اخلاقی حالت

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
دعوة الامير
دین سے بالکل دور جا پڑیں گے اور وہ دین جو ان کے ایک آدمی پر نازل ہوا اور ان کے ملک
میں اس نے تربیت پائی اور ان کے ملک سے پھیلا اور ان کی زبان میں جس کی الہامی کتاب
اتری اور اب تک اسی زبان میں پڑھی جاتی ہے بلکہ اس کے سبب سے ان کی زبان زندہ ہے وہ
اسے چھوڑ دیں گے اور باوجود عربی بولنے کے دین اسلام سے بے بہرہ ہوں گے اور قرآن کریم
ان کو نفع نہ دے گا بلکہ ان کے دل ویسے ہی عرفان سے خالی ہوں گے جیسے کہ ان لوگوں کے جو
قرآن کریم کے سمجھنے کی قابلیت نہیں رکھتے۔ چنانچہ دیلمی نے حضرت علی ؓ سے روایت بیان کی
ہے کہ اس وقت لوگوں کے دل اعاجم کی طرح ہوں گے اور زبان عربوں کی طرح ۹۷۔ یعنی عربی
بولیں گے لیکن دین عربی کا ان کے دل پر اثر نہ ہو گا اس وقت یہ تغیر بھی پیدا ہے عربوں کو دین
سے اس قدر بعد اور دوری ہے کہ ان لوگوں سے کم ان کو دین سے ناواقفیت نہیں ہے جو
قرآن کریم کو نہ خود سمجھ سکتے ہیں اور نہ ان کو سمجھانے والا کوئی میسر ہے۔
ایک تغیر عظیم مسلمانوں کی حالت میں رسول کریم اللہ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس
وقت عرب سے مذہبی آزادی اس قدر اٹھ جائے گی کہ وہاں نیک آدمی نہیں ہو سکیں گے ۔
چنانچہ حضرت علی علی" سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ ان میں نیک لوگ پوشیدہ ہو کر پھریں گئے ہیں
یہ تغیر بھی اس وقت عرب میں پیدا ہے وہاں کے لوگوں میں مذہبی رواداری بالکل باقی نہیں رہی
اپنے خیالات اور رسوم کے اس قدر دلدادہ ہیں کہ خدا اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک
کہنے والوں کی جان ان سے محفوظ نہیں ہے۔ گو یہ آفت دیگر اسلامی ممالک میں بھی نمودارہے
مگر عرب پر بالخصوص افسوس ہے کہ وہاں فریضہ حج ادا کرنے کیلئے ہر ایک ذی مقدرت انسان کو
بحکم الہی جانا پڑتا ہے ۔ پس ان کے تغیر حالت سے راستی کو نقصان پہنچتا ہے اور فریضہ حج کی
ادائیگی کی صرف یہی صورت رہ جاتی ہے کہ جہاں تک ہو سکے انسان خاموشی سے اس فرض کو
ادا کر کے واپس آجائے - إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ کاش ! اللہ تعالیٰ عرب کے لوگوں کو ہدایت دے اور
وہ پھر اسی طرح علم الاسلام کے حامل ہوں جس طرح کہ تیرہ سو سال پہلے تھے ۔
مذہبی تغیرات کے بعد میں وہ علامات بتاتا ہوں جو رسول کریم اللی نے زمانہ
اخلاقی حالت مسیح موعود کی اخلاقی حالت کے متعلق بیان فرمائی ہیں۔ ایک علامت رسول کریم
الا نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت مخش کثرت سے پھیل جائے گا بلکہ نفحش کثرت
سے پھیل جائے گا۔ لوگ نفحش پر ناز کریں گے ۔ ۹۹ ۔ چنانچہ ابن شیبہ کی روایت ہے کہ

انوار العلوم جلدے
۴۰۱
دعوة الامير
۱۰۲
علامات قرب قیامت میں سے ایک ظہور فحش و تفحش بھی ہے ۔ اور اسی طرح انس بن
مالک سے مسلم میں روایت ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک ظہور زنا ہے ۔ اور ابو ہریرہ
سے ابن مردویہ نے روایت کی ہے کہ اس وقت ولد الزنا کثرت سے ہو جائیں گے ۔ یہ سب
قسمیں فحش کی ہم اس وقت دنیا میں موجود پاتے ہیں۔ علاوہ بڑی بدکاری کے ہم دیکھتے ہیں کہ
یورپین تہذیب نے ایسا رنگ اختیار کر لیا ہے کہ اسلام نے جن امور کو بخش قرار دیا ہے وہ اس کی
