ضرورت زمانہ
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۳۷۷
دعوة الامير
صداقت ثابت ہو جائے تو اس کے تمام دعاوی کی صداقت بھی ساتھ ہی ثابت ہو جاتی ہے اور
اگر اس کی سچائی ہی ثابت نہ ہو تو اس کے متعلق تفصیلات میں پڑنا وقت کو ضائع کرنا ہوتا ہے۔
پس میں اسی اصل کے مطابق آپ کے دعوے پر ے پر نظر کرنی چاہتا ہوں تاکہ جناب والا کو ان
دلائل سے مختصراً را آگاہی ہو جائے جن کی بناء پر آپ نے اس دعوے کو پیش کیا ہے اور جن پر نظر
کرتے ہو۔
نے ہوئے لاکھوں آدمیوں نے آپ کو اس وقت - وقت تک قبول کیا ہے
پہلی دلیل
ضرورت زمانه
سب سے پہلی دلیل جس سے کسی مأمور کی صداقت ثابت ہوتی ہے وہ ضرورت زمانہ ہے۔
اللہ تعالی کی سنت ہے کہ وہ بے محل اور بے موقع کوئی کام نہیں کرتا جب تک کسی چیز کی
ضرورت نہیں ہوتی وہ اسے نازل نہیں کرتا اور جب کسی چیز کی حقیقی ضرورت پیدا ہو جائے تو
وہ اسے روک کر نہیں رکھتا۔ انسان کی جسمانی ضروریات میں سے کوئی چیز ایسی نہیں جسے اللہ
تعالیٰ نے مہیا نہ کیا ہو چھوٹی سے چھوٹی ضرورت اس کی پوری کر دی ہے پس جب کہ دنیاوی
ضروریات کے پورا کرنے کا اس نے اس قدر اہتمام کیا ہے تو یہ اس کی شان اور اس کی رفعت
کے منافی ہے کہ وہ اس کی روحانی ضروریات کو نظر انداز کر دے اور ان کے پورا کرنے کیلئے
کوئی سامان پیدا نہ کرے حالانکہ جسم ایک فانی شے ہے اور اس کی تکالیف عارضی ہیں اور اس
کی ترقی محدود ہے اور اس کے مقابلے میں انسانی روح کیلئے ابدی زندگی مقرر کی گئی ہے اور
اس کی تکالیف ایک ناقابل شمار زمانے تک ممتد ہو سکتی ہیں اور اس کی ترقی کے راستے انسانی
عقل کی حد بندی سے زیادہ ہیں۔
جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی صفات پر اس روشنی کی مدد سے نظر ڈالے گا جو قرآن کریم سے
حاصل ہوتی ہے وہ کبھی اس بات کو باور نہیں کرے گا کہ بنی نوع انسان کی روحانی حالت تو کسی
مصلح کی محتاج ہو لیکن اللہ تعالی کی طرف سے کوئی ایسا سامان نہ کیا جائے جس کے ذریعے سے
انوار العلوم جلد ہے
۳۷۸
دعوة الامير
روری
اس کی احتیاج پوری ہو سکے اگر ایسا ہو تو انسان کی پیدائش ہی لغو ہو جاتی ہے ، لیکن اللہ تعالٰی
فرماتا ہے مَا خَلَقْنَا السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لِعِبِينَ وَمَا خَلَقْنَهُمَا الَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ
أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ " یعنی ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ
ہے اس کو یونہی بلا وجہ بطور کھیل کے نہیں پیدا کیا بلکہ ہم نے اسے غیر متبدل اصول کے ماتحت
پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ اس بات سے ناواقف ہیں۔
پس حقیقت یہی ہے کہ جب کبھی بھی بنی نوع انسان کی روحانی حالت گر جاتی ہے اور کسی
مصلح کی محتاج ہوتی ہے تو اللہ تعالٰی اپنی طرف سے ایک مصلح بھیج دیتا ہے جو لوگوں کو راہ
راست کی طرف لاتا ہے اور ان کی اندرونی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
۶۲
گو اللہ تعالی کی صفات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات عقلاً بھی نا ممکن ہوتی ہے کہ ضرورت
کے وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو لاوارث چھوڑ دے مگر اللہ تعالٰی نے اس مضمون کو قرآن
کریم میں صراحتاً بھی بیان فرما دیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے وَإِنْ مِّنْ شَيْ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا
ننزلة الا بِقَدَرِ مَعْلُومٍ -- ہر ایک چیز کے خزانے ہمارے پاس ہیں اور ہم اسے نازل نہیں
کرتے مگر خاص اندازوں کے ماتحت ۔ یعنی ہر ایک چیز کو اللہ تعالٰی ضرورت کے ماتحت نازل کرتا
ہے نہ اس کے کام بے حکمت ہیں کہ بلا ضرورت کسی چیز کو ظاہر کرے اور نہ اس کے ہاتھ تنگ
ہیں کہ ضرورت پر بھی ظاہر نہ کر سکے ۔
اور اسی طرح فرماتا ہے وَ انكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا
تُحْصُوهَا ۲۳- یعنی اللہ تعالی نے ہر وہ چیز جو تم نے مانگی تم کو عنایت کر دی ہے اور اگر تم اللہ
تعالیٰ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے ۔ اس آیت میں مانگنے سے مراد حقیقی ضرورت ہی ہے
