فلکی علامات

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۴۱۸
دعوة الامير
متعلق بعض ایسی علامات بھی بیان فرمائی ہیں جو تغیرات مکانی سے تعلق رکھتی ہیں ، مثلاً آپ نے
اس وقت کی زمینی اور آسمانی حالتوں کو بھی بیان فرمایا ہے جن میں سے بعض میں اس جگہ بیان
کرتا ہوں۔
رقم
زمین کی اندرونی حالت کے متعلق رسول کریم اللہ سے حذیفہ ابن الیمان زمینی تغیرات نے یہ روایت بیان فرمائی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے اشراط ساعت میں سے
الد
بہت سی علامات بیان فرما کر فرمایا کہ جب یہ علامات پوری ہو جائیں تو تم بعض بلاؤں کے منتظر رہو
جن میں سے ایک آپ نے خسف بیان فرمائی ۱۴۸۔ اور خسف جیسا کہ علم طبیعات ات سے ثابت ہے
زلزے کے سبب سے ہوتا ہے پس خسف سے مراد جناب سرور کائنات کی زلازل سے ہے اور یہ
زمین کے اندر کا تغیر بھی جس کے سبب سے کثرت سے زلزلے آویں پیدا ہو چکا ہے اور پچھلے ہیں
سال میں دنیا میں اس قدر زلزلے آتے ہیں کہ ان سے پہلے تین سو سال میں بھی اس قدر زلزلے
نہیں آئے تھے اور اس قدر موتیں ان سالوں میں زلزلوں کے ذریعے سے ہوئی ہیں کہ پچھلی کئی
صدیوں میں بھی اس قدر موتیں زلزلوں سے نہیں ہوئیں۔
علاوہ زمینی تغیرات کے رسول کریم اللہ نے مسیح موعود کے زمانے کے بعض فلکی علامات ملکی حالات بھی بیان فرمائے ہیں ۔ مثلا یہ کہ اس وقت سورج اور چاند کو رمضان
کے مہینے میں خاص تاریخوں میں گرہن لگے گا اور اس علامت پر اس قدر زور دیا گیا ہے کہ رسول
کریم نے فرمایا کہ جب سے زمین و آسمان پیدا ہوئے یہ دونوں علامتیں کسی اور نبی کی تصدیق کیلئے
ظاہر نہیں ہوئیں حدیث کے الفاظ یہ ہیں اِن لِمَهْدِينَا ايَنَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ يُنكَسِفُ الْقَمَرُ لاَ وَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ وَلَمْ
تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ (۱۳۹) یعنی محمد بن علی نے روایت کی ہے کہ ہمارے
مہدی کے دو نشان ہیں یہ نشان آسمان و زمین کی پیدائش کے وقت سے لے کر اب تک کبھی ظاہر
نہیں ہوئے ایک تو یہ کہ قمر (چاند) کو رمضان میں پہلی رات میں گرہن لگے گا اور دوسرا یہ کہ
سورج کو اسی رمضان کی درمیانی تاریخ میں گرہن لگے اور یہ دونوں باتیں آسمان و زمین کی
پیدائش کے وقت سے نہیں ہوئیں۔ یہ نشان اپنے اندر کئی خصوصیات رکھتا ہے ایک تو یہ کہ اس
میں بیان کیا گیا ہے کہ سوائے مہدی کے کسی مدعی کیلئے یہ نشان کبھی ظاہر نہیں ہوا۔ دوسرے یہ کہ
اس نشان پر کتب اہلسنت و شیعہ متفق ہیں کیونکہ دونوں کی کتب حدیث میں اس کا ذکر ہے پس اس

انوار العلوم جلدے
۴۱۹
دعوة الامير
میں شبہ تدلیس وغیرہ کا نہیں کیا جا سکتا، تیسری خصوصیت اس نشان میں یہ ہے کہ جو علامتیں اس
میں بتائی گئیں ہیں پہلی کتب میں بھی انہی علامتوں کے ساتھ مسیح کی آمد ثانی کی خبر دی گئی ہے چنانچہ
انجیل میں آتا ہے کہ مسیح علیہ السلام نے اپنی آمد کی نشانیوں میں سے ایک یہ علامت بھی بتائی ہے
کہ اس وقت سورج تاریک ہو جائے گا اور چاند اپنی روشنی نہ دے گا ۱۵۰۔ جس کا مطلب
دوسرے الفاظ میں یہ ہے کہ سورج اور چاند کو اس کے زمانے میں گرہن لگے گا۔
"
۱۵۱
گو میں ان پیشگوئیوں کو بیان کر رہا ہوں جن کا احادیث میں ذکر آتا ہے مگر میں اس جگہ
