از طرف عبداللہ الضعیف میرزا بشیرالدین محمود احمد خلیفتہ المسیح و امام جماعت احمدیہ بطرف اعلیٰ

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۳۲۹
دعوة الامير
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
از طرف عبد الله الضعیف میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح و امام جماعت احمد یہ بطرف اعلیٰ
حضرت امیر امان اللہ خان بہادر بادشاه افغانستان و ممالک محروسه
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ !
جناب من ! یہ چند اوراق جو جناب کی خدمت میں جناب کے علو مرتبت کے خیال سے اور
افادہ عام کی نیت سے طبع کرا کر ارسال ہیں میں امید کرتا ہوں کہ جناب با وجود کم فرصتی کے ان
کے مطالعہ کی تکلیف گوارا فرمائیں گے اور مجھے ممنون احساں بنائیں گے اور اللہ تعالٰی کے
حضور میں سرخروئی حاصل فرمائیں گے۔
اس مکتوب کے لکھنے کی دو غرضیں ہیں (۱) یہ کہ آپ تک میں اس آواز کو پہنچا دوں جو اللہ
تعالٰی کی طرف سے دنیا کو مرکز محمدیت پر جمع کرنے کیلئے بلند ہوئی ہے اور (۲) یہ کہ جناب کے زیر
سایہ جماعت احمدیہ کے کچھ افراد رہتے ہیں ان کے عقائد اور حالات سے جناب کو مطلع کروں
تاکہ اگر ان کے متعلق کوئی امر جناب کی خدمت میں پیش ہو تو جناب اپنے ذاتی علم سے اس میں
فیصلہ کرنے کے قابل ہوں۔
جناب من! پیشتر اس کے کہ میں کوئی اور بات کہوں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ

انوار العلوم جلدے
٣٣٠
دعوة الامير
کسی نئے مذہب کی پابند نہیں ہے بلکہ اسلام اس کا مذہب ہے اور اس سے ایک قدم ادھر ادھر
ہونا وہ حرام اور موجب شقاوت خیال کرتی ہے۔ اس کا نیا نام اس کے نئے مذہب پر دلالت نہیں
کرتا ہے بلکہ اس کی صرف یہ غرض ہے کہ یہ جماعت ان دوسرے لوگوں سے جو اسی کی طرح
اسلام کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں ممتاز حیثیت میں دنیا کے سامنے پیش ہو سکے ۔
اسلام ایک پیارا نام ہے جو خود اللہ تعالی نے امت محمدیہ کو بخشا ہے اور اس نام کو اس نے ایسی
عظمت دی ہے کہ اسکے متعلق وہ پہلے انبیاء کے ذریعے پیشگوئیاں کرتا چلا آیا ہے۔ چنانچہ قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ هُوَ سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا یعنی اس نے
تمہارا نام مسلمان رکھا ہے پہلی کتابوں میں بھی اور اس کتاب میں بھی۔ چنانچہ جب ہم پہلی کتب
کو دیکھتے ہیں تو یسعیاہ میں یہ پیشگوئی اب تک درج پاتے ہیں کہ
” تو ایک نئے نام سے کہلائے گا جسے خداوند کامنہ خود رکھ دیگا ۔۔
پس اس نام سے زیادہ مقدس نام اور کونسا ہو سکتا ہے جسے خود خدا نے اپنے بندوں کیلئے چنا
اور جسے اس قدر بزرگی دی کہ پہلے نبیوں کی زبان سے اس کیلئے پیشگوئیاں کرائیں اور کون ہے
جو اس مقدس نام کو چھوڑ نا پسند کر سکتا ہے؟ ہم اس نام کو اپنی جان سے ؟ جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں اور
اس مذہب کو اپنی حقیقی حیات کا موجب۔ مگر چونکہ اس زمانے میں مختلف لوگوں نے اپنے اپنے
خیال کی طرف رجوع کر کے اپنے مختلف نام رکھ لیتے ہیں اس لئے ضروری تھا کہ ان سے اپنے
