سلطنتِ ایران کا انقلاب
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
۵۲۳
دعوة الامير
دوسرا اعتراض یہ کیا جا سکتا ہے کہ الہام میں لفظ تذبحان کا ہے مگر ان دونوں مقتولوں
میں ایک تو گلا گھونٹ کر مارا گیا اور دوسرے صاحب سنگسار کئے گئے ۔ پس یہ بات درست نہ نکلی
کہ دو آدمی ذبح کئے گئے یہ اعتراض بھی قلتِ تدبر اور قلت معرفت کا ہی نتیجہ ہو سکتا ہے
کیونکہ ذبح کے معنی عربی زبان میں ہلاک کرنے کے بھی ہوتے ہیں خواہ کسی طرح ہلاک کیا جائے
اور قرآن کریم میں متعدد جگہ پر یہ محاورہ استعمال ہوا ہے ۔ جیسا کہ حضرت موسیٰ کے واقعہ میں
آتا ہے کہ يُذَبِّحُونَ ابْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۲۔ تمہارے لڑکوں کو وہ ذبح کرتے
تھے اور لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے حالانکہ تاریخ سے ثابت ہے کہ فرعونی لوگ لڑکوں کو ذبح
نہیں کرتے تھے بلکہ پہلے تو دائیوں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ بچوں کو مار دیں مگر جب انہوں نے رحم
دلی سے کام لیا تو دریا میں پھینکنے کا حکم فرعون نے دیا ۔ ۲۶۴۔ تاج العروس میں ہے الذبح
الهَلاک ۱۳۔ ذبح کے معنے ہلاک کر دینے کے بھی ہوتے ہیں۔ پس یہ اعتراض کرنا درست نہ
ہو گا کہ سید عبداللطیف صاحب سنگسار کئے گئے تھے ذبح نہیں کئے گئے ۔ کیونکہ ذبح کا لفظ ہلاک کر
دینے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے خواہ کسی طریق پر ہلاک کیا جائے ۔
دوسری پیشگوئی
سلطنت ایران کا انقلاب
دوسری پیشگوئی جو میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کثیر تعداد
پیشگوئیوں میں سے بیان کرنی چاہتا ہوں وہ آپ کی ہمسایہ سلطنت یعنی ایران کے بادشاہ کے
متعلق ہے ۔ پندرہ جنوری ۱۹۰۶ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا کہ
تزلزل در ایوان کسری فتاد» ۲۶۴ یه الهام حسب معمول سلسلے کے اردو اور انگریزی
اخبارات و رسائل میں شائع کر دیا گیا۔ جس وقت یہ الہام شائع ہوا ہے بادشاہ ایران کی حالت
بالکل محفوظ تھی کیونکہ ۱۹۰۵ء میں باشندگان ملک کے مطالبات کو قبول کر کے شاہ ایران نے
پارلیمینٹ کے قیام کا اعلان کر دیا تھا اور تمام ایران میں اس امر پر خوشیاں منائی جا رہی تھیں اور
بادشاه مظفرالدین شاه مقبولیت عامہ حاصل کر رہے تھے ۔ ہر شخص اس امر پر خوش تھا کہ انہوں
انوار العلوم جلدے
۵۲۴
دعوة الامير
نے بلا کسی قسم کی خونریزی کے ملک کو حقوق نیابت عطا کر دیتے ہیں۔ باقی دنیا میں بھی اس نئے
تجربہ پر جو جاپان کو چھوڑ کر باقی ایشیائی ممالک کیلئے بالکل جدید تھا شوق و امید کی نظریں لگائے
بیٹھی تھی اور ان خطرناک نتائج سے ناواقف تھی جو نیم تعلیم یافتہ اور نا تجربہ کار لوگوں میں اس
قسم کی دو عملی حکومت رائج کرنے سے پیدا ہو سکتے ہیں ایسے وقت میں حضرت اقدس علیہ السلام
کا یہ الهام شائع کرنا کہ " تزلزل در ایوان کسری فتاد" دنیا کی نظروں میں عجیب تھا مگر خدا تعالیٰ
کیلئے وہ کام معمولی ہوتے ہیں جو لوگوں کو عجیب نظر آتے ہیں ۔ ایران اپنی تازہ آزادی پر اور
شاہ مظفر الدین اپنی مقبولیت پر خوش ہو رہے تھے کہ ۱۹۰۷ء میں گل پچپن ۵۵ سال کی عمر میں شاہ
اس دنیا سے رحلت کر گئے اور ان کا بیٹا مرزا محمد علی تخت نشین ہوا۔ گو محمد علی مرزا نے تخت پر
بیٹھتے ہی مجلس کے استحکام اور نیابتی حکومت کے دوام کا اعلان کیا لیکن چند ہی دن کے بعد دنیا کو
وہ آثار نظر آنے لگے جن کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام میں دی گئی تھی اور
حضرت اقدس علیہ السلام کے الہام کے ایک ہی سال بعد ایران میں فتنہ و فساد کے آثار نظر
آنے لگے بادشاہ اور مجلس میں مخالفت شروع ہو گئی اور مجلس کے مطالبات پر بادشاہ نے لیت و
لعل کرنا شروع کر دیا آخر مجلس کے زور دینے پر ان افراد کو دربار سے علیحدہ کرنے کا وعدہ کیا
جن کو مجلس فتنے کا بانی سمجھتی تھی مگر ساتھ ہی تہران سے جانے کا بھی ارادہ کر لیا ۔ اس تغیر مکانی
کے وقت کا سکوں کی فوج جو بادشاہ کی باڈی گارڈ تھی اور قوم پرستوں کے حمائتیوں کے
درمیان اختلاف ہو گیا اور الہام ایک رنگ میں اس طرح پورا ہوا کہ ایران کا دار المبعوثین
توپوں سے اڑا دیا گیا اور بادشاہ نے پارلیمینٹ کو موقوف کر دیا ۔ بادشاہ کے اس فعل سے ملک
میں بغاوت کی عام کرو پھیل گئی اور لارستان لابد جان اکبر آباد بوشہر اور شیراز اور تمام جنوبی
ایران میں علی الاعلان حکام سلطنت کو بر طرف کر کے ان کی جگہ جمہوریت کے دلدادوں نے
حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی، خانہ جنگی شروع ہو گئی اور بادشاہ نے دیکھ لیا کہ حالت نازک
ہے، خزانہ اور اسباب روس کے ملک میں بھیجنا شروع کر دیا اور پورا زور لگایا کہ بغاوت فرو ہو،
مگر گھٹنے کی بجائے فساد بڑھتا گیا حتی کہ جنوری ۱۹۰۹ء میں اصفہان کے علاقہ میں بھی بغاوت
پھوٹ پڑی اور بختیاری سردار بھی قوم پرستوں کے ساتھ مل گئے اور شاہی فوج کو سخت شکست
دی بادشاہ نے ڈر کر حکومت نیابتی کی حفاظت کا عہد کیا اور بار بار اعلان کئے کہ وہ استبدادی
حکومت کو ہرگز قائم نہیں کرے گا مگر خدا کے وعدے کب مل سکتے تھے ایوان کسری میں