شہادت حضرت سیدالانبیاء ﷺ

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۳۹۰
دوسری دلیل
شهادت حضرت سید الانبیاء اللا علي
دعوة الامير
پہلی دلیل سے تو یہ ثابت ہوتا تھا کہ یہ زمانہ ایک مصلح کو چاہتا ہے اور چونکہ اور کوئی مدعی
اسلام کی شوکت کے اظہار کا نہیں ہے اس لئے حضرت اقدس مرزا صاحب کے دعوے پر غور
کرنے پر ہم مجبور ہیں لیکن چونکہ حضرت اقدس کا دعوئی صرف ایک مصلح ہونے کا نہیں ہے
بلکہ آپ کا دعویٰ موعود مصلح ہونے کا ہے یعنی آپ کا دعوی ہے کہ آپ مسیح موعود اور مہدی
مسعود ہیں اس لئے اس دعوئی کی تائید مزید کیلئے میں ایک اور شہادت پیش کرتا ہوں اور یہ
شهادت سرور کائنات حضرت محمد مصطفے ایل کی ہے اور بنی نوع انسان میں سے آپ کی
شہادت سے زیادہ اور کس کی شہادت قابل قبول ہو سکتی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ مسیح کی آمد ثانی کا عقیدہ اسلامی زمانے سے شروع نہیں ہوا بلکہ
یہ عقیدہ امت موسویہ میں سینکڑوں سال بعثت محمدیہ سے پہلے کا رائج ہے لیکن اس میں بھی کوئی
شک نہیں کہ اسلام نے اس عقیدے کے بعض ایسے امور کو منظم کر دیا ہے جن کی وجہ سے یہ
عقیدہ اسلام کے اہم عقائد میں شامل ہو گیا ہے اور وہ باتیں یہ ہیں:
ا مسیح موعود کے زمانے میں ایک مہدی کے آنے کی خبر دی گئی ہے جسے گو دوسری احادیث میں
لَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى -٧٥ کہہ کر مسیح موعود کا ہی وجود قرار دے دیا گیا ہے مگر اس
پیشگوئی کی وجہ سے مسلمانوں کو مسیح کے وجود سے ایسی قومی وابستگی ہو گئی ہے جیسے کہ ایک
اپنے ہم ملت بزرگ سے ہونی چاہئے۔
۲- مسیح کی آمد کو اسلام کی ترقی کا ایک نیا دور قرار دیا گیا ہے اور اس کی آمد کے وقت تک دیگر
ادیان پر غلبہ اسلام کو ملتوی کیا گیا ہے ۔
مسیح اور مہدی کو ایک قرار دے کر مسیح کی آمد کو آنحضرت ا کی آمد قرار دیا گیا ہے اور
اس کے دیکھنے والوں کو آنحضرت ا کے صحابہ اور اس طرح عاشقانِ رسالت مآب کے
دل میں مسیح کا ولولہ انگیز شوق پیدا کر دیا گیا۔

انوارالعلوم جلدے
۳۹۱
دعوة الامير
۴- ایک خطرناک اور پر آشوب زمانہ جس کی خبر نہایت منذر الفاظ میں آنحضرت اللہ نے دی
تھی اور جو اپنے ہیبت ناک اثرات سے اسلام کی جڑوں کو ہلا دینے والا ثابت ہونے والا تھا
اس کی آفات کا ازالہ اور آئندہ ہمیشہ کیلئے اسلام کے محفوظ کر دینے کا کام مسیح موعود کے
سپر د بتایا گیا تھا پس مسیح موعود کا انتظار مسلمانوں کو اسی طرح ہو رہا تھا جیسا کہ ایک رحمت کے
فرشتے کا ہونا چاہئے۔
رسول کریم ال کے یہ الفاظ کہ كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّةٌ أَنَا فِي أَوَّلِهَا وَالْمَسِيحُ فِي
اخرها ۲۔ وہ امت کس طرح ہلاک ہو سکتی ہے جس کے شروع میں میں ہوں اور آخر میں
مسیح ہو گا بھی خواہان اسلام کو مسیح علیہ السلام کی آمد کیلئے بے تاب کر رہے تھے کیونکہ وہ دیکھتے
تھے کہ اس کی آمد کے بعد اسلام چاروں طرف سے مضبوط دیواروں میں گھر کر شیطانوں کے
حملوں سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو جائے گا۔
