دیانتداری پر مبنی ان تجاویز صلح پر عمل کرکے فائدہ اٹھاو

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۳۲۵
پیغام صلح
شاہ آباد اور آرا میں ہندوؤں نے مسلمانوں پر ظلم کئے تو ہندوؤں نے ان کو نظر انداز کر دیا اور اگر
مالا بار میں مسلمانوں کی طرف سے زیادتی ہوئی تو لیکچروں اور تقریروں کے ذریعہ اس کو پھیلانا
شروع کر دیا ۔ اس طرح اپنے مظالم بھول جاتے ہیں اور دوسروں کے یاد رکھتے ہیں۔
غرباء کے حقوق کی حفاظت کی جائے تیسری بات یہ ہے کہ غرباء کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔
چوتھی اور آخری بات یہ کانگریس میں ہر پارٹی اور خیال کے نمائندے لئے جائیں ہے کہ کا تمرین کو وسیع
کر کے ہر قسم کے خیالات کے لوگوں کو داخل کیا جائے ۔ اب تو یہ حالت ہے کہ جس سے مخالفت
ہو اس کو کانگریس سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے مگر یہ طریق درست نہیں ہے۔ کانگریس تب ہی سارے
ملک کی قائم مقام ہو سکتی ہے کہ خیالات کے اختلاف کی پرواہ نہ کر کے ہر قسم کے خیالات والوں کو
اپنے اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا جائے حتی کہ ان کو بھی جن کو خوشامدی سمجھا جاتا ہے اور
جو گورنمنٹ کے ملازم ہیں ان کو بھی شمولیت کا موقع دیا جائے ۔ اگر ان کے خیالات اچھے اور مفید
ہوں تو کیوں نہ ان کو مانا جائے ۔ ورنہ جب تک کانگریس موجودہ شکل میں ہے اور جب تک
اختلاف والوں کو نکالنے کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے اس وقت تک سارے ملک کی کانگریس نہیں
کہلا سکتی۔
میرے نزدیک یہ تجاویز ہیں دیانتداری پر مبنی ان تجاویز صلح پر عمل کر کے فائدہ اٹھاؤ جن سے ہندو مسلمانوں میں
جن ہے
صلح اور اتحاد ہو سکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں ان کے متعلق کسی فریق کو یہ کہنے کا موقع نہیں ہے کہ
کسی فرقہ کی پاسداری کی گئی ہے یا تعصب سے کام لیا گیا ہے۔ میں نے دیانتداری سے یہ تجاویز
بیان کر دی ہیں۔ آخر میں میں نے ان ذمہ داریوں کو یا دولا کر جو حب الوطنی، اخلاق، روح اور
انسانیت کی طرف سے آپ لوگوں پر عائد ہوتی ہیں اپیل کرتا ہوں کہ ان تجاویز پر غور کرو۔ اللہ
تعالٰی ہمیں اور دوسرے سب لوگوں کو ان راہوں پر چلنے کی توفیق دے جن سے امن و امان قائم
کر سکیں۔

انوار العلوم جلدے
۳۲۶
ا- الفاتحة : ٢ ٢- يونس : ١١ ٣- البقرة : ۱۹۲
- العنكبوت : ٩
۵ بخاری کتاب الادب باب صلة الوالد المشرك
بخاری کتاب اللباس باب الحرير للنساء
۷- لوقا باب ۶ آیت ۲۹ - بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء
موضوعات على القارى (اسرار المرفوعة ) صفحه ۳۸
- النساء : ۷۲ ۹- ال عمران : ۱۱۱
١٠- بخاری کتاب الزكوة باب وجوب الزكوة
| بخاری ابواب المظالم والقصاص باب اثم من خاصم في باطل وهو يعلمه
۱۲ فاطر : ۲۵ ۱۳ - النحل : ۱۲۶ ۱۴- الانعام : ۱۰۹
۱۵- الانعام : ۹۲ ۱۶ - الكهف : ۵۷
۱- بخاری کتاب الصلح باب كيف يكتب هذا ما صالح فلان ابن فلان۔۔۔۔۔۔۔ الخ
بخاری کتاب الديات باب اذا الطم المسلم يهوديا عند الغضب
۱۹- ستیارتھ پرکاش صفحہ ۱۰۰- ایڈیشن ہشتم مطبوعہ لاہور ۱۹۲۷ء
پیغام صلح

آج 10 میں سے 10 باقی