آتھم کے متعلق پیشگوئی جس سے دنیا کے مسیحیوں پر عموماً اور ہندوستان کے مسیحیوں پر خصوصاً حُجّت پوری ہوئی
انوارالعلوم (جلد 7)
انوارالعلوم جلدے
۵۲۵
دعوة الامير
گھبراہٹ بڑھتی گئی اور آخر وہ دن آگیا کہ کاسک فوج بھی جس پر بادشاہ کو ناز تھا بادشاہ کو چھوڑ کر
باغیوں سے مل گئی اور بادشاہ اپنے حرم سمیت اپنے ایوان کو چھوڑ کر ۱۵- جولائی ۱۹۰۹ء کو روسی
سفارت گاہ میں پناہ گزیں ہو گیا اور پورے اڑھائی سال کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود کا
الهام " تزلزل در ایوان کسری فتاد " نهایت عبرت انگیز طور پر پورا ہوا۔ ایران سے استبدادیت
کا خاتمہ ہو گیا اور جمہوریت کا نیا تجربہ جس کے نتائج خدا کو معلوم ہیں شروع ہوا۔ جون اور
جولائی کے مہینوں میں گھبراہٹ، خوف اور یاس کے بادل جو ایوان کسری پر چھا رہے تھے ان کا
اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اس قسم کے حالات کا مشاہدہ کر چکے ہوں یا اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ان کو غیر معمولی قوت متخیلہ ملی ہو مگر بہر حال صاحب بصیرت کیلئے یہ نشان حضرت
اقدس علیہ السلام کی سچائی کا بہت بڑا ثبوت ہے مگر کم ہیں جو فائدہ اٹھاتے ہیں۔
تیسری پیشگوئی
آتھم کے متعلق پیشگوئی جس سے دنیا کے مسیحیوں پر عموماً
اور ہندوستان کے مسیحیوں پر خصوصا حجت پوری ہوئی
تیسری مثال پیشگوئیوں کی میں ان امور غیبیہ میں سے بیان کرتا ہوں جو حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام نے مسیحی معاندین اسلام کے خلاف شائع کیں تاکہ مسیحی دنیا پر حجت قائم
ہو ۔ اے بادشاہ ! میں نہیں جانتا کہ آپ کو ان حالا، ان حالات سے والا واقفیت ہے یا نہیں کہ مسیحی مناد اور
مبلغ مسلمانوں کے غلط عقائد اور انکے بیان کردہ غلط روایات سے فائدہ اٹھا کر رسول کریم
ا پر سخت سے سخت حملے کرنے کے عادی ہیں مگر ان کے حملوں کی سختی آج سے تیں ۳۰
چالیس سال پہلے جس حد کو پہنچی ہوئی تھی اس کی مثال آج کل نہیں مل سکتی ۔ ان لوگوں کی حد
سے بڑھی ہوئی زبان درازی کو دیکھ کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت زور
سے ان کا مقابلہ کرنا شروع کیا اور آخر آپ کے حملوں کی تاب نہ لاکر مسیحی حملہ آور اپنے مقام
کو چھوڑ گئے اور اب اس طرز تحریر کا نام نہیں لیتے جو اس وقت انہوں نے اختیار کر رکھی تھی۔
ان لوگوں میں سے جو سخت گندہ دہانی سے کام لیتے تھے ایک صاحب ڈپٹی عبد اللہ آتھم بھی تھے ۔
انوار العلوم جلدے
۵۲۶
دعوة الامير
ایک دفعہ ایسا ہوا کہ مسلمانوں اور مسیحیوں نے حضرت اقدس علیہ السلام اور ان کے درمیان
امرتسر میں مباحثہ کرو ا د یا مباحثہ میں عبد اللہ آتھم صاحب بہت کچھ ہاتھ پیر مارتے رہے مگر ان
