مسیحی مذاہب پروار
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۴۳۴
دعوة الامير
اس وقت تک آپ نے مسیحیت کا دعویٰ نہیں کیا تھا اور نہ لوگوں میں آپ کی مخالفت ور نہ لوگوں میں آپ کی مخالفت کا
جوش پیدا ہوا تھا اور وہ تعصب سے خالی تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہزاروں مسلمانوں نے علی الاعلان
کہنا شروع کر دیا کہ یہی شخص اس زمانے کا مجد د ہے بلکہ لدھیانے کے ایک بزرگ نے جو اپنے
زمانے کے اولیاء میں سے شمار ہوتے تھے یہاں تک لکھ دیا کہ
ہم مریضوں کی ہے تمہیں پہ نظر تم مسیحا بنو خدا کیلئے را
اس کتاب کے بعد آپ نے اسلام کی حفاظت اور اس کی تائید میں اس قدر کوشش کی کہ
آخر دشمنان اسلام کو تسلیم کرنا پڑا کہ اسلام مردہ نہیں بلکہ زندہ مذہب ہے اور ان کو فکر پڑ گئی
کہ ہمارے مذہب اسلام کے مقابلہ میں کیونکر ٹھہریں گے۔ اور اس وقت اس مذہب کی جو سب
سے زیادہ اپنی کامیابی پر اترا رہا تھا اور اسلام کو اپنا شکار سمجھ رہا تھا یہ حالت ہے کہ اس کے مبلغ
حضرت اقدس کے خدام سے اس طرح بھاگتے ہیں جس طرح گدھے شیروں سے بھاگتے ہیں
اور کسی میں یہ طاقت نہیں کہ وہ احمدی کے مقابلے پر کھڑا ہو جائے ۔ آج آپ کے ذریعے سے
اسلام سب مذاہب پر غالب ہو چکا ہے کیونکہ دلائل کی تلوار ایسی کاری تلوار ہے کہ گو اس کی
ضرب دیر بعد اپنا اثر دکھاتی ہے مگر اسکا اثر نہ مٹنے والا ہوتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ مسیحیت کو ابھی اسی طرح دنیا کو گھیرے ہوئے ہے جس طرح
پہلے تھی اور دیگر ادیان بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح پہلے تھے مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ
ان کی موت کی گھنٹی بج چکی ہے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ رسم و رواج کے اثر کے
سبب سے ابھی لوگ اسلام میں اس کثرت سے داخل نہیں ہوتے جس کثرت سے داخل ہونے
پر ان کی موت ظاہر بینوں کو نظر آسکتی ہے مگر آثار ظاہر ہو چکے ہیں۔
عظمند آدمی پیج سے اندازہ لگاتا ہے۔ حضرت اقدس نے ان پر ایسا وار کیا کہ اس کی زد سے
وہ جانبر نہیں ہو سکتے اور جلد یا بدیر ایک مردہ ڈھیر کی طرح اسلام کے قدموں پر گریں گے وہ وار
جو آپ نے غیر مذاہب پر کئے اور جن کا نتیجہ ان کی یقینی موت ہے یہ ہیں۔
مسیحی مذہب پر تو آپ کا یہ وار ہے کہ اس کی تمام کامیابی اس یقین پر تھی
سیحی مذہب پر وار که حضرت مسیح صلیب پر مرکر لوگوں کیلئے کفارہ ہو گئے اور پھر زندہ ہو
کر آسمان پر خدا کے داہنے ہاتھ پر جا بیٹھے ایک طرف ان کی موت جسے لوگوں کیلئے ظاہر کیا جاتا تھا
لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت کی لہر چلا دیتی تھی اور دوسری طرف ان کی زندگی اور آسمان پر
انوار العلوم جلدے