کیونکہ ہر چیز جسے بندہ مانگتا ہے اسے نہیں مل جاتی مگر یہ ضرور ہے کہ ہر ایک حقیقی ضرورت جس
کی طرف احتیاج انسان کی فطرت میں رکھی گئی ہے یا ہر احتیاج جس کا اثر انسان کی غیر محدود
زندگی پر پڑتا ہے اس کے پورا ہونے کا سامان اللہ تعالی ضرور کرتا ہے۔
یہ تو عام قانون ہے مگر ہدایت کے متعلق تو اللہ تعالی خصوصیت کے ساتھ فرماتا ہے کہ جب
اس کے بندے ہدایت کے محتاج ہوں تو وہ ضرور ان کے لئے ہدایت کے سامان مہیا کرتا ہے بلکہ
اس نے یہ کام اپنے ہی سپرد کر رکھا ہے دوسرے کو اس میں شریک ہی نہیں کیا چنانچہ فرماتا ہے
إِنَّ عَلَيْنَا الْهُدَى ۲۔ بندوں کو ہدایت دینا ہم نے اپنے اوپر فرض کر چھوڑا ہے اور اس کام
۶۴
انوار العلوم جلدے
۳۷۹
دعوة الامير
کا انصرام اپنی ہی ذات کے متعلق وابستہ رکھا ہے۔
قرآن کریم ضرورت زمانہ کے مطابق لوگوں کی ہدایت کے سامان پیدا کرنے کو نہ صرف
واجب ہی قرار دیتا ہے بلکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر ایسا انتظام اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ
ہوتا تو بندوں کا حق ہوتا کہ قیامت کے دن اللہ تعالی پر اعتراض کرتے کہ جب اس نے ان کے
پاس ہلدی نہیں بھیجے تو وہ ان سے جواب کیوں طلب کرتا ہے اور ان کو عذاب کیوں دیتا ہے۔
چنانچہ سورة طه میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَوَانَا أَهْلَكْنُهُمْ بِعَذَابٍ مِنْ قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا
لَوْلَا أَرْسَلْتَ الْيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ ابْتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَ وَنَخْخری ۲۵۔ یعنی اگر رسول کی بعثت
سے پہلے ہم ان پر عذاب نازل کر دیتے تو یہ ہم پر اعتراض کرتے کہ جب ہم گمراہ تھے اور
ہدایت کے محتاج تھے تو تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے
سے پہلے ہی تیرے احکام کو قبول کر لیتے اور اللہ تعالی ان کے اس اعتراض کو تسلیم کرتا ہے اور
اس کا رد نہیں کرتا بلکہ اس مضمون کو قرآن کریم کے متعدد مقامات پر بیان کر کے اس کی اہمیت
کو ثابت فرماتا ہے۔
اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ اللہ تعالی ضرورت کے موقع پر ہادی بھیجے بغیر عذاب نازل
کرنے کو ظلم قرار دیتا ہے چنانچہ فرماتا ہے۔ بمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ
وغرتهم
يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ ابْنِي وَيُنْذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا قَالُوا شَهِدْنَا عَلَى أَنْفُسِنَا ا وَ
الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَشَهِدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا اكْفِرِينَ ذَلِكَ أَنْ لَمْ يَكُنْ رَبُّكَ مُهْلِكَ
٦٦
الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غُفِلُونَ ۲۲۔ اے جنوں اور انسانوں کی جماعتو! کیا تمہارے پاس
ہمارے رسول نہیں آئے تھے جو تمہیں ہمارے احکام پڑھ پڑھ کر سناتے تھے اور تم پر جو یہ دن
آنے والا تھا اس سے تمہیں ڈراتے تھے ۔ انہوں نے کہا ہم اپنے خلاف آپ گواہی دیتے ہیں
اور انہیں والی زندگی نے دھوکا دے دیا اور انہوں نے اپنے خلاف آپ گواہی دے دی کہ وہ
کافر تھے ۔ یہ ( رسولوں کا بھیجنا اور کفار پر حجت قائم کرنا) اس لئے کیا کہ تیرا خدا شہروں کو اس
حالت میں کہ لوگ غافل تھے ، ظالمانہ طور پر ہلاک نہیں کر سکتا تھا۔
ان آیات کے مضمون سے معلوم ہوتا ہے کہ بلا ہو شیار کر دینے کے کسی قوم پر حجت قائم کر
دینا اور اس کی ہلاکت کا فتوی لگا دینا ظلم ہے یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ اگر کوئی قوم ہدایت کی
محتاج ہو اور اللہ تعالٰی اس کے لئے ہادی نہ بھیجے لیکن قیامت کے دن اسے سزا دیدے کہ تم
انوار العلوم جلدے
۳۸۰
دعوة الامير
نے کیوں احکام الہی پر عمل نہیں کیا تھا تو یہ ظلم ہو گا اور اللہ تعالی ظالم نہیں پس ممکن نہیں کہ
لوگ ہدایت کے محتاج ہوں لیکن وہ ان کی ہدایت کا سامان نہ کرے۔
پیچھے جو مضمون گذرا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کی رو سے جب کسی زمانے کے
