آفتاب آمد دلیل آفتاب
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۴۲۴
دعوة الامير
تیسری دلیل
نفس ناطقه
آفتاب آمد دلیل آفتاب
اس بات کے ثابت کرنے کے بعد کہ زمانہ پکار پکار کر اس وقت ایک مصلح کو طلب کر رہا
ہے اور یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت کا مصلح ریہ صلی
مسیح موعود اور مہدی مسعود کے سوا اور کوئی نہیں اور یہ کہ چونکہ مسیح موعود ہونے کے مدعی
بقیه حاشیه صفحه
اور اگر یہ دجال ہے تو اس کا مارنا مسیح کیلئے مقدر ہے تو اسے مار نہیں سکتا
۶۲
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال کے متعلق جس قدر اخبار ہیں وہ تعبیر طلب ہیں کیونکہ
جب حضرت عمرؓ نے ابن صیاد کو دجال قرار دیا تو رسول کریم نے ان کو منع نہیں کیا حالانکہ
آپ نے خود و جال کی یہ علامتیں بتائی تھیں کہ اس کے ماتھے پر کافر لکھا ہوا ہو گا ۔ اور یہ کہ وہ کانا
ہو گا ۔ اور یہ کہ وہ مدینہ میں نہیں آسکے گا ۔ یہ تینوں باتیں ابن صیاد میں نہیں پائی جاتی تھیں وہ
کانا نہ تھا اس کے ماتھے پر کافر لکھا ہوا دہ سرے پر کافر لکھا ہوا دہ سرے مومنوں کو تو الگ رہا خود رسول کریم اللہ کو بھی
نظر نہیں آیا اور وہ مدینے میں موجود تھا اگر دجال کی نسبت جس قدر اخبار تھیں وہ اپنی ظاہری شکل
میں پوری ہونے والی تھیں تو کیوں رسول کریم اللہ نے ابن صیاد کے معاملے میں تردد ظاہر کیا اور
نہیں بتایا کہ تو نے سنا نہیں میں کہہ چکا ہوں کہ دجال کانا ہو گا اس کے ماتھے پر کافر لکھا ہو گا وہ مدینہ
میں داخل نہ ہو سکے گا کیا آپ کا حضرت عمر کے قول کو رد نہ کرنا بلکہ تردد کا اظہار کرنا بتاتا نہیں کہ
رسول کریم ال اس امر کو جائز سمجھتے تھے کہ دجال کے متعلق جو باتیں بتائی گئی ہیں وہ اصل الفاظ
میں پوری نہ ہوں بلکہ کسی اور رنگ میں پوری ہو جائیں اور اگر رسول کریم ال وجال کے
متعلق اخبار کو تعبیر طلب قرار دیتے تھے تو کسی اور کا کیا حق ہے کہ وہ واقعات سے منہ موڑ کر الفاظ کو
پکڑ کر بیٹھ جائے اور ان کے معنوں اور مطلب پر غور نہ کرے۔ منہ
انوار العلوم جلدے
۴۲۵
دعوة الامير
صرف بانی سلسلہ احمد یہ ہیں اس لئے ان کے دعوی کو رد کرنا گویا خدا تعالی کی سنت کا ابطال اور
رسول کریم کے اقوال کی ہتک ہے۔ اب میں جناب کے سامنے ان دلائل کو پیش کرتا ہوں
جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرزاغلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام اپنے دعوے میں راست باز تھے
اور خدا تعالی کی طرف سے مامور اور مرسل تھے اور ان دلائل میں سے سب سے پہلے میں نفس
ناطقہ کی دلیل بیان کرتا ہوں۔
میری مراد اس جگہ نفس ناطقہ سے وہ نہیں جو پہلی کتب میں لی جاتی ہے بلکہ نفس ناطقہ سے مراد وہ
نفس ہے جسے قرآن کریم نے اپنی صداقت کی آپ دلیل قرار دیا ہے۔
سورۃ یونس میں اللہ تعالی فرماتا ہے وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتِ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ
لِقَاءَ نَا أَنْتِ بِقُرْآنِ غَيْرِ هَذَا اوْبَدِّ لَهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّ لَهُ مِنْ تِلْقَائُ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا
مَا يُوحَى إِلَى إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ ۔ عَظِيمٍ قُلْ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلُوتُهُ
عَلَيْكُمْ وَلَا ادْرُكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ہے اور جب پڑھے جاتے ہیں
ان کے سامنے ہمارے کھلے کھلے احکام تو وہ لوگ جو قیامت کے منکر ہیں کہتے ہیں کہ یا تو اس کے سوا
کوئی اور قرآن لے آیا اس میں سے قابل اعتراض حصہ بدل دے تو کہہ دے کہ میرا کیا حق ہے
کہ میں اپنی طرف سے اس کلام کو بدل دوں میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر
نازل ہوتی ہے میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نا فرمانی کروں تو اس بڑے دن کے ہیبت ناک عذاب میں
مبتلاء ہو جاؤں گا تو کہہ دے کہ اگر اللہ تعالی چاہتا تو میں یہ کلام تمہارے سامنے پیش نہ کرتا بلکہ
اس کے متعلق تمہارے آگے اشارہ بھی نہ کرتا چنانچہ اس سے پہلے میں نے تمہارے اندر ایک
عمر گزاری ہے کیا تم اس پر نظر کرتے ہوئے اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ میرے جیسا انسان
جھوٹ نہیں بول سکتا بلکہ جو کچھ کہہ رہا ہے سچ کہہ رہا ہے۔
اس سے
یہ ایک دلیل ہے جو قرآن کریم نے رسول کریم ﷺ کی سچائی کی دی ہے اور یہ دلیل ہر
راستباز کے دعوی کی سچائی پر کھنے کیلئے ایک زبردست معیار رہے۔ سورج کی دلیل اس -
زبردست اور کچھ نہیں کہ خود سورج موجود ہے۔ اسی طرح صادق اور راستباز کی صداقت کے
دلائل میں سے ایک زبردست دلیل اس کا اپنا نفس ہے جو پکار پکار کر کہتا ہے، مخالفوں اور
موافقوں کو مخاطب کرکے کہتا ہے نا واقفوں اور واقفوں سے کہتا ہے اجنبیوں اور رازداروں
سے کہتا ہے کہ مجھے دیکھو اور مجھے جھوٹا کہنے سے پہلے سوچ لو کہ کیا تم مجھے جھوٹا کہہ سکتے ہو ؟ کیا
انوار العلوم جلدے
۴۲۶
دعوة الامير
مجھے جھوٹا کہہ کر تمہارے ہاتھ سے وہ تمام ذرائع نہیں نکل جائیں گے جن کے ساتھ تم کسی چیز کی
حقیقت معلوم کیا کرتے ہو ؟ اور کیا مفتری قرار دے کر تم پر وہ سب دروازے بند نہیں ہو جائیں
گے جن میں سے گزر کر تم شاہد مقصود کو پایا کرتے ہو ۔ دنیا کی ہر چیز تسلسل چاہتی ہے اور ہر شئے
مدارج رکھتی ہے نہ نیکی درمیانی مدارج کو ترک کر کے اپنے کمال تک پہنچ سکتی ہے اور نہ بدی
در میانی منازل کو چھوڑ کر اپنی انتہاء کو پاسکتی ہے پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ مغرب کی طرف
دوڑنے والا اچانک اپنے آپ کو مشرق کے دور کنارے پر دیکھے ؟ اور جنوب کی طرف جانے والا
افق شمال میں اپنے آپ کو کھڑا پائے؟ میں نے اپنی سب زندگی تم میں گزاری ہے۔ میں چھوٹا تھا
اور تمہارے ہاتھوں میں بڑا ہوا میں جوان تھا اور تمہارے ہاتھوں میں ادھیڑ ہوا میری خلوت و
جلوت کے واقف بھی تم میں موجود ہیں ، میرا کوئی کام تم سے پوشیدہ نہیں اور کوئی قول تم سے مخفی
نہیں پھر کوئی تم میں سے ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہو یا ظلم کیا ہو یا فریب کیا ہو یا
