صاحبزادہ عبداللطیف شہید و مولوی عبدالرحمٰن صاحب شہید کی شہادت اور واقعات مابعد کے متعلق
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۵۱۷
دعوة الامير
اس معیار کے ماتحت جب ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دعوے کو
دیکھتے ہیں تو آپ کی سچائی ایسے دن کی طرح نظر آتی ہے جس کا سورج نصف النہار پر ہو۔ آپ پر
اللہ تعالٰی نے اس کثرت اور اس تواتر کے ساتھ غیب کی خبریں ظاہر کیں کہ رسول کریم ا
کے سوا اور کسی نبی کی پیشگوئیوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی بلکہ سچ یہ ہے کہ ان کی تعداد اس قدر
بڑھی ہوئی ہے کہ اگر ان کو تقسیم کیا جائے تو کئی نبیوں کی نبوت ان سے ثابت ہو جائے۔ میں ان
اخبار غیبیہ میں سے بارہ بطور مثال کے پیش کرتا ہوں۔
(۱۲)
یہ پیشگوئیاں جو آپ نے کیں ، بیسیوں اقسام کی تھیں ، بعض سیاسی امور کے متعلق تھیں،
بعض اجتماعی امور کے متعلق تھیں، بعض تغیرات جو کے متعلق تھیں، بعض مذہبی امور کے
متعلق تھیں ، بعض دماغی قابلیتوں کے متعلق تھیں ، بعض نسلی ترقی یا قطع نسل کے متعلق تھیں،
بعض تغیرات زمینی کے متعلق تھیں ، بعض تعلقات ڈول کے متعلق تھیں ، بعض تعلقات رعایا و
حکام کے متعلق تھیں، بعض اپنی ترقیات کے متعلق تھیں، بعض دشمنوں کی ہلاکت کے متعلق
تھیں ، بعض آئندہ حالات دنیا کے متعلق تھیں۔ غرض مختلف انواع و اقسام کے امور کے متعلق
تھیں کہ ان کی اقسام ہی ایک لمبی فہرست میں بیان کی جاسکتی ہیں۔
اب میں ذیل میں بارہ پیشگوئیاں آپ کی جو پوری ہو چکی ہیں بیان کرتا ہوں اور سب سے
پہلے اس پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو افغانستان ہی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔
پہلی پیشگوئی
صاحبزادہ عبد اللطیف شهید و مولوی عبدالرحمن صاحب
شہید کی شہادت اور واقعات ما بعد کے متعلق
اے بادشاہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان غلطیوں کے بد نتائج سے
محفوظ رکھے جن کے ارتکاب میں آپ کا کوئی دخل نہ تھا آج سے چالیس سال پہلے حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام میں بتایا گیا تھا کہ شَاتَانِ تُدْبِحَانِ وَكُلُّ مَنْ
انوار العلوم جلدے
۵۱۸
دعوة الامير
عَلَيْهَا فَإِن ۲۵۴ یعنی دو بکرے ذبح کئے جاویں گے اور ہر ایک جو اس زمین پر بستا ہے فنا ہو
جائے گا۔ علم التعبیر کے مطابق شاہ کی دو تعبیریں ہو سکتی ہیں، ایک تو عورتیں اور
دوسرے نہایت مطیع اور فرمانبردار رعایا، چونکہ عورتوں کے معنوں کے ساتھ اگلے فقرے کا
کوئی تعلق نہیں معلوم ہوتا کیونکہ عورتوں کا ذبح ہونے سے کم ہی تعلق ہوتا ہے زیادہ تر جان
دینے والے مرد ہی ہوتے ہیں اس لئے زیادہ تر قرین قیاس یہی معنے ہو سکتے ہیں کہ دو آدمی جو
اپنے بادشاہ کے نہایت فرمانبردار اور مطیع ہوں گے باوجود اس کے کہ انہوں نے کوئی جرم اپنے
بادشاہ کا نہ کیا ہو گا اور اس کا کوئی قانون نہ تو ڑا ہو گا اور سزائے قتل کے مستحق نہ ہوں گے قتل
کئے جاویں گے اور اس کے بعد ملک پر ایک عام تباہی آوے گی اور ہلاکت اس میں ڈیرے
ڈالے گی۔