آپ کو ممتاز کرنے کیلئے کوئی نام اختیار کیا جاتا اور بہترین نام اس زمانے کی حالت کو مد نظر رکھتے
ہوئے احمد ی ہی تھا کیونکہ یہ زمانہ رسول کریم اللہ کے لائے ہوئے پیغام کی اشاعت کا زمانہ
ہے اور اللہ تعالیٰ کی حمد کی اشاعت کا زمانہ ہے پس آپ کی صفت احمدیت کے ظہور کے وقت کو
مد نظر رکھتے ہوئے اس نام سے بہتر کوئی امتیازی نام امتیازی نام اس وقت س وقت نہیں ہو سکتا تھا۔
غرض ہم لوگ سچے دل سے مسلمان ہیں اور ہر ایک ایسی بات کو جس کا ماننا ایک بچے
مسلمان کیلئے ضروری ہے مانتے ہیں اور ہر وہ بات جس کا رد کرنا ایک سچے مسلمان کیلئے ضروری
ہے اسے رو کرتے ہیں اور وہ شخص جو باوجود تمام صداقتوں کی تصدیق کرنے کے اور اللہ تعالٰی
کے تمام احکام کو ماننے کے ہم پر کفر کا الزام لگاتا ہے اور کسی نئے مذہب کا ماننے والا قرار دیتا ہے
وہ ہم پر ظلم کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کے حضور میں جواب وہ ہے ۔ انسان اپنے منہ کی بات پر پکڑا
جاتا ہے نہ کہ اپنے دل کے خیال پر - کون کہہ سکتا ہے کہ کسی کے دل میں کیا ہے ؟ جو شخص کسی

انوار العلوم جلد کے
۳۳۱
دعوة الامير
دوسرے پر الزام لگاتا ہے کہ جو کچھ یہ منہ سے کہتا ہے وہ اس کے دل میں نہیں ہے وہ خدائی کا
دعوی کرتا ہے کیونکہ دلوں کا جاننے والا صرف اللہ ہے اس کے سوا کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی
کے دل میں کیا ہے۔ رسول کریم اس سے زیادہ عارف اور کون ہو گا۔ آپ اپنی نسبت
فرماتے ہیں۔ أَنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَى وَا تَخْتَصِمُونَ إِلَى وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرُ و لَعَلَّ بَعْضُكُمْ أَنْ يَكُونَ الْحَنَ بِحُجَّتِهِ
مِنْ بَعْضِ فَإِنْ قَضَيْتُ لَا حَدٍ مِنْكُمْ بِشَيْ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِّنَ النَّارِ
فَلَا يَا خُذْ مِنْهُ مِنْهُ شَيْئًا - یعنی تم میں ۔ تم میں سے بعض لوگ میرے پاس جھگڑا لاتے ہیں اور میں بھی
آدمی ہوں ممکن ہے کہ کوئی آدمی تم میں سے دوسرے کی نسبت عمدہ طور پر جھگڑا کرنے والا ہو
پس اگر میں تم میں سے کسی کو اس کے بھائی کا حق دلا دوں تو میں اسے ایک آگ کا ٹکڑا کاٹ کر
دیتا ہوں اسے چاہئے کہ اسے نہ لے۔
اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ اسامہ بن زید کو رسول کریم ال نے ایک فوج کا افسر بنا
کر بھیجا۔ ایک شخص کفار میں سے ان کو ملا جس پر انہوں نے حملہ کیا جب وہ اس کو قتل کرنے
لگے تو اس نے کلمہ شہادت پڑھ دیا نگر باوجود اس کے انہوں نے اسے قتل کر دیا۔ جب رسول
کریم الان کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے ان سے دریافت کیا کہ انہوں نے کیوں ایسا کیا ہے ؟ اس
پر اسامہ نے کہا کہ یا رسول اللہ ! وہ ڈر سے اسلام ظاہر کرتا تھا۔ آپ نے فرمایا۔ الا شفقت
عن قلبه - تو نے اس کا دل پھاڑ کر کیوں نہ دیکھا۔ یعنی تجھے کیا معلوم تھا کہ اس نے اظہار
اسلام ڈر سے کیا تھا یا سچے دل سے کیونکہ دل کا حال انسان سے پوشیدہ ہوتا ہے۔
غرض فتوئی منہ کی بات پر لگایا جاتا ہے نہ کہ دل کے خیالات پر کیونکہ دل کے خیالات سے