اس بات کا ذکر کرنا غیر محل نہیں سمجھتا کہ قرآن کریم میں قرب قیامت کی علامتوں میں سے ایک
علامت سورج اور چاند گرہن کی بیان کی گئی ہے۔ سورۃ القیامہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بشئلُ
أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيمَةِ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ (١٥، (منكر)
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہے ؟ ہم اس کی علامتیں بتاتے ہیں وہ تب ہوں گی جب آنکھیں
متحیر رہ جائیں گی ، یعنی ایسے حادثات ہوں گے کہ انسان کو حیرت میں ڈال دیں گے اور چاند کو
گرہن لگے گا اور پھر سورج اور چاند جمع کر دیئے جائیں گے یعنی اسی ماہ میں چاند گرہن کے بعد
سورج گرہن ہو گا چونکہ مسیح کی آمد بھی قیامت کے قریب زمانے میں بتائی گئی ہے اس لئے
قرآن کریم سے بھی مذکورہ بالا حدیث کے مضمون کی تائید ہوتی ہے۔
غرض جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے یہ پیشگوئی خاص اہمیت رکھتی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ ۱۳۱۱ھ
مطابق ۱۸۹۴ء میں یہ پیشگوئی بعینہ انہیں الفاظ میں پوری ہو گئی ہے جن الفاظ میں کہ احادیث
میں اسے بیان کیا گیا تھا یعنی اس سن کے رمضان میں چاند گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی یعنی
تیرھویں تاریخ کو چاند گرہن لگا اور سورج گرہن کی تاریخوں میں سے درمیانی یعنی اٹھائیسویں
تاریخ کو سورج کو گرہن لگا اور ایک ایسے آدمی کے زمانے میں لگا جو مہدویت کا دعویٰ کر رہا تھا۔
پس ہر ایک مسلمان کہلانے والے کیلئے دو راستوں میں سے ایک کا اختیار کرنا فرض ہو گیا یا
تو وہ اس کلام نبوی پر ایمان لاوے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ نشان کہ اس کے زمانے میں
چاند اور سورج کو گرہن لگنے کی پہلی اور درمیانی تاریخوں میں گرہن لگے گا سوائے مہدی کے
اور کسی کے لئے ظاہر نہیں کیا گیا اور جس کی تائید قرآن کریم اور پہلے انبیاء کی کتب سے بھی
ہوتی ہے اور اس شخص کو قبول کرے جس کے دعوائے مہدویت کے بعد اللہ تعالٰی نے یہ نشان
ظاہر کیا یا پھر خدا اور اس کے رسول کو چھوڑ دے کہ انہوں نے ایک ایسی علامت مہدی کی

انوار العلوم جلدے
۴۲۰
دعوة الامير
بتائی جو در حقیقت کوئی علامت ہی نہیں تھی اور جس سے کسی مدعی کے دعوی کی صداقت ثابت
کرنا خلاف عقل ہے۔
بعض لوگ یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ پیشگوئی میں چاند کو پہلی تاریخ اور سورج کو
درمیانی تاریخ میں گرہن لگنے کی خبر دی گئی ہے لیکن جس گرہن کا تم ذکر کرتے ہو وہ
تیرھویں اور اٹھائیسویں تاریخ کو ہوا ہے لیکن یہ اعتراض ایک ذرا سے تدبر سے نہایت
غلط اور الفاظ حدیث کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔ یہ لوگ اس امر کو نہیں دیکھتے کہ چاند اور
سورج کو خاص تاریخوں میں گرہن لگا کرتا ہے اور اس قاعدے میں فرق نہیں پڑ سکتا جب
تک کائنات عالم کو تہ و بالا نہ کر دیا جائے پس اگر وہ معنے درست ہیں جو یہ لوگ کرتے ہیں
تو یہ نشان قیامت کی علامت تو ہو سکتا ہے مگر قرب قیامت اور زمانہ مہدی کی علامت
نہیں ہو سکتا۔
علاوہ ازیں یہ لوگ پہلی اور درمیانی کے الفاظ کو تو دیکھتے ہیں لیکن قمر کے لفظ کو نہیں دیکھتے
