ساسی حالت
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۴۱۵
دعوة الامير
آخری زمانے کی مالی حالت کی ایک خصوصیت رسول کریم اپ نے یہ بیان فرمائی ہے
کہ اس وقت مسیحی لوگ امیر ہوں گے اور دوسرے لوگ غریب ہوں گے چنانچہ ترندی نے
نواس بن سمعان کی روایت سے نقل کیا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے دجال لوگوں
سے کہے گا کہ مجھے مان لو جو لوگ اس کا انکار کریں گے ان کے گھر کا سب مال وجال کے ساتھ ہی
چلا جائے گا اور جو اس پر ایمان لائیں گے وہ خوب مالدار ہو جائیں گے وہ ان کیلئے آسمان سے
بر سوائے گا اور زمین سے اگلوائے گا ۔۱۴۔ چنانچہ یہی حال اب ہے ۔ مسیحی اقوام دن رات مال و
دولت میں ترقی کر رہی ہیں اور ان کی مخالف اقوام روز بروز غریب ہوتی جاتی ہیں اور برابر سو
سال سے یہی صورت پیدا ہو رہی ہے۔
رسول کریم اس نے مسیح موعود کے زمانے کی سیاسی حالت کا ایسا نقشہ کھینچا
سیاسی حالت ہے کہ اس کو پڑھ کر یہ ر یہ موجودہ زمانہ خود بخود سامنے آجاتا ہے مختلف سیاسی
تغیرات جو مسیح موعود کے زمانے میں پیدا ہونے ضروری ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں
ا۔ رسول کریم اسے حذیفہ ابن الیمان نے روایت کی ہے اور ابو نعیم
نے حلیہ میں اسے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک یہ
بھی ہے کہ اس وقت مسلمانوں پر اس قدر مصائب آئیں گی کہ وہ مثل یہود کے ہو جائیں
گے۔ ۱۳۱۔ جس سے آپکی یہ مراد ہے کہ مسلمانوں کی حکومتیں اور ان کا اقتدار جاتا رہے گا
ر یہود کی طرح دوسروں کے رحم پر ان کی زندگی کا انحصار ہو گا۔ ار ہو گا۔ یہ علامت بھی پوری ہو
چکی ہے۔ اسلامی حکومتیں مٹ گئی ہیں اور نہایت قلیل نشان ان کے باقی ہیں۔ یا تو دنیا پر
اسلامی جھنڈا ہی لہراتا نظر آتا تھا یا اب اس جھنڈے کو لہرانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملتی۔
مسلمان اپنی حکومتوں کے قائم رکھنے کیلئے بھی کسی نہ کسی مسیحی حکومت کی مدد کے محتاج
ہیں۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اور
ایک سیاسی تغیر زمانہ مسیح موعود کے وقت کا رسول کریم ال نے یہ بیان فرمایا ہے کہ
شام اور عراق اور مصر اس وقت کے بادشاہ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے اور عرب کے لوگوں کی
حالت پھر طوائف الملوکی کی ہو جائے گی۔ چنانچہ ابو ہریرہ سے مسلم میں روایت ہے کہ رسول
کریم اللہ نے فرمایا کہ عراق اپنے درہم اور غلے روک دے گا اور شام اپنے دینار اور غلے
کو روک دے گا اور مصر اپنے غلے کو روک دے گا اور تم پھر ویسے کے ویسے ہو جاؤ گے جیسے کہ
انوار العلوم جلدے
۴۱۶
دعوة الامير
پہلے تھے ۱۴۲ یعنی عرب میں طوائف الملو کی پیدا ہو جائے گی۔ یہ علامت بھی پوری ہو گئی ہے۔
عراق اور شام اور مصر سلطان کے قبضہ سے نکل گئے ہیں اور ترکی حکومت کو کسی قسم کا خراج
اور مدد نہیں دیتے اور عرب پھر طوائف الملوکی کی حالت میں ہو گیا ہے۔ گو حجاز میں ایک
حکومت قائم ہے مگر ابھی تک اس کی حالت بوجہ کثرت اعداء و قلت مال کے محفوظ نہیں ہے
اور اس کے علاوہ دیگر علاقہ جات عرب تو بالکل بے انتظام حالت میں ہیں اور وہاں کی حکومتیں
متمدن حکومتیں نہیں ہیں۔
الدلم
ایک سیاسی تغیر اس زمانے کا آپ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت یا جوج اور ماجوج کو
ایسی طاقت حاصل ہو گی کہ دوسری اقوام کو ان سے مقابلے کی بالکل مقدرت نہ ہو گی چنانچہ
نواس بن سمعان کی روایت مسلم اور ترندی میں ہے کہ مسیح موعود کے زمانے میں اللہ تعالٰی ان
کو وحی کرے گا کہ اِنّى قَدْ اخْرَجْتُ عِبَادً الَّى لَا يَدَانِ لِأَحَدٍ بِقِتَالِهِمْ فَحَرِّزْ عِبَادِي إِلَى
الطُّورِ وَيَبْعَثُ اللَّهُ يَأْجُوجَ وَمَا جُوجَ ۱۳۳- یہ علامت بھی پوری ہو ی ہو چکی ۔ چکی ہے یا جوج اور
ماجوج ظاہر ہو چکے ہیں اور ان سے مقابلہ کرنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے۔ یا جوج اور ماجوج
