دشمنوں کی ہلاکت
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۲۸۸
دعوة الامير
رہا ہے اللہ کی طرف سے کہہ رہا ہے اس معیار پر پر کھا نہیں جاسکتا۔ شیخیہ فرقہ اسی قسم کا
عقیدہ رکھتا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ دنیا میں ہر وقت ایسے لوگ موجود رہتے ہیں جو مہدی کی رضا
کی ترجمانی کرتے ہیں اور مہدی کی مرضی خدا کی مرضی ہے۔ پس ان کی زبان پر جو کچھ جاری ہو یا
جو کچھ ان کے دل میں آئے وہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ علی محمد باب اور بہاء اللہ بانی فرقہ
بہائیہ اسی فرقہ میں سے تھے ۔ ایسے لوگ چونکہ عقید تا اس بات کو مانتے ہیں کہ وہ جو کچھ کہہ
رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے کہہ رہے ہیں اس لئے وہ بھی منقول نہیں کہلا سکتے اور
اس سزا کے مستحق نہیں جس سزا کے جان بوجھ کر جھوٹ باندھنے والے لوگ مستحق ہیں۔
اسی طرح اس شخص کی عارضی ترقی بھی اس کی صداقت کی دلیل نہیں جس کی ذاتی
وجاہت لوگوں کو اس کے ماننے پر مجبور کر دے یا کوئی جماعت جس کی پشت پر ہو یا جو عوام
الناس کے خیالات کی ترجمانی کر رہا ہو ۔ یا علوم جدیدہ کے میلان کی طرف لوگوں کو لا رہا ہو یا
ایک یا دوسری وجہ سے لوگ اس کی مخالفت سے باز رہیں۔
ساتویں دلیل
دشمنوں کی ہلاکت
ساتویں دلیل آپ کے دعوے کی صداقت کی کہ وہ بھی بے شمار دلائل کا مجموعہ ہے یہ ہے
کہ آپ کے دشمنوں کو اللہ تعالیٰ نے بلا استثناء اور بلا انسانی ہاتھ کی مدد کے ہلاک کیا۔ ہم دیکھتے
ہیں کہ ہمارے پیاروں کو جو تکلیف دے ہم اس کا مقابلہ کرتے ہیں اور اس کو سزا دیتے ہیں اور
جو ہمارے کاموں میں روک بنے اس کو اپنے راستے سے ہٹا دیتے ہیں پس اگر اللہ تعالیٰ کی طرف کا
سے مامور آتے ہیں تو عقل چاہتی ہے کہ ان کیلئے اللہ تعالٰی اپنی غیرت بھی دکھائے اور جوان
کے راستے میں روک ہوں ان کو ان کے راستے سے دور کر دے اور جو ان کی ذلت چاہیں ان کو
ذلیل کر دے اور جو ان کی ناکامی کی کوشش کریں ان کو ناکامی کا بھی منہ دکھائے اگر وہ ایسانہ
انوار العلوم جلدے
۴۸۹
دعوة الامير
کرے تو اس کا تعلق اور اس کی محبت بے ثبوت رہے اور ماموروں کے دعوے مشتبہ ہو جائیں
کیونکہ دنیا کے بادشاہ اور حاکم جن کی طاقتیں محدود ہوتی ہیں وہ بھی اپنے دوستوں اور اپنے
کارکنوں کے راستے میں روک بنے والوں کو سزا دیتے ہیں اور ان سے عداوت رکھنے والوں
سے مؤاخذہ کرتے ہیں۔
"
قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہماری عقل کا مطالبہ بالکل درست ہے اور اللہ
تعالی تصدیق فرماتا ہے کہ اس کی طرف سے آنے والوں کے دشمنوں اور معاندوں کی ضرور
گرفت ہونی چاہیے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ
كَذَّبَ بِايْته إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ یعنی اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ تعالٰی پر جان
بوجھ کر جھوٹ باندھے یا اللہ تعالی کی طرف سے آنے والے کی باتوں کو جھٹلا دے۔ بات یہ ہے
کہ ظالم کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ اس آیت میں بتایا ہے کہ جس طرح اللہ تعالی پر افتراء کرنے
والا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اسی طرح اللہ تعالی کی طرف سے آنے والے کی باتوں کو جھٹلانے
والا بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔
۲۲۱
اسی طرح فرماتا ہے ۔ وَلَقَدِ اسْتَهْزِئَ بِرُسُلِ مِنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالذَّيْنَ سَخِرُوا مِنْهُمْ
مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِهُ وَنَ قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
اور تجھ سے پہلے جو رسول گزرے ہیں ان کے ساتھ بھی نہیں اور ٹھٹھا کیا گیا مگر آخر یہ ہوا کہ وہ
لوگ جو ان میں خاص جو ان میں خاص طور پر ٹھٹھا کرنے والے تھے ان کو ان چیزوں نے گھیر لیا جن سے وہ ہنسی
کرتے تھے تو کہہ دے کہ جاؤ زمین میں خوب پھرو اور دیکھو کہ خدا کے نبیوں کو جھٹلانے والوں کا
انجام کیا ہوا ہے۔ اس مضمون کی آیات اس کثرت سے قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں کہ زیادہ
زور اس پر دینے کی ضرورت نہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی سنت ہے کہ اس کے
ماموروں اور مرسلوں کا مقابلہ کرنے والے ہلاک کئے جاتے ہیں اور دوسروں کیلئے موجب
عبرت ہوتے ہیں۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اسی مضمون کا الہام ہوا تھا کہ رانی
مُهِينَ مَنْ أَرَادَاهَا نتک ۲۲۲۔ میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری اہانت کا ارادہ بھی کرے گا اور
اس سنت مستمرہ اور اس وعدہ شمرہ اور اس وعدہ خاص کے مطابق حضرت اقدس علیہ الصلون ت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دشمنوں
کے ساتھ وہ سلوک ہوا ہے کہ دیکھنے والے دنگ اور سننے والے حیران ہیں ۔
انوار العلوم جلدے
۴۹۰
دعوة الامير
میں ایک بڑے مولوی صاحب کا ذکر کر چکا ہوں جو فرقہ اہلحدیث کے لیڈر تھے اور جو
حضرت اقدس علیہ الصلوة وال ۃ والسلام کے بچپن کے واقف تھے اور جنہوں نے آپ کی تصنیف
اہین احمدیہ کی اشاعت پر ایک زبردست ریویو لکھا تھا اور اس میں آر میں آپ کی خدمات کو بے نظیر
قرار دیا تھا۔ جب آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا تو یہ مولوی صاحب بگڑ گئے اور سخت
ناراض ہوئے اور انہوں نے یہ ، یہ خیال کیا کہ شاید کتاب براہین احمدیہ : پر جو میں جو میں نے ریویو لکھا تھا
اس پر ان کے دل میں عجب پیدا ہو گیا ہے اور یہ بھی اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ گئے ہیں اور اس
خیال سے انہوں نے یہاں تک لکھ دیا کہ یہ میرے ریویو پر نازاں ہے میں نے ہی اس کو بڑھایا
ہے اور میں ہی اس کو اب گرادوں گا۔
یہ عزم کر کے یہ مولوی صاحب اپنے گھر سے نکلے اور ہندوستان کے ایک سرے سے
دوسرے سرے تک کا دورہ کیا اور بیسیوں علماء سے کفر کا فتویٰ لیا اور یہاں تک ان فتوؤں میں
لکھوالیا کہ یہ شخص ہی کافر نہیں بلکہ اس کے مرید بھی کافر ہیں بلکہ جو شخص ان سے کلام کرے
وہ بھی کافر ہے اور جو شخص ان کو کافر نہ سمجھے وہ بھی کافر ہے ۔ اس فتوے کو تمام ہندوستان میں
چھپوا کر شائع کیا اور خیال کر لیا کہ اس زبردست حملے سے میں نے ان کو ذلیل کر دیا مگر اس
بیچارے کو کیا معلوم تھا کہ آسمان پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے پکار پکار کہہ رہے تھے کہ وَلَقَدِ
اسْتَهْزِئَ بِرُسُلِ مِنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ اورای
طرح اس کے قدوسی پکار پکار کر کہہ رہے تھے کہ رانی مُهِينٌ مَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ میں اس کی
ہتک کروں گا جو تیری ہتک کا ارادہ کرے گا۔
1
اے بادشاہ! ابھی بہت عرصہ اس فتوے کو شائع ہوئے نہیں گزرا تھا کہ ان مولوی
صاحب کی عزت لوگوں کے دلوں سے اللہ تعالی نے مثانی شروع کی۔ اس فتوے کی اشاعت
سے پہلے ان کو یہ عزت حاصل تھی کہ لاہور دارالخلافہ پنجاب جیسے شہر میں جو آزاد طبع
لوگوں کا شہر ہے بازاروں میں سے جب وہ گزرتے تھے تو جہاں تک نظر جاتی تھی لوگ ان
کے ادب اور احترام کی وجہ سے کھڑے ہو جاتے اور ہندو وغیرہ غیر مذاہب کے لوگ بھی
مسلمانوں کا ادب دیکھ کر ان کا ادب کرتے تھے اور جس جگہ جاتے لوگ ان کو آنکھوں پر
بٹھاتے اور حکام اعلیٰ جیسے گورنر و گورنر جنرل ان سے عزت سے ملتے تھے مگر اس فتوے
کے شائع کرنے کے بعد بغیر کسی ظاہری سامان کے پیدا ہونے کے ان کی عزت کم ہونی
انوار العلوم جلدے
۴۹۱
دعوة الامير
شروع ہوئی اور آخر یہاں تک نوبت پہنچی کہ خود اس فرقے کے لوگوں نے بھی ان کو
چھوڑ دیا جس کے وہ لیڈر کہلاتے تھے اور میں نے ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ
اسٹیشن پر اکیلے اپنا اسباب جو وہ بھی تھوڑا نہ تھا اپنی بغل اور پیٹھ پر اٹھائے ہوئے اور
اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے چلے جا رہے ہیں اور چاروں طرف سے دھکے مل رہے ہیں
کوئی پوچھتا نہیں۔ لوگوں میں بے اعتباری اس قدر بڑھ گئی کہ بازار والوں نے سودا تک
دینا بند کر دیا۔ دوسرے لوگوں کی معرفت سودا منگواتے اور گھر والوں نے قطع تعلق کر لیا
بعض لڑکوں نے اور بیویوں نے ملنا جلنا چھوڑ دیا' ایک لڑکا اسلام سے مرتد ہو گیا غرض
تمام قسم کی عزتوں سے ہاتھ دھو کر اور عبرت کا نمونہ دکھا کر اس دنیا سے رخصت ہوئے
اور اپنی زندگی کے آخری ایام کی ایک ایک گھڑی سے اس آیت کی صداقت کا ثبوت
دیتے چلے گئے کہ قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
آپ کے دشمنوں کی ہلاکت کی دوسری مثال کے طور پر میں چراغ دین ساکن جموں کو پیش
کرتا ہوں یہ شخص پہلے حضرت اقدس کے ماننے والوں میں سے تھا مگر بعد کو اس نے دعوی کیا
کہ وہ خود دنیا کی اصلاح کیلئے مبعوث ہوا ہے اور آپ کے خلاف اس نے کئی رسائل اور
مضامین شائع کئے اور آخر جب اس سے بھی تسلی نہ ہوئی تو آپ کے خلاف دعا کی اور اس دعا کو
لکھ کر شائع کرنے کا ارادہ کیا اس دعا کا یہ مضمون تھا کہ
اے خدا ! تیرا دین اس شخص (یعنی حضرت اقدس) کی وجہ سے فتنے میں ہے اور یہ شخص
لوگوں کو ڈراتا ہے کہ طاعون میرے ہی سبب سے نازل ہوئی ہے اور زلزلے بھی میری ہی
تکذیب کا نتیجہ ہیں تو اس شخص کو جھوٹا کر اور طاعون کو اب اٹھالے تاکہ اس کا جھوٹا ہونا ثابت
ہو جائے اور حق اور باطل میں تمیز کر دے ۔ ۲۲۳
یہ دعا لکھ کر اس نے چھپنے کو دی لیکن خدا تعالٰی کی گرفت کو دیکھئے کہ مضمون دعا کی کاپیاں نے
لکھی جا چکی تھیں مگر ابھی پتھر پر نہیں جمائی گئی تھیں کہ وہی طاعون جس کے اٹھائے جانے کی دعا
اس نے اس لئے کی تھی تاکہ حضرت اقدس " کا یہ دعوی باطل ہو جائے کہ طاعون میری
صداقت کے ثبوت کیلئے پھیلائی گئی ہے اس نے اس کے گھر پر آکر حملہ کیا اور پہلے تو اس کے دو
بیٹے کہ وہی اس کی اولاد تھے طاعون میں گرفتار ہو کر مر گئے اور اس کی بیوی اس کو چھوڑ کر کسی
اور شخص کے ساتھ بھاگ گئی اور لڑکوں کی موت کے بعد وہ خود بھی طاعون ہی کی مرض میں
انوار العلوم جلدے
۴۹۲
دعوة الامير
مبتلاء ہو کر مر گیا اور مرتے وقت یہ کہتا تھا کہ اب تو خدا نے بھی مجھے چھوڑ دیا۔ اس شخص کی
موت نے بھی پُر شوکت الفاظ میں اس امر پر گواہی دی کہ مأموروں کی مخالفت معمولی چیز نہیں جو
جلد یا بدیر عذاب الہی میں مبتلاء کرتی ہے ۔
چراغ دین جمونی کے سوا اور بیسیوں شخص ایسے ہیں جنہوں نے آپ کے خلاف دعا ہائے
مباہلہ کیں اور بہت جلد اللہ تعالی کی گرفت میں آگئے جیسے کہ مولوی غلام دستگیر قصوری۔ یہ
شخص حنفیوں وں میں سے ایک بہت بڑا عالم اور صاحب رسوخ آدمی تھا۔ اس نے بھی آپ کے
خلاف دعا کی تھی اور اللہ تعالیٰ سے جھوٹے اور بچے کے درمیان فیصلہ چاہا۔ یہ شخص بھی بہت
جلد یعنی چند ماہ کے اندر اندر طاعون کی مرض میں گرفتار ہو کر ہلاک ہو گیا اور لوگوں کیلئے عبرت
کا موجب بنا۔
ایک شخص فقیر مرزا نامی ساکن دوالمیال ضلع جہلم کا تھا۔ اس نے لوگوں میں یہ کہنا شروع
کیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسبت مجھے بتایا گیا ہے کہ اس رمضان کی
ستائیس تاریخ تک وہ ہلاک ہو جائیں گے اور جماعت احمدیہ کے مقامی ممبروں کو ایک تحریر لکھ
کر دے دی جس میں اس کشف کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگر ۲۷ رمضان المبارک ۱۳۲۱ھ تک مرزا
صاحب ہلاک نہ ہوئے یا ان کا سلسلہ تباہ نہ ہوا تو میں ہر قسم کی سزا برداشت کرنے کیلئے تیار ہوں
اور اس کاغذ پر بہت سے لوگوں کے دستخط کروا کر جماعت احمدیہ کے ممبروں کو دے دیا۔ یہ کاغذ
جیسا کہ اس پر لکھا ہوا ہے سات رمضان المبارک ۱۳۲۱ھ کو لکھا گیا۔ اس کے بعد ۲۷ رمضان تو
گزر ہی گئی اور ایسا ہی ہونا چاہیئے تھے ۔ صادقوں پر جھوٹوں کی باتوں کا کیا اثر ہو سکتا تھا مگر اگلا