ان چاروں باتوں نے مل کر مسیح کی آمد کے مسئلے کو مسلمانوں کیلئے ایک اصولی سوال بنا دیا
تھا اور ممکن نہ تھا کہ ایسا زمانہ جو ایک طرف تو عاشقان رسالت مآب کو اپنے محبوب کے روبرو
کرنے والا تھا، خواہ علیت اور مماثلت کے پردے ہی میں سہی اور دوسری طرف اسلام کو حشر
انگیز صدمات سے نکال کر حفاظت اور امن کے مقام پر کھڑا کرنے والا تھا، بلا کافی پیتے اور نشان
وہی کے چھوڑ دیا جاتا۔
یہ تو نہ کبھی ہوا ہے نہ ہو سکتا ہے کہ ماموروں اور مرسلوں کے زمانے اور ان کی ذات کی
طرف ایسے الفاظ میں رہنمائی کی جائے کہ گویا متلاشی کے ہاتھ میں ان کا ہاتھ دے دیا جائے
کیونکہ اگر اس طرح کیا جاتا تو ایمان بے فائدہ ہو جاتا اور کافر اور مومن کی تمیز مٹ جاتی ۔ ہمیشہ
ایسے ہی الفاظ میں ماموروں کی خبر دی جاتی ہے جن سے ایمان اور شوق رکھنے والے ہدایت پا
لیتے ہیں اور شریر اپنی ضد اور ہٹ کے لئے کوئی آڑ اور بہانہ تلاش کر لیتے ہیں۔ چڑھے ہوئے
سورج کا کون انکار کر سکتا ہے ؟ مگر اس پر ایمان لانے کا ثواب اور اجر بھی کون دیتا ہے ؟ پس
ایک حد تک راہنمائی اور ایک حد تک اخفاء ضرور کیا جاتا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہئے۔
مسیح موعود کے زمانے کی خبروں میں بھی اسی اصل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ اس کے زمانے کی
خبریں ایسے الفاظ میں دی گئی ہیں جس قسم کے الفاظ میں تمام گزشتہ انبیاء کے متعلق خبریں دی
جاتی رہی ہیں مگر پھر بھی ایک بچے متلاشی اور صاحب بصیرت کیلئے وہ ایک روشن نشان سے کم

انوار العلوم جلدے
۳۹۲
دعوة الامير
نہیں ۔ وہ جس نے کسی ایک نبی کو بدلائل مانا ہو اور صرف نسلی ایمان پر کفایت کئے نہ بیٹھا ہو اس
کیلئے ان نشانات سے فائدہ اٹھانا کچھ بھی مشکل نہیں مگر وہ لوگ جو بظاہر سینکڑوں رسولوں پر
ایمان لاتے ہیں لیکن در حقیقت ایک رسول کو بھی انہوں نے اپنی تحقیق سے نہیں مانا ان کیلئے
کسی راستباز کا ماننا خواہ وہ کتنے ہی نشان اپنے ساتھ کیوں نہ رکھتا ہو نہایت مشکل ہے۔ ان لوگوں
کا اپنا ایمان در حقیقت کوئی وجود نہیں رکھتا ان کا ایمان وہی ہوتا ہے جو ان کے علماء یا مولوی کہہ
دیں یا جو باپ دادا کی روایات ان کے کانوں تک پہنچی ہوں۔ پس چونکہ انہوں نے کسی ایک
رسول کو بھی اس کی اپنی شکل میں نہیں دیکھا ہوتا۔ رسول کا پہچاننا ان کیلئے ناممکن ہے اور اسی
وقت یہ کسی رسول کو دیکھ سکتے ہیں جب کہ پہلے اپنی نظر کی اصلاح آسمانی ہدایت کے سرمہ سے
کرلیں اور انسانی اقوال اور رسوم کی تقلید کے خمار کو اپنے سر سے دور کر دیں۔
اس مختصر تمہید کے بعد میں ان نشانات کو بیان کرتا ہوں جو مسیح موعود کے زمانے کے متعلق
رسول کریم ال نے بتائے ہیں۔ میرے نزدیک اگر کوئی ان نشانات پر بے تعصبی سے غور
کرے گا تو اس کیلئے مسیح موعود کے زمانے کی تعیین کر لینا ذرا بھی مشکل نہ رہے گا مگر پیشتر
اس کے کہ ان نشانات پر غور کیا جائے اس امر کا سمجھ لینا ضروری ہے کہ امت اسلامیہ کے اندر
تفرقہ رونما ہونے کے زمانے میں بہت سے لوگوں نے اپنے مقاصد کے حصول کی غرض سے
جھوٹی احادیث بھی بہت سی بنا کر شائع کر دی ہیں جن سے ان کی غرض یہ ہے کہ کسی طرح ہمارا
