سجدہ ملائکہ

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
۴۹۵
دعوة الامير
آٹھویں دلیل
سجدہ ملائکہ
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ آدم کو پیدا کر کے اللہ تعالی نے ملائکہ کو حکم دیا کہ اسے
سجدہ کریں ۔ ۲۲۵۔ سجدہ ایک عبادت ہے اور اللہ تعالی کے سوا کسی اور چیز کے آگے سجدہ کرنا
خواہ وہ کس قدر ہی عظمت اور شوکت رکھتی ہو جائز نہیں ، حتی کہ انبیاء اور انبیاء میں سے ان
کے سردار محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آگے بھی جائز نہیں اور یہی نہیں کہ سجدہ کرنا
غیر اللہ کو جائز نہیں بلکہ سخت گناہ ہے اور اس فعل کا مرتکب اللہ تعالیٰ کے قرب اور اس کے
فضل سے محروم رہ جاتا ہے پس سجدے سے مراد وہ سجدہ تو نہیں ہو سکتا جو بطور عبادت کیا جاتا
ہے۔
یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ پہلے زمانے میں سجدہ کرنا جائز ہو گا بعد میں منع ہو گیا کیونکہ شرک
ان گناہوں میں سے نہیں جو کبھی جائز ہوں اور کبھی منع ہو جائیں۔ توحید باری اصل الاصول ہے
اور اس میں کسی وقت بھی تغیر نہیں ہو سکتا اور اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ پہلے غیر اللہ کو سجدہ
جائز تھا، لیکن بعد میں اس کو شرک قرار دے کر حرام کر دیا گیا تو پھر شیطان کا حق ہے کہ دعوئی
کرے کہ جو بات میں پہلے کہتا تھا آخر نَعُوذُ بِاللهِ اللہ تعالیٰ کو بھی کرنی پڑی میرا بھی تو یہی عذر
تھا کہ غیر اللہ کے سامنے سجدہ نہیں کر سکتا اللہ کے آگے سجدہ کرنے سے تو میں نے کبھی انکار
نہیں کیا۔
غرض کسی صورت میں غیر اللہ کے آگے سجدہ جائز نہیں ہو سکتا نہ اب جائز ہے اور نہ پہلے
کبھی جائز تھا پس ملائکہ کو سجدے کا حکم دینے سے مراد عبادت کرنے والا سجدہ تو نہیں ہو سکتا اس
سے ضرور کچھ اور مراد ہے اور وہ مراد مطابق لغت عربی کامل فرمانبرداری ہے ۔ جس طرح سجدہ
کے معنے سجدہ عبادت کے ہیں سجدے کے معنے اطاعت کے بھی ہیں۔ لسان العرب کی جلد ۴ میں
لفظ سجد کے۔
کے نیچے لکھا ہے وَكُلُّ مَنْ ذَلَّ وَخَضَعَ لِمَا أُمِرَ بِهِ فَقَدْ سَجَدَ ٢٢٦، یعنی جس

انوار العلوم جلدے
۴۹۶
دعوة الامير
نے کسی کا حکم پوری طرح مانا اس کی نسبت کہتے ہیں کہ اس نے سجدہ کیا۔ پس آدم کو سجدہ کرنے
کا حکم دینے کے یہ معنے ہیں کہ ملائکہ اس کی فرمانبرداری کریں اور ملائکہ کی فرمانبرداری بندوں
کے لئے یہ ہے کہ ان کے کام میں مدد دیں اور یہ حکم آدم سے خاص نہیں بلکہ ہر نبی جو دنیا میں
آتا ہے اس کیلئے یہی حکم دیا جاتا ہے بلکہ اگر کسی شخص کیلئے ملائکہ کو اس قسم کا حکم نہ دیا جائے تو
وہ مأمور کھلا ہی نہیں سکتا۔
ہمارے آنحضرت ا کی زندگی میں اس قسم کے بہت سے واقعات ملتے ہیں کہ ملائکہ
نے آپ کے کام میں آپ کی مدد کی جیسے بدر کے موقع پر کہ ملائکہ نے کفار کے دلوں میں
رعب ڈالا یا آپ کے کنکر پھینکنے پر آندھی زور سے چلی یا احزاب کے موقع پر آندھی نے
ایک سردار کی آگ بجھادی جس سے لشکر کفار پراگندہ ہو گیا، یا مثلا ایک یہودیہ کے زہر دینے پر