اس پیشگوئی میں گو ملک وغیرہ کا کچھ نشان نہیں دیا گیا تھا مگر اس کی عبارت سے یہ ضرور
معلوم ہوتا تھا کہ اول تو یہ واقعہ انگریزی علاقہ میں نہیں ہو گا بلکہ کسی ایسے ملک میں ہو گا جہاں
عام ملکی قانون کی اطاعت کرتے ہوئے بھی لوگوں کے غصے اور ناراضگی کے نتیجے میں انسان قتل
کئے جاسکتے ہیں۔ دوم یہ کہ یہ مقتول مہم کے پیروؤں میں سے ہوں گے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو پھر
اس کو صرف دو مقتولوں کے متعلق خبر دینے کی کوئی وجہ نہ تھی۔ تیسری یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ
قتل نا واجب ہو گا کسی سیاسی جرم کے متعلق نہ ہو گا، چوتھے یہ کہ اس ناواجب فعل کے بدلے
میں اس ملک پر ایک عام تباہی آوے گی۔
یہ چاروں باتیں مل کر اے بادشاہ ! اس پیشگوئی کو معمولی پیشگوئیوں سے بہت بالا کر دیتی
ہیں اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ اس میں ملک کی تعیین نہیں اس لئے یہ پیشگوئی مہم ہے
ان چاروں باتوں کا یکجا طور پر پورا ہونا پیشگوئی کی عظمت کو ثابت کر دیتا ہے کیونکہ یہ چاروں
باتیں اتفاقی طور پر جمع نہیں ہو سکتیں۔
اس پیشگوئی کے بعد قریباً بیس سال تک کوئی ایسے آثار نظر نہ آئے جن سے کہ یہ پیشگوئی
پوری ہوتی معلوم ہو ۔ مگر جب کہ قریباً بیس سال اس الہام پر گذر گئے تو ایسے سامان پیدا ہونے
لگے جنہوں نے اس پیشگوئی کو حیرت انگیز طور پر پورا کر دیا ۔ اتفاق ایسا ہوا کہ حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض کتب کوئی شخص افغانستان میں لے گیا اور وہاں خوست
کے ایک عالم سید عبد اللطیف صاحب کو جو حکومت افغانستان میں عزت کی نگاہوں سے دیکھے
انوار العلوم جلدے
۵۱۹
دعوة الامير
جاتے تھے اور بڑے بڑے حکام ان کا تقویٰ اور دیانت دیکھ کر ان سے خلوص رکھتے تھے وہ کتب
دیں۔ آپ نے ان کتابوں کو پڑھ کر یہ فیصلہ کر لیا کہ حضرت اقدس راستباز اور صادق ہیں اور
اپنے ایک شاگرد کو مزید تحقیقات کے لئے بھیجا اور ساتھ ہی اجازت دی کہ وہ ان کی طرف سے
بیعت بھی کر آئے ۔ اس شاگرد کا نام مولوی عبدالرحمٰن تھا انہوں نے قادیان آکر خود بھی بیعت
کی اور مولوی عبد اللطیف صاحب کی طرف سے بھی بیعت کی۔ اور پھر حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب لے کر واپس افغانستان کو چلے گئے اور ارادہ کیا کہ پہلے کابل جائیں
تا کہ وہاں اپنے بادشاہ تک بھی اس دعوت کو پہنچادیں۔
ان کے کابل پہنچنے پر بعض کو تاہ اندیش بد خواہان حکومت نے امیر عبدالرحمن صاحب کو
ان کے خلاف اکسایا اور کہا کہ یہ شخص مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج اور واجب القتل ہے
اور ان کو دھوکا دیکر ان کے قتل کا فتویٰ حاصل کیا اور نہایت ظالمانہ طور پر ان کو قتل کر دیا اور
وہ جو اپنے بادشاہ سے اس قدر پیار کرتا تھا کہ پیشتر اس کے کہ اپنے وطن کو جاتا پہلے اپنے بادشاہ
کے پاس یہ خوشخبری لے کر پہنچا کہ خدا کا مسیح اور مہدی آگیا ہے ۔ اس کی محبت اور اس کے پیار
کا اس کو یہ بدلہ دیا گیا کہ اسے گردن میں کپڑا ڈال کر اور دم بند کر کے شہید کر دیا گیا مگر اس