سے مراد روس اور انگریزوں کی حکومت اور ان کی اتحادی حکومتیں ہیں جیسا کہ بائیبل میں لکھا
ہے کہ ” اے جوج روس اور ٹو بالک کے بادشاہ اور ماجوج جو جزیروں میں امن سے حکومت
کرتے ہو ۔ ۱۴۴۔ یہ دونوں قومیں اپنے حلیفوں کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اور ان کا
عروج جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے نزول مسیح موعود کے بعد مقدر تھا۔ پس ان کا عروج اپنی
ذات میں بھی دلالت کر رہا ہے کہ مسیح موعود نازل ہو چکا ہے ۔
ایک تغیر اس زمانے کی سیاسی حالت میں رسول کریم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس
وقت مزدوروں کی طاقت بہت بڑھ جائے گی۔ جیسا کہ حذیفہ ابن لیمان کی روایت میں جو ابو
نعیم نے حلیہ میں نقل کی ہے مذکور ہے کہ اشراط ساعت میں سے رسول کریم اللہ نے ایک
یہ شرط بھی بیان کی ہے کہ اس وقت غریب برہنہ لو لوگ بادشاہ ہو جائیں گے ۱۴۵۔ اور برہنہ سے
مراد اس جگہ نسبیتی طور پر برہنہ ہے اور امراء کے مقابلہ میں غرباء اپنے لباس کی کمی کی وجہ سے
برہنہ ہی کہلاتے ہیں۔ یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے نیابتی حکومت کی ترقی کے ساتھ ساتھ
غرباء کی حکومت بڑھتی جاتی ہے اور وہ بادشاہ بن رہے ہیں مزدور جماعت کی طاقت کے آگے
بادشاہوں کے دل کانپ رہے ہیں اور کوئی جماعت خواہ کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو اپنے قیام کو
انوار العلوم جلدے
۴۱۷
دعوة الامير
ان سے صلح رکھے بغیر معرض خطر میں پاتی ہے اور بعض علاقوں میں تو انہیں کامل حکومت
حاصل ہے۔ جیسے روس میں اور سوئیٹزرلینڈ میں اور بعض حصص آسٹریلیا میں اور روز بروز یہ
جماعت طاقت پکڑتی جاتی ہے۔
مسیح موعود کے زمانے کی سیاسی حالت کی ایک خصوصیت رسول کریم ال نے یہ بیان
فرمائی ہے کہ اس وقت حکام کی کثرت ہوگی ۔ حذیفہ ابن الیمان" روایت کرتے ہیں کہ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس وقت شرط زیادہ
ہو جائیں گے ۱۳۶، اور شرط والی اور حاکم کے مددگاروں اور نائبوں کو کہتے ہیں یہ علامت بھی
اس وقت پوری ہو چکی ہے پہلے جو نظام حکومت ہوا کرتا تھا اس میں اس قدر مدد گاروں کی
حاکموں کو ضرورت نہیں پڑتی تھی ہر علاقے میں ایک دو حاکم کافی سمجھے جایا کرتے تھے لیکن اس
زمانے میں انتظام کا طریق اس طرح بدل گیا ہے اور حکومت کی ذمہ داری کی اس قدر شاخیں
نکل آئی ہیں کہ پہلے سے سینکڑوں گئے مددگار افسروں کیلئے رکھنے پڑتے ہیں پولیس اور صحت
عامہ اور رجسٹریشن اور تعمیر عامہ اور ڈاک خانہ اور ریل اور تار اور انہار اور نگرانی مخدرات
و مسکرات اور پڑتال و غیرھا محکمے اس قدر وسیع ہو گئے ہیں کہ پہلے اس قدر وسیع نہ تھے اس
لئے گورنمنٹ کو ہر حاکم کے ساتھ ایک وسیع عملہ رکھنا پڑتا ہے۔
ایک تغیر مسیح موعود کے زمانے کی سیاست میں رسول کریم اللہ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ
اس وقت حدود ترک کی جائیں گی ۔ ۱۴۷ حضرت علی سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ آخری
زمانے کی علامتوں میں سے ایک ترک حدود بھی ہے یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے اسلامی
حکومتوں میں اس وقت حدود ترک ہیں۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ - ترکوں کی حکومت میں عرب میں،
مصر میں ایران میں بلکہ خود جناب ہی کے بلاد میں زانی کو رجم کی اور چور کو قطع ید کی سزا نہیں
دی جاتی بلکہ بعض اسلامی حکومتیں تو بذریعہ معاہدات ان سزاؤں کے دینے سے باز رکھی گئی
ہیں۔ یہ علامت ایسی واضح ہے کہ اسلامی اقتدار کے زمانے میں اس امر کا کوئی خیال بھی نہیں کر
سکتا تھا کہ اسلامی احکام کو اس طرح کبھی پس پشت ڈالا جائے گا اور مسلمان حکومتیں اگر خواہش
بھی رکھیں گی تو حدود اسلامیہ کو جاری نہیں کر سکیں گی۔
علاوہ ان علامات کے بتانے کے جو انسان کے مذہبی اخلاقی، علمی، جسمانی، سیاسی، نسلی
تمدنی و غیر ها زندگی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں رسول کریم نے مسیح موعود کے زمانے کے