رمضان آیا تو اس گاؤں میں طاعون نمودار ہوئی اور پہلے اس شخص کی بیوی مری ، پھر یہ خود بیمار
ہوا اور پورے ایک سال کے بعد اسی تاریخ جس تاریخ کو اس نے وہ تحریر لکھ کر دی تھی یعنی
سات رمضان المبارک کو یہ شخص سخت تکلیف اور دکھ اٹھا کر مر گیا اور چند دن بعد اس کی لڑکی
بھی گزر گئی۔
یہ مثالیں اگر جمع کی جائیں تو سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد تک پہنچ جائیں کیونکہ سینکڑوں
ہزاروں آدمیوں نے دلائل سے تنگ آکر اور ضد میں گرفتار ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے خلاف دعائیں کیں اور وہ اللہ تعالی کی گرفت میں آگئے لیکن سب سے عجیب
بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ہلاکت اور ذلت کے نشان کو کئی رنگ میں دکھایا ہے ۔ جن
انوار العلوم جلدے
۴۹۳
دعوة الامير
لوگوں نے یہ کہا کہ اللہ تعالی جھوٹے کو بچے کی زندگی میں ہلاک کرے انکو آپ کی زندگی میں
ہلاک کر دیا اور جن لوگوں نے کہا کہ جھوٹے کا بچے کی زندگی میں ہلاک ہو جانا کوئی دلیل نہیں
ہے بلکہ جھوٹے کو لمبی مہلت دی جاتی ہے جیسا کہ مسیلمہ کذاب رسول کریم اس کے بعد
ہلاک ہوا ان کو اللہ تعالیٰ نے مہلت دی اور مسیلمہ کذاب کا مثیل ثابت کر دیا ۔
کہا کابچے کی میں جانا
اس قسم کے نشانوں میں سے ایک مثال مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری جو اخبار اہلحدیث
کے ایڈیٹر ہیں اور فرقہ اہلحدیث کے لیڈر کہلاتے ہیں۔ یہ صاحب اپنی مخالفت میں حد سے بڑھ
گئے تو حضرت اقدس نے بموجب حکم قرآنی فَمَنْ حَاجَكَ فِيْهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ
فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَ نَا وَابْنَاءَ كُمْ وَ نِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ
فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ ۲۲۴۔ ان کو مباہلے کی دعوت دی ، مگر ان صاحب نے
مباہلے میں اپنی خیریت نہ دیکھی اور باوجود بار بار اور مختلف رنگ میں غیرت دلائے جانے کے
انہوں نے گریز کیا اور حضرت اقدس نے ایک دعا لکھی اور ان سے چاہا کہ اپنے اخبار میں اس
کو شائع کر دیں اور اس میں اس معیار کے ذریعے فیصلے کی خواہش ظاہر کی کہ جھوٹا بچے کی
زندگی میں ہلاک ہو جائے ۔ اس دعا پر بھی مولوی صاحب نے گریز کی راہ اختیار کی اور متواتر
اور بڑے زور سے اپنے اخبار میں لکھنا شروع کیا کہ یہ ہرگز کوئی معیار نہیں اور میں اس طریق
فیصلہ کو بالکل منظور نہیں کرتا کیونکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹے کو لمبی مہلت دی
جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا فعل بھی اس کی شہادت دیتا ہے ۔ چنانچہ رسول کریم اس کے بعد
مسیلمہ کذاب زندہ رہا۔
ان کے اس اعلان کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو ان کے بتائے ہوئے معیار کے
