پہلے مسلمان آپس میں اتحاد کریں

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
ہے
۳۱۵
پیغام صلح
ان میں سے ایک چھوت چھات بھی ہے اس سے ہندوؤں
ہندوؤں سے چھوت چھات نے علاقہ ارتداد میں بڑا نقصان پہنچایا ہے ۔ ہندو مکانوں سے
سے
کہتے دیکھو مسلمان ہمارے ہاتھ کا کھائی لیتے ہیں مگر ہم ان کے ہاتھ کا نہیں کھاتے اس لئے ثابت
ہوا کہ یہ لوگ ہم سے ذلیل ہیں اور اپنے آپ کو ذلیل سمجھتے ہیں۔ اس پر کئی گاؤں والوں نے
ہمیں خطوط لکھے کہ اگر مسلمان اپنے آپ کو ذلیل نہیں سمجھتے تو وہ چھوت چھات کر دیں۔ آخر ہم
نے یہ حکم دیدیا ۔ میں مقاطعہ اور بائیکاٹ کو نا پسند کرتا ہوں مگر ہندو جو ہم سے چھوت چھات کر رہے
ہیں کیا وہ ہمیں بائیکاٹ کر رہے ہیں ؟ پھر وہ کہتے ہیں چھوت چھات کی تحریک کرنا فساد پھیلانا ہے مگر
کیا ہندو فساد کے لئے ہم سے چھوت چھات کرتے ہیں۔ اگر ہندوؤں کے چھوت چھات کرنے کے
با وجود کہا جاتا ہے کہ ہندو مسلمانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے آپس میں بھائی بھائی ہیں ایک مکان
کی دیواریں ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ اگر مسلمان بھی چھوت چھات کریں تو یہ لڑائی کا موجب بن
جاتی ہے ؟ پس یہ بالکل غلط ہے کہ چھوت چھات کرنا فساد کا باعث ہے بلکہ یہ خود حفاظتی کے لئے
ضروری ہے۔
اسی طرح مسلمان صنعت و حرفت کی طرف توجہ کریں۔ ڈاکٹری اور وکالت وغیرہ دیگر تجاویز کے پیشوں میں مسلمانوں کی کافی تعداد ہو اسی طرح بینکوں میں مسلمان پیچھے ہیں
ان میں ترقی کرنی چاہئے ۔ میں سودی لین دین کے خلاف ہوں کیونکہ اسلام اس کی اجازت نہیں
دیتا مگر میں نے غور کیا ہے کہ اگر قوم تیار ہو تو سود کے بغیر بینک چل سکتا ہے۔ اسی طرح ہندوستان
کی تجارت ایکسپورٹ اور امپورٹ جو کلی طور پر ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے اس شعبہ کی طرف
توجہ کرنی چاہئے ۔ علاوہ ازیں کمیشن ایجنسیوں میں بھی مسلمان پیچھے ہیں بلکہ صفر کے برابر ہیں۔ ان
کی طرف متوجہ ہونا چاہئے ۔ پس اگر مسلمان گھٹنوں کے بل گر کر معافی مانگنا اور ذلیل ہو کر زندگی
بسر کرنا چاہتے ہیں تو اور بات ہے ورنہ اگر چاہتے ہیں کہ عزت و آبرو کی زندگی بسر کریں تو ان
کمیوں کو پورا کریں۔
تیسری بات یہ ہے کہ مسلمان سیاسی اور مذہبی پہلے مسلمان آپس میں اتحاد کریں اختلافات کو نظر انداز کر کے آپس میں اتحاد و اتفاق
پیدا کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سمجھ لیں کہ دنیا کے سارے مسلمان ایک ہیں اور سب کا