سے کچھ نہ بنا اور اپنوں پرایوں میں ان کو بہت ذلت نصیب ہوئی۔ چونکہ دوران مباحثہ میں
معجزات کا بھی ذکر آیا تھا اس لئے اللہ تعالی نے نہ چاہا کہ یہ مباحثہ بغیر کسی اعجاز کے خالی چلا جائے
اور آپ کو الہاما بتایا گیا کہ ” اس بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمد اجھوٹ کو اختیار
کر رہا ہے اور بچے خدا کو چھوڑ رہا ہے اور عاجز انسان کو خدا اپنا رہا ہے وہ انہیں دنوں مباحثہ کے
لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی پندرہ ماہ تک ہاویہ میں گرایا جاوے گا اور اس کو سخت
ذلت پہنچے گی بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے"۔ ۲۶۵۔ جب آخری پرچہ آپ کی طرف
سے لکھا گیا تو اس میں آپ نے یہ پیشگوئی بھی شامل کر دی اور لکھا کہ اگر یہ پیشگوئی پوری ہو گئی
تو اس سے ثابت ہو گا کہ رسول کریم اللہ جن کو تم نے اپنی کتاب ” اندرونہ بائبل میں
نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رجال لکھا ہے خدا کے فرستادہ اور رسول تھے ۔
اس پیشگوئی میں دو باتیں بتائی گئی تھیں، اول یہ کہ مسیح علیہ السلام کو خدا بنانے والا فریق
ڈپٹی آتھم پندرہ ماہ کے اندر اپنی ضد اور تعصب کی وجہ سے اور بد گوئی کے سبب سے ہادیہ میں
گرایا جاوے گا۔ دوم یہ کہ اگر یہ فریق حق کی طرف رجوع کرے اور اپنی بات پر پشیمان ہو اور
اپنی غلطی کو سمجھ جائے تو اس صورت میں وہ اس عذاب سے بچایا جائے گا۔ اگر دوسرا فریق حق
کی طرف رجوع نہ کرتا اور اپنی ضد پر قائم رہتا اور ہلاک نہ ہو جاتا تو پیشگوئی غلط ہو جاتی اور
اگر وہ رجوع کرتا اور پندرہ ماہ کے عرصہ میں مر جاتا تو بھی پیشگوئی جھوٹی ہو جاتی کیونکہ یہ
پیشگوئی بتا رہی تھی کہ اللہ تعالی کے نزدیک آتھم کی عمر پندرہ ماہ سے زائد ہے اسی صورت میں
وہ پندرہ ماہ کے عرصے میں مرے گا جبکہ وہ ضد پر قائم رہے۔ ایک ادنیٰ غور سے معلوم ہو سکتا ہے
کہ اس پیشگوئی کی دونوں صورتوں میں سے دوسری صورت کے دونوں پہلو پہلی صورت کے
دونوں پہلوؤں سے زیادہ شاندار ہیں کیونکہ پہلی صورت کے دو پہلو یہ تھے کہ اگر آتھم ضد پر
قائم رہا تو پندرہ ماہ میں مر جائے گا اور آتھم کا ضد پر قائم رہنا ایک طبعی امر تھا کیونکہ مسیحیوں کا
ایک بڑا عالم تھا متعدد کتب مسیحیت کی تائید میں اور اسلام کے خلاف لکھ چکا تھا، دنیاوی حیثیت
سے بھی نہایت معزز تھا اور انگریزوں کے ساتھ اس کے بہت سے تعلقات تھے ۔ اس عظیم
الشان مباحثہ میں تمام پادریوں کو چھوڑ کر اسے مقابلہ کیلئے منتخب کیا گیا تھا اور بڑے بڑے پادری
انوار العلوم جلدے
۵۲۷
دعوة الامير
اس کے مددگار اور نائب بنے تھے ۔ پس ایسے شخص کی نسبت میں خیال ہو سکتا ہے کہ اس کو
مسیحیت پر کامل یقین تھا اور یہ کہ وہ مسیحیت کی اس قدر تائید کرنے اور اس کا سب سے بڑا
مناظر قرار پانے کے بعد مسیح کی خدائی کا ایک منٹ کیلئے بھی منکر نہ ہو گا اور کبھی اسلام کی معجزانہ
طاقت کا خیال اپنے دل میں نہیں آنے دے گا اور یہ بات کہ اس صورت میں وہ پندرہ ماہ میں مر
جاوے گا گو اپنی ذات میں شاندار ہے مگر پھر بھی ایک پینسٹھ سال کی عمر کے آدمی کی نسبت شبہ کیا
جا سکتا تھا کہ شاید اس کی عمر ہی پوری ہو چکی ہو مگر ان کے مقابلے میں دوسری صورت کے
دونوں پہلو زیادہ شاندار ہیں یعنی یہ کہ اگر وہ رجوع کرلے گا تو پندرہ ماہ کے اند رہادیہ موت میں
نہیں گرایا جائے گا۔ اس صورت کا پہلا پہلو بھی کہ آتھم رجوع کرلے اس بات سے کہ وہ اپنی
ضد پر قائم رہے زیادہ شاندار ہے کیونکہ کسی انسان کی موت تو انسانوں کے ہاتھوں سے بھی آ
سکتی ہے مگر کسی کو پندرہ ماہ تک زندہ رکھنا کسی کے اختیار میں نہیں ہے پس اگر دو الردوسری صورت
پیشگوئی کی پوری ہوتی تو وہ پہلی صورت کے پورے ہونے کی نسبت بہت شاندار ہوتی اور اللہ
تعالٰی نے جس کے آگے کوئی بات نا ممکن نہیں اس دوسرے پہلو کو ہی جو زیادہ مشکل تھا اختیار کیا
یعنی اس نے اپنا رعب اس کے رعب اس کے دل پر ڈال دیا اور پہلا اثر اس پیشگوئی کا یہ ظاہر ہوا کہ آتھم
نے عین مجلس مباحثہ میں اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ رسول کریم اللہ کو دجال نہیں کہتا
ہے۔ اس پیشگوئی کے شائع ہونے کے بعد تمام ہندوستان کی نظریں اس طرف لگ گئیں کہ
دیکھئے اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے مگر اللہ تعالی نے پندرہ ماہ کا انتظار نہیں کروایا اس پیشگوئی کے شائع
کرنے کے وقت سے ہی آتھم کی حالت بدلنی شروع ہو گئی اور اس نے مسیحیت کی تائید میں
کتب و رسالہ جات لکھنے کا کام بالکل بند کر دیا ایک مشہور مبلغ اور مصنف کا اپنے کام کو بالکل
چھوڑ دینا اور خاموش ہو کر بیٹھ جانا معمولی بات نہ تھی بلکہ تین دلیل تھی اس امر کی کہ اس کا دل
محسوس کرنے لگ گیا ہے کہ اسلام سچا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے میں اس نے غلطی کی ہے مگر
خاموشی پر ہی اس نے بس نہ کی بلکہ ایک روحانی ہاویہ میں گرایا گیا یعنی اس خیال کا اثر کہ اس
نے اس مقابلے میں غلطی کی ہے اس قدر گہرا ہوتا چلا گیا کہ اسے عجیب عجیب قسم کے نظارے
نظر آنے لگے جیسا کہ اس نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بیان کیا کبھی تو اسے سانپ
نظر آتے جو اسے کاٹنے کو دوڑتے ، کبھی کتے اسے کاٹنے کو دوڑتے اور کبھی نیزہ بردار لوگ اس
کے خیال میں اس پر حملہ آور ہوتے ، حالانکہ نہ تو سانپ اور کتے اس طرح سدھائے جاسکتے ہیں
انوار العلوم جلدے