فرقہ سچا ثابت ہو جائے مثلا بہت سی احادیث ایسی ملیں گی جن میں مہدی کے زمانے کی خبر دی گئی
ہے مگر ان کے الفاظ اس قسم کے ہیں جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ ماضی کے کسی
اختلاف کا فیصلہ اپنے حق میں کرانا ان سے مقصود ہے۔ ایسی روایات میں سے گو بعض بچی بھی
ہوں مگر پھر بھی ان کے متعلق محقق کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے اور کم سے کم ان احادیث کی
تائید یا تردید پر اس کے دعوے کی بنیاد نہیں ہونی چاہئے ۔ مثلاً بہت سی احادیث بنو عباس کے
زمانے کی اس قسم کی ملتی ہیں جن میں بظاہر تو مہدی کے زمانے کی علامات بتائی گئی ہیں مگر
حقیقت بتایا یہ گیا ہے کہ عباسیوں کی تائید میں خراسان میں جو بغاوتیں ہوئی تھیں، وہ خدا
تعالی کی طرف سے تھیں اور اس کی مرضی کے مطابق تھیں ان احادیث کا بطلان واقعات نے
آپ ہی ثابت کر دیا ہے ۔ اس زمانے پر ایک ہزار سال سے زائد گزر گئے مگر ان علامات کے
بموجب کوئی مہدی ظاہر نہ ہوا۔ اسی طرح اور بہت سی روایات ہیں جن میں علامات مہدی کو

انوار العلوم جلدے
۳۹۳
دعوة الامير
پچھلے واقعات کے ساتھ اس طرح خلط کر کے بیان کیا گیا ہے کہ جب تک ان واقعات کو جو بطور
علامات مهدی بیان کئے گئے ہیں لیکن ہیں زمانہ گزشتہ کے الگ نہ کر دیا جائے حقیقت حال سے
آگاہی نہیں ہو سکتی ان لوگوں نے جو تاریخ اسلام سے ناواقف تھے ان احادیث سے بہت دھوکا
کھایا ہے اور آئندہ زمانے میں بعض ایسے امور کے وقوع کے منتظر رہے ہیں جو ان احادیث
کے بنائے جانے سے بھی پہلے واقعہ ہو چکے ہیں اور ان کو علامات مہدی میں شامل کرنے کی وجہ
صرف اپنے اپنے فرقے کی سچائی ثابت کرنا تھی۔ پس علامات مهدی پر غور کرتے ہوئے ہمارے
لئے ضروری ہے کہ ان علامات کو الگ کر لیں جو کسی واقعہ کی طرف اشارہ نہیں کرتیں تاکہ
اس گڑھے میں گرنے سے بچ جائیں جو بعض خود غرض لوگوں نے اپنی اغراض کو پورا کرنے کیلئے
کھودا تھا۔
رسول کریم ال پر خدا تعالیٰ کی بے انتہاء رحمتیں اور درود ہوں آپ نے مسیح موعود
اور مہدی معہود کی علامات بیان کرتے وقت ایک ایسے طریق کو مد نظر رکھا ہے جس کو یاد رکھتے
ہوئے انسان بڑی آسانی سے دھوکا دینے والے کے دھوکے سے بچ جاتا ہے اور وہ یہ کہ آپ
نے مسیح و مہدی کے زمانے کے متعلق جو علامات بتائی ہیں ان کو زنجیر کے طور پر بیان کیا ہے جس
کی وجہ سے ملاوٹ کرنے والے کی ملاوٹ کا پورا پتہ لگ جاتا ہے اگر آپ اس قسم کی مثلاً
علامت بتاتے کہ اس کا یہ نام ہو گا اور فلاں نام اس کے باپ کا ہو گا تو بہت سے لوگ اس نام کے
دعوے کرنے کیلئے تیار ہو جاتے پس آپ نے اس قسم کی علامتیں بیان کرنے کے بجائے جن کا
پورا کرنا انسانوں کے اختیار میں ہے اس قسم کی علامتیں بیان فرمائی ہیں جن کا پورا کرنا نہ صرف
یہ کہ انسان کے اختیار میں نہیں بلکہ وہ سینکڑوں سال کے تغیرات کے بغیر ہو ہی نہیں سکتیں۔
پس کوئی انسان بلکہ انسانوں کی ایک جماعت نسلاً بعد نسل کوشش کر کے بھی ان حالات کے پیدا
کرنے پر قادر نہیں ہو سکتی۔ دوسری بات علامات مہدی کے بیان کرنے میں یہ مد نظر رکھی گئی