پہلی تاریخ کا چاند عربی زبان میں حلال کہلاتا ہے، قمر تو چوتھی تاریخ سے اس کا نام ہوتا ہے۔
لغت میں لکھا ہے ۔ وَهُوَ ہے۔ وَهُوَ فَمَرَ بَعْدَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ وَأَمَّا قَبْلَ ذَالِكَ فَهُوَ
هلال ۱۵۲ یعنی چاند تین راتوں کے بعد قمر بنتا ہے اور مہینے کے آخر تک قمر رہتا ہے مگر پہلی
تین راتوں میں وہ حلال ہوتا ہے۔ پس با وجود حدیث میں قمر کا لفظ استعمال ہونے کے اور باوجود
اس قانون قدرت کے کہ چاند کو تیرہ چودہ پندرہ کو گرہن لگتا ہے نہ کہ پہلی تاریخ کو پہلی
تاریخ سے مہینے کی پہلی تاریخ مراد اور چاند گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ مراد نہ لینا
بالکل خلاف عقل و خلاف انصاف ہے اور اس کی غرض سوائے اس کے کچھ نہیں معلوم ہوتی
کہ اللہ اور اس کے رسول کا کلام جھوٹا ہو اور آسمان سے آنے والے پر لوگ ایمان نہ لے
آئیں۔
یہ وہ علامات ہیں جو رسول کریم اللہ نے مسیح موعود کے متعلق بیان فرمائی ہیں اور گو
ان میں سے بعض ایک ایک بھی مسیح موعود کے زمانے کی ہے اور اس کیلئے نشان ہے لیکن
در حقیقت رسول کریم ال کا ان علامات کے بیان کرنے سے مسیح موعود کے زمانے کے
حالات کو مجموعی طور پر لوگوں کے سامنے اس صورت میں لانا تھا کہ کسی کو شک و شبہ کی
گنجائش نہ رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ طاعون پہلے زمانوں میں بھی پڑتی رہی ہے، اس

انوار العلوم جلدے
۴۲۱
دعوة الامير
میں بھی کوئی شک نہیں کہ زلزلے پہلے بھی آتے رہے ہیں ، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ
جوئے کی زیادت پہلے بھی ہوتی رہی ہے، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اخلاق لوگوں کے
پہلے بھی بگڑتے رہے ہیں، مسیحیوں کو بھی ایک زمانے میں ایک معتد بہ حصہ عالم پر اقتدار
حاصل رہ چکا ہے مگر سوال یہ ہے کہ یہ سب بحالات جو مسیح موعود کے زمانے کے رسول کریم
ا نے بتائے ہیں کبھی کسی وقت دنیا میں جمع بھی ہوئے ہیں یا ان کا کسی اور زمانے میں جمع
ہونا ممکن بھی ہے؟ اس سوال کا ایک ہی جواب ہے اور وہ یہ ہے کہ نہیں ہرگز نہیں۔ اگر
ایک شخص کو جسے اس زمانے کی حالت معلوم نہ ہو پہلے اخبار رسول کریم ال سے واقف
کیا جائے پھر اسے دنیا کی تاریخ کی کتب دے دی جاویں کہ ان کو پڑھ کر بتاؤ کہ مسیح موعود
کے ظاہر ہونے کا کون سا زمانہ ہے تو آدم علیہ السلام کے زمانے سے شروع کر کے اس
زمانے کے شروع ہونے تک کسی ایک زمانے کو بھی مسیح موعود کا زمانہ قرار نہیں دے گا
لیکن جونہی وہ اس زمانے کے حالات کو پڑھے گا بے اختیار بول اٹھے گا کہ اگر محمد رسول اللہ
ا نے جو کچھ کہا تھا سچ ہے تو مسیح موعود کے ظاہر ہونے کا یہی زمانہ ہے کیونکہ وہ ایک
طرف دین سے بے توجہی کو دیکھے گا دوسری طرف علوم دنیاوی کی ترقی کو دیکھے گا، مسلمانوں
کی حکومت کو بعد اقتدار کے ضعیف پائے گا، مسیحیت کو تنزل کے بعد ترقی کی طرف قدم
مارتا ہوا دیکھے گا، مسیحیت کے ماننے والوں کو ساری دولت پر قابض مگر اس کے مخالفوں کو
غریب پائے گا، با وجود طب اور سائنس کی ترقی کے طاعون اور انفلوئنزا کی اجاڑ دینے والی
تباہی کا نقشہ اس کی آنکھوں کے سامنے آئے گا بیماریوں کو اس زمانے میں کیڑوں کی طرف
منسوب کئے جانے کا حال اسے معلوم ہو گا، رسوم اور بدعات میں لوگوں کو مبتلاء پائے گا ریل