مطابق پکڑا اور ان کو لمبی مہلت دے دی۔ حضرت اقدس کی وفات کے بعد ان کو زندہ رکھا اور
وہ اپنی تحریر کے مطابق مسیلمہ کذاب کے مثیل ثابت ہوئے اور ان کی زندگی کا ہر دن اللہ تعالٰی
کی قدرت کا ایک ثبوت اور ان کے مسیلمہ ہونے کی ایک زبردست دلیل ہوتا ہے۔
غرض اللہ تعالی نے آپ کے دشمنوں کو ہر رنگ میں ہلاک اور ذلیل کیا اور جنہوں نے اس
معیار کو تسلیم کیا کہ جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہوتا ہے ان کو آپ کی زندگی میں ہلاک کیا اور
جنہوں نے اس پر زور دیا کہ جھوٹے کا یہ نشان ہوتا ہے کہ وہ لمبی مہلت پاتا ہے اور بچے کے بعد
زندہ رکھا جاتا ہے ان کو لمبی مہلت دی اور حضرت اقدس کے دشمنوں میں ابو جہل اور مسیلمہ
انوار العلوم جلدے
۴۹۴
دعوة الامير
دونوں قسم کے لوگوں کے نمونے دکھا کر حضرت اقدس علیہ السلام کے فنافی الرسول ہونے کا
ثبوت دیا اور یہ بھی ثابت کیا کہ یہ سب سامان اللہ تعالی کی طرف سے تھا محض اتفاق نہ تھا کیونکہ
اگر اتفاق ہوتا تو ہر فریق سے اس کے اپنے مسلمہ معیار کے مطابق کیوں سلوک ہوتا۔
علاوہ اس قسم کی ہلاکتوں کے جو دعا ہائے مباہلہ یا بد دعاؤں کے نتیجہ میں آپ کے دشمنوں کو
پہنچیں اور کئی طریق پر بھی اللہ تعالی نے آپ کے دشمنوں کو ہلاک کیا یعنی آپ کے زمانے میں
قسم قسم کے عذاب نازل کئے اور اس قدر مصائب میں لوگوں کو مبتلاء کیا کہ ہر ایک دل کہہ رہا
ہے کہ اس قدر تباہی اس سے پہلے دنیا میں کبھی نہیں آئی تھی اس کی تفصیل کی اس جگہ
ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایسی بات ہے کہ ہر ملک اور ہر قوم اس پر شاہد ہے کو نسا ملک ہے جہاں
طاعون یا زلزله یا انفلوئنزا یا قحط یا جنگ نے بربادی نہیں کی اور شہروں اور علاقوں کو ویران
نہیں کیا۔
"
افراد پر جو عذاب نازل ہوئے ہیں ان میں سے بعض اس قسم کے بھی ہوتے تھے کہ جو لوگ
آپ پر کوئی اتہام لگاتے تھے اسی بلا میں خود مبتلاء ہو جاتے تھے ۔ مثلاً بعض لوگ کہہ دیتے تھے کہ
آپ کو نَعُوذُ بِالله برص ہے تو اللہ تعالی ان کو برص کی بیماری میں مبتلاء کر دیتا اور بعض لوگ
آپ کی نسبت یہ مشہور کر دیتے کہ آپ طاعون سے فوت ہو گئے ہیں یا ہوں گے تو وہ خود
طاعون سے فوت ہو جاتے ۔ ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالے کے ایک میڈیکل افسر نے آپ کی نسبت
پیشگوئی کی کہ پھیپھڑے کی مرض ہے ۔ “ فوت ہوں گے وہ رسل سے سے مرا۔ اس قسم کی
سینکڑوں مثالیں ملتی ہیں کہ جس شخص نے جو جھوٹ آپ پر باندھا وہی اس پر الٹ پڑا اور ایسے
قهری نشان اللہ تعالی نے آپ کی تائید میں دکھائے کہ ہر شخص جو تعصب سے خالی ہو کر ان کو
دیکھتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کے شدید العقاب ہونے پر کامل ایمان حاصل ہوتا
ہے اور وہ اس امر کے ماننے پر مجبور ہوتا ہے کہ حضرت اقدس اللہ تعالی کے راستباز بندے
تھے ورنہ کیا سبب ہے کہ آپ کے لئے وہ اس قدر غیرت دکھاتا تھا اور اب بھی دکھاتا ہے ۔