صرف اللہ تعالٰی آگاہ ہوتا ہے اور جو بندہ کسی کے دل کے خیالات پر فتوی لگاتا ہے وہ جھوٹا ہے
اور اللہ تعالی کے حضور قابل مواخذہ ۔
پس ہم لوگ یعنی جماعت احمدیہ کے افراد جب کہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں تو کسی کا
حق نہیں کہ وہ یہ فتوی ہم پر لگائے کہ ان کا اسلام صرف دکھاوے کا ہے ورنہ یہ دل سے اسلام
کے منکر ہیں یا رسول کریم اللہ کو نہیں مانتے اور کوئی نیا کلمہ پڑھتے ہیں یا نیا قبلہ انہوں نے بنا ہو
رکھا ہے ۔ اگر ہماری نسبت اس قسم کی باتیں کہنی جائز ہیں تو ہم پر اس قسم کے الزامات لگانے
والوں کی نسبت ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ ظاہر میں اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں اور اپنے گھروں
میں جا کر یہ لوگ حضرت رسول کریم اللہ کو اور اسلام کو نعوذ باللہ گالیاں دیتے ہیں مگر ہم

انوار العلوم جلدے
۳۳۲
دعوة الامير
لوگ کسی کی مخالفت کی وجہ سے حق کو نہیں چھوڑ سکتے ۔ ہم کسی پر فتوئی اس بناء پر نہیں لگاتے کہ
یہ ظاہر کچھ اور کرتا ہے اور اس کے دل میں کچھ اور ہے بلکہ ہم شریعت کے حکم کے ماتحت اس
بات پر بحث پر بحث کرتے ہیں جسے انسان آپ ظاہر کرتا ہے ۔
اس کے بعد میں جناب کے سامنے اپنی جماعت کے عقائد پیش کرتا ہوں تا کہ جناب غور فرما
سکیں کہ ان عقائد میں کونسی بات خلاف اسلام ہے۔
1 ہم لوگ یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالٰی موجود ہے اور اس کی ہستی پر ایمان لانا سب سے بڑی
صداقت کا اقرار کرنا ہے نہ کہ وہم و گمان کی اتباع ۔
۲- ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں نہ زمین میں نہ آسمان میں۔
اس کے سوا باقی سب کچھ مخلوق ہے اور ہر آن اس کی امداد اور سہارے کی محتاج ہے نہ اس
کا کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی نہ باپ نہ ماں نہ بیوی نہ بھائی وہ اپنی توحید اور تفرید میں اکیلا ہے۔
۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی کی ذات پاک ہے اور تمام عیوب سے منزہ ہے اور تمام
خوبیوں کی جامع ہے۔ کوئی عیب نہیں جو اس میں پایا جاتا ہو اور کوئی خوبی نہیں جو اس میں پائی
نہ جاتی ہو۔ اس کی قدرت لا انتہاء ہے اس کا علم غیر محدود اس نے ہر ایک شے کا احاطہ کیا ہے
اور کوئی چیز نہیں جو اس کا احاطہ کر سکے ، وہ ا یہ کر سکے ، وہ اول ہے وہ آخر ہے وہ ظاہر ہے وہ باطن ہے وہ
خالق ہے جمیع کا ئنات کا اور مالک ہے کل مخلوقات کا اس کا تصرف نہ کبھی پہلے باطل ہوانہ
وا له
اب باطل ہے نہ آئندہ باطل ہو گا وہ زندہ ہے اس پر کبھی موت نہیں ، وہ قائم ہے اس اس پر
کبھی زوال نہیں ، اس کے تمام کام ارادے سے ہوتے ہیں نہ کہ اضطراری طور پر اب بھی
وہ اسی طرح دنیا پر حکومت کر رہا ہے جس طرح کہ وہ پہلے کرتا تھا، اس کی صفات کسی وقت
بھی معطل نہیں ہو ہوتیں ، وہ ہر وقت اپنی قدرت نمائی کر رہا ہے ۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ ملائکہ اللہ تعالی کی ایک مخلوق ہیں اور يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کے