لوگ ہدایت کے محتاج ہوں تو اللہ تعالی ان کی ہدایت کا سامان پیدا کرتا رہتا ہے لیکن قرآن کریم
سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس عام قاعدے کے علاوہ امت محمدیہ سے اس کا ایک خاص
وعدہ بھی ہے وہ یہ ہے - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَانَا لَهُ لَحَفِظُونَ ۲۷۔ ہم نے ہی اس تعلیم
کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔
اب حفاظت دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو حفاظت ظاہری اور ایک حفاظت معنوی جب تک
دونوں قسم کی حفاظت نہ ہو کوئی چیز محفوظ نہیں کہلا سکتی مثلاً اگر ایک پرندے کی کھال اور چونچ
اور پاؤں محفوظ کر لئے جائیں اور اس میں بھس بھر کر رکھ لیا جائے تو وہ پرندہ زمانے کے اثر سے
محفوظ نہیں کہلائے گا اسی طرح اگر اس کی چونچ ٹوٹ جائے پاؤں شکستہ ہو جائیں بال بچ جائیں تو
وہ بھی محفوظ نہیں کہلا سکتا۔ ایک کتاب جس کے اندر لوگوں نے اندر لوگوں نے اپنی طرف سے کچھ عبارتیں
زائد کر دی ہوں یا اس کی بعض عبارتیں حذف کر دی ہوں یا جس کی زبان مردہ ہو گئی ہو اور
کوئی اس کے سمجھنے کی قابلیت نہ رکھتا ہو یا جو اس غرض کے پورا کرنے سے قاصر ہو گئی ہو جس
کیلئے وہ نازل کی گئی تھی محفوظ نہیں کہلا سکتی کیونکہ گو اس کے الفاظ محفوظ ہیں مگر اس کے معانی
ضائع ہو گئے ہیں اور معانی ہی اصل شے ہیں ۔ الفاظ کی حفاظت بھی صرف معنی کی حفاظت ہی کیلئے
کی جاتی ہے پس قرآن کریم کی حفاظت سے مراد اس کے الفاظ اور اس کے مطالب دونوں کی
حفاظت ہے۔
کریم
اس وعدے کے ایک حصے کو پورا کرنے کے یعنی قرآن کریم کی ظاہری حفاظت کیلئے اللہ
تعالیٰ نے جو سامان کئے ہیں ان کا مطالعہ انسان کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتا ہے ۔ جب تک قرآن
نازل نہ ہوا تھا نہ عربی زبان مدون ہوئی تھی، نہ اس کے قواعد مرتب ہوئے تھے نہ لغت
تھی نہ محاورات کا احاطہ کیا گیا تھا نہ معانی اور بیان کے قواعد کا استخراج کیا گیا تھا اور نہ تحریر کی
حفاظت کا سامان ہی کچھ موجود تھا، مگر قرآن کریم کے نزول کے بعد اللہ تعالی نے مختلف لوگوں
کے دلوں میں القاء کر کے ان سب علوم کو مدون کروایا اور صرف قرآن کریم ہی کی حفاظت کے
خیال سے علم صرف و نحو اور علم معانی و بیان اور علم تجوید اور علم لغت اور علم محاورہ زبان اور
انوار العلوم جلد
۳۸۱
دعوة الامير
علم تاریخ اور علم قواعد تدوین تاریخ اور علم فقہ وغیرہ علوم کی بنیاد پڑی اور ان علوم نے اس
قدر زیادہ ترقی حاصل کی جس قدر کہ ان علوم کی حفاظت کا قرآن کریم سے تعلق تھا۔ چنانچہ
ظاہری علوم میں سے صرف و نحو اور لغت کا تعلق حفاظت قرآن کے ساتھ سب سے زیادہ ہے
اور ان علوم کو اس قدر ترقی حاصل ہوتی ہے کہ یورپ کے لوگ اس زمانے میں بھی عربی
صرف و نحو اور لغت کو سب زبانوں کی صرف و نحو اور لغت سے اعلیٰ اور زیادہ مدون خیال
کرتے ہیں۔
ان علوم کی ترقی کے علاوہ حفاظت قرآن کریم کیلئے ہزاروں لاکھوں آدمیوں کے دل میں
حفظ قرآن کی خواہش پیدا کر دی گئی اور اس کی عبارت کو ایسا بنایا گیا کہ نہ نثر ہے نہ شعر جس سے
اس کا یاد کرنا بہت ہی آسان ہوتا ہے۔ ہر شخص جسے مختلف قسم کی عبارتوں کے حفظ کرنے کا موقع
ملا ہے جانتا ہے کہ قرآن کریم کی آیات کا حفظ کرنا سب عبارتوں سے زیادہ سہل اور آسان ہوتا
ہے۔ غرض ایک طرف اگر قرآن کریم ایسی عبارت میں نازل کیا گیا ہے کہ اس کا حفظ کرنا نہایت
آسان ہو گیا ہے تو دوسری طرف لاکھوں آدمیوں کے دل میں اس کے حفظ کرنے کی خواہش
پیدا کر دی گئی ہے اور نمازوں میں قرآن کریم کی تلاوت فرض کر کے ہر مسلمان کے ذمے اس
کے کسی نہ کسی حصے کی حفاظت مقرر کی دی گئی ہے حتی کہ اگر قرآن کریم کے سب نسخوں کو بھی
نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ کوئی دشمن تلف کر ڈالے تب بھی قرآن کریم دنیا سے مٹ نہیں سکتا۔
یہ چند مثالیں جو میں نے بیان کی ہیں اس امر کے ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں کہ قرآن کریم
کی حفاظت ظاہری کیلئے اللہ تعالی نے بہت سے ذرائع پیدا کر دیئے ہیں جن کی موجودگی میں اس