اور دخانی جہازوں کی خبر پڑھے گا، بنکوں کی گرم بازاری کا نقشہ دیکھے گا، زلزلوں کی کثرت
معلوم کرے گا یاجوج اور ماجوج کی حکومت کا دور دورہ پائے گا، آسمان پر چاند اور س
گرہن اس کی آنکھوں کو کھولے گا زمین پر دولت کی کثرت، مزدوروں کی یہ ترقی اس کی
توجہ کو اپنی طرف پھیریں گی، غرض ایک ایک صفحہ اس زمانے کی تاریخ کا اور اس صدی
کے واقعات کا اس کو اس امر کی طرف توجہ دلائے گا کہ یہی زمانہ مسیح موعود کا ہے وہ ایک
ایک چیز پر نظر نہیں ڈالے گا بلکہ مجموعی طور پر سب نشانات پر غور کرے گا تو اس کے ہاتھ
کانپ جائیں گے اور اس کا دل دھڑکنے لگے گا اور وہ بے اختیار کتاب کو بند کر دے گا اور
سورج

انوار العلوم جلدے
۴۲۲
دعوة الامير
بول اٹھے گا کہ میرا کام ختم ہو گیا آگے پڑھنا فضول ہے مسیح موعود یا تو اسی زمانے میں جی
ہ میں اس جگہ ایک اعتراض کا ذکر کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں جسے مخالف اپنے زعم میں ایک
زبردست اعتراض سمجھتا ہے اور وہ یہ ہے کہ مسیح موعود کی آمد سے پہلے دجال کی آمد کی خبر دی گئی
ہے وہ چونکہ اب تک نہیں آیا۔ اس لئے مسیح موعود نہیں آسکتا۔
اگر دجال کی خبر ایک پیشگوئی نہ ہوتی تو یہ اعتراض کچھ حقیقت بھی رکھتا لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ
دجال کی آمد بطور پیشگوئی ہے اور پیشگوئیاں تعبیر طلب ہوتی ہیں اس اعتراض کی کچھ بھی حقیقت
باقی نہیں رہتی۔ ایک مسلمان قرآن کریم میں وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَجِدِينَ ١٥٣
پڑھتے ہوئے اور انى ارى فِي الْمَنَامِ انِي اذْبَحُكَ ۱۵۴ کی تلاوت کرتے ہوئے پھر ایک غیر
معمولی قسم کے دجال کی تلاش میں لگار ہے تو اس پر ضرور افسوس ہے۔
افسوس ہے کہ دجال کی پیشگوئی کو سمجھنے کیلئے دوسری احادیث اور سنت اللہ پر بالکل غور نہیں کیا گیا
جبکہ یہ بات احادیث سے ثابت ہے کہ مسیح موعود کی آمد سے پہلے دجال کا خروج ہو گا اور یہ بھی کہ
اس وقت مسیحیت کا بھی سخت زور ہو گا تو کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ دجال سے مراد مسیحیت ہی
ہے چونکہ ایک ہی وقت میں دجال اور مسیحیت کس طرح دنیا پر غالب آسکتے ہیں دونوں کا ایک ہی
وقت دنیا پر غلبہ بتاتا ہے کہ در حقیقت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔
ایک اور بات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دجال اور مسیحی فتنہ ایک ہی شئے ہے اور وہ یہ کہ رسول
کریم ا نے دجال کے فتنے سے بچنے کا علاج فواتح سورہ کہف پڑھنا بتایا ہے اور سورہ کہف کی
ابتدائی دس آیات میں مسیحیت کا رد ہے چنانچہ فرماتا ہے وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا 2
یعنی اللہ تعالٰی نے یہ کتاب اس لئے نازل کی ہے تاکہ اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈرایا جائے جو
کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ایک بیٹا بنا لیا۔ پس ثابت ہوا کہ دجال کا فتنہ اور مسیحی فتنہ ایک ہی شئے ہے
کیونکہ علاج بیماری کے مطابق ہوتا ہے اگر دجالی فتنہ مسیحی فتنے سے علیحدہ ہوتا تو ممکن نہ تھا کہ
رسول کریم ال جیسا حکیم انسان اس سے بچنے کے لئے ان آیات کا حکم دیتا جن میں دجال کا تو ذکر