انوار العلوم جلدے
۳۱۶
پیغام صلح
اتحاد ہونا چاہئے مگر افسوس کہ مسلمانوں میں رواداری کا مادہ ابھی تک پیدا نہیں ہوا۔ ذرا ذرا سے
اختلافات پر اپنی مجالس سے مخالف خیال والوں کو نکال دیتے ہیں۔ خلافت - خلافت کے معاملہ کو ہی دیکھو
اس کے متعلق میں نے کہا تھا کہ ذرا اتنا کر دو کہ یہ مت کہو کہ سارے مسلمان سلطان ترکی کو خلیفہ
مانتے ہیں بلکہ یہ کہو کہ اکثر حصہ مانتا ہے اور سارے کے سارے مسلمان سلطنت ترکی سے
ہمدردی رکھتے ہیں۔ اس پر ہم بھی تمہارے ساتھ ملنے کے لئے تیاری ہیں اور دوسرے مسلمان
بھی جو خلیفہ نہیں مانتے اس تحریک میں شامل ہو جائیں گے مگر اس کی پرواہ نہ کی گئی اور خلیفہ نہ
ماننے والوں کو الگ کر دیا گیا مگر یاد رکھنا چاہئے کہ اپنے سے الگ کرنے سے کسی قوم کو طاقت نہیں
ہوا کرتی بلکہ اپنے اندر جذب کرنے سے طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اگر خلافت کمیٹی والے میرا
مشورہ قبول کرتے اور تمام مسلمانوں کی متفقہ کوشش سے کام کرتے تو موجودہ صورت سے یقیناً
زیادہ کامیابی ہوتی۔ پس مسلمانوں کو چاہئے کہ مذہبی اختلاف کی وجہ سے کسی فرقہ کو جدا نہ کریں
اسی طرح سیاسی اختلاف کی وجہ سے بھی علیحدہ کرنے کی پالیسی کو چھوڑ دیں۔ دیکھو انگلینڈ کی
پارلیمینٹ میں ہر خیال کے ممبر جمع ہوتے ہیں یا نہیں ؟ مسلمان بھی اسی طرح ترقی کر سکتے ہیں کہ
اپنی انجمن میں ہر قسم کے خیالات کے مسلمانوں کو شامل کریں اور سب لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونا
چاہئے ۔ مثلاً یہی الیکشن کا معاملہ ہے اس میں ایسا موقع بھی آیا ہے کہ ہماری جماعت کا ایک آدمی
ایک حلقہ سے کھڑا ہوا۔ مگر دوسرا شخص اس سے زیادہ لائق اور موزوں کھڑا ہوا۔ تو ہم نے اپنے
آدمی کو کھڑا نہ ہونے دیا اور دوسرے شخص کو اپنے ووٹ دیئے ۔ اگر ایسی ہی رواداری سب
مسلمانوں میں پائی جائے تو بہت فوائد کا موجب ہو سکتی ہے۔ مگر اب اس قدر عدم رواداری پائی
جاتی ہے کہ اس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ بچے لیڈر مسلمانوں کو نہیں ملتے ۔ آج جس لیڈر کو سر پر اٹھایا
جاتا ہے کل اسے گالیاں دی جاتی ہیں۔ مثلاً مسٹر جناح ہی ہے یا راجہ صاحب محمود آباد ایک زمانہ تھا
جب مسلمان ان کی بہت بڑی قدر کرتے اور ان کو اپنا لیڈر سمجھتے تھے مگر اب یہ حالت ہے کہ ان کو
بالکل چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے مقابلہ میں ہندوؤں کو دیکھو پنڈت مالویہ صاحب متواتر چار سال
سے اس پالیسی کی مخالفت کر رہے ہیں جو کانگریس نے تجویز کی ہے لیکن ہندو ان کی اسی طرح قدر
کرتے ہیں جس طرح پہلے کرتے تھے پھر خود مسٹر گاندھی ان کی عزت کرتے تھے۔ پس ہندوؤں نے
اپنے لیڈروں کی قدر قائم رکھی ہے جس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ وہ ہند ولیڈ راب گورنمنٹ کو کہہ
رہے ہیں کہ ہندو ہمارے ساتھ ہیں مگر مسلمان لیڈر یہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ جنہوں نے شور و شر

آج 10 میں سے 10 باقی