کا ضائع ہو جانا بالکل نا ممکن ہو گیا ہے ۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب الفاظ کی حفاظت کیلئے جو مقصود بالذات نہیں ہیں اللہ
تعالٰی نے اس قدر سامان مہیا کئے تو کیا ممکن ہے کہ وہ معانی کو یونہی چھوڑ دے اور ان کی حفاظت
نہ کرے؟ ہر شخص جو عقل و دانش سے کام لینے کا عادی ہے اس سوال کا یہی جواب دے گا کہ
نہیں یہ بات ممکن نہیں ہے ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے ظاہری حفاظت کا سامان کیا ہے تو باطنی حفاظت کا
سے کہیں زیادہ ہو گا اور یہی بات درست ہے ۔ آیہ کریمہ إِنَّا نَحْنُ نَزَلْنَا الذِّكْرَ وَانا
لَهُ لَحْفِظُونَ میں دونوں ہی قسم کی حفاظت کا ذکر ہے ۔ لفظی بھی اور معنوی بھی اور معنوی
حفاظت کا سب سے بڑا جزو یہ ہے کہ جب لوگ ہدایت قرآنیہ سے دور ہو جائیں اور قرآن کریم
سامان اس سے
انوار العلوم جلدے
۳۸۲
دعوة الامير
کانور سمٹ کر الفاظ میں آجائے اور لوگوں کے قلوب اس کے اثر اور تصرف سے خالی رہ جائیں
تو اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے ایسے سامان پیدا کرے جن کے ذریعے سے اس کے اثر کو پھر قائم
کرے اور اس کے معانی کو پھر ظاہر کرے اور ایک قصے کو مرونی حالت سے نکال کر ایک
৮
کامیاب نسخے کی زندگی اور تازگی بخشے ۔ چنانچہ ان معنوں کی احادیث صحیحہ سے بھی
تصدیق ہوتی ہے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ان
اللهَ يُبْعَثُ لِهَذِهِ الْا الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا ٢٨ - الله تعالى
2
*
۶۸
اس امت کیلئے ہر صدی کے سر پر ضرور ایسے آدمی کھڑے کرتا رہے گا جو اس کے دین کی اس
کے فائدہ اور نفع کیلئے تجدید کرتے رہیں گے۔
یہ حدیث در حقیقت إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَانَا لَهُ لَحٰفِظُونَ کی تفسیر ہے اور آیت کے
مضمون کے ایک حصے کو عام فہم الفاظ میں رسول کریم ال نے بیان فرما دیا ہے تاکہ ظاہر
پرست اور کم فہم لوگ اس آیت کے معانی کو صرف ظاہر پر محمول نہ کریں اور دین اسلام کی
حفاظت کے ایک زبردست ذریعے کو نظر انداز کر کے اپنے لئے اور دوسروں کیلئے ٹھوکر کا
موجب نہ ہوں۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی بعثت کا وقت جو ان مقاصد کی
اصلاح کیلئے آئیں گے اور جو قرآن کریم کے مطالب اور معانی نہ سمجھنے سے اور کلام الہی سے
دور ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہوں گے صدی کا سر ہو گا۔ گویا قرآن کریم کی حفاظت کیلئے قلعوں
کی ایسی زنجیر بنا دی گئی ہے کہ کبھی بھی اسلام ایسے لوگوں سے خالی نہیں رہ سکتا جو یا تو کسی مجدد
کے صحبت یافتہ ہوں یا صحبت یافتوں کے صحبت یافتہ ہوں اور اس طرح وہ خرابی جو دیگر تمام
ادیان میں پیدا ہو چکی ہے کہ ان کا مطلب بگڑ کر کچھ کا کچھ ہو گیا ہے اس سے اسلام بالکل محفوظ
ہے اور اس وعدے کے مطابق بالکل محفوظ رہے گا۔
خلاصہ کلام یہ کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ (۱) طبیعی یا روحانی ضروریات انسان کی
اللہ تعالیٰ ضرور پوری کرتا ہے خصوصاً روحانی ضروریات کو جو بوجہ اپنے وسیع اثر اور بڑی
اہمیت کے طبعی ضروریات پر مقدم ہیں اگر اللہ تعالیٰ ایسا نہ کرے تو پیدائش عالم کا فعل لغو ہو
وَقَدِ اتَّفَقَ الْحَفِظُ عَلَى تَصْحِيحِ هُذَا الْحَدِيْثِ مِنْهُمُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ
وَالْبَيْهَنِي فِي الْمُدْخَلِ ۔
انوار العلوم جلدے
۳۸۳
دعوة الامير
جائے ۔ (۲) یہ کہ اللہ تعالٰی نے اس بات کا وعدہ بھی کیا ہے کہ جب بندہ ہدایت کا محتاج ہو گا تو وہ
اسے ہدایت دے گا (۳) اگر وہ ایسا نہ کرے تو بندے کا حق ہے کہ اس کے فعل پر اعتراض کرے
(۴) اگر وہ ضرورت کے وقت ہدایت نہ بھیجے اور لوگوں کو سزا دے جو گمراہ ہو گئے ہوں تو یہ ظلم ہو
گا اور خدا ظالم نہیں (۵) مسلمانوں کی اصلاح کیلئے اس قسم کے آدمی ہمیشہ بھیجتے رہنے کا جو مطالب
قرآنیہ کی حفاظت کرنے والے ہوں خاص طور پر وعدہ ہے (۲) احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ
لوگ کم سے کم ہر صدی کے سر پر ضرور ظاہر ہوں گے ۔
اے باد
بادشاہ افغانستان! اب اللہ تعالٰی آپ کے سینے کو اپنی باتوں کے اں کے قبول کرنے کیلئے کھول دے !
آپ غور فرمائیں کہ کیا اس وقت زمانہ کسی مصلح ربانی کا محتاج ہے یا نہیں ؟ احادیث تو یہ بتاتی ہیں
کہ عام طور پر ایک صدی کے سر پر اس قسم کی احتیاج ضرور پیدا ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے کوئی شخص مبعوث ہو کر مطالب قرآنیہ بیان کرے اور دین اسلام کی صحیح حقیقت لوگوں پر
آشکار کرے اور اس وقت صدی کا سر چھوڑ کر صدی نصف کے قریب گذر چکی ہے لیکن ہم ان
احادیث کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں اور صرف واقعات کو دیکھتے ہیں کہ کیا اس وقت کسی مصلح کی
ضرورت ہے یا نہیں ۔ اگر اس وقت مسلمانوں اور دیگر اقوام کی حالت ایسی عمدہ ہے کہ وہ کسی
ربانی مصلح کی محتاج نہیں تو ہمیں کسی مدعی کے دعوے پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر
اس کے برعکس مسلمانوں کی حالت پکار پکار کر کہہ رہی ہو کہ اگر اس وقت کسی مصلح کی ضرورت
نہیں تو پھر کبھی بھی کسی مصلح کی ضرورت نہیں ہوئی ، یا اگر دشمنان اسلام کی دشمنی اور اسلام کے
مٹانے کی کوشش حد سے بڑھی ہوئی ہو تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ اس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے
کوئی شخص آنا چاہئے جو اسلام کو پھر اس کی اصلی شکل میں پیش کر کے دشمنان اسلام کے حملوں کو
پسپا کرے اور مسلمانوں کو سچا اسلام سمجھا کر اور ان کے دلوں میں دین کی محبت پیدا کر کے اسلام
کی قوت احیاء کو ظاہر کرے ۔
ان سوالوں کے جواب کہ اس وقت مسلمانوں کی حالت کیسی ہے اور ان کے دشمنوں کی
چیرہ دستی کس حد تک بڑھی ہوئی ہے میرے نزدیک دو نہیں ہو سکتے ۔ ہر ایک شخص جو کسی خاص
مصلحت کو مد نظر رکھ کر حقیقت کو چھپانا نہیں چاہتا یا انسانیت سے اس قدر دور نہیں ہو گیا کہ وہ
اچھے اور برے میں تمیز کرنے کی بھی قابلیت نہیں رکھتا اس امر کا اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ
اس وقت مسلمان عملاً اور عقید تا اسلام سے بالکل دور جا پڑے ہیں اور اگر کسی زمانے کے
انوارالعلوم جلدے
۳۸۴
دعوة الامير
لوگوں کے حق میں یہ آیت لفظ لفظا صادق آسکتی ہے کہ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ
مهجورا تو وہ اس زمانے کے لوگ ہیں۔ آج یہ سوال نہیں رہا کہ لوگوں نے کونسی بات
اسلام کی چھوڑی ہے بلکہ سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ اسلام کی کونسی بات مسلمانوں میں باقی رہ گئی
ہے۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ مسلمان در گورو مسلمانی در کتاب - " اسلام کانشان صرف قرآن
کریم اور احادیث صحیحہ اور کتب آئمہ میں ملتا ہے اس کا نشان لوگوں کی زندگیوں میں
کہیں نہیں ملتا۔ اول تو لوگ تعلیم اسلام سے واقف ہی نہیں اور اگر واقف ہونا بھی چاہیں تو ان
کیلئے اسلام سے واقف ہونا قریباً نا ممکن ہو گیا ہے کیونکہ اسلام کی ہر چیز ہی مسخ کر دی گئی ہے۔
اللہ تعالی کی پاک ذات کے متعلق ایسے عقائد تراشے گئے ہیں کہ جن کو تسلیم کر کے
سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اے۔ زبان سے نکالنا ایک راستباز انسان
کیلئے مشکل ہے۔ ملائکہ کی نسبت ایسی باتیں بنائی گئی ہیں کہ الامان ! وہ ہستیاں جن کی نسبت اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کہیں ان کو خدا پر اعتراض کرنے والا قرار دیا جاتا ہے۔
کہیں انسانی بھیس میں اتار کرنا پاک عورتوں کا عاشق بنایا جاتا ہے۔ نبیوں کی طرف جھوٹ اور
گناہ کی نسبت کر کے ان کی ذات سے جو رشتہ محبت ہونا چاہئے اسے ایک ہی وار سے کاٹ دیا
جاتا ہے اور کلام الہی کو شیطانی دست بُرد کا شکار بنا کر اسے بالکل ہی ساقط از اعتبار کر دیا جاتا ہے ۔
شراب اور جنت اور دوزخ کی وہ کیفیت بیان کی جاتی ہے کہ یا تو یہ عقائد شاعرانہ نازک خیالی
