اندرونی مذہبی حالت
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۳۹۷
دعوة الامير
پس علاوہ دوسری علامات سے مل کر زمانہ مسیح موعود کی طرف اشارہ کرنے کے یہ خبر اپنی
ذات میں بھی بہت کچھ راہنمائی کا موجب ہے۔
مسیحیت کی اس ترقی کے مقابل اسلام کی حالت رسول کریم ا یوں بیان فرماتے ہیں
که بدَءُ الإِسْلَامُ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا غَرِيبًا فَطُوبَى لِلْفَرَباءِ ۸۲ اسلام اس زمانے میں بہت
ہی کمزور ہو گا بلکہ دجال والی حدیث میں تو فرماتے ہیں کہ بہت سے مسلمان دجال کے پیرو ہو
جائیں گے ۔ چنانچہ اب ایسی ہی حالت ہے مسلمان اس شان و شوکت کے بعد جس نے ان کو
دنیا کا واحد مالک بنا رکھا تھا آج ایک بے کس اور یتیم بچے کی طرح ہیں کہ بلا بعض مسیحی طاقتوں
کی مدد کے ان کو اپنا وجود قائم رکھنا تک مشکل ہے ۔ لاکھوں مسلمان اس وقت مسیحی ہو گئے ہیں
اور برابر مسیحی ہو رہے ہیں ۔
دنیا کے مذاہب کی طاقت کے علاوہ مسیح موعود کے زمانے میں جوان اندرونی مذہبی حالت کی باطنی حالت ہونے والی تھی اسے بھی رسول کریم اللہ نے
تفصیل سے ب
ہے۔
سے بیان فرمایا ہے چنانچہ اس وقت کے مسلمانوں کی حالت کا نقشہ آپ نے آپ نے اس طرح کھینچا
له
اس وقت لوگ قدر کے منکر ہو جائیں گے چنانچہ حضرت ع حضرت علی" سے روایت ہے کہ رسول
کریم ا نے فرمایا کہ قیامت کی علامات میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ قدر کا انکار کریں گئے۔
اور اس انکارِ قدر سے مراد یقینا مسلمانوں کا انکار ہے کیونکہ دوسری قو میں تو پہلے ہی اس مسئلے پر
ایمان نہیں رکھتی تھیں ۔ یہ مرض جس زور سے مسلمانوں میں رونما ہو رہا ہے اس کے بیان کی
حاجت نہیں علوم جدیدہ کے دلدادہ مسلمان یورپ کے جابل مصنفین کے اعتراض سے ڈر کر
صاف صاف قدر کا انکار کر رہے ہیں اور اس مسئلہ مہقہ کی عظمت اور اس کے فوائد اور
اس کی صداقت سے بالکل ناواقف ہو رہے ہیں ۔
ران
۸۵
دو سرا تغیر مسلمانوں میں آپ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ لوگ زکوۃ کو تاوان سمجھیں گے ۔ یہ
بھی حضرت علی سے البزار نے نقل کیا ہے ۔ چنانچہ ) چنانچہ اس وقت جب کہ مسلمانوں پر چاروں
طرف سے آفات نازل ہو رہی ہیں اور زکوۃ کے علاوہ بھی جس قدر صدقات و خیرات وہ دیں
کم ہیں ۔ اکثر مسلمان زکوۃ کی ادائیگی سے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے جی چراتے ہیں
اور جہاں اسلامی احکام کے ماتحت زکوۃ لی جاتی ہے وہاں تو بادل نخواستہ کچھ ادا بھی کر دیتے
انوار العلوم جلدے
۳۹۸
دعوة الامير
ہیں مگر جہاں یہ انتظام نہیں وہاں سوائے شاذ و نادر کے بہت لوگ زکوۃ نہیں دیتے اور جو
اقوام زکوۃ دیتی بھی ہیں وہ اسے نمود کا ذریعہ بنا لیتی ہیں اور اس رنگ میں دیتی ہیں۔ میں دیتی ہیں کہ دوسرا
اسے زکوۃ نہیں خیال کرتا بلکہ قومی کاموں کیلئے چندہ سمجھتا ہے ۔
ایک تغیر مسلمانوں کی حالت میں رسول کریم ا یہ بیان فرماتے ہیں کہ وہ قوم جو ہر
ایک عزیز سے عزیز شے کو خدا اور رسول کے اشارہ پر قربان کر دیتی تھی اور دنیا اس کی نظروں
میں ایک جینے سے زیادہ حقیقت نہ رکھتی تھی وہ دنیا کی خاطر دین کو فروخت کرے گی ۸۷۔
اور یہ تغیر اس وقت ایسی کثرت سے ہو رہا ہے کہ ایک اسلام سے محبت رکھنے والے کا دل اسے
دیکھ کر پکھل جاتا ہے۔ علماء اور صوفیاء اور امراء اور عوام سب دنیا کو دین پر مقدم رکھ رہے
ہیں اور ادنی ادنی دنیاوی فوائد کیلئے دین اور مفاد اسلام کو قربان کر رہے ہیں۔
ایک تغیر رسول کریم اسے بروایت ابن عباس ابن مردویہ نے یہ بیان کیا ہے
کہ اس زمانے میں نماز ترک ہو جائے گی ۸۹۔ چنانچہ یہ تغیر بھی پیدا ہو چکا ہے۔ تعداد کے لحاظ
سے کل مسلمان کہلانے والے لوگوں میں سے ایک فی صدی بمشکل پانچوں نمازوں کے پابند نظر
آویں گے ۔ حالانکہ نماز عملی ارکان میں سے اول رکن ہے اور بعض علماء کے نزدیک اس کا