سوسائٹی کے نزدیک تہذیب کا جزو بن گئے ہیں مثلاً غیر عورتوں کی کمروں میں ہاتھ ڈال کرنا چنا
عورتوں کے حسن و جمال کی تعریف کرنی ، غیر عورتوں کو ساتھ لے کر سیروں کو جانا وغیرہ وغیرہ۔ اس
زمانے سے پہلے ان باتوں کا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا تھا نہ عرب میں نہ کسی اور ملک میں ہندوستان
باوجو د سب آثار شرک کے اس فحش سے پاک تھا۔ ایران با وجود عیش پسندی کی روایات کے اس
فحش سے مبرا تھا۔ مسیحیت کا سہارا روی قوم با وجود اخلاقاً مردہ ہونے کے اس قسم کی ہوا و ہوس کی
غلامی سے محفوظ تھی۔ اگر آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کا تفصیلی نقشہ پہلے لوگوں کے سامنے بیان کر دیا
جاتا تو وہ کبھی تسلیم نہ کرتے کہ کسی قوم کی قوم میں باوجود دعوائے تہذیب یہ حرکات کی جاسکتیں
اور تہذیب و شائستگی کا جزو سمجھی جاسکتی ہیں۔ پہلے زمانے میں بھی ناچ اور تماشے ہوتے تھے لیکن یہ
کوئی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہ تھا کہ شریف اور تمدن کی جڑ کہلانے والے خاندانوں کی بہو بیٹیاں
اس فعل کو اپنا شغل بنائیں گی اور یہ بات موجب فخر ہو گی اور عورت کی قدر و منزلت کو بڑھا دے
گی اور اس کی شرافت میں کچھ نقص پیدا نہ ہونے دے گی۔
علاوہ اس فحش کے جو عام ہے بڑا بخش یعنی زنا بھی اس وقت کثرت سے ہے کہ اب وہ اکثر
بلاد میں جن میں مسیحیت کا اثر ہے بطور ایک نفسانی کمزوری کے نہیں سمجھا جاتا بلکہ ایک طبعی
فعل اور روز مرہ کا شغل خیال کیا جاتا ہے ۔ بیشک کنچنیاں پہلے زمانوں میں بھی ہوتی تھیں مگر یہ
کس کے ذہن میں آسکتا تھا کہ کسی وقت حکومت عورتوں کو بڑی بڑی تنخواہیں دے کر فوجوں
کے ساتھ رکھے گی تا فوجی سپاہیوں کی ضروریات پوری ہوں اور ان کو چھاؤنیوں سے باہر جانے
کی تکلیف نہ ہو کون یہ خیال کر سکتا تھا کہ عورت اور مرد کے تعلقات ایسے وسیع ہو جائیں گے
کہ عورت کا مرد کے گھر پر جانا ایک اخلاقی گناہ نہیں سمجھا جائے گا بلکہ انسانی حریت کا ایک جزو
قرار دیا جائے گا۔ اور نکاح کو اس کی ذہنی غلامی کی علامت سمجھا جائے گا جیسا کہ آج فرانس اور
امریکہ کے لاکھوں آدمیوں کا خیال ہے ۔ اور یہ بات کس کے ذہن میں آسکتی تھی کہ کسی وقت

انوار العلوم جلدے
۴۰۲
دعوة الامير
نہایت سنجیدگی سے اس پر بحثیں ہوں گی کہ نکاح ایک دقیانوسی خیال ہے ۔ ہر مرد اس عورت
سے جسے وہ پسند کرے تعلق قائم کر کے اولاد پیدا کر سکتا ہے اور عورت ایک قیمتی مشین سے
زیادہ حیثیت نہیں رکھتی جس سے پورا کام لے کر ملک کو فائدہ پہنچانا چاہئے جیسا کہ آج کل
بعض سوشلسٹ حلقوں کا اور خصوصاً بالشویک حلقوں کا خیال ہے ۔
جب فحش کی یہ حالت ہو تو خیال کیا جا سکتا ہے کہ ولد الزناکس کثرت سے ہوں گے کیونکہ
جب تک تک ملک میں زنا ایک عیب سمجھا جائے لوگ ایسی اولاد پیچھے چھوڑنا پسند نہیں کرتے جسے
ولد الزنا ہونے کا طعنہ دیا جائے لیکن جس سوسائٹی میں زنا کے وجود سے ہی انکار کیا جائے اور
نکاح کو مذہب کی بے جا دست اندازی تصور کیا جائے اس میں ایسی اولاد سے کیا شرم ہو سکتی ہے
بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ ایسی سوسائٹی میں ایسی اولاد کے سوا دوسری اولاد مل ہی کہاں سکتی ہے۔
چنانچہ اوپر کے بیان کردہ خیالات کے لوگوں میں ایسی ہی اولادیں پیدا کی جاتی ہیں اور اسے کچھ
عیب نہیں سمجھا جاتا۔
مگر ان کے علاوہ دوسرے لوگ جو نکاح کو کم سے کم ایک قدیم رسم کر کے چھوڑنا نہیں
چاہتے ان میں بھی اولاد الزنا کی تائید میں اس وقت اس قسم کا جوش پایا جاتا ہے کہ بڑے بڑے
فلاسفران کو ملک کیلئے ایک نعمت اور ذریعہ حفاظت قرار دے رہے ہیں اور ایسی اولاد کو والدین
کا وارث بنانے کی تائید میں بڑے زور سے تحریک کر رہے ہیں اور بصورت دیگر حکومت کو
انہیں اپنا بچہ تصور کر کے ان کی خاص غور و پرداخت کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ جب
حالات یہ ہوں تو اولاد الزنا کی ان علاقوں میں جو کچھ کثرت ہو سکتی ہے اس کی مثال پہلے زمانوں
میں ملنی تو کیا معنی یہ بھی قیاس نہیں کیا جا سکتا کہ پہلے زمانوں کے لوگ اس قسم کی حالت کا تصور
بھی کر سکتے تھے ۔
ایک تغیر اس زمانے کی اخلاقی حالت کے متعلق رسول کریم اللہ نے یہ بیان فرمایا ہے
روایت
کہ اس وقت شراب کا استعمال بہت بڑھ جائے گا۔ چنانچہ انس بن مالک سے مسلم میں ،
ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ يُشْرَبُ الْخَمْرُ ١٣ شراب بهت پی
جائے گی اور ابو نعیم نے حلیہ میں یہ میں حذیفہ بن الیمان" سے روایت کی ہے کہ رسول کریم ا
نے اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی بیان فرمائی ہے کہ اس وقت راستوں میں شراب پی
جائے گی ۱۴۔ شراب کی جو کثرت اس زمانے میں ہے وہ کسی بیان کی محتاج نہیں۔ یورپ میں

انوار العلوم جلدے
۴۰۳
دعوة الامير
شراب جس قدر پی جاتی ہے اس قدر پانی نہیں پیا جاتا پہلے زمانوں میں بھی لوگ شراب پیتے تھے
مگر بطور عیش کے یا دوا کے لیکن آج کل دنیا کے ایک بڑے حصے میں شراب بطور غذاء اور پانی
کے پی جاتی ہے خصوصاً یہ علامت جو رسول کریم ال نے بیان فرمائی ہے کہ راستوں میں
شراب پی جائے گی یہ اس زمانے کو پہلے زمانوں سے ممتاز کر دیتی ہے۔ پہلے زمانوں میں چونکہ
شراب سامان تعیش میں سے سمجھی جاتی تھی اور اس کے مہیا کرنے کے لئے وہ کوشش نہ کی
جاتی تھی جو اب کی جاتی ہے۔ خاص خاص مقامات پر دوکانیں ہوتی تھیں۔ جہاں سے لوگ
شراب خرید لیتے تھے مگر اب تو یہ حال ہے کہ شراب پانی کی جگہ استعمال ہوتی ہے اس لئے اس
کا قریب قریب کے فاصلے پر سڑکوں پر مہیا کرنا ضروری ہو گیا ہے چنانچہ یورپ میں سڑکوں کے
کنارے کنارے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر شراب کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں تاکہ مسافروں کا
حلق سوکھا نہ رہ جائے اور ریلوں کے ساتھ شراب کا انتظام کیا جاتا ہے اور خواہ کھانے کا انتظام
ہو یا نہ ہو مگر انتظار کے کمروں میں شراب ضرور تیار رکھی جاتی ہے۔ لنڈن جیسے شہروں میں
تھوڑے تھوڑے فاصلوں پر شراب اور پانی کے گلاس ایک قیمت پر فروخت ہوتے ہیں مگر پانی
پینے کی غرض سے نہیں بلکہ دیگر حاجات پوری کرنے کیلئے رکھا جاتا ہے ۔ کثرت شراب کی حالت
کا نقشہ اس قصے سے اچھی طرح ذہن نشین ہو سکتا ہے جو ہماری جماعت کے ایک مبلغ انگلستان
کو پیش آیا۔ ان کا صاحب مکان ان کی نیک چلنی اور خوش معاملگی کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوا
کہ اس نے ایک دن بڑی محبت سے کہا میں آپ کو ایک نصیحت کرتا ہوں جسے آپ خوب یاد
رکھیں اس سے آپ کی صحت بہت اچھی رہے گی اور وہ یہ ہے کہ آپ اس ملک میں پانی بالکل
نہ پئیں۔ میرے باپ نے ساری عمر میں ایک دفعہ پانی پیا تھا وہ اسی دن مر گیا اور میں نے اب تک