بن جاتے ہیں یا پھر عجیب مضحکہ خیز کہانیاں ہو جاتے ہیں۔
دوسرے انبیاء تو خیر دور کے لوگ تھے آنحضرت اللہ کی طرف کہیں زینب کی محبت کا
قصہ اور کہیں چوری چوری ایک لونڈی سے تعلق کرنے کا واقعہ اور اس قسم کے اور بعید از
اخلاق واقعات کو منسوب کر کے آپ کی کامل اور حامل اخلاق فاضلہ ذات کو بد شکل کر کے دکھایا
جاتا ہے اور كَانَ خُلُقَهُ الْقُرْآنُ ۷۲ کی اس شہادت کو جو آپ کی سب سے زیادہ محرم راز
(حضرت عائشہ) کی شہادت ہے نظر انداز کیا جاتا ہے۔
نسخ کا مسئلہ ایجاد کر کے اور قرآن کریم جیسی کامل کتاب میں اپنے دل سے اختلاف
نکال کر اس کی بہت سی آیات کو بلا شارع کی نص کے منسوخ قرار دیا جاتا ہے اور اس طرح ایک
فکر کرنے والے آدمی کیلئے اس کی کوئی آیت بھی قابل عمل اور قابل اعتبار باقی نہیں چھوڑی
جاتی ۔ ایک وفات یافتہ موسوی نبی کو واپس لا کر امت محمدیہ کی نا قابلیت اور رسول کریم الله
انوار العلوم جلدے
کی بے کسی کا اظہار کیا جاتا ہے ۔
۳۸۵
دعوة الامير
یہ تو عقائد کا حال ہے ۔ اعمال کی حالت بھی کچھ کم قابل افسوس نہیں ۔ پچھتر فیصدی نماز
روزہ کے تارک ہیں، زکوۃ اول تو لوگ دیتے ہی نہیں اور جو دیتے ہیں ان میں سے جو اپنی
خوشی سے دیتے ہوں وہ شاید سو میں سے دو نکلیں ۔ حج جن پر فرض ہے وہ اس کا نام نہیں لیتے اور
جن کیلئے نہ صرف یہ کہ فرض نہیں بلکہ بعض حالات میں نا جائز ہے وہ اپنی رسوائی اور اسلام کی
بدنامی کرتے ہوئے حج کیلئے جا پہنچتے ہیں اور جو تھوڑے بہت لوگ ان اعمال کو بجالاتے ہیں وہ
اس طرح بجالاتے ہیں کہ بجائے ان احکام کی اصل غرض پوری ہونے کے ان کیلئے تو شاید وہ
احکام موجب لعنت ہوتے ہوں گے ، دوسروں کے لئے بھی باعث ذلت ہوتے ہیں، ، نماز کا ترجمہ
تو عربی بولنے والے ملکوں کے سوا شاید ہی کوئی جانتا ہو مگر وہ بے معنی نماز بھی جو لوگ پڑھتے ہیں
اسے اس طرح چٹی سمجھ کر پڑھتے ہیں کہ رکوع اور سجدے میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور
نماز میں اپنی زبان میں دعا مانگنا تو کفر ہی سمجھا جانے لگا ہے ۔ روزہ اول تو لوگ رکھتے نہیں اور جو
لوگ رکھتے ہیں تو جھوٹ اور غیبت سے بجائے موجب ثواب ہونے کے وہ ان کیلئے موجب
عذاب ہوتا ہے۔
ورثہ کے احکام پسِ پشت ڈالے جاتے ہیں۔ سود جس کا لینا خدا سے جنگ کرنے کے
مترادف قرار دیا گیا ہے علماء کی مدد سے ہزاروں حیلوں اور بہانوں کے ساتھ اس کی وہ تعریف زار دیا گیا ہے لاء کی مد سے ہزاروں جیلوں !
بنائی گئی ہے اور اس کیلئے ایسی شرائط لگادی ہیں کہ اب شاید ہی کوئی سود کی لعنت سے محفوظ ہو
مگر باوجود اس کے مسلمانوں کو رفاہت اور دولت حاصل نہیں جو غیر اقوام کو حاصل ہے۔
اخلاق فاضلہ جو کسی وقت مسلمانوں کا ورثہ اور اس کے حق سمجھے جاتے تھے اب مسلمانوں
سے اس قدر دور ہیں جس قدر کفر اسلام سے ۔ کسی زمانے میں مسلمانوں کا قول نہ ملنے والی تحریر
سمجھا جاتا تھا اور اس کا وعدہ ایک نہ بدلنے والا قانون مگر آج کل مسلمان کی بات سے زیادہ کوئی
اور غیر معتبر قول نہیں ملتا اور اس کے وعدے سے زیادہ اور کوئی بے حقیقت سے نظر نہیں آتی
نا بے نام ہو گئی، راستی کھوئی گئی ، حقیقی جرأت مٹ گئی غداری ، جھوٹ"۔ خیانت اور بزدلی
اور تہور نے اس کی جگہ لے لی، نتیجہ یہ ہوا کہ سب دنیا دشمن ہے ۔ تجارتیں تباہ ہو گئی ہیں ،
وفا
رعب مٹ گیا ہے ، علم جو کسی وقت مسلمانوں کا رفیق تھا اور ان کی رکاب ہاتھ سے نہ چھوڑتا تھا
آج ان سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔
انوار العلوم جلدے
۳۸۶
دعوة الامير
صوفیاء کا حال خراب ہے وہ دین کو بے دینی اور قانون کو اباحت بنا رہے ہیں ، علماء شقاق