اس کی شرارت آپ پر ظاہر ہو گئی ۔ ملائکہ کی فرمانبرداری کا اظہار زیادہ تر قوانین طبعیہ کے
ذریعے سے ہوتا ہے وہ چونکہ قوانین طبعیہ کا سبب اول ہیں وہ ایسے مواقع پر جب کے نبی
اور اس کے دشمنوں کا مقابلہ ہوتا ہے قوانین طبعیہ کو اس کی تائید میں لگا دیتے ہیں اور یہی
سبب ہوتا ہے کہ جب کہ ظاہری اسباب نبیوں کے مخالف ہوتے ہیں نتیجہ ان کے حق میں نکل
آتا ہے اور یہ بات ان کے صادق ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔
یہ ملائکہ کی مدد حضرت مسیح موعود کو بھی حاصل تھی۔ آپ کی تائید میں بھی ملائکہ لگے رہتے
تھے اور عجیب عجیب رنگ میں آپ کو مشکلات سے بچاتے تھے اور قوانین طبعیہ کو آپ کی
نصرت میں لگا دیتے تھے۔ ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ آپ اور چند اور لوگ جن میں ہندو مسلمان
مختلف مذاہب کے لوگ شامل تھے ایک مکان میں سو رہے تھے۔ آپ کی اچانک آنکھ کھل گئی
اور آپ نے اپنے دل میں یہ شور محسوس کیا کہ مکان گرنے لگا ہے ۔ مکان کے گرنے کی بظاہر
کوئی علامت نہ تھی صرف چھت میں سے اس قسم کی آواز آرہی تھی جیسے کہ لکڑی کو کیڑے
کے کاٹنے سے آتی ہے۔ آپ نے اپنے ساتھیوں کو جگایا اور کہا کہ وہ مکان کو خالی کر دیں مگر
انہوں نے کچھ پرواہ نہ کی اور یہ کہہ کر کہ صرف آپ کا وہم ہے ورنہ کوئی خطرہ نہیں پھر سو
گئے ۔ کچھ دیر کے بعد آپ نے پھر وہی شور محسوس کیا اور پھر ان کو جگایا اور بہت زور دیا اس پر
ان لوگوں نے آپ کا لحاظ کیا اور اٹھ کھڑے ہوئے مگر شکایت کی کہ آپ نے اپنے وہم کی پیروی
میں لوگوں کو خواہ مخواہ رکھ دیا ۔ آپ نے اپنے دل میں یہ محسوس کیا کہ یہ مکان صرف میرا انتظار

انوار العلوم جلدے
۴۹۷
دعوة الامير
کر رہا ہے میں اگر نکلا تو فور امکان گر جائے گا اس پر آپ نے پہلے ان لوگوں کو نکالا اور سب کے کلاتو
آخر میں خود نکلے ۔ ابھی آپ نے ایک پیر سیڑھی پر رکھا تھا اور دوسرا اٹھایا تھا کہ مکان کی چھت
زور سے گری اور لوگ بہت حیران ہوئے اور آپ کے ممنون ہوئے اور سمجھ لیا کہ صرف
آپ کی وجہ سے ان کی جانیں بچائی گئی ہیں۔
اسی طرح کبھی ایسا ہوتا تھا کہ بعض بیماریوں کے موقع پر ادویہ متمثل ہو کر اپنی حقیقت کو
ظاہر کر دیتی تھیں اور یہ ظاہر ہے کہ ادویہ تو بے جان ہیں در حقیقت یہ ملائکہ کی مدد تھی جو تاثیر
ادویہ کے ظہور کیلئے مقرر ہیں اور ہر چیز کا سبب اول ہیں۔ چنانچہ ایک دفعہ آپ کو کسی بیماری
سے سخت تکلیف تھی مختلف ادویہ کے استعمال سے کچھ فائدہ نہ ہوا اتنے میں ایک شکل
متمثل ہوئی اور کہا کہ ”خاکسار پیپر منٹ » ۲۲۷۔ جب اس دوائی کا استعمال کیا گیا تو فورا آرام
ہو گیا۔
بعض دفعہ آپ کے دشمن آپ کے قتل کرنے کا ارادہ کرتے تھے مگر وہ لوگ جو آپ کے
قتل کیلئے بھیجے جاتے تھے یا تو ان کے آنے کی اطلاع آپ کو پہلے سے ہو جاتی تھی یا ان کے دل
میں ملائکہ اہل بدر کی طرح کچھ اس قسم کا رعب ڈال دیتے تھے کہ وہ خود ہی قتل ہو جاتے تھے،
یعنی تو بہ کر کے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لیتے اور حضرت عمر کی طرح دشمنی چھوڑ کر اطاعت
اختیار کرلیتے ۔
مگر ان سب واقعات سے بڑھ کر وہ عظیم الشان نشان ہے جو طاعون کے متعلق ظاہر ہوا۔
میں آگے چل کر بیان کروں گا کہ طاعون کس طرح آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت دنیا میں ظاہر
ہوئی۔ سردست اس قدر کہ دینا کافی ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو طاعون ہاتھی کی صورت میں
دکھائی ۲۲۸، جو تمام دنیا میں تباہی ڈال رہی ہے مگر سب طرف خونریزی کر کے آپ کے آگے آ
کر مؤدب بیٹھ جاتی ہے اس خواب کے معنے یہ تھے کہ طاعون کے ملائکہ کو آپ کی تائید کا حکم دیا
گیا ہے ۔ اس نظارہ کی تائید میں اور بھی بہت سے الہام ہوئے ۔ مثلا یہ کہ ” آگ ہماری غلام بلکہ
غلاموں کی (بھی) غلام ہے ۔ ۲۲۹۔ اور آر ر آپ نے اعلان کر دیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ
میری جماعت کے لوگ طاعون سے نسبتاً محفوظ رہیں گے گو بعض حادثات بھی ہو جائیں گے مگر وہ
اسی طرح ہوں گے جیسے رسول کریم اللہ کے وقت میں کفار کے مقابلے میں بعض مسلمان بھی
شہید ہو جاتے تھے مگر مقابلتا کفار بہت زیادہ مرتے تھے اور صحابہ " بہت کم۔

انوار العلوم جلدے
۲۹۸
دعوة الامير
۔
اسی طرح یہ بھی اعلان کیا کہ بستیوں میں سے قادیان نسبتاً محفوظ رہے گا ۲۳۰۔ اور یہاں
اس قسم کی سخت طاعون نہیں پڑے گی جیسے کہ دوسری جگہوں پر پڑے گی اور گھروں میں سے
آپ کا گھر کلی طور پر محفوظ رہے گا اس میں طاعون کا کوئی حادثہ نہیں ہو گا۔ ان اعلانوں کے بعد کلی رہ
طاعون ہندوستان میں اس شدت کے ساتھ پھیلی کہ الامان ! ہر سال کئی کئی لاکھ آدمی طاعون
سے مرجاتا تھا مگر باوجود اس کے کہ آپ نے اپنی جماعت کو طاعون کا ٹیکہ کرانے سے منع کر دیا
تھا جو طاعون کا ایک ہی علاج سمجھا جاتا تھا۔ دوسرے لوگ طاعون سے مرتے تھے مگر آپ کی
جماعت کے لوگ نسبتا طاعون سے محفوظ رہتے تھے اور متواتر اور کئی سال تک اسی طرح ہوتا
ہوا دیکھ کر لوگوں نے سوچا کہ آخر کوئی بات ہے کہ اس طرح طاعون کے کیڑے احمدیوں کو
چھوڑ کر دوسرے لوگوں کو پکڑتے ہیں اور ہزار ہا لوگ اس کو دیکھ کر ایمان لائے بلکہ مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانے کے اکثر احمدی وہی ہیں جو اس نشان کو دیکھ کر ایمان لائے تھے یہ
بات ان کیلئے حیرت انگیز تھی کہ طاعون کے کیڑوں کو کون بتاتا ہے کہ فلاں شخص مرزا صاحب کا
ماننے والا ہے اور فلاں منکر ۔
بڑے بڑے دشمن جیسا کہ پہلی بیان کردہ بعض مثالوں سے ظاہر ہے طاعون سے ہی ہلاک
ہوئے لیکن آپ کی جماعت بہت حد تک محفوظ رہی۔ صرف کبھی کبھی اور کسی جگہ کوئی واقعہ ایسا
ہو جاتا تھا کہ ان میں سے بھی کوئی اس مرض میں مبتلاء ہو جائے متواتر کئی سال تک سارے ملک
میں طاعون کی وباء کا پھوٹنا اور ماننے والوں کا نسبتاً محفوظ رہنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی
مذکورہ بالا رویا اور آپ کے الہام " آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی (بھی) غلام ہے ۔“ کے
ماتحت ملائکہ اس مرض کے جرمز (GERMS) کو آپ کی تائید لیکن آپ کے دشمنوں کی