۵۲۸
دعوة الامير
کہ وہ خاص طور پر عبد اللہ آتھم کو جا کر کائیں اور نہ ہندوستان میں اسلحہ کی عام آزادی ہے کہ
لوگ نیزے لیکر شہروں کی سڑکوں پر کھڑے رہیں تاکہ عبد اللہ آتھم کو مار دیں۔ در حقیقت یہ
ایک ہاویہ تھی جو اس پشیمانی کی وجہ سے جو اس کے دل میں مسیحیت کی حمایت اور اسلام کے
خلاف کھڑے ہونے کے متعلق پیدا ہو چکی تھی اللہ تعالی کی طرف سے اس بڑی ہاویہ کے بدلے
میں پیدا کی گئی تھی جس میں بصورت ضد پر قائم رہنے کے وہ ڈالا جاتا اگر فی الواقع اس کا ایمان
مسیحیت پر قائم رہتا اور اسلام کو وہ اسی طرح جھوٹا سمجھتا جس طرح کہ پہلے جھوٹا سمجھتا تھا تو کس
طرح ممکن تھا کہ وساوس اور خطرات کی اس جنم میں پڑ جاتا اور جانوروں اور کیڑوں تک کو اپنا
دشمن سمجھ لیتا اور خیالی سانپ اور کتے اسے کاٹنے کو دوڑتے ۔ اگر وہ اللہ تعالٰی کو اپنے خلاف
نہیں سمجھنے لگ گیا تھا تو کیوں اسے خدا کی تمام مخلوق اپنے خلاف کھڑی نظر آتی تھی اور وہ
مسیحیت کی قلمی اور زبانی ہر قسم کی مدد کا کام یک لخت ترک کر کے شہروں میں بھاگتا پھرا۔
غرض اللہ تعالی نے اپنے الہام میں جو دوسری شق رجوع الی الحق کی بتائی تھی اور جو کہ
پہلی شق سے زیادہ مشکل تھی وہ عجیب طور پر پوری ہوئی اور آتھم کا دل مسیح کی خدائی میں شک
لانے لگ گیا اور اسلام کی سچائی کا نقش اس کے دل پر جم گیا تب اللہ تعالی کی خبر کا دوسرا حصہ
بھی پورا ہوا یعنی باوجود اس کے کہ اسے اندرونی خوف نے موت کے بالکل قریب کر دیا تھا
پندرہ ماہ تک زندہ رکھا گیا تاکہ اللہ تعالٰی کی بات پوری ہو کہ اگر اس نے رجوع کیا تو وہ بچایا
جائے گا۔
یہ ایک زبر دست پیشگوئی تھی جو لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی تھی، لیکن اگر یہ
خاموشی سے گذر جاتی تو شاید کچھ مدت کے بعد لوگ کہہ دیتے کہ آتھم نے کوئی رجوع نہ کیا تھا
یہ آپ لوگوں کی بناوٹ ہے اس لئے اللہ تعالی نے اس پیشگوئی کی مزید وضاحت کیلئے مسیحیوں
اور مسلمانوں میں سے ایک گروہ کو کھڑا کر دیا جو ایک مسیحی کی حمایت میں شور کرنے لگے کہ
پیشگوئی جھوٹی نکلی اور آتھم نہیں مرا۔ اس پر ان کو بتایا گیا کہ پیشگوئی کی دو صورتیں تھیں ان
میں سے دوسری صورت وضاحت سے پوری ہو گئی ہے مگر انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ آتھم
نے ہرگز رجوع نہیں کیا اس پر آتھم کو حضرت اقدس نے دعوت دی کہ اس کے مسیحی اور
مسلمان وکیل جو کچھ کہہ رہے ہیں اگر سچ ہے تو اسے چاہئے کہ قسم کھا کر اعلان کرے کہ اس کے
دل میں اس عرصے میں اسلام کی صداقت اور مسیحی عقائد کے باطل ہونے کے خیالات نہیں
انوار العلوم جلده
۵۲۹
دعوة الامير
آئے مگر اس نے قسم کھانے سے انکار کر دیا ہاں بلا قسم کے ایک اعلان کر دیا کہ میں اب بھی