و مخالفت پھیلانے کے علاوہ اپنے اقوال کو خدا اور رسول کے اقوال ظاہر کر کے اسلام اور
مسلمانوں کی جڑیں کاٹنے میں مشغول ہیں۔ امراء گو دوسری اقوام کے امراء کے مقابلے میں کچھ
بھی حیثیت نہیں رکھتے مگر پھر بھی اپنی تھوڑی سی پونجی اور دولت پر اس قدر مغرور ہیں کہ دین
سے ان کا کوئی سروکار ہی نہیں۔ دینی کاموں میں حصہ لینا تو در کنار ان کے دلوں میں دین کا
ادب تک باقی نہیں رہا۔ یورپ کے امراء میں مسیحیت کے مبلغ مل سکتے ہیں مگر مسلمان امراء
میں دین کے ابتدائی مسائل جاننے والے بھی بہت کم ملیں گے۔ حکام کا یہ حال ہے کہ رشوت
ستانی اور ظلم ان کا شیوہ ہے ۔ وہ حکومت کو خدمت کا ایک ذریعہ نہیں سمجھتے بلکہ خدائی کا کوئی
جزو خیال کرتے ہیں۔ بادشاہ اپنی عیاشی میں مست ہیں اور وزراء غداری اور خیانت میں۔ عوام
الناس وحشیوں سے بدتر ہو رہے ہیں اور لاکھوں ہیں جو ترجمہ جانتا تو الگ رہا کلمہ توحید اور کلمہ
رسالت کے الفاظ تک منہ سے ادا نہیں کر سکتے ۔ وہ اسلام جو ایک اژدھے کی طرح دیگر ادیان
کو کھاتا جا رہا تھا آج وہ مردہ کی طرح پڑا ہے اور کتے اور چیلیں اس کی بوٹیاں نوچ نوچ کر کھا
رہے ہیں۔ اپنے کاموں اور اپنی ضروریات کیلئے سب کو روپیہ مل جاتا ہے مگر دین کی ضروریات
اور اس کی اشاعت کیلئے ایک پیسہ نکالنا دو بھر ہے ۔ بے ہودہ بکواس اور لطیفہ گوئیوں اور
دوستوں کی مجالس مقرر کرنے کیلئے کافی وقت ہے مگر خدا کا کلام پڑھنے اور اس کو دوسروں تک
پہنچانے کیلئے ایک منٹ کی بھی فرصت نہیں ۔ رسول کریم ال تو نماز نہ پڑھنے والے کو نہیں،
جماعت میں نہ شریک ہونے والے کو نہیں بلکہ صرف عشاء اور صبح کی جماعت میں شریک نہ
ہونے والے کو منافق قرار دیتے ہیں اور باوجو د رحم مجسم ہونے کے فرماتے ہیں کہ وَالَّذِی
نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَمَرَ بِحَطَبٍ فَيُحْطَبُ ثُمَّ أَمَرَ بِالصَّلَوةِ فَيُؤَذِّنُ لَهَا ثُمَّ أَمْرَ
رَجُلًا فَيَؤُمُ النَّاسَ ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ ۷۳۔ مجھے اس خدا کی
قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میرا دل چاہتا ہے کہ لکڑیاں اکٹھی کروں ، پھر نماز کیلئے
اذان کا حکم دوں پھر اپنی جگہ کسی اور کو امام مقرر کروں پھر ان لوگوں کے گھروں پر جا کر جو
جماعت میں شریک نہیں ہوتے مکینوں سمیت مکانوں کو جلا دوں لیکن آج مسجد میں قدم رکھنا تو
بڑی بات ہے عیدین کے سوا کروڑوں مسلمانوں کو نماز کی ہی فرصت نہیں ملتی اور ان میں سے
بھی بہت سے ایسے ہیں جو بلا شروط نماز کے پورا کرنے کے محض دکھاوے کیلئے نماز شروع کر
انوار العلوم جلدے
۳۸۷
دعوة الامير
دیتے ہیں اور وضو کے مسائل تک سے بھی واقف نہیں ہوتے۔
خلاصہ کلام یہ کہ اسلام آج لاوارث ہو رہا ہے ، ہر ایک کا کوئی نہ کوئی وارث ہے اور اس
کا کوئی وارث نہیں۔ بالفاظ امام الزمان مسیح موعود مهدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی
حالت ان دنوں یہ ہے:
ے سزد گو خوں بہارو دیدہ ہر اہل دیں
پر پریشان حالی اسلام تحط المسلمين
دین حق را گردش آمد صعبناک و سهمگیں سخت شورے اوفتاد اندر جہاں از کفر و کیس
آنکه نفس اوست از هر خیر و خوبی بے نصیب
می تراشد عیب ها در ذات خير المرسلیں
آنکه در زندان ناپاکی ست محبوس و اسیر
هست در شان امام پاکبازان نکتہ چیں
تیر بر معصوم ہے ہارو خبیث بدگر
پیش چشمان شما اسلام در خاک اوفتاد
آسمان را می سزد گر سنگ بارد بر زمیں
چیست عذرے پیش حق اے مجمع المتنعمين
ہر طرف کفر است جو شاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمار و بے کس بیچو زین العابدین
مردم ذی مقدرت مشغول عشر تہائی خویش خرم و خندان نشسته بابتان نازنیں
