ایک تمدّنی تغیر

انوارالعلوم (جلد 7)

دعوة الامير
انوار العلوم جلدے
۴۰۷
ہتک خیال کرتے ہیں اور اس کی جگہ آداب اور تسلیم کہتے ہیں بلکہ ہندوؤں کی نقل میں بندگی تک
کہہ دیتے ہیں جس کے یہ معنے ہیں کہ میں آپ کے سامنے اپنی عبودیت کا اظہار کرتا ہوں اور یہ
الفاظ اس لفظ کی جگہ استعمال کرنے جس کے معنے سلامتی اور حفاظت کے ہیں در حقیقت ملاعنہ ہی
ہے۔ کیونکہ جب کوئی شخص شرک کے کلمات کہتا ہے یا خدا کیلئے جس فرمانبرداری کا اظہار
مخصوص ہے اس کا اظہار بندوں کیلئے کرتا ہے وہ خدا کی لعنت ایک دوسرے پر ڈالتا ہے ۔ لفظ
آداب جس کا مسلمانوں میں رواج زیادہ ہے اس کا در حقیقت یہی مطلب ہے کہ ہم بندگی اور
تسلیم کہتے ہیں اور یہ لفظ اس لئے اختیار کر لیا گیا ہے تا ایسے مشرکانہ الفاظ بار بار استعمال کرنے سے
دل میں جو ملامت پیدا ہوتی ہے اس کے اثر سے محفوظ ہو جائیں۔
نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں عزت رسول کریم ال نے یہ نہ ایک تمرینی تغییر بوجہ دین کے نہ ہوگی بلکہ بوجہ مل اور سیاسی اعمال وغیرہ کے ہوگی ۔
میں سے ا
ally
۱۶ ابن
مردویہ نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ آنحضرت اللہ نے فرمایا ہے کہ اشراط اشراط ساعت
ایک یہ بھی ہے کہ اس وقت صاحب مال کی تعظیم ہو گی ۔ ۔ یہ حالت بھی اب پیدا ہے وہ
قدیم دستور جو خاندانی وجاہت کو سب بواعث عزت پر مقدم کئے ہوئے تھا اب بالکل مٹ گیا ہے
اور عزت کا ایک ہی معیار ہے کہ انسان صاحب مال ہو ، پہلے مالدار اور دولتمند لوگ علماء کی
مجالس میں حاضر ہوتے تھے اور اب علماء اس امر میں فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہیں کسی امیر کی
دوستی کا فخر حاصل ہے یا یوں کہئے کہ اس کی ڈیوڑھی پر مجبتہ سائی کی عزت نصیب ہے۔
اسی طرح حذیفہ ابن الیمان سے روایت ہے کہ ایک زمانہ مسلمانوں پر آنے والا ہے کہ
ایک شخص کی تعریف کی جائے گی کہ مَا أَجْلَدَهُ وَاظْرَفَهُ وَاعْقَلَهُ وَمَا فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ
مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيْمَانِ (۱۱۸ یعنی کہا جائے گا کہ فلاں شخص کیا ہی بہادر ہے کیا ہی خوش طبع اور
نیک اخلاق ہے اور کیا ہی عقلمند ہے حالانکہ اس شخص کے دل میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان
نہ ہو گا۔ یہ حالت بھی اس وقت پیدا ہے کوئی شخص خواہ کیسا ہی بے دین ہو مسلمانوں کے حقوق کا
نام لے کر کھڑا ہو جائے جھٹ مسلمانوں کا لیڈر بن جائے گا کوئی نہیں پوچھے گا کہ یہ شخص اسلام
پر تو قائم نہیں اسلام کا لیڈر اسے اللہ تعالٰی نے کیونکر بنا دیا اتنا ہی کافی سمجھا جائے گا کہ یہ عمدہ
لیکچرار ہے یا خوب دانائی سے اپنے حریف کا مقابلہ کر سکتا ہے یا سیاسی ضرورت کے پورا کرنے
کیلئے اپنی جان دینے کو تیا ر ہے ۔