تارک کا فر ہے ۔ اس وقت مساجد بہت ہیں ، لیکن ان میں نمازی نظر نہیں آتے بلکہ بہت سی
مساجد میں جانور رہتے ہیں اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں ، مگر مسلمانوں کو ان کی آبادی کی فکر
نہیں۔
۹۱
ایک تغیر رسول کریم ﷺ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت لوگ نماز بہت جلد جلد پڑھا
کریں گے چنانچہ ابن مسعود کی روایت سے ابو الشیخ نے اشاعہ ۔ میں بیان کیا ہے کہ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا کہ پچاس آدمی نماز پڑھیں گے اور ان میں سے کسی کی ایک نماز بھی
قبول نہ ہوگی ۔ ۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ جلدی جلدی نمازیں پڑھیں گے ۔ باطن کی قبولیت تو
کسی بات کی علامت نہیں قرار دی جاسکتی کیونکہ اس کا علم ہوائے خدا کے کسی کو نہیں ہو سکتا
اور ظاہری علامات میں سے جن سے عدم قبولیت نماز کا حال معلوم ہوتا ہے سب سے ظاہر نماز کا
جلد جلد پڑھنا ہی ہے کہ جلد جلد نماز ادا کرنے والے سے خود رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ
نماز نہیں ہوئی پھر ڈہرا - ۹۲۔ یہ تغیر بھی ! ی اس وقت پایا جاتا ہے جو لوگ نماز پڑھتے ہیں وہ نماز کو اس
قدر جلد جلد ادا کرتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے مرغ چونچیں مار رہا ہے اور نماز کے
انوار العلوم جلدے
۳۹۹
دعوة الامير
بعد لمبے لمبے وظیفے پڑھتے رہتے ہیں۔
ایک علامت رسول کریم اللہ یہ بیان فرماتے ہیں کہ اس وقت قرآن اٹھ جائے گا اور
صرف اس کا نقش باقی رہ جائے گا ۔ ۹۳۔ یہ علامت بھی اس وقت پوری ہو چکی ہے ۔ قرآن کریم
موجود ہے مگر اس پر غور اور تدبر کوئی نہیں کرتا۔ عجیب بات ہے کہ سوائے جماعت مسیح موعود
علیہ السلام کے دنیا بھر میں قرآن کریم کہیں نہیں پڑھا جاتا ۔ بعض اچھے اچھے مولوی فقہ اور
حدیث کے ماہر قرآن کریم کے ترجمہ سے تعلق نہیں رکھتے اور اس پر غور اور تدبر کرنا حرام
جانتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ چند پچھلے علماء نے جو معنے کلام الہی کے کر دیتے ہیں ان کے
سوا اب کلام الہی میں کچھ باقی نہیں ہے۔ حالانکہ اگر رسول کریم اس کے بعد تفسیر قرآن کا
دروازہ کھلا رہا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اب وہ بند ہو گیا ہو اور اس کے معارف کی کھڑکی بند کر
دی گئی ہو ۔
ایک علامت رسول کریم ا سے آخری زمانے کی نسبت بروایت ابن عباس ابن
مردویہ نے یہ بیان کی ہے کہ اس زمانے میں لوگ ایک طرف تو قرآن کریم سے بے توجہی
کریں گے دوسری طرف اس کے ظاہری سنگھار اور آرائش میں ایسے مشغول ہوں گے کہ
زری کے غلاف اس پر چڑھائیں گے ۔ ۹۴۔ یہ علامت بھی پوری ہو رہی ہے۔ مسلمان قرآن
کریم کے پڑھنے سے تو بالکل غافل ہیں اور اس کو کھول کر دیکھنا حرام سمجھتے ہیں لیکن زری
غلاف چڑھا کر قرآن کریم گھروں میں انہوں نے ضرور رکھ چھوڑے ہیں اور اس کی ظاہری
آرائش اس قدر کرتے ہیں کہ قرون اولی کے مسلمانوں میں اس قسم کی آرائش کرنے کا ثبوت
نہیں ملتا حالانکہ وہ لوگ کیا بلحاظ تقویٰ اور کیا بلحاظ وجاہت دنیاوی ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر
تھے۔
ایک تغیر مسلمانوں کی اندرونی حالت میں رسول کریم ﷺ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس
وقت مساجد کو آراستہ کریں گے ۹۵ ۔ اور یہ گے ۹۵ ۔ اور یہ تغیر بھی اس وقت وقت پایا جاتا ہے ۔ مسلمان دوسری
اقوام کی نقل میں اپنی مساجد کو اس قدر آراستہ کرتے ہیں اور بیل بوٹے بناتے ہیں اور جھاڑ
فانوس سے ان کو سجاتے اور خوبصورت پر دے ان کی دیواروں پر لٹکاتے ہیں کہ بہ نسبت سادہ
اسلامی عبادت گاہ کے بالفاظ حدیث وہ بت خانوں کے زیادہ مشابہ ہیں ہو۔
ایک تغیر اس زمانے کے متعلق آپ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت عرب کے لوگ