
جاتا انہوں نے کہا ہے کہ تب تک ہندوستان کی حکومت نہیں مل سکتی جب تک تمام ہندوستانیوں
کا ایک مذہب نہ ہو جائے ۔ اس امر کے لئے سب سے پہلے ان راجپوتوں کو اپنے ساتھ ملانے کی
تجویز کی گئی ہے جو پہلے ہندو تھے ۔ اب یہ بات جب ان لوگوں نے سنی جو عام طور پر جاہل اور
نا واقف تھے تو وہ ہندو بننے کے لئے تیار ہو گئے اور انہوں نے کہہ دیا کہ پھر ہمیں ہندو بننے میں کیا
عذر ہو سکتا ہے۔
دوسرا نا جائز طریق یہ اختیار کیا گیا کہ مسلمانوں کے بزرگوں کے جھوٹے مظالم ان لوگوں کو
سنانے شروع کر دیئے اور انہیں کہا گیا کہ مسلمان بادشاہوں نے تم کو زور اور جبر سے اور
تمہارے باپ دادا کے گلے پر تلوار رکھ کر ان کو مسلمان بنایا تھا اب جبکہ انگریزوں کی حکومت ہے
اور کوئی تم پر جبر نہیں کر سکتا تو تمہیں چاہئے کہ پھر ہندو بن جاؤ۔ اب جو مسلمان یہ دیکھے گا کہ
انوار العلوم جلدے
٣١٠
پیغام صلح
ہمارے بادشاہوں کو اس طرح گندہ اور ظالم کر کے دکھایا جاتا ہے تو اس کو غیرت آئے گی اور
چونکہ نہ صرف عالمگیر اورنگ زیب کے زمانہ میں بلکہ سب مسلمان بادشاہوں کے زمانہ میں
شروع سلطنت اسلامیہ سے ہندو مسلمان ہوتے چلے آئے ہیں اس لئے سب مسلمان بادشاہوں پر
زبر دستی مسلمان بنانے کا الزام لگایا گیا اور ان کو ظالم اور جابر قرار دیا گیا۔
اس کے متعلق میں نے اپنے ان مبالغوں کو جو ملکانوں میں کام کرتے تھے لکھا کہ تم ان لوگوں کو
کہو کہ اگر یہ بات درست ہے کہ مسلمان بادشاہوں نے تمہارے باپ دادوں کو جبرا مسلمان
بنالیا تھا جو راجپوت تھے تو پھر کیا وجہ ہے کہ باقیوں کو انہوں نے جبر ا مسلمان نہ بنایا ۔ اس پر آریوں
کو بہت مشکل پیش آئی اور انہوں نے یہ ڈھنگ بنایا کہ ملکانوں کو کہنے لگے ایک دفعہ مسلمان
تمہارے باپ دادوں کو لڑنے کے لئے لے گئے تھے اور کنویں میں تھوک کر ان کو اس کا پانی پلا دیا
تھا اس پر قوم نے ان لوگوں کو چھیک دیا تھا اور وہ مسلمان بن گئے ۔
تیسرا طریق یہ اختیار کیا گیا کہ شدھی کا مطلب مسلمانوں سے چھوت چھات کرنا بتایا گیا اس
سے مسلمانوں کو غصہ آئے گایا نہ آئے گا کہ ہم سے نفرت کرائی جاتی ہے اور ہم کو ذلیل سمجھا جاتا
ہے۔ اگر ملکانوں کو اپنے مذہب کی تعلیم دی جاتی تو غصہ کی کوئی وجہ نہ تھی مگر اس کے بجائے
مسلمانوں سے نفرت سکھائی گئی۔
پانچویں یہ کہ لالچ سے شدھی کی گئی شدھ ہونے کے لئے روپیہ دیا گیا۔ ہمارے پاس ایسے
آدمیوں کے نام اور پتے اور ثبوت موجود ہیں ان کو شدھ ہونے کے لئے روپے دیئے گئے۔ ایک
آدمی نے بتایا کہ میں چار پانچ سو روپیہ شادی پر خرچ کر چکا ہوں اب چار سو روپیہ اور چاہئے مگر
سا ہو کار کہتا ہے کہ شدھ ہو جاؤ تو دونگا ۔ کیا تم یہ روپیہ دے سکتے ہو ہم نے کہا کہ ہمارے پاس
روپیہ نہیں ہے۔ اس پر وہ روتا ہوا چلا گیا کہ اب میں مجبور ہوں مجھ پر الزام نہ لگانا کہ کیوں شدھ
ہو گیا۔
پھر ان لوگوں سے ہمارے آدمیوں پر مظالم کرائے گئے ایک شخص جو سیشن جج کے ریڈ رہیں
ایک گاؤں جس کا نام ”سپار" ہے اس میں رہتے تھے ان پر جھونپڑا گر ا دیا اور گھسیٹتے گھیٹتے گاؤں
سے باہر نکال دیا ۔ اس کے متعلق مقدمہ ہوا اور ملزموں نے جھوٹ بولنے پر کمر باندھ لی۔ اس پر
عدالت بار بار کہتی کہ آریہ تو کہتے ہیں ہم نے ان کو شدھ کیا ہے کیا شدھ ہو کر یہ لوگ جھوٹ بول
رہے ہیں۔ عدالت نے ان لوگوں کو مجرم قرار دیا اور سزا دی۔