مصداق ہیں اس کی حکمت کاملہ نے انہیں مختلف قسم کے کاموں کیلئے پیدا کیا ہے وہ واقع میں
موجود ہیں ان کا ذکر استعارہ نہیں ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے اسی طرح محتاج ہیں جس طرح کہ
انسان یا دیگر مخلوقات اللہ تعالٰی اپنی قدرت کے اظہار کیلئے ان کا محتاج نہیں وہ اگر چاہتا تو
بغیر ان کے پیدا کرنے کے اپنی مرضی ظاہر کرتا مگر اس کی حکمت کاملہ نے اس مخلوق کو پیدا کرنا
چاہا اور وہ پیدا ہو گئی جس طرح سورج کی روشنی کے ذریعہ سے انسانی آنکھوں کو منور کرنے

انوار العلوم جلدے
۳۳۳
دعوة الامير
اور روٹی سے اس کا پیٹ بھرنے سے اللہ تعالی سورج اور روٹی کا محتاج نہیں ہو جاتا۔ اسی
طرح ملائکہ کے ذریعہ سے اپنے بعض ارادوں کے اظہار سے وہ ملائکہ کا محتاج نہیں ہو جاتا۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ خدا اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے اور اپنی مرضی ان پر ظاہر کرتا ہے یہ
کلام خاص الفاظ میں نازل ہوتا ہے اور اس کے نزول میں بندے کا کوئی دخل نہیں ہوتا نہ
اس کا مطلب بندے کا سوچا ہوا ہوتا ہے نہ اس کے الفاظ بندے کے تجویز کئے ہوئے ہوتے
ہیں ، معنی بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتے ہیں اور الفاظ بھی اس کی طرف سے ۔ وہی کلام
انسان کی حقیقی غذا ہے اور اس سے انسان زندہ رہتا ہے اور اس کے ذریعہ سے اسے اللہ
تعالیٰ سے تعلق پیدا ہوتا ہے ۔ وہ کلام اپنی قوت اور شوکت میں بے مثل ہوتا ہے اور اس کی
مثال کوئی بندہ نہیں لا سکتا وہ علوم کے بے شمار خزانے اپنے ساتھ لاتا ہے اور ایک کان کی
طرح ہوتا ہے جسے جس قدر کھو دو اسی قدر اس میں سے قیمتی جواہرات نکلتے چلے آتے ہیں
بلکہ کانوں سے بھی بڑھ کر کیونکہ ان کے خزینے ختم ہو جاتے ہیں مگر اس کلام کے معارف ختم
نہیں ہوتے ۔ یہ کلام ایک سمندر کی طرح ہوتا ہے جس کی سطح پر عنبر تیرتا پھرتا ہے اور جس کی
تہ پر موتی بچھے ہوئے ہوتے ہیں۔ جو اس کے ظاہر پر نظر کرتا ہے اس کی خوشبو کی مہک سے
اپنے دماغ کو معطر پاتا ہے اور جو اس کے اندر غوطہ لگاتا ہے دولت علم و عرفان سے مالا مال ہو
جاتا ہے۔
یہ کلام کئی قسم کا ہوتا ہے کبھی احکام و شرائع پر مشتمل ہوتا ہے کبھی مواعظ و اعظ و نصائح پر کبھی
اس کے ذریعے سے علم غیب کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور کبھی علم روحانی کے
دفینے ظاہر کئے جاتے ہیں کبھی اس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر اپنی خوشنودی
کا اظہار کرتا ہے اور کبھی اپنی ناپسندیدگی کا علم دیتا ہے، کبھی پیار اور محبت کی باتوں سے اس
کے دل کو خوش کرتا ہے ، کبھی زجر و توبیخ سے اسے اس کے فرض کی طرف متوجہ کرتا ہے
کبھی اخلاق فاضلہ کے باریک راز کھولتا ہے کبھی مخفی بدیوں کا علم دیتا ہے۔ غرض ہم ایمان
رکھتے ہیں کہ خدا اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے اور وہ کلام مختلف حالات اور مختلف
انسانوں کے مطابق مختلف مدارج کا ہوتا ہے اور مختلف صورتوں میں نازل ہوتا ہے اور تمام
کلاموں سے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے کیے ہیں قرآن کریم اعلیٰ اور افضل اور اکمل