واقعہ میں اللہ تعالی کا ہاتھ تھا اس نے قریب میں سال پہلے دو وفادار افراد رعایا کی بلا کسی قانون
شکنی کے قتل کئے جانے کی خبر دیدی تھی اور اس خبر کو پورا ہو کر رہنا تھا۔ سو اس قتل کے ذریعے
سے ان دو شخصوں میں سے جن کے قتل کی خبر دی گئی تھی ایک قتل ہو گیا۔
اس واقعہ کے ایک دو سال کے بعد صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید حج بیت اللہ کے
ارادے سے اپنے وطن سے روانہ ہوئے۔ چونکہ حضرت اقدس " کی بیعت تو کر ہی چکے تھے
ارادہ کیا کہ جاتے وقت آپ سے بھی ملتے جائیں چنانچہ اس ارادے سے قادیان تشریف لائے
مگر یہاں آکر اس سے پہلے جو کتابوں کے ذریعے سے سمجھا تھا بہت کچھ زیادہ دیکھا اور صفائی
قلب کی وجہ سے نور الہی کی طرف ایسے جذب کئے گئے کہ حج کے ارادے کو ملتوی کر دیا اور
قادیان ہی رہ گئے ۔ چند ماہ کے بعد واپس وطن کو گئے اور فیصلہ کر لیا کہ اپنے بادشاہ کو بھی اس
نعمت میں شریک کروں جو مجھے ملی ہے اور خوست پہنچتے ہی چار خط کابل کے چار درباریوں کے
نام لکھے ان خطوط کے کابل پہنچنے پر جناب کے والد امیر حبیب اللہ خان صاحب ۲۵۵۔ والٹی
ریاست کابل کو لوگوں نے بھڑکایا اور قسم قسم کے جھوٹے اتہام لگا کر ان کو اس بات پر آمادہ کر
انوار العلوم جلدے
۵۲۰
دعوة الامير
دیا کہ وہ ان کو پکڑوا کر کابل بلوالیں۔ خوست کے گورنر کے نام حکم کیا اور صاحبزادہ عبداللطیف
کابل حاضر کئے گئے۔ امیر صاحب نے آپ کو ملانوں کے سپرد کیا جنہوں نے کوئی قصور آپ کا
ثابت نہ پایا مگر بعض لوگوں نے جن کو سلطنت کے مفاد کے مقابلے میں اپنی ذاتی خواہشات کا
پورا کرنا زیادہ مد نظر ہوتا ہے امیر حبیب اللہ خان صاحب کو بھڑکایا کہ اگر یہ شخص چھوڑ دیا گیا
اور لوگوں نے اس کا اثر قبول کر لیا تو لوگوں کے دلوں میں جہاد کا جوش سرد پڑ جائے گا اور
حکومت کو نقصان پہنچے گا آخر ان کے سنگسار کئے جانے کا فتویٰ دیدیا گیا۔ امیر حبیب اللہ خان
صاحب نے اپنے نزدیک ان کی خیر خواہی سمجھ کر ان کو کئی دفعہ تو بہ کرنے کیلئے کہا۔ مگر انہوں نے
یہی جواب دیا کہ میں تو اسلام پر ہوں تو بہ کر کے کیا کافر ہو جاؤں میں کسی صورت میں بھی اس
حق کو نہیں چھوڑ سکتا جسے میں نے سوچ سمجھ کر قبول کیا ہے۔ جب ان کے رجوع سے بالکل
مایوسی ہو گئی تو ایک بڑی جماعت کے سامنے ان کو شہر سے باہر لے جاکر سنگسار کر دیا ۔
یہ وفادار اپنے بادشاہ کا جان نثار چند خود غرض اور مطلب پرست سازشیوں کی سازش کا
شکار ہوا اور انہوں نے امیر صاحب کو دھوکا دیا کہ اس کا زندہ رہنا ملک کیلئے مضر ہو گا حالانکہ یہ
لوگ ملک کیلئے ایک پناہ ہوتے ہیں اور خدا ان کے ذریعے سے ملک کی بلائیں ٹال دیتا ہے۔
انہوں نے بادشاہ کے سامنے یہ امر پیش کیا کہ اگر یہ شخص زندہ رہا تو لوگ جہاد کے خیال میں
سست ہو جائیں گے مگر یہ نہ پیش کیا کہ یہ شخص جس سلسلے میں ہے اس کی یہ بھی تعلیم ہے کہ جس
حکومت کے ماتحت رہو اس کی کامل فرمانبرداری کرو۔ پس اس کی باتوں کی اشاعت سے
افغانستان کی خانہ جنگیاں اور آپس کے اختلاف دور ہو کر سارے کا سارا ملک اپنے بادشاہ کا سچا
جان نثار ہو جائے گا اور جہاں اس کا پسینہ بہے گا وہاں اپنا خون بہانے کیلئے تیار ہو گا اور یہ نہ بتایا