و ھو کا دیا ہو یا کسی کا حق مارا ہو یا اپنی بڑائی چاہی ہو یا حکومت حاصل کرنے کی کوشش کی ہو، ہر
میدان میں تم نے مجھے آزمایا اور ہر حالت میں تم نے مجھے پر کھا مگر ہمیشہ میرے قدم کو جادہ اعتدال
پر دیکھا اور ہر کھوٹ سے مجھے پاک پایا حتی کہ دوست اور دشمن سے میں نے امین و صادق کا خطاب
پایا پھر یہ کیا بات ہے کہ کل شام تک تو میں امین تھا، صادق تھا، راستباز تھا، جھوٹ سے کوسوں دور
تھا راستی پر فدا تھا بلکہ را اتھا بلکہ راستی مجھ پر فخر کرتی تھی ، ہر بات اور ہر معاملہ میں تم مجھ پر اعتبار کرتے تھے
اور میرے ہر قول کو تم قبول کرتے تھے مگر آج ایک دن میں ایسا تغیر ہو گیا کہ میں بدتر سے بد تر اور
گندے سے گندا ہو گیا یا تو گیا یا تو کبھی آدمیوں پر جھوٹ جھوٹ نہ باندھا تھا یا اب ار ھا تھا یا اب اللہ پر جھوٹ باندھنے لگا اس
قدر تغیر اور اس قدر تبدیلی کی کیا قانون قدرت میں کہیں بھی مثال ملتی ہے ؟ ایک دو دن کی بات
ہوتی تو تم کہہ دیتے کہ تکلف سے ایسا بن گیا سال دو سال کا معاملہ ہو تا تو تم کہتے ہمیں دھوکا دینے کو
اس نے یہ طریق اختیار کر رکھا تھا مگر ساری کی ساری عمر تم میں گزار چکا ہوں ، بچپن کو تم نے دیکھ
لیا جوانی کو تم نے مشاہدہ کیا کہولت کا زمانہ تمہاری نظروں کے سامنے گزرا اس قدر تکلف اور
اس قدر بناوٹ کس طرح ممکن تھی۔ بچپن کے زمانے میں جب اپنے بھلے برے کی بھی خبر نہیں
ہوتی میں نے بناوٹ کس طرح کی جوانی جو دیوانی کہلاتی ہے ، ہے اس میں میں نے فریب سے اپنی
حالت کو کس طرح چھپایا، آخر کچھ تو سوچو کہ یہ قریب کب ہوا اور کس نے کیا اور اگر غور و فکر کر
کے میری زندگی کو بے عیب اور بے لوث ہی نہ پاؤ بلکہ تم اسے نیکی کا مجسمہ اور صداقت کی تمثال
انوار العلوم جلدے
۴۲۷
دعوة الامير
دیکھو تو پھر سورج کو دیکھتے ہوئے رات کا اعلان نہ کرو اور نور کی موجودگی میں ظلمت کے شاکی نہ
بنو ، تم کو میرے نفس کے سوا اور کس دلیل کی ضرورت ہے؟ اور میرے پچھلے چال چلن کو چھوٹ
کر اور کسی حجت کی حاجت ہے ؟ میرا نفس خود مجھ پر گواہ ہے اور میری زندگی مجھ پر شاہد ہے اگر تم
میں سے ہر شخص اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھے تو اس کا دل اور اس کا دماغ بھی اس امر کی
شہادت دے گا کہ صداقت اس میں قائم ہے اور یہ صداقت سے قائم ہے، راستی کو اس پر فخر ہے
اور اس کو راستی پر فخر ہے، یہ اپنی سچائی ثابت کرنے کیلئے دوسری چیزوں کا محتاج نہیں اس کی مثال
آفتاب آمد دلیل آفتاب کی سی ہے۔
۱۶۴
یہی وہ زبردست دلیل ہے جس نے ابو بکر کے دل میں گھر کر لیا اور یہی وہ طاقتور دلیل ہے
جو ہمیشہ صداقت پسند لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی چلی جائے گی جب آنحضرت ا نے
دعوی کیا تھا اس وقت حضرت ابو بکر اپنے ایک دوست کے گھر پر تشریف رکھتے تھے وہیں آپ
کی ایک آزاد لونڈی نے اطلاع دی کہ آ۔ آپ کے دوست کی بیوی کہتی ہے کہ اس ہے کہ اس کا خاوند اس
قسم کا نبی ہو گیا ہے جس قسم کا نبی موسیٰ کو بیان کرتے ہیں۔ آپ اسی وقت اٹھ کر رسول کریم
ا کے گھر پر تشریف لے گئے اور آپ سے دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا میں خدا کا رسول
ہوں۔ حضرت ابو بکر نے اس بات کو سنتے ہی آپ کے دعوی کو تسلیم کر لیا : کر لیا چنانچہ رسول کریم
بھی آپ کے ایمان کے متعلق فرماتے ہیں مَا دَعَوْتُ أَحَدًا إِلَى الْإِسْلَامِ إِلَّا كَانَتْ
عِنْدَهُ كَبُوَةٌ وَنَظُرُ وَ تَرَدُّدُ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ أَبِي بَكْرِ مَا عَكَمَ عَنْهُ حِيْنَ ذَكَرْتُ لَهُ ١٢٣۔ یعنی
میں نے کسی کو اسلام کی طرف نہیں بلایا مگر اس کی طرف سے کچھ روک اور فکر اور تردد ظاہر
ا لیکن ابو بکر کے سامنے جب اسلام پیش کیا تو وہ بالکل متردد نہیں ہوا بلکہ اس نے خود اسلام
کو قبول کر لیا ۔ یہ کیا چیز تھی جس نے حضرت ابوبکر کو بغیر کسی نشان کے دیکھے رسول کریم " پر
ایمان لانے کیلئے مجبور کر دیا ۔ یہ رسول کریم کا نفس ناطقہ تھا جو اپنی سچائی کا آپ شاہد ہے ۔
حضرت خدیجہ حضرت علی اور حضرت زید بن حارث بھی اسی دلیل کو دیکھ کر ایمان
لائے بلکہ حضرت خدیجہ نے تو نہایت وضاحت سے اس دلیل کو اپنے ایمان کی وجہ کے طور پر
بیان بھی کیا ہے جب رسول کریم ال کو غار حرا میں فرشتہ نظر آیا اور آپ نے آکر حضرت
خدیجہ" سے کل واقعہ بیان کر کے فرمایا کہ لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِی کہ میں اپنی جان کے
متعلق ڈرتا ہوں تو اس وقت حضرت خدیجہ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا نے جواب میں کہا۔ كَلَّا وَاللهِ
ہوا
انوار العلوم جلدے
۴۲۸
دعوة الامير
۱۶۵
مَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَ تَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَ تَقْرِى
الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ ١١٥، ہرگز نہیں ، ہرگز نہیں۔ خدا کی قسم اللہ تجھ کو کبھی
رسوا نہیں کرے گا تو تو رشتہ داروں سے نیک سلوک کرتا ہے اور بیکس کا بوجھ اٹھاتا ہے اور وہ
اخلاق فاضلہ جو اس زمانے میں بالکل مفقود تھے تجھ میں پائے جاتے ہیں اور تو مہمان کی مہمان
داری کرتا ہے اور لوگوں کی جائزہ مصائب میں ان کی مدد کرتا ہے۔
غرض نبی کی صداقت کی پہلی اندرونی دلیل اس کا نفس ہوتا ہے جو بزبان حال اس کی سچائی
پر گواہ ہوتا ہے اور اس کی گواہی ایسی زبردست ہوتی ہے کہ اس کی موجودگی میں کسی اور معجزہ
یا آیت کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی اور یہ دلیل حضرت مرزا غلام احمد صاحب کی سچائی ثابت
کرنے کیلئے بھی اللہ تعالی نے اتاری ہے ۔ آپ قادیان کے رہنے والے تھے جس میں ہندوستان
کے تینوں مذاہب کے پیرو یعنی ہندو، سکھ اور مسلمان بستے ہیں گویا آپ کی زندگی کے نگر ان تین
قوموں کے آدمی تھے۔ آپ کے خاندانی تعلقات ان لوگوں سے ایسے نہ تھے کہ ان کو آپ سے
کچھ ہمدردی ہو کیونکہ آپ کی ابتدائی عمر کے ایام میں انگریزوں نے اس ملک پر قبضہ کر لیا تھا
اور ان کی آمد کے ساتھ ہی قادیان کے باشندوں نے جو آپ کے آباء واجداد کی رعایا میں سے
تھے اس انقلاب حکومت سے فائدہ اٹھا کر اپنی آزادی کیلئے جد وجہد شروع کر دی اور آپ کے
والد کے ساتھ تمام قصبے کے باشندوں کے تنازعات اور مقدمات شروع ہو گئے تھے ۔
یہ بھی نہیں کہ آپ ان مقدمات سے علیحدہ تھے باوجود آپ کی خلوت پسندی کے آپ کے
والد صاحب نے حکما کچھ عرصہ تک کیلئے آپ کو ان مقدمات کی پیروی کیلئے مقرر کر دیا تھا جس کی
وجہ سے بظاہر آپ ہی لوگوں کے مد مقابل بنتے تھے ۔
سکھوں کو خاص طور پر آپ کے خاندان سے عداوت تھی کیونکہ کچھ عرصہ کے لئے آپ
کے خاندان کو اس علاقے سے نکال کر وہی یہاں حاکم بن گئے تھے پس اس خاندان کی ترقی ان پر
شاق گزرتی تھی اور ایک قسم کی رقابت ان کے دلوں میں تھی۔
آپ کو ابتدائی عمر سے اسلام کی خدمت کا شوق تھا اور آپ مسیحی ، ہندو اور سکھ مذاہب
کے خلاف تقریرا اور تحریر امباحثات جاری رکھتے تھے جس کی وجہ سے ان مذاہب کے پیروؤں
کو طبعاً آپ سے پر خاش تھی۔
مگر باوجود اس کے کہ سب اہل مذاہب سے آپ کے تعلقات تھے اور سب سے مذہبی
انوار العلوم جلدے
۴۲۹
دعوة الامير
دلچسپی کی وجہ سے مخالفت تھی ہر شخص خواہ ہندو ہو، خواہ سکھ ، خواہ مسیحی، خواہ مسلمان اس بات
کا مُقتر ہے کہ آپ کی زندگی دع پ کی سے۔ زندگی دعوے سے پہلے نہایت بے عیب اور پاک تھی اور اعلیٰ درجہ کے
اخلاق فاضلہ آپ کو حاصل تھے سچائی کو آپ کبھی نہ چھوڑتے تھے اور لوگوں کا اعتبار اور یقین
آپ پر اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ آپ کے خاندان کے دشمن بعض دفعہ ان حقوق کے تصفیے کے
لئے جن کے متعلق ان کو آپ کے خاندان سے اختلاف ہوتا اس امر پر زور دیتے تھے کہ آپ کو
منصف مقرر کر دیا جائے جو فیصلہ آپ دیں وہ ان کو منظور ہو گا۔ غرض آپ کے حالات سے
واقف لوگ ہر امر میں آپ پر اعتبار کرتے تھے اور آپ کو راستی اور صداقت کا ایک مجسمہ
یقین کرتے تھے۔ مسیحی ، ہندو سکھ گوند ہی اختلاف آپ سے رکھتے تھے مگر اس امر کا اقرار کرتے
تھے کہ آر آپ کی زندگی مقدس زندگی ہے ۔
لوگوں کی جو رائے آپ کی نسبت تھی اس کا ایک نمونہ میں ایک شخص کے قلم سے نکلا ہوا
پیش کرتا ہوں جو بعد کو آپ کا سخت مخالف ہو گیا اور آپ کے دعوے پر اس نے سب سے پہلے
آپ کی تکفیر کا فتوی دیا ۔ یہ صاحب کوئی معمولی شخص نہیں بلکہ اہل حدیث کے لیڈر اور
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ہیں ۔ صاحب بٹالوی ہیں۔ جنہوں نے آپ کی ایک کتاب براہین احمدیہ پر ریویو ریویو کرتے
ہوئے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں آپ کی نسبت یوں گواہی دی ہے
سردار
مؤلف براہین احمدیہ کے حالات و خیالات سے جس قدر ہم واقف ہیں ہمارے
معاصرین سے ایسے واقف کم نکلیں گے۔ مولف صاحب ہمارے ہم وطن ہیں بلکہ
اوائل عمر کے (جب ہم قطبی و شرح ملا پڑھتے تھے ہمارے ہم مکتب۔ اس زمانے سے
آج تک ہم میں ان میں خط و کتابت و ملاقات و مراسلت برابر جاری ہے اس لئے ہمارا
یہ کہنا کہ ہم ان کے حالات سے بہت واقف ہیں مبالغہ قرار نہ دیئے جانے کے لائق
ہے۔ ۲ ۔
یہ بیان تو ان کا اس امر کے متعلق ہے کہ ان کی شہادت یونہی نہیں بلکہ لمبے تجربہ اور صحت
کا نتیجہ ہے اور ان کی شہادت یہ ہے
ہماری رائے میں یہ کتاب ( حضرت صاحب کی کتاب ” براہین احمدیہ " ۔ مئولف) اس
زمانے میں اور موجودہ حالات کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام
میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں لَعَلَّ اللَّهُ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا اور
انوار العلوم جلدے
۴۳۰
دعوة الامير
اس کا مولف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم
نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم دیکھی جاتی ہے ہمارے ان الفاظ کو کوئی
ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بتا دے جس میں جملہ فرقہ ہائے
مخالفین اسلام خصوصاً فرقہ آریہ و برہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ کیا گیا ہو اور
دو چار ایسے اشخاص انصار اسلام کی نشان دہی کرے جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی و
جانی و قلمی و لسانی کے علاوہ حالی نصرت کا بھی بیڑہ اٹھالیا ہو اور مخالفین اسلام الفین اسلام اور منکرین
الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعوی کیا ہو کہ جس کو وجود الہام کا شک
ہو وہ ہمارے پاس آکر اس کا تجربہ و مشاہدہ کرے اور اس تجربہ اور مشاہدہ کا غیرا قوام کو
مزہ بھی چکھا دیا ہو ۔ ۱۶۷۔
یہ رائے آپ کے چال چلن اور خدمت اسلام کی نسبت اس شخص کی ہے جس نے آپ
کے دعوائے مسیحیت پر ان اہل مکہ کی طرح جن کی زبانیں رسول کریم ان کو امین و صادق
کہتے ہوئے خشک ہوتی تھیں نہ صرف آپ کے دعوے کا انکار کیا بلکہ اپنی باقی عمر آپ کی تکفیر
اور تکذیب اور مخالفت میں بسر کر دی مگر دعوے کے بعد کی مخالفت کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔
قرآن کریم بتاتا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص با وجود بتیس دانتوں میں آئی ہوئی زبان کی
طرح مخالفوں اور دشمنوں کے نرغہ میں رہنے کے ہر دوست و دشمن سے اپنی صداقت کا اقرار
کروالے اور پھر وہ ایک ہی دن میں اللہ تعالی پر جھوٹ باندھنے لگے ۔ اللہ تعالی ظالم نہیں کہ
ایسے شخص کو جو اپنی بے عیب زندگی کا دشمن سے بھی اقرار کروالیتا ہے یہ بدلہ دے کر ایک ہی
دن میں اَشَرُ النَّاس بنا دے اور اور یا تو بڑے سے بڑا لالچ اور سے بڑا لالچ اور مہیب سے صہیب خطرہ اسے
صداقت سے پھیر نہیں سکتا تھا اور یا پھر اللہ تعالٰی اس کے دل کو ایسا مسح کر دے کہ وہ اچانک
اس پر جھوٹ باندھنا شروع کر دے ۔
جس طرح رسول کریم اللہ نے اپنے مخالفوں کو چیلنج پر چیلنج دیا کہ وہ آپ کی پہلی زندگی
پر حرف گیری کریں یا بتائیں کہ وہ آپ کو اعلیٰ درجہ کے اخلاق کا حامل نہیں سمجھتے تھے مگر کوئی یا
شخص آپ کے مقابلے پر نہ آیا اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے بتاتا ہے کہ کبھی کوئی مخالف تیری سوانح پر کوئی داغ نہیں لگا سکے گا ۱۹۸۔ اور پھر
اس دعوے کے مطابق متواتر مخالفوں کو چیلنج دیا کہ وہ آپ کے مقدس چال چلن کے خلاف کوئی