ہے اور اس میں جو شریعت نازل ہوئی ہے اور جو ہدایت دی گئی ہے وہ ہمیشہ کیلئے ہے کوئی

انوار العلوم جلد ہے
آئندہ کلام اسے منسوخ نہیں کرے گا۔
۳۳۴
دعوة الامير
اسی طرح ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب کبھی بھی دنیا تاریکی سے بھر گئی ہے اور لوگ فسق و فجور
میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بلا آسمانی مدد کے شیطان کے پنجے سے رہائی پانا ان کیلئے مشکل ہو گیا ہے
اللہ تعالٰی اپنی شفقت کاملہ اور رحم بے اندازہ کے سبب اپنے نیک اور پاک اور مخلص
بندوں میں سے بعض کو منتخب کر کے دنیا کی راہنمائی کیلئے بھیجتا رہا ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے و
إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ ۔ یعنی کوئی قوم نہیں ہے جس میں ہماری طرف سے نبی نہ آ
چکا ہو اور یہ بندے اپنے پاکیزہ عمل اور بے عیب رویہ سے لوگوں کیلئے خضر راہ بنتے رہے
ہیں اور ان کے ذریعے سے وہ اپنی مرضی سے دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے۔ جن لوگوں نے ان سے
منہ موڑا وہ ہلاکت کو سونپے گئے اور جنہوں نے ان سے پیار کیا وہ خدا کے پیارے ہو گئے
اور برکتوں کے دروازے ان کیلئے کھولے گئے اور اللہ تعالٰی کی رحمتیں ان پر نازل ہوئیں
اور اپنے سے بعد کو آنے والوں کیلئے وہ سردار مقرر کئے گئے اور دونوں جہانوں کی بہتری ان
کیلئے مقدر کی گئی۔
اور ہم یہ بھی یقین کرتے ہیں کہ یہ خدا کے فرستادے جو دنیا کو بدی کی ظلمت سے نکال کر نیکی
کی روشنی کی طرف لاتے رہے ہیں مختلف مدارج اور مختلف مقامات پر فائز تھے اور ان سب
کے سردار حضرت محمد مصطفے اللہ ہی تھے جن کو اللہ تعالی نے سید ولد ادم قرار دیا اور کافة
للناس مبعوث فرمایا اور جن پر اس نے تمام علوم کاملہ ظاہر کئے اور جن کی اس نے اس
رعب و شوکت سے مدد کی کہ بڑے بڑے جابر بادشاہ ان کے نام کو سن کر تھرا اٹھتے تھے اور
جن کیلئے اس نے تمام زمین کو مسجد بنا دیا حتی کہ چپہ چپہ زمین پر ان کی امت نے خدائے وحدہ
لا شریک کیلئے سجدہ کیا اور زمین عدل و انصاف سے بھر گئی بعد اس کے کہ وہ ظلم وجور -
بھری ہوئی تھی۔ اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر پہلے انبیاء بھی اس نبی کامل کے وقت میں
ہوتے تو انہیں اس کی اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے واذ
أخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِّنْ كِتُبِ وَ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقَ لِمَا
مَعَكُمْ لَتُؤْمِنَنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرْنَه ، اور جیسا کہ پیغمبر ﷺ نے فرمایا ہے کہ لَوْ كَانَ
مُوسَى وَعِيسَى حَتَيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِى - اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو
انہیں بھی میری اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
سے

انوار العلوم جلدے
۳۳۵
دعوة الامير
ے۔ ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کی مشکلات کو
ٹالتا ہے وہ ایک زندہ خدا ہے جس کی زندگی کو انسان ہر زمانے میں اور ہر وقت محسوس کرتا
ہے۔ اس کی مثال اس سیڑھی کی نہیں جسے کنواں بنانے والا بناتا ہے اور جب وہ کنواں مکمل
ہو جاتا ہے تو سیڑھی کو توڑ ڈالتا ہے کہ اب وہ کسی مصرف کی نہیں رہی اور کام میں خارج ہو
گی بلکہ اس کی مثال اس نور کی ہے کہ جس کے بغیر سب کچھ اندھیرا ہے اور اس روح کی
ہے جس کے بغیر چاروں طرف موت ہی موت ہے اس کے وجود کو بندوں سے جدا کر دو تو وہ
ایک جسم بے جان رہ جاتے ہیں۔ یہ نہیں ہے کہ اس نے کبھی دنیا کو پیدا کیا اور اب خاموش
ہو کر بیٹھ گیا ہے بلکہ وہ ہر وقت اپنے بندوں سے تعلق رکھتا ہے اور ان کے عجز و انکسار پر توجہ
کرتا ہے اور اگر وہ اسے بھول جائیں تو وہ خود اپنا وجود انہیں یاد دلاتا ہے اور اپنے خاص
پیغام رسانوں کے ذریعے ان کو بتاتا ہے کہ انِي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔ میں قریب ہوں ہر ایک پکار نے
والے کی آواز کو جب وہ مجھے پکارتا ہے سنتا ہوں پس چاہیے کہ وہ میری باتوں کو مانیں اور مجھ
پر ایمان لائیں تاکہ ہدایت پائیں۔
ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالٰی اپنی خاص الخاص تقدیر کو دنیا میں جاری کرتا رہتا ہے ۔
صرف یہی قانون قدرت اس کی طرف سے جاری نہیں جو طبعی قانون کہلاتا ہے بلکہ اس کے
علاوہ اس کی ایک خاص تقدیر بھی جاری ہے جس کے ذریعہ سے وہ اپنی قوت اور شوکت کا
اظہار کرتا ہے اور اپنی قدرت کا پتہ دیتا ہے ۔ یہ وہی قدرت ہے جس کا بعض نادان اپنی کم
علمی کی وجہ سے انکار کر دیتے ہیں اور سوائے طبعی قانون کے اور کسی قانون کے وجود کو
تسلیم نہیں کرتے اور اسے قانون قدرت کہتے ہیں حالانکہ وہ طبعی قانون تو کہلا سکتا ہے مگر
قانون قدرت نہیں کہلا سکتا کیونکہ اس کے سوا اس کے اور بھی قانون ہیں جن کے ذریعے
سے وہ اپنے پیاروں کی مدد کرتا ہے اور ان کے دشمنوں کو تباہ کرتا ہے۔ بھلا اگر ایسے کوئی
قانون موجود نہ ہوتے تو کس طرح ممکن تھا کہ ضعیف و کمزور موسیٰ فرعون جیسے جابر بادشاہ پر
غالب آجاتا، یہ اپنے ضعف کے باوجود عروج پا جاتا اور وہ اپنی طاقت کے باوجو د برباد ہو جاتا
پھر اگر کوئی اور قانون نہیں تو کس طرح ہو سکتا تھا کہ سارا عرب مل کر محمد رسول الله اللا
کی تباہی کے درپے ہوتا مگر اللہ تعالٰی آپ کو ہر میدان میں غالہ آپ کو ہر میدان میں غالب کرتا اور ہر حملہ دشمن سے

انوار العلوم جلدے
۳۳۶
دعوة الامير
محفوظ رکھتا اور آخر دس ہزار قدوسیوں سمیت اس سرزمین پر آپ چڑھ آتے جس میں
سے صرف ایک جان نثار کی معیت میں آپ کو نکلنا پڑا تھا۔ کیا قانون طبعی ایسے واقعات پیش
کر سکتا ہے ہرگز نہیں۔ وہ قانون تو ہمیں یہی بتاتا ہے کہ ہر ادنی طاقت اعلیٰ طاقت کے مقابل
پر توڑ دی جاتی ہے اور ہر کمزور طاقتور کے ہاتھوں سے ہلاک ہوتا ہے۔
ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد انسان پھر اٹھایا جائے گا۔ اور اس کے
اعمال کا اس سے حساب لیا جائے گا۔ جو اچھے اعمال کرنے والا ہو گا اس سے نیک سلوک کیا
جائے گا اور جو اللہ تعالٰی کے احکام کو توڑنے والا ہو گا اسے سخت سزا دی جائے گی اور کوئی