کبھی پانی نہیں پیا۔ جب ہمارے مبلغ نے کہا کہ وہ تو شراب کا ایک قطرہ بھی نہیں پیتے پانی ہی پیتے
ہیں تو وہ نہایت حیران ہوا اور اس بات کا ماننا اسے بہت مشکل معلوم ہوا۔
ایک اخلاقی تغیر رسول کریم اللہ نے اس زمانے کے متعلق یہ بیان فرمایا ہے کہ اس
وقت جوئے کی کثرت ہو گی ، ۱۰۵۔ چنانچہ حضرت علی سے دیلمی میں مروی ہے کہ قیامت کے
قرب کی علامتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس وقت لعب میسر (جوئے کا کھیل) زیادہ ہو جائے گا۔ یہ
1-4
تغیر اس وقت جس حد تک رونما ہو رہا ہے اس کے بیان کی حاجت نہیں قمار بازی یورپ اور
امریکہ کے لوگوں کا نہ صرف مشغلہ ہے بلکہ ان کے تمدن کا ایک جزولاینفک ہو گیا ہے ۔ ہر ایک

انوار العلوم جلدے
۴۰۴
دعوة الامير
زندگی کے شعبے میں جوئے کا کسی نہ کسی صورت میں دخل ہے۔ معمولی طریق جوئے کا تو مجالس
طعام کے بعد کا ایک معمولی مشغلہ ہے ہی لیکن اس کے سوا بھی لاٹریوں کی وہ کثرت ہے کہ یوں
کہنا چاہئے کہ تجارت کا بھی ایک چوتھائی حصہ جوئے کی نذر ہو رہا ہے۔ ادنی سے لے کر اعلیٰ تک
سب لوگ جوا کھیلتے ہیں اور کبھی کبھی نہیں قریباً روزانہ اور جوا کی کلتیں شاید سب کلبوں سے
زیادہ امیر ہیں۔ اٹلی کی کلب مانٹی کارلو میں جو امراء کے جوئے کا مقام ہے بعض اوقات ایک
ایک دن میں کروڑوں روپیہ بعض ہاتھوں سے نکل کر جوئے کے ذریعہ سے بعض دوسرے
ہاتھوں میں چلا جاتا ہے غرض اس قدر کثرت جوئے کی ہے کہ یہ کہنا نا درست نہ ہو گا کہ تمدن
جدید میں سے جوئے کو نکال کر اس قدر عظیم الشان خلا پیدا ہو جاتا ہے کہ اسے کسی اور چیز سے پر
نہیں کیا جا سکتا۔ بلا خوف انکار و رد کیا جا سکتا ہے کہ پہلے زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی لے لیا
جائے اس کی ایک سال کی قمار بازی اس زمانے کی ایک دن کی تماری بازی سے بھی ہزاروں
حصہ کم رہے گی۔ لائف انشورنس، فائر انشورنس تھفٹ انشورنس بیسیوں قسم کے ہیسے ہی
ہیں جن کے بغیر آج کل لوگوں کا کام نہیں چل سکتا اور جن کے نام سے بھی پہلے لوگ ناواقف
تھے۔
ایک تغیر اخلاقی حالت میں رسول کریم اللہ نے یہ بیان فرمایا تھا کہ اس وقت نفس زکیہ
مارا جائے گا ۔ لوگ اس کی مختلف تاویلیں کرتے ہیں مگر بات صاف ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں
کہ اس وقت پاک نفس انسان کا تلاش کرنا نا ممکن ہو جائے گا۔ اب اس امر کو دیکھ لیجئے مسیح
موعود کے اثر کو الگ کر کے کل دنیا پر نظر ڈال جائیں نفس زکیہ کہیں نہ ملے گا۔ یا تو مسلمانوں
میں ایک ایک وقت میں لاکھوں با خدا انسان ہوتے تھے یا اس ضرورت و مصیبت کے وقت ایک
اہل اللہ کا لمنا نا ممکن ہے۔ پیٹک بڑے بڑے سجادہ نشین اور علماء اور مشائخ اور متصوف موجود
ہیں جن کے ہزاروں لاکھوں مرید ہیں لیکن نفس زکیہ کوئی نہیں، ان میں سے ایک کا بھی خدا
تعالٰی سے تعلق نہیں۔ اپنی طرف سے ورد اور وظائف کرنے تو پاکیزگی کی علامت نہیں ہیں
پاکیزگی کی تو یہ علامت ہے کہ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی محبت کو جذب کر لیں اور اللہ تعالٰی ان کے
لئے اپنی محبت کا اظہار کرے اور اپنی غیرت کو ان کیلئے جوش میں لائے اور ان کی نیتوں اور
ارادوں کو پورا کرے اور اپنے کلام کے اسرار ان پر کھولے اور عرفان کا دریا ان کے سینے میں
بہادے اور وہ مصائب اسلام کے دور کرنے والے اور مسلمانوں کے بچے امراض دور کرنے

آج 10 میں سے 10 باقی