۴۳۵
دعوة الامير
خدا تعالٰی کے داہنے ہاتھ پر جا بیٹھنا ان کی عظمت اور خدائی کا اقرار کروا لیتا تھا۔ آپ نے ان
دونوں باتوں کو انجیل ہی سے غلط ثابت کر کے دکھایا اور تاریخ سے ثابت کر دیا کہ مسیح کا صلیب پر
مرنا نا ممکن تھا کیونکہ صلیب پر لوگ تین تین دن تک زندہ رہتے تھے اور مسیح کو صرف بقول
اناجیل تین چار گھنٹے صلیب پر رکھا گیا بلکہ انجیل میں ہے کہ جب ان کو صلیب سے اتارا گیا تو ان
کے جسم میں میں نیزہ چھونے سے جسم سے زندہ خون نکلا ۱۷۳۔ اور مردے کے جسم سے سے زندہ خون
نہیں نکلا کرتا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ ثابت کیا کہ حضرت مسیح نے پیشگوئی کی تھی جو اب تک
اناجیل میں موجود ہے کہ آپ زندہ صلیب سے اتر آئیں گے ۔ آپ نے فرمایا تھا اس زمانے کے
لوگوں کو یونس نبی کا سا معجزہ دکھایا جائے گا جس طرح وہ تین دن رات مچھلی کے پیٹ میں رہا اسی
طرح ابن آدم تین دن رات قبر میں رہے گا۔ ۱۷۴۔ اور یہ بات متفقہ طور تسلیم کی جاتی ہے کہ
یونس نبی زندہ ہی مچھلی کے پیٹ میں داخل ہوا اور زندہ ہی اس سے باہر آیا ۔ پس اسی طرح مسیح
علیہ السلام بھی زندہ ہی قبر میں اتارے گئے اور زندہ ہی اس میں سے نکالے گئے۔ چونکہ تمام
دلائل کی بنیاد انا جیل پر ہی تھی اس حربہ کا جواب مسیحی کچھ نہ دے سکتے تھے اور نہ اب دے سکتے
ہیں۔ پس کفارہ اور مسیح کے دوسروں کی خاطر صلیب پر مارے جانے کا عقیدہ جو مسیحیت کی طرف
لوگوں کو کھینچ کر لا رہا تھا بالکل باطل ہو گیا اور اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔
دوسری ٹانگ مسیحیت کے بت کی حضرت مسیح کے زندہ آسمان پر جانے اور خدا کے داہنے
ہاتھ بیٹھ جانے کی تھی۔ یہ ٹانگ بھی آپ نے انجیلی دلائل سے ہی توڑ دی سے ہی توڑ دی کیونکہ آپ نے انجیل
سے ہی ثابت کر دکھایا کہ مسیح علیہ السلام صلیب کے واقعہ کے بعد آسمان پر نہیں گئے بلکہ
ایران، افغانستان اور ہندوستان کی طرف چلے گئے جیسا کہ لکھا ہے کہ مسیح علیہ السلام نے کہا کہ
میں بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کو اکٹھا کرنے آیا ہوں میری اور بھی بھیڑیں ہیں جو اس بھیڑ
خانے کی نہیں مجھے ان کا بھی لانا ضرور ہے ۱۷۵ اور تواریخ سے ثابت ہے ہے کہ کہ بابل کے بادشہ بادشاه
بخت نصر نے بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں میں سے دس کو قید کر کے افغانستان کی طرف جلا وطن
کر دیا تھا ۔ ۱۷۲، پس حضرت مسیح کے اس قول کے مطابق ان کا افغانستان اور کشمیر کی طرف آنا
ضروری تھا، تا کہ وہ ان گمشدہ بھیڑوں کو خدا کا کلام پہنچا دیں اگر وہ ادھر نہ آتے تو اپنے اقرار
کے مطابق ان کی بعثت لغو اور عبث ہو جاتی ۔
آپ نے انجیلی شہادت کے علاوہ تاریخی اور جغرافیائی شہادت سے بھی اس دعوی کو پایہ