تدبیر نہیں جو انسان کو اس بعثت سے بچا سکے خواہ اس کے جسم کو ہوا کے پرندے یا جنگل کے
درندے کھا جائیں۔ خواہ زمین کے کیڑے اس کے ذرے ذرے کو جدا کر دیں اور پھر ان کو
دوسری شکلوں میں تبدیل کر دیں اور خواہ اس کی ہڈیاں تک جلا دی جائیں وہ پھر بھی
اٹھایا جائے گا اور اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے حساب دے گا کیونکہ اسکی قدرت کاملہ
اس امر کی محتاج نہیں کہ اس کا پہلا جسم ہی موجود ہو تب ہی وہ اس کو پیدا کر سکتا ہے بلکہ
اصل بات یہ ہے کہ وہ اس کے باریک سے باریک ذرہ یا لطیف حصہ روح سے بھی پھر اس کو
پیدا کر سکتا ہے اور ہو گا بھی اسی طرح جسم خاک ہو جاتے ہیں مگر ان کے باریک ذرات فنا
نہیں ہوتے اور نہ وہ روح جو جسم انسانی میں ہوتی ہے خدا کے اذن کے بغیر فنا ہو سکتی ہے۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی کے منکر اور اس کے دین کے مخالف اگر وہ ان کو اپنی رحمت
کاملہ سے بخش نہ دے ایک ایسے مقام پر رکھے جائیں گے جسے جہنم کہتے ہیں اور جس میں
آگ اور شدید سردی کا عذاب ہو گا جس کی غرض محض تکلیف دینا نہ ہو گی بلکہ ان میں ان
لوگوں کی آئندہ اصلاح مد نظر ہو گی ۔ اس جگہ سوائے رونے اور پیٹنے اور دانت پینے کے ان
کیلئے کچھ نہ ہو گا حتی کہ وہ دن آجائے جب اللہ تعالی کا رحم جو ہر چیز پر غالب ہے ان کو
ڈھانپ لے اور يَأْتِي عَلى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ فِيهَا أَحَدٌ وَنَسِيمُ الصَّبَا تُحَرِّكُ
ابوابها " کا وعدہ پورا ہو جائے۔
اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ وہ لوگ جو اللہ تعالٰی اور اس کے نبیوں او ر ا اور اس کے فرشتوں
اور اس کی کتابوں پر ایمان لانے والے ہیں اور اس کے احکام پر جان و دل سے ایمان لاتے
ہیں اور انکسار اور عاجزی کی راہوں پر چلتے ہیں اور بڑے ہو کر چھوٹے بنتے ہیں اور امیر ہو

انوار العلوم جلدے
۳۳۷
دعوة الامير
کر غریبوں کی سی زندگی بسر کرتے ہیں اور اللہ کی مخلوق کی خدمت گزاری کرتے ہیں اور
اپنے آرام پر لوگوں کی راحت کو مقدم رکھتے ہیں اور ظلم اور تعدی اور خیانت سے پر ہیز
کرتے ہیں اور اخلاق فاضلہ کے حامل ہوتے ہیں اور اخلاق رذیلہ سے مجتنب رہتے ہیں وہ ور
لوگ ایک ایسے مقام پر رکھے جائیں گے جسے جنت کہتے ہیں اور جس میں راحت اور چین کے
سوادکھ اور تکلیف کا نام و نشان تک نہ ہوگا ۔ خدا تعالی کی رضا انسان کو حاصل ہو گی اور اس
کا دیدار اسے نصیب ہو گا اور وہ اس کے فضل کی چادر میں لپیٹا جا کر اس کا ایسا قرب حاصل
کرے گا گا کہ کہ گویا اس کا آئینہ ہو ہو جائے جائے گا اور صفات الله اللہیہ اس میں کامل طور پر جلوہ گر ہوں گی
اور اس کی ساری ادنی خواہشات مٹ جائیں گی اور اس کی مرضی خدا کی مرضی ہو جائے گی۔
اور وہ ابدی زندگی پا کر خدا کا مظہر ہو جائے گا۔
یہ ہمارے عقیدے ہیں اور ان کے سوا ہم نہیں جانتے کہ اسلام میں داخل کرنے والے
عقائد کیا ہیں۔ تمام ائمہ اسلام انہیں باتوں کو عقائد اسلام قرار دیتے چلے آئے ہیں اور ہم ان
سے اس امر میں بکلی متفق ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی