غلبہ اسلام برادیان باطلہ
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۴۳۱
دعوة الامير
بات پیش کریں یا ثابت کریں کہ وہ آپ کے چال چلن کو بچپن سے بڑھاپے تک ایک اعلیٰ اور
قابل تقلید نمونہ اور بے عیب نہیں سمجھتے تھے مگر باوجو د بار بار مخالفوں کے اکسانے کے کوئی
شخص آپ کے خلاف نہیں بول سکا اور اب تک بھی وہ لوگ زندہ ہیں جو آپ کی جوانی کے
حالات کے شاہد ہیں مگر با وجود سخت مخالفت کے وہ اس امر کی گواہی کو نہ چھپا سکتے تھے اور نہ چھپا
سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چال چلن حیرت انگیز طور پر اعلیٰ تھا اور بقول بہت
سے ہندوؤں اور سکھوں اور مسلمانوں کے آپ کے بچپن اور جوانی کی زندگی اللہ والوں کی
زندگی تھی۔
پس جس طرح رسول کریم اس کا نفس ناطقہ آپ کی صداقت کا ایک زبردست ثبوت
تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں مخالفوں کے سامنے بطور حجت کے پیش کیا ہے اسی طرح
مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی زندگی آپ کی صداقت کا ثبوت ہے جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
آپ کا اپنا نفس ہی آپ کی سچائی کا شاہد ہے۔
چوتھی دلیل
غلبه اسلام بر ادیان باطله
چوتھی دلیل یا یوں کہنا چاہئے کہ چوتھی قسم کے دلائل آپ کی صداقت کے ثبوت میں یہ
ہیں کہ آپ کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے اس عظیم الشان پیشگوئی کو پورا کیا ہے جسے قرآن کریم میں
مسیح موعود کا خاص کام قرار دیا گیا ہے یعنی آپ کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کو دیگر ادیان پر
غالب کر کے دکھایا قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ
دينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ ۔ خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور
دین حق دے کر بھیجا ہے تاکہ اللہ تعالی اس دین کو باقی تمام ادیان پر غالب کر کے دکھائے اور
رسول کریم اللہ کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بات زمانہ مسیح موعود میں ہو گی کیونکہ فتنہ
دجال کے توڑنے اور یا جوج ماجوج کی ہلاکت اور مسیحیت کے مٹانے کا کام آپ نے مسیح کے ہی
انوار العلوم جلدے
۴۳۲
دعوة الامير
سپرد بیان فرمایا ہے اور یہ فتنے تمام فتنوں سے بڑے بتائے گئے ہیں اور یہ بھی خبر دی گئی ہے کہ
دجال یعنی مسیحیت کے حامی اس وقت سب ادیان پر غالب آجائیں گے پس ان پر غالب ہونے
سے صاف ظاہر ہے کہ دیگر ادیان پر بھی اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے گا۔
پس معلوم ہوا کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّم سے مراد مسیح موعود کا ہی زمانہ ہے اور یہ
استنباط ایسا ہے کہ قریباً تمام مسلمانوں کو اس سے اتفاق ہے ۔ چنانچہ تفسیر جامع البیان کی جلد ۲۸
میں اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ وَذَلِكَ عِنْدَ نُزُولِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۔ یہ علیہ
دین عیسی بن مریم کے زمانے میں ہوگا اور قرائن عقلیہ بھی اس کی تائید کرتے ہیں کیونکہ
تمام ادیان کا ظہور جیسا کہ اس زمانے میں ہوا ہے اس سے پہلے نہیں ملتا۔ آپس میں میل جول
کے زیادہ ہو جانے کی وجہ سے اور پریس کی ایجاد کے سبب سے کتب کی اشاعت میں سہولت
پیدا ہو جانے کے سبب سے تمام ادیان کے پیروؤں میں ایک جوش پیدا ہو گیا ہے اور اس قدر
مذاہب کی کثرت نظر آتی ہے کہ اس سے پہلے اس قدر کثرت نظر نہیں آتی۔ رسول کریم
کے زمانے میں تو صرف چار دین ہی اسلام کے مقابلے میں آئے تھے۔ یعنی مشرکین مکہ کا
دین اور نصاری کا دین اور یہود اور مجوس کا دین ۔ پس اُس زمانے میں اس پیشگوئی کے ظہور کا
ابھی وقت نہیں آیا تھا، اس کا وقت اب آیا ہے کیونکہ اس وقت تمام ادیان ظاہر ہو گئے ہیں اور