ہے کہ بعض علامتیں ان میں ایسی بیان کر دی گئی ہیں جن کی نسبت یہ بیان فرما دیا گیا ہے کہ یہ
علامات سوائے مہدی کے زمانے کے اور کسی وقت اس کی آمد سے پہلے ظاہر نہ ہوں گی۔ پس ان
اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے جب و ہوئے جب وہ زمانہ ہمیں معلوم ہو جائے جس کے ساتھ مسیح موعود اور
مہدی معہود کا کام متعلق ہے اور جب وہ علامات پوری ہو جائیں جن کی نسبت بتایا گیا ہے کہ
سوائے مہدی کے زمانے کے کسی وقت ان کا ظہور نہیں ہو سکتا اور جب زمین و آسمان کے بہت

انوار العلوم جلدے
۳۹۴
دعوة الامير
سے تغیرات جن کا پیدا کرنا انسان کے اختیار میں نہیں اور وہ بطور علامات مہدی کے بیان کئے
گئے ہیں ظاہر ہو جائیں تو اس وقت کو مہدی و مسیح کا زمانہ سمجھ لینے میں ہمارے لئے کوئی بھی
مشکل نہیں ۔ اس وقت اگر بعض علامات ایسی معلوم ہوں جو اس وقت تک پوری نہیں ہوئیں تو
ہمیں دو باتوں میں سے ایک کو تسلیم کرنا ہو گا یا یہ کہ وہ علامات جو پوری نہیں ہوئیں علامات
مهدی تھیں ہی نہیں بلکہ بعض بے رحم لوگوں کی دست اندازی کے سبب سے ان کو علامات
مہدی میں شامل کر دیا گیا تھا یا یہ کہ ان کے معنی سمجھنے میں ہم سے غلطی ہو گئی ہے در حقیقت وہ
تعبیر طلب تھیں۔
اس کے بعد میں یہ بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ رسول کریم نے جو علامات
مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانے کے متعلق بیان فرمائی ہیں ان پر ایک ادنی تدبر سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ فرداً فرداً مسیح و مہدی کے زمانے کی علامتیں نہیں ہیں بلکہ تمام مل کر
ایک کامل اور ذو الوجوہ علامت بنتی ہیں ۔ مثلاً حدیث میر ، آتا ہے کہ مہدی کی ایک علامت ہے
ہے کہ اس کے زمانے میں امانت اُٹھ جائے گی ۔۔۔ یا کہ اس وقت جہالت ترقی کر جائے گئی ہے
اب اگر ان علامات کو مستقل علامتیں قرار دیا جائے تو ماننا پڑے گا کہ جب امانت دنیا سے اُٹھ
جائے اس وقت مہدی کو ضرور ظاہر ہو جانا چاہئے یا علم کے اُٹھ جانے پر مہدی کو ضرور ظاہر ہو
جانا چاہئے حالانکہ اس تیرہ سو سال کے عرصے میں مسلمانوں پر کئی اُتار چڑھاؤ کے زمانے آئے
ہیں۔ کبھی ان میں سے علم اُٹھ گیا کبھی امانت لیکن مہدی ظاہر نہیں ہوا۔ پس معلوم ہوا کہ یہ
علامتیں مستقل علامتیں نہیں ہیں بلکہ وہ سب علامتیں مل کر جنہیں رسول کریم ﷺ نے خدا
تعالیٰ سے خبر پا کر بیان فرمایا ہے نہ کہ بعض لوگوں نے اپنے دل سے بنا کر انہیں رسول کریم
ال کی طرف منسوب کر دیا ہے مہدی موعود کے زمانے کی علامتیں ہیں۔ ایک ایک علامت
اور زمانوں میں بھی پائی جاسکتی ہے مگر متعدد علامتیں مل کر مہدی کے زمانے کے سوا اور کسی
زمانے میں نہیں پائی جاسکتیں۔
کسی زمانے کے پہچاننے کا بھی وہی طریق ہے جو کسی ایک آدمی کے پہچاننے کا طریق ہے۔
جب ہمیں کسی ایسے شخص کا پتہ کسی کو دینا ہو جس کو اس نے پہلے نہیں دیکھا اور جس کا وہ واقف
نہیں تو اس کا یہی طریق ہے کہ ہم اس کی شکل اور اس کے قد اور اس کے رنگ اور اس کی
عادات اور اس کے کمالات اور اس کے متعلقین کے نشانات اور اس کے گھر کا نقشہ وغیرہ بتا

آج 10 میں سے 10 باقی