کہ جس سلسلے سے یہ تعلق رکھتا ہے اس کی تعلیم یہ ہے کہ خفیہ سازشیں نہ کرو، رشوت رشوتیں نہ لو
جھوٹ نہ بولو اور منافقت نہ کرو اور نہ صرف تعلیم دی جاتی ہے بلکہ اس کی پابندی بھی کروائی
جاتی ہے پس اگر اس کے خیالات کی اشاعت ہوئی تو ایک دم ملک کی حالت سدھر کر ہر طرح کی
ترقیات شروع ہو جائیں گی۔ اسی طرح انہوں نے یہ نہ بتایا کہ یہ اس جہاد کا منکر ہے کہ غیر اقوام
پر بلا ان کی طرف سے مذہبی دست اندازی کے حملہ کیا جائے اور اسلام کو بدنام کیا جائے نہ کہ
اس حقیقی دفاعی جہاد کا جو خود رسول کریم اللہ نے کیا اور نہ ان سیاسی جنگوں کا جو ایک قوم
اپنی ہستی کے قیام کیلئے دوسری اقوام سے کرتی ہے ۔ اس کا تو صرف یہ عقیدہ ہے کہ بغیر اس کے
انوار العلوم جلدے
۵۲۱
دعوة الامير
کہ غیر اقوام کی طرف سے مذہبی دست اندازی ہو ان کے ساتھ جہاد کے نام پر جنگ نہیں کرنی
چاہئے تا اسلام پر حرف نہ آئے۔ سیاسی فوائد کی حفاظت کیلئے اگر جنگ کی ضرورت پیش آئے تو
بے شک جنگ کریں مگر اس کا نام جہاد نہ رکھیں کیونکہ وہ فتح جس کیلئے اسلام کی نیک نامی کو قربان
کیا جائے اس شکست سے بدتر ہے جس میں اسلام کی عزت کی حفاظت کرلی گئی ہو ۔
غرض بلاوجہ اور امیر حبیب اللہ خان صاحب کو غلط واقعات بتا کر سید عبداللطیف صاحب کو
شہید کرا دیا گیا اور اس طرح الہام کا پہلا حصہ مکمل طور پر پورا ہو گیا کہ شَاتَانِ تُذْبَحَانِ۔
اس جماعت کے دو نہایت وفادار اور اطاعت گزار آدمی با وجود ہر طرح بادشاہ وقت کے
فرمانبردار ہونے کے ذبح کر دیئے جائیں گے اور وہ حصہ پورا ہونا باقی رہ گیا کہ اس واقعہ کے بعد
اس سر زمین پر عام تباہی آئے گی اور اس کے پورا ہونے میں بھی دیر نہیں لگی۔ ابھی صاحبزادہ
عبد اللطیف صاحب کی شہادت پر ایک ماہ بھی نہ گزرا تھا کہ کابل میں سخت ہیضہ پھوٹا اور اس
کثرت سے لوگ ہلاک ہوئے کہ بڑے اور چھوٹے اس مصیبت نا گہانی سے گھبرا گئے اور لوگوں
کے دل خوف زدہ ہو گئے اور عام طور پر لوگوں نے محسوس کر لیا کہ یہ بلا اس سید مظلوم کی وجہ
سے ہم پر پڑی ہے جیسا کہ ایک بے تعلق شخص مسٹراے فرنک مارٹن ۲۵۶ کی جو کئی سال تک
افغانستان کی حکومت میں انجینئر انچیف کے عہدے پر ممتاز رہ چکے ہیں، کی اس شہادت سے
ثابت ہوتا ہے جو انہوں نے اپنی کتاب مسمی بہ ”انڈر دی ابسولیٹ امیر » ۲۵۷۔ میں بیان کی
ہے۔ یہ ہیضہ بالکل غیر مترقبہ تھا۔ کیونکہ افغانستان میں ہیضے کے پچھلے دوروں پر نظر کرتے ہوئے
ابھی اور چار سال تک اس قسم کی وباء نہیں پھوٹ سکتی تھی۔ پس یہ ہیضہ اللہ تعالی کا ایک خاص
نشان تھا جس کی خبر وہ اپنے مامور کو قریباً اٹھائیس سال پہلے دے چکا تھا اور عجیب بات یہ ہے کہ
اس پیشگوئی کی مزید تقویت کیلئے اس نے صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کو بھی اس امر کی
اطلاع دے دی تھی چنانچہ انہوں نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ میں اپنی شہادت کے بعد ایک
قیامت کو آتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ اس مہینے کا اثر کابل کے ہر گھرانے پر پڑا۔ جس طرح عوام
