مسیح موعود کے زمانے کے مذہبی حالات
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۳۹۵
دعوة الامير
دیتے ہیں مثلاً یہ بتا دیں کہ اس کا قد لمبا ہے اور رنگ سفید ہے اور جسم نہ دبلا ہے نہ موٹا اور ماتھا
چکلا ہے اور ناک بالا ہے اور آنکھیں موٹی موٹی اور ہونٹ موٹے ہیں اور ٹھوڑی بڑی ہے اور
وہ عربی کا مثلا عالم ہے اور مسلمانوں میں سے ہے اور اس کی قوم کے لوگ مثلاً اس کے دشمن
ہیں اور اس کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے ہیں۔ اس کا گھر اس شکل کا ہے اور اس کے ارد گرد
کے گھر اس اس شکل کے ہیں، اگر اس قدر علامات بتا کر ہم کسی شخص کو کسی گاؤں میں بھیجیں تو
اس شخص کا پہچان لینا اور باوجود لوگوں کے دھوکا دینے کے اس کا دھوکا نہ کھانا بالکل سہل امر
ہے اگر کوئی خاص زمانہ بتاتا ہو تو اس کے پہچنوانے کا یہی طریق ہے کہ اس زمانے میں مثلاً آسمانی
کروں کی کیفیت اور ان کا مقام بتا دیا جائے زمین کے اندر تغیرات جو اس وقت ہونے والے
ہوں وہ بتا دیئے جاویں، اس وقت کے جو سیاسی حالات ہوں وہ بتا دیئے جاویں اس وقت کی تمدنی
حالت بتا دی جاوے اس وقت کی مذہبی حالت بتا دی جائے، اس وقت کی علمی حالت بتادی
جائے ، اس وقت کی عملی حالت بتادی جائے اخلاقی حالت بتادی جائے اس وقت کے تعلقات
ما بین الاقوام بتا دیے جاویں، اس وقت کے عرفہ یا اس وقت کی غربت کی حالت بتادی جائے
اور اس زمانے کے میل ملاپ کے طریق اور سفر کے ذرائع پر روشنی ڈال دی جائے اگر ان
حالات کو بیان کر دیا جائے اور پھر ایک شخص جس کو پہلے سے اس زمانے کے حالات بتا دیئے گئے
ہیں اس زمانے کو پالے تو یقینا وہ اس زمانے کو دیکھتے ہی پہچان لے گا اور اس کا پہچاننا اس کیلئے
کچھ بھی مشکل نہ ہو گا بلکہ یہ شناخت کا طریق ایسا ہو گا کہ اس میں شبہ کی گنجائش ہی نہ رہے گی۔
یہی وجہ ہے کہ رسول کریم اللہ نے مسیح موعود اور مہدی مسعود کی شناخت کے لئے
اس کے زمانے کا نقشہ کھینچ دیا ہے تا اسلامی فرقوں کے اختلاف کے وقت لوگ ایسی روایات نہ
بنالیں جن کی وجہ سے مسیح موعود اور مہدی مسعود کا پہچاننا مشکل ہو جائے ۔ چنانچہ گو لوگوں نے
جھوٹی علامتیں تو بنائی ہیں مگر وہ اس نقشے پر چونکہ کچھ بھی تصرف نہیں رکھتے جو رسول کریم
ا نے بیان فرمایا تھا اس لئے ان کی کوششیں بالکل رائیگاں گئی ہیں اور اب بھی جو شخص
رسول کریم اس کے بتائے ہوئے نقشے پر بحیثیت مجموعی نظر ڈالے تو اس کی زبان سے بے
اختیار نکل جائے گا کہ یہی مسیح موعود اور مہدی مسعود کا زمانہ ہے۔
اب میں ایک ایک سلسلہ علامات کو لے کر
مسیح موعود کے زمانے کے مذہبی حالات ات بعض بعض علامات بیان کرتا ہوں جن سے
انوار العلوم جلدے
۳۹۶
دعوة الامير
معلوم ہو گا کہ اس زمانے کے سوا مسیح کا نزول اور کسی زمانے میں نہیں ہو سکتا اور ان سلسلوں
میں سب سے پہلے مسیح موعود کے زمانے کے مذہبی حالات کو لیتا ہوں۔
مذہبی حالت کسی زمانے کی دو طرح بیان کی جاسکتی ہے ایک تو اس وقت کے مذاہب کے
ظاہری اعداد و شمار سے اور ایک اس وقت کے لوگوں پر مذہب کا جو اثر ہوا سے بیان کرکے اور
رسول کریم ال نے مسیح موعود کے زمانے کی ان دونوں حالتوں کو بیان فرما دیا ہے ۔
میں ان دونوں حالتوں میں سے پہلے مذاہب کے ظاہری نقشہ کو لیتا ہوں کیونکہ یہ زیادہ ظاہر
ہے رسول کریم اللہ اس حالت کا نقشہ یوں کھینچتے ہیں کہ اس وقت مسیحیت کا بہت زور ہو گا ۔
چنانچہ مسلم میں روایت ہے کہ قیامت اس وقت آئے گی جب کہ اکثر اہل ارض روم ہوں ۔ گے۔
اور جیسا کہ علمائے اسلام کا اتفاق ہے روم سے مراد نصاری ہیں کیونکہ زمانہ آنحضرت ا
میں رومی ہی نصرانیت کے نشان کے حامل اور اس کی ترقی کی ظاہری علامت تھے۔ یہ پیشگوئی
اس امر کو مد نظر رکھ کر کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ۔ إِذَا هَلَكَ كِشْرٰی فَلا کشری
بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَبْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفِقُنَ كُنُوزَهُمَا فِي سَبِيلِ
الله -۸۰- نہایت عظیم الشان نظر آتی ہے کیونکہ رومی حکومت کے اس قدر استیصال کے بعد
کہ قیصر کا نام و نشان مٹ جائے پھر نصاری کا غلبہ ایک حیرت میں ڈال دینے والی خبر تھی مگر خدا
تعالٰی کی باتیں پوری ہو کر رہتی ہیں۔ قیصر کی حکومت مطابق اخبار نبویہ کے مٹ گئی اور ایک
عرصہ کے بعد خالی خطاب قیصر کا جو قسطنطنیہ کے بادشاہ کو حاصل تھا۔ فتح قسطنطنیہ پر وہ بھی مٹ گیا
اور اسلام دنیا کے چاروں کونوں میں پھیل گیا مگر دسویں صدی ہجری سے فیج اعوج کا زمانہ
پھر شروع ہو گیا اور آہستہ آہستہ مسیحیت نے ان ممالک سے ترقی کرنی شروع کی جہاں کہ اس
وقت جب کہ رسول کریم اللہ نے مسیحیت کی دوبارہ ترقی کی خبر دی تھی اس کا نام تک بھی نہ
پایا جاتا تھا اور ایک سو سال کے عرصے سے تو کل رُوئے زمین پر مسیحی حکومتیں اس طرح مستولی
ہیں کہ اہل الارض الروم کی خبر کے پورا ہونے میں کوئی شبہ نہیں رہا۔
اس پیشگوئی کو یہ اہمیت حاصل ہے کہ بعض علمائے اسلام نے اس کی نسبت لکھا ہے کہ یہ
علامت سب علامات پوری ہو جانے کے بعد پوری ہو گی چنانچہ نواب صدیق حسن خاں صاحب
اپنی کتاب حج الکرامہ میں بحوالہ رسالہ حشر یہ لکھتے ہیں
چوں جملہ علامات حاصل شود قوم نصاری غلبه کننده بر ملک ہائے بسیار متصرف شوند که