مالی حالت

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۴۱۳
دعوة الامير
وقت ایسے سامان نکل آئیں گے کہ لوگ پرانی سواریوں کو چھوڑ دیں گے اور نئی سواریوں پر
چڑھیں گے خشکی اور پانی پر نئی قسم کی سواریاں چلیں گی۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کیتر كن
الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۱۳۵۔ اس زمانے میں سواری کی اونٹنیاں ترک کر دی جائیں گی اور
لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کریں گے ۔ چنانچہ اس وقت یہی ہو رہا ہے اکثر ممالک میں ریل کی
سواری کی وجہ سے قدیم سواریاں بے کار ہوتی جاتی ہیں۔ پہلے خالی ریل تھی تو دوسری سڑکوں پر
سفر کرنے کیلئے پھر بھی لوگ اونٹ وغیرہ کے محتاج ہوتے تھے ، لیکن جب سے موٹر نکل آئی ہے اس
وقت سے تو اس قدر ضرورت بھی گھوڑوں وغیرہ کی نہیں رہی اور جوں جوں ان سواریوں کی
ترقی ہو گی پرانے سواری کے جانور متروک ہوتے چلے جائیں گے۔
رسول کریم ﷺ نے اس زمانے کے متعلق یہ خبر بھی دی تھی کہ اس وقت ریلیوں کے
علاوہ دخانی جہاز بھی نکل آئیں گے ۔ جیسا کہ آپ فرماتے ہیں۔ دجال کا گدھا پانی پر بھی چلے گا اور
جب وہ چلے گا تو اس کے آگے اور پیچھے بادل ہو گا ۱۳۶۔ اور اس سے مراد آپ کی ریل اور
و خانی جہاز ہی ہیں کیونکہ میں گدھا ہے جو خشکی اور پانی پر چلتا ہے اور اس سے کلیسیاء نے جس
قدر کام لیا ہے اور کسی قوم نے نہیں لیا۔ اس کے ذریعہ سے پادری انجیلیں بغل میں رہا کر دنیا
کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ گئے اور سارے جہان کو اپنے دجل کے جال میں
پھانس لیا ہے اور ریل اور جہاز کے کبھی آگے اور کبھی پیچھے دھوئیں کا بادل ہوتا ہے جو کبھی اس
کا ساتھ نہیں چھوڑتا اور ان دونوں سواریوں کی خوراک بھی پتھر ہے (یعنی پتھر کا کوئلہ) جو
خوراک کہ دجال کے گدھے کی حدیثوں میں بیان ہوئی ہے ۔ ان سواریوں نے تعلقات اقوام
کی نوعیت ہی بالکل بدل دی ہے۔
رسول کریم اللہ نے مسیح موعود کے زمانے کی مالی حالت کا بھی نقشہ کھینچ کر بتایا
مالی حالت ہے، حذیفہ ابن الیمان سے ابو نعیم نے حلیہ میں روایت کی ہے کہ رسول کریم
ا نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہے کہ اس وقت سونا زیادہ ہو
جائے گا اور چاندی لوگوں سے مطلوب ہو جائے گی ۱۳۷- یہ حالت بھی اب پیدا ہے سونے کی وہ
کثرت ہو گئی ہے کہ اس کا دسواں حصہ بھی پہلے نہ تھی۔ سینکڑوں سونے اور چاندی کی نئی وکانیں
نکل آئی ہیں اور پھر سونے اور چاندی کے نکالنے کے جدید ذریعے معلوم کئے گئے ہیں جن کی وجہ
سے دنیا میں سونے کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ اگر صرف انگلستان کا ہی سونا لیا جائے تو شاید

انوار العلوم جلدے
۴۱۴
دعوة الامير
پچھلے زمانے کے ساری دنیا کے سونے سے زیادہ نکلے، چنانچہ ایک نمایاں اثر اس کا یہ معلوم ہوتا
ہے کہ اس وقت تجارت نہایت ترقی کر گئی ہے اور سب تجارت سونے اور چاندی کے ساتھ ہوتی
ہے۔ پہلے زمانوں میں پیسوں اور کہ اور کوڑیوں پر خرید و فروخت کا مدار تھا۔ اب کوڑیوں کے تھا۔ اب کوڑیوں کو کوئی پوچھتا ہی
نہیں اور بعض ملکوں میں پیسوں کو بھی نہیں جانتا۔ جیسے انگلستان میں کہ وہاں سب سے چھوٹا مروج
سکہ آنے کا سکہ ہے اور امریکہ میں سب سے چھوٹا مروج سکہ دو پیسہ کا ہے اور اکثر کام ان ممالک
میں تو سونے کے سکوں سے ہی ہوتا ہے۔
الله
اس وقت کی مالی حالت رسول کریم ایل نے یہ بتائی ہے کہ سود بہت بڑھ جائے گا۔ چنانچہ
حضرت علی سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ قرب قیامت کی علامات میں سے ایک یہ ہے کہ
اس وقت سود خوری زیادہ ہو جائے گی ۱۳۸۔ اور یہ بات بھی پیدا ہو چکی ہے۔ اس وقت جس قدر
سود کو ترقی حاصل ہے اس کا لاکھواں بلکہ کروڑواں حصہ بھی پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی ۔ شازو
ناور کو مستثنیٰ کر کے سب تجارتیں سود پر چلتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اگر سود نہ لیں تو کام چل ہی
نہیں سکتا۔ بنکوں کی وہ کثرت ہے کہ ہزاروں کے شمار سے بھی بڑھ گئے ہیں۔ حکومتیں سو د لیتی
اور دیتی ہیں، تاجر سود لیتے لیتے اور دیتے ہیں؟ ہیں ، صناع سود لیتے اور دیتے ہیں۔ امراء سود لیتے اور
دیتے ہیں غرض ہر قوم کے لوگ سود پر کام چلا رہے ہیں اور یوں کہنا چاہئے کہ یہ وہ زمانہ ہے
جس میں ہر شخص نے عہد کر لیا ہے کہ وہ دوسرے کے روپیہ سے اپنا کام چلائے گا اور اپنا روپیہ
دوسرے کو کام چلانے کیلئے دے گا اگر ایک کروڑ کی تجارت ہو رہی ہو تو اس میں شاید چند ہزار
روپیہ سود کی زد سے باہر رہے گا باقی سب کا سب سود کے چکر میں آیا ہوا ہو گا مسلمان جنہیں کہا
جاتا تھا کہ اگر سود لینے سے تم باز نہیں آتے تو فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ ۳۹۔ اللہ تعالی سے
جنگ کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ ان کا بھی یہ حال ہے کہ اکثر تو سود کا نام منافع رکھ کر اسے استعمال کر
رہے اور بعض اپنی کمزوری کا اقرار کر کے اس کا لین دین کر رہے ہیں۔ علماء نے عجیب و غریب
توجیہیں کر کے بنکوں کے سود کے جواز کا فتوی دے دیا ہے اور یہ کہہ کر کہ کفار کے زیر حکومت
ممالک میں سود لینا جائز ہے کسی قسم کے سود میں بھی روک نہیں رہنے دی اور آخری شریعت
کے بعد ایک نئی شریعت کے بنانے کے مرتکب ہو گئے ہیں ان ۔ ب ان سب حالات سے معلوم ہوتا ہے
کہ سود کا حملہ اس زمانے میں ایسا سخت ہے کہ اس کا مقابلہ سوا ان کے جن کو خدا بچائے کوئی
نہیں کر سکتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی