جسمانی حالت
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۴۱۰
دعوة الامير
کے اثر سے موجودہ تمدن پچھلے تمدن سے بالکل بدل گیا ہے عورتیں کثرت سے مردوں کے ساتھ
مل کر گھوڑوں پر سوار ہو کر شکار اور گھوڑ دوڑوں میں شامل ہوتیں ہیں بلکہ سرکس میں تماشے
دکھاتیں ہیں اور مردوں کا لباس پہننے کا رواج بھی مسیحی ممالک میں کثرت سے ہے علی الخصوص
جنگ کے بعد سے تو لاکھوں عورتوں نے بالکل مردانہ لباس پہننا شروع کر دیا ہے۔ برجس اور
چھوٹا کوٹ بھی ان میں ایک فیشن کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
عورتوں کو جو حکومت مردوں پر حاصل ہو چکی ہے وہ بھی اپنی نوعیت میں نرالی ہے
در حقیقت اس امر میں یورپ کے تمدن اور اس کے اثر سے دیگر بلاد کے تمدن میں ایسا فرق آگیا
ہے کہ اس کے بد نتائج اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے دور نہ ہوئے تو ان کے دور ہونے کی اور
کوئی صورت نہیں یا تو ان کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ کوئی خطرناک فساد پھوٹے گا یا شادی کا رواج بالکل
بند ہو جائے گا اور نسل انسانی کی ترقی کو ایک نا قابل برداشت صدمہ پہنچے گا۔
ایک علامت رسول کریم اللہ نے اس وقت کے تمدن کی یہ بتائی ہے کہ اس وقت مرد
عورتوں کی طرح زینت کریں گے اور ان کی شکلیں اختیار کریں گے ۱۲۹۔ یہ تغیرات بھی پیدا ہو
چکے ہیں۔ دنیا کا اکثر حصہ داڑھیاں منڈوا کر عورتوں سے مشابہت اختیار کر رہا ہے۔ کسی وقت
داڑھی مرد کیلئے زینت سمجھی جاتی تھی اور مسلمانوں کیلئے تو باتباع رسول کریم ال اسلامی
شعار تھی وہ اب اکثر چہروں سے غائب نظر آتی ہے بلکہ ایسے لوگ بھی جن کو عالم اسلام میں بہت
کچھ دینی وقعت دی جاتی ہے اس کے مونڈ دینے ہی میں اپنے چہروں کی زینت پاتے ہیں۔
دوسرا تغیر اس پیشگوئی کے ماتحت تھیٹروں کی کثرت ہے کہ ان میں کثرت سے مرد عورتوں
کا اور عورتیں مردوں کا بھیس بدل کر تماشہ کرتے اور گاتے ناچتے ہیں اسی طرح یورپ و امریکہ
میں مرد جس قدر اپنے سر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور جس طرح ان کی زینت کی طرف توجہ
کرتے ہیں وہ اس زمانے کی عورتوں سے تو نہیں مگر پرانے زمانے کی عورتوں سے ضرور بڑھ کر
ہے۔
رسول کریم نے مسیح موعود کے زمانے کے لوگوں کی جسمانی اور صحت کی
جسمانی حالت حالت بھی بیان فرمادی ہے چنانچہ حضرت انس سے ترندی میں روایت ہے کہ
جب دجال ظاہر ہو گا اور مدینے کی طرف رخ کرے گا تو اس وقت طاعون بھی پڑے گی اور اللہ
تعالی طاعون اور دجال دونوں سے مدینے کو بچائے گا۔ ۱۳۰- یہ حالت بھی پیدا ہو چکی ہے پچیس
انوار العلوم جلدے
لدار
دعوة الامير
سال سے دنیا میں طاعون اس شدت سے حملہ آور ہے کہ الامان لاکھوں گھر ویران ہو گئے،
سینکڑوں قصبات اور دیہات اجڑ گئے ، لیکن اللہ تعالیٰ نے مقامات مقدسہ کو کسی بڑے حملے سے
بالکل بچائے رکھا ہے اور ظا ہے اور ظاہری سبب اس کا یہ بتا دیا ۔ کا یہ بتا دیا ہے کہ مختلف جہات میں قوارنطین
(QUARANTINE) قائم کئے جاچکے ہیں جن کے ذریعے سے اس کے زہر کو دور رکھا جاتا ہے ۔
طاعون کے متعلق رسول کریم ایل نے مختلف الفاظ میں خبر دی ہے۔ بعض جگہ اسے
دَابَّةُ الأَرْضِ کے الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔ ۱۳۱۔ کیونکہ یہ مرض ایک کیڑے سے پیدا ہوتا ہے جو
زمین سے انسان کے جسم میں داخل ہوتا ہے قرآن کریم میں بھی اس کا یہی نام ہے۔ یہ طاعون کوئی
معمولی وباء نہیں ہے بلکہ اس وباء نے دنیا کے اکثر حصوں میں اپنی ہلاکت کا جال بچھا دیا ہے اور
ہندوستان میں تو چھبیس سال سے اب تک ڈیرہ لگائے ہوئے ہے۔
ة
اس دانے کے خروج کی پیشگوئی میں صرف طاعون ہی کی خبر نہیں ہے بلکہ اس میں یہ بھی
اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت کئی ایسی بیماریاں پیدا ہو جائیں گی جن کا اثر خوردبینی کیڑوں
کے ذریعے سے پھلے گا اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس زمانے میں کئی ایسی بیماریاں پیدا ہو گئی ہیں جو
خورد بینی اجسام کے ذریعے پھیلتی ہیں اور جو اس سے پہلے یا تو تھی ہی نہیں یا اس شکل میں کبھی
نمودار نہ ہوئی تھیں ۔ اس قرآنی اور نبی کریم کی بتائی ہوئی پیشگوئی میں در حقیقت خوردبین کی
ایجاد اور اس کے اثر کا بھی اظہار کیا گیا ہے کیونکہ اس کے بغیر دنیا کو کیونکر معلوم ہو ہو سکتا تھا کہ
ان بیماریوں کا باعث ایک دَابَّة یعنی کیڑا ہے ۔ پہلے تو لوگ بلغم ، صفرا سودا اور دم پر ہی سب
بیماریوں کے بواعث کی زنجیر کو ختم کر دیتے تھے۔
مسیح موعود کے زمانے میں صحت عامہ کی حالت کے متعلق رسول کریم انے اور بھی
نشانات بیان فرمائے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ اس وقت مرگ مفاجات ظاہر ہو گی ۱۳۲
یعنی کثرت سے اس کی مثالیں پائی جائیں گی ورنہ ایک دو تو ہمیشہ ہوتی ہی رہتی ہیں۔ چنانچہ بر طبق
پیشگوئی اس زمانے میں مرگ مفاجات کی بھی مثالیں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ
تو شراب کی کثرت ہے اور دوسری علوم کی کثرت شراب سے دل اور دماغ ضعیف ہو جاتے
ہیں اور کثرت مطالعہ اور کثرت کار سے اعصاب کی طاقت کمزور ہو جاتی ہے اور یہ دونوں
چیزیں اس وقت اپنے زور پر ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ شراب خور قوموں میں مرگ مفاجات
اس کثرت سے ہے کہ الامان ہر سال ہزاروں آدمی آنا فانا دل کی بیماریوں سے کھڑے کھڑے یا