انوار العلوم جلدے
۰۸
دعوة الامير
ایک تغییر رسول کریم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت مومن ذلیل ہوں گے اور
لوگوں کے ڈر سے چھتے پھریں گے ۔ ۔ حضرت ابن عباس سے ابن مردویہ نے روایت کی
ہے آنحضرت ﷺ نے اشراط ساعت میں سے ایک علامت یہ بیان فرمائی ہے کہ مومن
لونڈی سے بھی زیادہ ذلیل سمجھا جائے گا۔ ۱۲۰۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ لونڈی سے بھی لوگ
رشتہ محبت قائم کر لیتے ہیں اور اس سے شادی کر لیتے ہیں لیکن مومن سے تعلق پیدا کرنا ان
دنوں کوئی پسند نہیں کرے گا۔ اسی طرح حضرت علی سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ ان دنوں
نیک چھپ چھپ کر پھریں گے ۔ ۱۲۱۔ یہ حالت بھی ایک عرصے سے پیدا ہے مومنوں سے تعلق کو
نا جائز سمجھا جاتا ہے۔ جو بھی سچا متبع قرآن مجید اور سنت رسول کریم اللہ کا ہو اس سے بدتر
انسان مسلمانوں میں کوئی نہیں سمجھا جاتا حتی کہ مسیح موعود کی آمد کے بعد تو یہ علامت ایسی ظاہر
ہو گئی ہے کہ فاحشہ عورتوں اور بے نمازوں اور خائنوں اور جھوٹ بولنے والوں اور اللہ اور
رسول کو بُرا کہنے والوں سے ملنا اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا تو جائز سمجھ جاتا ہے
لیکن جن لوگوں نے آسمانی آواز پر لبیک کہا ہے ان کو دھتکارا جاتا ہے اور ان سے دشمنی رکھی
جاتی ہے۔
ایک علامت اس زمانے کی رسول کریم ال نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت
مسلمانوں میں عربی کا چر چا کم ہو جائے گا۔ ۱۲۲۔ چنانچہ ابن ابن عباس سے مردویہ نے روایت کی
ہے کہ آپ نے اشراط ساعت میں سے ایک علامت یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت صفوف تو
بڑی لمبی ہوں گی لیکن زبانیں مختلف ہوں گی ۱۲۳۔ اور یہ نقشہ حج کے ایام میں خوب نظر آتا ہے
حج کی بڑی اغراض میں سے ایک غرض یہ بھی تھی کہ اس کے ذریعے سے اجتماع اسلامی قائم
رہے لیکن عربی زبان کو ترک کر دینے کے سبب وہاں لوگ جمع ہو کر بھی فریضہ حج ادا کرنے کے
سوا کوئی اجتماعی یا ملی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے اگر مسلمان عربی زبان کو زندہ رکھتے تو یہ زبان دنیا
کے چاروں گوشوں کے لوگوں کو ایک ایسی مضبوط رہتی میں باندھ دیتی جو کسی دشمن کے حملے سے
نہ ٹوٹتی۔
ایک حالت اس وقت کے تمدن کی رسول کریم اللہ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت
عورتیں باوجو د لباس کے ننگی ہوں گی ۱۲۴۔ یہ حالت بھی اس وقت دو طرح پیدا ہو رہی ہے ایک
تو اعلیٰ کپڑا اس قدرستا ہو گیا ہے کہ عام طور پر لوگ وہ کپڑا پہن سکتے ہیں جو پہلے امراء تک

انوار العلوم جلدے
دعوة الامير
محدود تھا اور کپڑے بھی ایسے باریک تیار ہونے لگ گئے ہیں کہ ان کا لباس پہننے سے ایک خیالی
زینت تو شاید پیدا ہو جاتی ہو گی مگر پر وہ یقینا نہیں ہوتا اور اکثر حصہ دنیا کا ان لباسوں کا شیدا ہو رہا
ہے اور اسے عورتوں کیلئے زینت خیال کر رہا ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اہل یورپ اور
امریکہ کی عورتوں کے لباس کا طریق ایسا ہے کہ ان کے بعض قابل ستر حصے ننگے رہتے ہیں مثلاً
عام طور پر اپنی چھاتیاں سنگی رکھتیں ہیں کہنیوں تک باہیں ننگی رکھتی ہیں پس باوجو د لباس کے وہ
ننگی ہوتی ہیں۔ غرض دو طرح اس علامت کا ظہور ہو رہا ہے مسلمانوں میں باریک کپڑے کے
استعمال سے اور مسیحیوں میں سینہ اور سر اور بازوؤں کے ننگے رکھنے سے۔
ایک علامت رسول کریم اللہ نے آخری زمانے کی جو مسیح موعود کے ظہور کا زمانہ ہے
یہ بیان فرمائی ہے کہ عورتیں اس وقت اونٹ کے کوہان کی طرح سر کے بالوں کو رکھیں گی ۱۲۵۔
چنانچہ یورپ کی عورتوں کا یہی طریق ہے وہ سر کو گوندھنا نا پسند کرتی ہیں اور بال پھلا کر اس
طرح رکھتیں ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا سر پر کچھ اور چیز رکھی ہے دوسری اقوام بھی ان
کے اقتدار سے متاثر ہو کر ان کی نقل کر رہی ہیں اور جس طرح لوگ ان کے باقی اقوال وافعال
کو وحی آسمانی سے زیادہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس امر میں بھی ان کی اتباع میں
تہذیب کی ترقی دیکھتے ہیں۔
ایک علامت اس زمانے کی حضرت ابن عباس نے رسول کریم اللہ سے یہ روایت کی
ہے کہ اس وقت عورت اپنے خاوند کے ساتھ مل کر تجارت کرے گی ۱۳۶۔ یہ علامت بھی ظاہر
ہو چکی ہے، بلکہ اس کا اس قدر زور ہے کہ عورتوں کے بغیر تجارت کامیاب ہی نہیں سمجھی جاتی
اور اس سے بھی زیادہ اب یہ حالت پیدا ہو رہی ہے کہ یورپ کے بعض شہروں میں دکانوں پر
بعض خوبصورت عورتیں صرف اس غرض سے رکھی جاتی ہیں کہ وہ گاہکوں سے مل کر ان کے
دل لبھانے کی کوشش کیا کریں تاکہ وہ ضرور سودا وہیں سے خریدیں اور خالی نہ لوٹ جاویں۔
ایک علامت اس زمانے کے تمدن کی رسول کریم ال نے یہ بیان فرمائی ہے کہ
اس وقت عورتیں اس قدر آزاد ہوں گی کہ وہ مردوں کا لباس پہنیں گی اور گھوڑوں پر سوار
ہوں گی ۱۲۷۔ بلکہ مردوں پر حکمران ہوں گی ۱۲۸ تمدن موجودہ میں یہ تغیر بھی پیدا ہو چکا ہے اور
امریکہ اور دیگر مسیحی ممالک میں اور ان کی دیکھا دیکھی دوسرے مذاہب کے پیروؤں میں بھی
عورتوں کی آزادی کا ایک غلط مفہوم لیا جانے لگا ہے کہ سن کر حیرت ہوتی ہے اور ان خیالات

آج 10 میں سے 10 باقی