نو ایجاد سواریوں اور تار اور پریس وغیرہ کی ایجاد سے مذاہب کا مقابلہ بہت شدت سے شروع
ہو گیا ہے ۔
غرض قرآن کریم اور احادیث اور عقل صحیح سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کا غلبہ ادیان
باطلہ پر ظاہری طور پر مسیح موعود کے زمانے میں ہی مقدر ہے اور مسیح موعود کا اصل کام یہی ہے
اس کام کو اس کے سوا کوئی اور نہیں کر سکتا اور جو شخص اس کام کو بجالائے اس کے مسیح موعود
ہونے میں کچھ شک نہیں اور واقعات سے ثابت ہے کہ یہ کام اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا غلام
احمد صاحب کے ہاتھوں سے پورا کر دیا ہے پس آپ ہی مسیح موعود ہیں۔
حضرت مرزاغلام احمد صاحب کے دعوئی سے پہلے اسلام کی حالت ایسی نازک ہو چکی تھی
کہ خود مسلمانوں میں سے سمجھدار اور زمانے سے آگاہ لوگ یہ پیشگوئیاں کرنے لگے تھے کہ
چند دنوں میں اسلام بالکل مٹ جائے گا اور حالات اس امر کی طرف اشارہ بھی کر رہے تھے
کیونکہ مسیحیت اس سُرعت کے ساتھ اسلام کو کھاتی چلی جا رہی تھی کہ ایک صدی تک اسلام
انوار العلوم جلدے
۴۳۳
دعوة الامير
کے بالکل مٹ جانے کا خطرہ تھا مسلمان مسیحیوں کے مقابلے میں اس قدر زک پر زک اٹھا رہے
تھے کہ نو مسلم اقوام تو الگ رہیں رسول کریم ان کی اولاد یعنی سادات میں سے ہزاروں
اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہو گئے تھے اور نہ صرف عیسائی ہو گئے تھے بلکہ اسلام اور بانی اسلام کے
خلاف سخت گند الٹریچر شائع کر رہے تھے اور منبروں پر چڑھ کر آنحضرت اللہ کی ذات مقدس
پر ایسے دلآزار اتمام لگائے جاتے تھے کہ ایک مسلمان کا کلیجہ ان کو سن کر چھلنی ہو جاتا تھا۔
مسلمانوں کی کمزوری اس قدر بڑھ گئی تھی کہ وہ مردہ قوم ہنود کی جس کو تبلیغ کے میدان میں کبھی
بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور جو ہمیشہ اپنے گھر کی حفاظت ہی کی کوشش اور وہ بھی ناکام
کوشش کرتی رہی ہے اسے بھی جرات پیدا ہو گئی اور اس میں سے بھی ایک فرقہ آریوں کا کھڑا
ہو گیا جس نے اپنا مقصد مسلمانوں کو ہندو بنانا قرار دیا اور اس کیلئے عملی طور پر جدوجہد بھی
شروع کر دی۔ یہ نظارہ بالکل ایسا ہی تھا جیسے ایک بے خطا نشانچی کی نعش پر گدھ جمع ہو جاتے ہیں،
یا تو وہ اس کے زور بازو سے ڈر کر اس کے قریب بھی نہ پھٹکا کرتے تھے ، یا اس کی بوٹیاں نوچ
نوچ کر کھانے لگتے ہیں اور اس کی ہڈیوں پر بیٹھ کر اس کا گوشت کھاتے ہیں۔ بعض مسلمان
مصنف تک جو اسلام کی تائید کیلئے کھڑے ہوتے تھے بجائے اس کی تعلیم کی خوبی ثابت کرنے
کے اس امر کا اقرار کرنے لگ گئے تھے کہ اسلام کے احکام زمانہ جاہلیت کے مناسب حال تھے
اس لئے موجودہ زمانے کی روشنی کے مطابق ان پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے ۔
اس اندرونی مایوسی اور بیرونی حملے کے وقت حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰة
والسلام نے اسلام کی حفاظت کا کام شروع کیا اور سب سے پہلا حملہ ہی ایسا زبردست کیا کہ
دشمنوں کے ہوش و حواس گم ہو گئے ۔ آپ نے ایک کتاب ” براہین احمدیہ " لکھی جس میں
اسلام کی صداقت کے دلائل کو بوضاحت بیان فرمایا اور دشمنان اسلام کو چیلنج دیا کہ اگر وہ اپنے
مذاہب سے پانچواں حصہ دلائل بھی نکال دیں گے تو آپ ان کو دس ہزار روپیہ دیں گے ۔ المال
با وجود ناخنوں تک زور لگانے کے کوئی دشمن اس کتاب کا جواب نہ دے سکا اور ہندوستان کے
ایک گوشے سے دوسرے گوشے تک شو تک شور پڑ گیا کہ یہ کتاب اپنی آپ ہی نظیر ہے دشمن حیران رہ
گئے کہ یا تو اسلام دفاع کی بھی طاقت نہ رکھتا تھا یا اس مرد میدان کے بیچ میں آکودنے کے سبب
سے اس کی تلوار ادیان باطلہ کے سرپر اس زور سے پڑنے لگی ہے کہ ان کو اپنی جانوں کے
لالے پڑ گئے ہیں۔