مسیحی مذہب کو سچا سمجھتا ہوں مگر اللہ تعالی نے جس کا ولوں اور دماغوں پر تصرف ہے اس کے
انہیں اعلانات میں اس کے قلم سے یہ نکلوا دیا کہ میں مسیح کو دوسرے مسیحیوں کی طرح خدا
نہیں سمجھتا اور جیسا کہ الہام کے الفاظ اوپر نقل کئے گئے ہیں، پیشگوئی یہ تھی کہ جو ایک بندے
کو خدا بنا رہا ہے وہ ہادیہ میں گرایا جاوے گا اور آتھم نے اقرار کر لیا کہ وہ مسیح کو خدا نہیں
سمجھتا، مگر پھر بھی اس پر زور دیا گیا کہ اگر وہ فی الحقیقت ان ایام میں اپنے مذہب کی سچائی کے
متعلق متردد نہیں ہوا اور اسلام کی صداقت کا احساس اس کے دل میں نہیں پیدا ہو گیا تھا تو وہ
قسم کھا کر اعلان کر دے کہ میں ان ایام میں برا برا نہیں خیالات پر قائم رہا ہوں جو اس سے پہلے
میرے تھے ۔ اگر وہ قسم کھا جائے اور ایک سال تک اس پر عذاب الہی نہ آئے تو پھر ہم جھوٹے
ہوں گے اور یہ بھی لکھا کہ اگر آتھم قسم کھا جائے تو اسے ہم ایک ہزار روپیہ بھی انعام دیں
گے ۔ اس کا جواب آتھم نے یہ دیا کہ اس کے مذہب میں قسم کھانی جائز نہیں حالانکہ انجیل میں
حواریوں کی بہت سی قسمیں درج ہیں اور مسیحی حکومتوں میں کوئی بڑا عہدہ دار نہیں جسے بغیر قسم
کھانے کے عہدہ دیا جائے یہاں تک کہ بادشاہ کو بھی قسم دی جاتی ہے ، جوں کو بھی قسم دی جاتی
ہے ، ممبران پارلیمینٹ کو بھی قسم دی جاتی ہے عہدیداران سول و فوج کو بھی قسم دی جاتی ہے
اور عدالتوں میں گواہوں کو بھی قسم دی جاتی ہے بلکہ مسیحی عدالتوں کا تو یہ قانون ہے کہ انہوں
نے قسم کو صرف مسیحیوں کیلئے مخصوص کر دیا سوائے مسیحیوں کے دوسروں سے وہ قسم نہیں
لیتیں بلکہ گواہی کے وقت یہ کہلواتی ہیں کہ میں جو کچھ کہوں گا خدا کو حاضر و ناظر جان کر کہوں گا۔
پس جبکہ مسیحیوں کے نزدیک قسم صرف مسیحیوں کا حق ہے تو اس کا یہ عذر بالکل نا معقول تھا اور
صرف قسم سے بچنے کے لئے تھا کیونکہ وہ ان ہیبت ناک نظاروں کو پہلے دیکھ چکا تھا جو اس کو یقین
دلا ر ہے تھے کہ اگر اس نے قسم کھائی تو وہ ہلاک ہو جائے گا۔ اس شخص کے قسم کھانے سے انکار
کرنے کی حقیقت اور بھی واضح ہو جاتی ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ مسیحیوں میں کوئی بڑا نہ ہی عہدہ
نہیں دیا جاتا جب تک کہ امیدوار قسم نہیں کھا لیتا اور پر انسٹنٹ فرقہ کے پادریوں کو تو جس سے
آتھم تعلق رکھتا تھا دو قسمیں کھانی پڑتی ہیں ایک گر جاسے وفاداری کی اور ایک حکومت سے
وفاداری کی۔ جب اس کے سامنے یہ باتیں رکھی گئیں تو پھر وہ بالکل ہی خاموش ہو گیا۔ ادھر سے
انعام کی رقم ایک ہزار سے بڑھا کر آہستہ آہستہ چار ہزار تک کر دی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ سال