الناس اس حملے سے محفوظ نہ رہے امراء بھی محفوظ نہ رہے اور ان گھرانوں میں بھی اس نے
ہلاکت کا دروازہ کھول دیا جو ہر طرح کے حفظانِ صحت کے سامان مہیا رکھتے تھے اور وہ لوگ
جنہوں نے شہید سید کے سنگسار کرنے میں خاص حصہ لیا تھا خاص طور پر پکڑے گئے اور بعض
خود مبتلاء ہوئے اور بعض کے نہایت قریبی رشتہ دار ہلاک ہوئے ۔
انوار العلوم جلدے
۵۲۲
دعوة الامير
غرض ایک لمبے عرصے کے بعد اللہ تعالیٰ کا کلام لفظا لفظا پورا ہوا اور اس نے اپنے قمری
نشانوں سے اپنے مامور کی شان کو ظاہر کیا اور صاحب بصیرت کیلئے ایمان لانے کا راستہ کھول دیا۔
کون کہہ سکتا ہے کہ اس قسم کی پیشگوئی کرنا کسی انسان کا کام ہے ۔ کونسا انسان اس حالت میں
جبکہ اس پر ایک شخص بھی ایمان نہیں لایا یہ خبر شائع کر سکتا تھا کہ اس پر کسی زمانے میں کثرت
سے لوگ ایمان لے آئیں گے حتی کہ اس کا سلسلہ اس ملک سے نکل کر باہر کے ممالک میں پھیل
جائے گا اور پھر وہاں اس کے دو مرید صرف اس پر ایمان لانے کی وجہ سے نہ کہ کسی اور جرم
کے سبب سے شہید کئے جاویں گے اور جب ان دونوں کی شہادت ہو چکے گی تو اللہ تعالٰی اس
علاقے پر ایک ہلاکت نازل کرے گا جو ان کیلئے قیامت کا نمونہ ہوگی اور بہت سے لوگ اس سے
ہلاک ہوں گے ۔ اگر بندہ بھی اس قسم کی خبریں دے سکتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے کلام اور بندوں
کے کلام میں فرق کیا رہا؟
میں اس جگہ اس شبہ کا ازالہ کر دینا پسند کرتا ہوں کہ الہام میں لفظ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ
ہے یعنی اس سرزمین کے سب لوگ ہلاک ہو جائیں گے لیکن سب لوگ ہلاک نہ ہوئے کچھ
لوگ ہلاک ہوئے اور بہت سے بچ گئے۔ اصل بات یہ ہے کہ عربی زبان کے محاورے میں
مل کا لفظ کبھی عمومیت کیلئے اور کبھی بعض کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے ضروری نہیں
کہ اس لفظ کے معنی جمع کے ہی ہوں۔ چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ مکھی کو اللہ تعالٰی نے وحی
کی کہ كُلِی مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ ۲۵۸۔ حالانکہ ہر لکھی سارے پھلوں کو نہیں کھاتی۔ پس اس
کے معنے ہی ہیں کہ پھلوں میں سے بعض کو کھا۔ اسی طرح ملکہ سبا کے متعلق فرماتا ہے و
أُوتِيْتُ مِنْ كُلِّ شَيْء ۲۵۹۔ اس کو ہر ایک چیز دی گئی تھی حالانکہ وہ دنیا کے ایک نہایت مختصر
علاقہ کی بادشاہ تھی۔ پس اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ دنیا کی نعمتوں میں سے کچھ اس کو دی
تھیں ۔ ہاں یہ ضروری ہوتا ہے کہ جب گل کا لفظ بولا جائے تو وہ اپنے اند را یک عمومیت رکھتا ہو
اور گل افراد میں سے ایک نمایاں حصہ اس میں آجائے اور یہ دونوں باتیں وہائے ہیضہ میں جو
شہید مرحوم کی شہادت کے بعد کابل میں پڑی پائی جاتی تھیں۔ ہر ایک جان اس کے خوف سے
لرزاں تھی اور ایک بڑی تعداد آدمیوں کی اس کے ذریعے ہلاک ہوئی حتی کہ ایک انگریز
مصنف (۲۶، جو اس الہام کی حقیقت سے ، حقیقت سے بالکل ناواقف تھا اسے بھی اپنی کتاب میں ا اب میں اس ہیضے کا
خاص طور پر نمایاں کر کے ذکر کرنا پڑا۔