عالمان را روز و شب با هم فساد از جوش نفس زاہداں غافل سراسر از ضرورت ہائے دیں
ہر کے از بهر نفس دون خود طرفی گرفت طرفے میں خالی شد و هر دشمنی جست از کمیں
ایں زمانے آنچناں آمد کہ ہر ابن الجول
صد ہزاراں ابلهان از دین برون و بردند رخت
بر مسلماناں ہمہ ادبار میں رہ
گر بگردد عالمی از راه دین مصطفی
فکر ایشاں غرق ہر دم در رہ دنیائے دوں
ہر کجا در مجلسی فق است ایشان صدر شال
اوفتاد
از سفاهت می کند تکذیب ایں دین متیں
صد ہزاراں جاہلاں گشتند صید الماکرین
کز پئے دیں ہمت شمال نیست با غیرت قریں
از ره غیرت نمی جنبند ہم مثل جنیں
مال ایشان غارت اندر راه نسوان و بنیں
هر کجا هست از معاصی حلقه ایشان نگیں
با خرابات آشنا بیگانه از کوئی ہدی نفرت از ارباب دیں ہائے پرستاں ہمنشیں
این دو
اے خدا زور آو برما آب نصرت با ببار
اے خدا نور ہدی از مشرق رحمت برار
چون مرا بخشیده صدق اندریں سوز و گداز
کثرت اعدائے ملت قلت انصار دیں فکر دین احمد " مغز جان ما گداخت
یا مرا بردار یا رب میں مقام آتشیں
گران را چشم کن روشن زآیات مبین
نیست امیدم که ناکامم بمیرانی دریں
انوار العلوم جلد کے
کاروبار صادقاں ہرگز نماند تا تمام
۳۸۸
دعوة الامير
صادقان را دست حق باشد نهال در آستین ۷۴
غرض زمانے کی حالت پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی
مصلح آنا چاہئے اور وہ بھی بہت بڑی شان کا جو اسلام کو اپنے قدموں پر کھڑا کرے اور کفر کا
دلائل قاطعہ سے مقابلہ کرے اور براہین کی تلوار سے اس کو کاٹے اور صدی کے سر پر تمام
دنیا میں سے صرف ایک ہی شخص نے اسلام کی حمایت کیلئے خدا تعالی کی طرف سے مبعوث کئے
جانے کا دعوی کیا ہے یعنی بانی سلسلہ احمدیہ نے۔ اس لئے ہر دانا اور عقلمند کا کام ہے کہ ان کے
دعوے پر غور کرے اور اس کو سرسری نظر سے دیکھ کر منہ نہ پھیر لے ورنہ اسے ایک قدیم
قانون الہی کا منکر ہونا پڑے گا اور خدا تعالیٰ کے حضور اپنی غفلت کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔
اے امیر! أيَّدَكَ اللهُ بِنَصْرِهِ الْعَزِيزِ بعض لوگ اس جگہ شبہ پیدا کیا کرتے ہیں کہ
رسول کریم ال چونکہ کامل وجو د تھے اس لئے آپ کے بعد اب کسی مصلح اور راہنما کی
ضرورت نہیں اب قرآن کریم ہی مصلح ہے اور اس کی قوت قدسیہ ہی راہنما ہے ۔ یہ خیال ان
لوگوں کا بظاہر تو نہایت خوبصورت نظر آتا ہے مگر اس پر غور کیا جائے تو قرآن کریم اور حدیث
اور عقل اور مشاہدات کے صریح خلاف معلوم ہوتا ہے ۔ قرآن اور حدیث کے خلاف اس
لئے کہ ان میں صاف طور آئندہ زمانوں میں مجددین اور مأمورین کی بعثت کی خبر دی گئی ہے ۔ اگر
رسول کریم ال کے بعد کسی مجدد کا مبعوث ہونا یا مأمور کا کھڑا کیا جانا رسول کریم اللہ کے
کامل ہونے کے خلاف ہوتا تو آپ کو سب نبیوں کا سردار بنانے والا خدا اور خدا اور کمال تک پہنچانے
والا آقا خود ہی کیوں آئندہ زمانے میں مجددین اور مامورین کی بعثت کا وعدہ دیتا۔ کیا وہ اپنے کام
کو آپ تو ڑتا اور اپنے قول کو آپ رد کرتا ؟ اور پھر کیوں رسول کریم اللہ آئندہ زمانے میں ا
مجد دین اور مأمورین کی آمد کی اطلاع دیتے؟ کیا آپ کے کمال سے آپ کی نسبت ہم زیادہ
واقف ہیں کہ آپ تو اپنے بعد بہت سے مجددین کی خبر دیں اور بعض مامورین کی آمد کی اطلاع
دیں لیکن ہم اسے آپ کی شان کے خلاف سمجھیں۔
اور یہ خیال عقل کے اس لئے خلاف ہے کہ عقل ہمیں بتاتی ہے کہ اگر رسول کریم
کے بعد کسی مجد دیا مامور کو نہیں آنا تھا تو چاہئے تھا کہ مسلمانوں کی حالت کبھی بھی خراب
نہ ہوتی اور وہ ہمیشہ نیکی اور تقویٰ پر قائم رہتے لیکن واقعات اس کے صریح خلاف ہیں ۔ عقل
اس امر کو تعلیم نہیں کر سکتی کہ مسلمانوں میں خرابی تو رو نما ہو اور ان کی حالت بد سے بد تر ہو