ہلاکت میں لگا رہے تھے اور اس طرح فرمانبرداری کا وہ حق پورا کر رہے تھے جو ہر مرسل کے
متعلق ان کے ذمہ لگایا گیا ہے ۔
قادیان میں بھی ایسا ہی ہوا کہ دوسرے شہروں کی نسبت یہاں بہت ہی کم طاعون ہوئی اور
تین سال تک ہو کر ہٹ گئی۔ حالانکہ دوسرے شہروں میں دس دس سال بلکہ بعض جگہ اس سے
بھی زیادہ رہی۔
باوجود اس کے
آپ کے گھر کے متعلق تو ملائکہ کی فرمانبرداری کا عجیب نمونہ نظر آیا ۔ یعنی با وجود ا
کہ تین سال تک متواتر آپ کے گھر کے بائیں طرف بھی اور دائیں طرف بھی طاعون پھوٹی

انوار العلوم جلدے
۴۹۹
دعوة الامير
آپ کے گھر کی دائیں طرف والے ملحق گھر میں بھی موتیں ہوئیں اور بائیں طرف کے گھر میں
بھی موتیں ہوئیں لیکن آپ کا گھر جس میں سو سے زیادہ آدمی رہتے تھے اور نشیب کے حصہ میں
واقع ہونے کے سبب سے صحت افزا جگہ پر بھی نہیں کہلا سکتا نہ صرف یہ کہ اس میں کوئی موت
نہیں ہوئی بلکہ کوئی چوہا بھی اس میں مبتلاء نہیں ہوا حالانکہ طاعون جب کسی گاؤں میں پڑے تو
چوہے فوراً مرنے شروع ہو جاتے ہیں یہ ایک عجیب نشان ہے اور صاحب دانش کیلئے موجب
تسلی - اگر ملائکہ آپ کی تائید نہیں کر رہے تھے تو پھر کیا چیز تھی جو امور طبعیہ کو جو حاکموں اور
بادشاہوں کے قبضہ میں بھی نہیں ہوتے آپ کی تائید اور غلامی میں لگائے ہوئے تھی۔ بڑے
بڑے ڈاکٹر جو رات دن طبی احتیاطوں سے کام لے رہے تھے طاعون کا شکار ہوتے تھے ، شہروں
سے باہر صاف محلات میں رہنے والے اس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے تھے ، ٹیکا کرانے والے
بھی محفوظ نہ تھے مگر آپ کے گھر کے لوگ بلا کسی ظاہری سبب کے بلا علاج کے ، بلا حفظان صحت
کے سامانوں کی موجودگی کے بلا آبادی سے باہر جانے کے اس وباء کے حملے سے محفوظ رہتے بلکہ
جانور تک اس کے اثر کو قبول نہ کرتے ، حالانکہ گھر کے ساکنین بہت بڑی تعداد میں تھے بلکہ
طاعون کے دنوں میں اور بہت سے لوگ بھی درخواست کر کے گھر کے اندر آجاتے تھے ۔
اگر قادیان میں طاعون نہ آتا یا اگر قادیان میں طاعون آتا مگر آپ کے گھر کے ارد گرد نہ
آتا تو کہا جا سکتا تھا کہ اتفاق تھا مگر قبل از وقت یہ بات شائع کر دینے کے بعد کہ ملائکہ اللہ آپ کی
تائید میں ہیں اور طاعون کو اپنی غلامی کا طوق پہنائے ہوئے ہیں۔ طاعون کا قادیان میں آنا، پھر
آپ کے گھر کے ارد گرد آنا ، مگر آپ کے گھر میں سے کسی آدمی یا جانور کا بھی اس سے متاثر نہ
ہونا ایک زبردست ثبوت ہے اس بات کا کہ ملائکہ کو آپ کی فرمانبرداری کا حکم دیا گیا تھا اور وہ
آپ کی حفاظت پر مامور تھے اس وجہ سے وہ اسباب طبعیہ بھی جو ان کے زیر انتظام تھے
آپ کی نصرت میں لگے ہوئے تھے ۔
امور طبعیہ کا اس طرح آپ کی تائید کرنا بہت ۔ آپ کی تائید کرنا بہت سے واقعات سے ثابت ہوتا ہے مگر میں
سمجھتا ہوں کہ اس کی مذکورہ بالا چند مثالیں کافی ہوں گی اور ان سے اس قسم کے معجزات کی
حقیقت آپ پر روشن ہو جائے گی اور آپ معلوم کر سکیں گے کہ اس قسم کی تائید جن کو حاصل
ہو وہ مفتری اور کاذب ہرگز نہیں ہو سکتے۔

آج 10 میں سے 10 باقی