تک نہیں ہاں مسیحیت کا رد بیان کیا گیا ہے آپ کا ان آیات کو دجال کے فتنے سے بچنے کیلئے ۔
کرنے کا ارشاد فرمانا بتاتا ہے کہ آپ کے نزدیک دجال سے مراد مسیحیت کی اشاعت کرنے والے
لوگ تھے۔
تلاوت
در حقیقت دجال کے پہنچاننے میں لوگوں کو سب سے بڑی ٹھو کر یہ لگی ہے کہ وہ اسے ایک آدمی

انوار العلوم جلدے
نازل ہوا ہے یا پھر وہ کبھی نازل نہ ہو گا۔
بقیہ حاشیہ صفحہ نمبر
۴۲۳
دعوة الامير
سمجھتے رہے ہیں حالانکہ وہ ایک آدمی نہیں ہے کتب لغت میں دجال کے معنے یہ لکھتے ہیں اَوْ مِنَ
الدَّجَّالِ بِالتَّشْدِيدِ لِلرِّفْقَةِ الْعَظِيمَةِ نُفَطِي الْأَرْضَ بِكَثْرَةِ أَهْلِهَا وَ قَبْلَ هِيَ الرِّفْقَةُ تَحْمِلُ
المُتَاعَ التِّجَارَة الدَّجَالُ ١٥٢ الرِّفْقَةُ لُ الرِّفْقَةُ الْعَظِيمَةُ الْعَظِيمَةُ ١٥٧ یعنی دجال ایک بڑی جماعت کو کہتے ہیں جو
زمین کو اپنی کثرت سے ڈھانک دے اور بعض لوگ اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ یہ ایسی جماعت کا نام ہے
جو اسباب تجارت دنیا میں لئے پھرے اور یہ تعریف مسیحیت کے منادوں پر پوری طرح چسپاں ہوتی ہے وہ
اپنی مذہبی کتب کی تجارت کے علاوہ اپنے مشن کی کامیابی کیلئے ہر قسم کے اسباب اور سامان جو لوگوں کی
دلچسپی کا موجب ہوں ساتھ رکھتے ہیں اور کئی قسم کی تجارتیں مشن کے کام کے ساتھ ساتھ کیا کرتے ہیں
اور اس طرح دجال کے معنے لکھے ہیں العموم العمر و ۱۵۸ یعنی ملمع ساز ساز اور مسیحی پادریوں۔ وں سے زیادہ
کون ملمع ساز ہو گا جو ایک انسان کو ایسی صورت میں لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ وہ لوگوں
کی نظروں میں خدا نظر آنے لگتا ہے باقی رہیں یہ باتیں کہ دجال کانا ہو گا اور اس کا ایک گدھا ہوگا
جو بڑا قد آور ہو گا اور اس کے آگے پیچھے دھوئیں کا بادل چلے گا سو یہ سب باتیں تعبیر طلب ہیں۔
دجال کے کانے ہونے سے مراد اس کی روحانی کمزوری ہے کیونکہ دائیں طرف ہمیشہ رویا میں دین
اور یمن پر دلالت کرتی ہے۔ پس دجال کے دائیں آنکھ سے کانے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ
روحانیت سے بالکل کو را ہو گا اور اس کے گدھے سے مراد یہ ریل ہے جو مسیحی ممالک میں ایجاد
ہوئی اس کی رفتار بھی گدھے کے مشابہ ہے اور یہ آگ اور پانی سے چلتی ہے اور اس کے
آگے اور پیچھے دھوئیں کے بادل ہوتے ہیں اور مسیحی پادری اس سے فائدہ اٹھا کر ساری دنیا میں
پھیل گئے ہیں۔
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ تو تاویلیں ہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت سے ثابت
ہے کہ دجال کے متعلق جو اخبار ہیں وہ تاویل طلب ہیں۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ ایک دن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابن صیاد کے دیکھنے کے لئے گئے جس کے متعلق عجیب خبریں مشہور
تھیں اس سے جو باتیں آپ نے کیں ان سے معلوم ہوا کہ اس کو کچھ کچھ شیطانی القاء ہوتے ہیں سے معلوم ہوا کہ اس کو کچھ کچھ
اس پر حضرت عمرؓ نے تلوار کھینچ لی اور قسم کھا کر کہا کہ یہی دجال ہے اور اسے قتل کرنا چاہا مگر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع کیا اور فرمایا کہ اگر یہ دجال نہیں تو اس کا مار نا درست نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی